Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 55

سورة آل عمران

اِذۡ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیۡسٰۤی اِنِّیۡ مُتَوَفِّیۡکَ وَ رَافِعُکَ اِلَیَّ وَ مُطَہِّرُکَ مِنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ جَاعِلُ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡکَ فَوۡقَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ ۚ ثُمَّ اِلَیَّ مَرۡجِعُکُمۡ فَاَحۡکُمُ بَیۡنَکُمۡ فِیۡمَا کُنۡتُمۡ فِیۡہِ تَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۵۵﴾

[Mention] when Allah said, "O Jesus, indeed I will take you and raise you to Myself and purify you from those who disbelieve and make those who follow you [in submission to Allah alone] superior to those who disbelieve until the Day of Resurrection. Then to Me is your return, and I will judge between you concerning that in which you used to differ.

جب اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ اے عیسیٰ! میں تجھے پورا لینے والا ہوں اور تجھے اپنی جانب اٹھانے والا ہوں اور تجھے کافروں سے پاک کرنے والا ہوں اور تیرے تابعداروں کو کافروں کے اوپر غالب کرنے والا ہوں قیامت کے دن تک ، پھر تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے میں ہی تمہارے آپس کے تمام تر اختلافات کا فیصلہ کرونگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
فرمایا
اللّٰہُ
اللہ نے
یٰعِیۡسٰۤی
اے عیسی
اِنِّیۡ
بےشک میں
مُتَوَفِّیۡکَ
پورا پورا لینے والا ہوں تجھے
وَرَافِعُکَ
اور اٹھا لینے والا ہوں تجھے
اِلَیَّ
طرف اپنے
وَمُطَہِّرُکَ
اور پاک کرنے والا ہوں تجھے
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَجَاعِلُ
اور بنانے والا ہوں
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
اتَّبَعُوۡکَ
پیروی کی تیری
فَوۡقَ
اوپر
الَّذِیۡنَ
ان کے جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
ثُمَّ
پھر
اِلَیَّ
طرف میری ہی
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
فَاَحۡکُمُ
تو میں فیصلہ کروں گا
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
فِیۡمَا
اس ‌میں ‌جو
کُنۡتُمۡ
تھے ‌تم
فِیۡہِ
جس ‌میں
تَخۡتَلِفُوۡنَ
تم ‌اختلاف ‌كرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
فرمایا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
یٰعِیۡسٰۤی
اے عیسیٰ
اِنِّیۡ
یقیناً میں
مُتَوَفِّیۡکَ
قبض کرنے والا ہوں تجھے
وَرَافِعُکَ
اور اُٹھانےوالا ہوں تجھے
اِلَیَّ
اپنی طرف
وَمُطَہِّرُکَ
اور پاک کرنے والا ہوں تجھے
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَجَاعِلُ
اور کرنے والا ہوں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
اتَّبَعُوۡکَ
جنہوں نے پیروی کی تیری
فَوۡقَ
غالب
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں پر
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفر کیا
اِلٰی یَوۡمِ
دن تک
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
ثُمَّ
پھر
اِلَیَّ
میری طرف
مَرۡجِعُکُمۡ
واپسی ہے تم سب کی
فَاَحۡکُمُ
سو میں فیصلہ کروں گا
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
فِیۡمَا
اس میں جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
فِیۡہِ
جن میں
تَخۡتَلِفُوۡنَ
تم اختلاف کیا کرتے تھے
Translated by

Juna Garhi

[Mention] when Allah said, "O Jesus, indeed I will take you and raise you to Myself and purify you from those who disbelieve and make those who follow you [in submission to Allah alone] superior to those who disbelieve until the Day of Resurrection. Then to Me is your return, and I will judge between you concerning that in which you used to differ.

جب اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ اے عیسیٰ! میں تجھے پورا لینے والا ہوں اور تجھے اپنی جانب اٹھانے والا ہوں اور تجھے کافروں سے پاک کرنے والا ہوں اور تیرے تابعداروں کو کافروں کے اوپر غالب کرنے والا ہوں قیامت کے دن تک ، پھر تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے میں ہی تمہارے آپس کے تمام تر اختلافات کا فیصلہ کرونگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور وہ اللہ کی تدبیر ہی تھی) جب اس نے عیسیٰ سے فرمایا : عیسیٰ اب میں تجھے واپس لے لوں گا اور تجھے اپنی طرف اٹھا لوں گا اور ان کافروں سے تجھے پاک کردوں گا اور جو لوگ تیری پیروی کریں گے انہیں تاقیامت ان کافروں ۔ پر غالب رکھوں گا اور تم سب کو بالآخر میرے ہی پاس آنا ہے تو میں تمہارے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کردوں گا جن میں تم اختلاف کر رہے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب اﷲ تعالیٰ نے فرمایاکہ اے عیسیٰ! یقیناًمیں تجھے قبض کرنے والا ہوں اورتجھے اپنی جانب اُٹھانے والاہوں اوران لوگوں سے جنہوں نے کفرکیاتجھے پاک کرنے والا ہوں اورجن لوگوں نے تیری پیروی کی انہیں قیامت کے دن تک ان لوگوں پرغالب کرنے والا ہوں جنہوں نے کفرکیا۔پھرمیری طرف تم سب کی واپسی ہے،سو میں تمہارے درمیان ان باتوں میں فیصلہ کروں گاجن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When Allah said: |"0 ` Isa, I am to take you in full and raise you towards Myself, and cleanse you of those who disbelieve, and place those who follow you above those who disbelieve, upto the Day of Doom. Then to Me is your return, whereupon I shall judge between you in what you have been differing in.|"

جس وقت کہا اللہ نے اے عیسیٰ میں لے لوں گا تجھ کو اور اٹھالوں گا اپنی طرف اور پاک کردوں گا تجھ کو کافروں سے اور رکھوں گا ان کو جو تیرے تابع ہیں غالب ان لوگوں سے جو انکار کرتے ہیں قیامت کے دن تک پھر میری طرف ہے تم سب کو پھر آنا پھر فیصلہ کردوں گا تم میں جس بات میں تم جھگڑتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یاد کرو جب اللہ نے کہا کہ اے عیسیٰ ( علیہ السلام) اب میں تمہیں لے جانے والا ہوں اور اپنی طرف اٹھا لینے والا ہوں اور تمہیں پاک کرنے والا ہوں ان لوگوں سے جنہوں نے (تمہارے ساتھ) کفر کیا ہے اور غالب کرنے والا ہوں ان لوگوں کو جو تمہاری پیروی کریں گے قیامت تک ان لوگوں پر جو تمہارا انکار کر رہے ہیں پھر میری طرف ہی تم سب کا لوٹنا ہوگا اور میں فیصلہ کر دوں گا تمہارے مابین ان باتوں میں جن میں تم اختلاف کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(And it was part of His scheme) when Allah said: 'O Jesus! I will recall you and raise you up to Me and will purify you (of the company) of those who disbelieve, and will set your followers above the unbelievers till the Day of Resurrection. Then to Me you shall return, and I will judge between you regarding what you differed.

﴿وہ اللہ کی خفیہ تدبیر ہی تھی﴾ جب اس نے کہا کہ ’’اے عیسٰی ! اب میں تجھے واپس لے لوں گا * 51* اور تجھ کو اپنی طرف اٹھا لوں گا اور جنھوں نے تیرا انکار کیا ہے ان سے ﴿یعنی ان کی معیت سے اور ان کے گندے ماحول میں ان کے ساتھ رہنے سے﴾ تجھے پاک اس وقت میں ان باتوں کا فیصلہ کر دوں گا جن میں تمہارے درمیان اختلاف ہوا ہے ۔کر دوں گا اور تیری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک ان لوگوں پر بالادست رکھوں گا جنھوں نے تیرا انکار کیا ہے ۔ * 52* پھر تم سب کو آخر کار میرے پاس آنا ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اس کی تدبیر اس وقت سامنے آئی ) جب اللہ نے کہا تھا کہ : اے عیسیٰ میں تمہیں صحیح سالم واپس لے لوں گا ، ( ٢٣ ) اور تمہیں اپنی طرف اٹھا لوں گا ، اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان ( کی ایذا ) سے تمہیں پاک کردوں گا ۔ اور جن لوگوں نے تمہاری اتباع کی ہے ، ان کو قیامت کے دن تک ان لوگوں پر غالب رکھوں گا جنہوں نے تمہارا انکار کیا ہے ۔ ( ٢٤ ) پھر تم سب کو میرے پاس لوٹ کر آنا ہے ، اس وقت میں تمہارے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کروں گا جن میں تم اختلاف کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے عیسیٰ میں تجھے وقت پر اپنی موت سے ماروں گا یہ یہودی تجھ کو نہیں مار سکتے اور اپنی طرف تجھ کا اٹھالوں گا اور کافروں کی گندی صحبت پاک کروں گا اور جن لوگوں نے تیری پیروی کی ہے میں ان کو تیرے ناماننے والوں یعنی یہود پر قیامت غالب رکھوں 3 پھر تم سب کو ہمارے پاس لوٹ آنا ہے خواہ عیسیٰ کے پیروہوں یا ان کے منکر جن باتوں میں تم دنیا میں اختلاف کرتے تھے ان کا فیصلہ کردوں کا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب اللہ نے فرمایا اے عیسیٰ (علیہ السلام) بیشک میں آپ کو لے لوں گا اور آپ کو اپنی طرف اٹھا لوں گا اور کافروں سے آپ کو پاک کردوں گا اور جو لوگ آپ کی پیروی کریں گے ان کو کافروں پر قیامت کے دن تک غالب رکھوں گا پھر تم سب میری طرف لوٹ کر آؤ گے تو جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے میں تمہارے درمیان کا فیصلہ کردوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب اللہ نے فرمایا اے عیسیٰ (علیہ السلام) میں تجھے واپس لے لوں گا اور تجھے اپنی طرف اٹھا لوں اور تجھے ماننے سے جنہوں نے انکار کیا ہے ۔ ان سے میں تجھے پاک کر دوں گا اور تیری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک ان لوگوں پر غالب رکھو گا جنہوں نے تیرا انکار کیا ہے۔ پھر تم سب کی واپسی میری ہی طرف ہوگی۔ اس وقت میں ان باتوں کا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے فیصلہ کر دوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس وقت خدا نے فرمایا کہ عیسیٰ! میں تمہاری دنیا میں رہنے کی مدت پوری کرکے تم کو اپنی طرف اٹھا لوں گا اور تمہیں کافروں (کی صحبت) سے پاک کر دوں گا اور جو لوگ تمہاری پیروی کریں گے ان کو کافروں پر قیامت تک فائق (وغالب) رکھوں گا پھر تم سب میرے پاس لوٹ کر آؤ گے تو جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے اس دن تم میں ان کا فیصلہ کردوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Recall what time Allah said: O 'Isa! verily I shall make thee die, and am lifting thee to myself and am purifying thee from those who disbelieve, and shall place those who follow thee above those who disbelieve until the Day of Resurrection; thereafter unto Me shall be the return of you all, then I shall judge between you of that wherein ye were wont to differ.

(وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب اللہ نے فرمایا ۔ اے عیسیٰ میں تم کو موت دینے والا ہوں ۔ اور تم کو اپنی طرف (ابھی) اٹھالینے والا ہوں ۔ اور ان لوگوں سے جو کافر ہیں تمہیں پاک کرنے والا ہوں ۔ اور جو تمہارے پیرو ہیں انہیں قیامت تک ان لوگوں پر غالب رکھنے والا ہوں جو منکر ہیں ۔ تم سب کی واپسی میری طرف ہوگی سو میں تمہارے درمیان اس باب میں فیصلہ کردوں گا جس میں تم (باہم) اختلاف کرتے رہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جبکہ اللہ نے کہا کہ اے عیسیٰ! میں تمہیں قبض کرلینے والا ہوں اور اپنی طرف اٹھالینے والا ہوں اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، ان سے تمہیں پاک کرنے والا ہوں اور جن لوگوں نے تمہاری پیروی کی ہے ، ان کو قیامت تک کیلئے ان لوگوں پر غالب کرنے والا ہوں ، جنہوں نے تمہارا انکار کیا ۔ پھر میری طرف تم سب کا پلٹنا ہوگا اور میں تمہارے درمیان ان چیزوں کے بارے میں فیصلہ کروں گا ، جن میں تم اختلاف کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب اللہ ( تعالیٰ ) نے فرمایا اے عیسیٰ ! میں تمہاری ( دنیا میں رہنے کی ) مدت پوری کرنے والا ہوں اور ( ابھی ) تم کو اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور میں تمہیں انکار کرنے والوں کی ( تہمتوں ) سے پاک کرنے والا ہوںاور میں قیامت کے دن تک تمہاری پیروی کرنے والوں کو انکار کرنے والوں پر غالب رکھوں گا پھر تم سب کو میری ہی طرف لوٹنا ہے سو میں وہاں تمہارے آپس کے تمام اختلافات کا ( عملی ) فیصلہ کر دوںگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب اللہ نے کہا : اے عیسیٰ ! میں تجھے واپس لے لوں گا اور تجھ کو اپنی طرف اٹھا لوں گا اور جنہوں نے تیرا انکار کیا ہے ان سے تجھے پاک کر دوں گا اور تیری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک ان لوگوں پر بالادست رکھوں گا جنہوں نے تیرا انکار کیا ہے، پھر تم سب کو آخر کار میرے پاس آنا ہے، اس وقت میں ان باتوں کا فیصلہ کر دوں گا جن میں تمہارے درمیان اختلاف ہوتا رہا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(چنانچہ اس کا ایک نمونہ وہ تھا کہ) جب فرمایا اللہ نے (عیسیٰ سے، کہ) اے عیسیٰ میں تم کو پورا پورا واپس لینے والا ہوں، اور تم کو اپنی طرف اٹھانے والا ہوں، اور تم کو پاک کرنے والا ہوں ان لوگوں (کے گندے اور دل آزار ماحول) سے، جو کہ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (وباطل) پر، اور تمہارے پیروکاروں کو بالا و برتر کرنے والا ہوں ان لوگوں کے مقابلے میں، جو کہ اڑے ہوئے ہیں (آپ کے کفر و) انکار پر، قیامت کے دن تک، پھر آخرکار تم سب کو (اے لوگو ! ) لوٹ کر بہرحال میری ہی طرف (اور میرے ہی پاس) آنا ہے، تب میں فیصلہ کر دونگا تمہارے درمیان (آخری اور عملی طور پر) ان تمام باتوں کا جن کے بارے میں تم لوگ آپس میں اختلاف کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اللہ نے فرمایا: ـاے عیسیٰ میں تمہاری ( دنیا کی ) زندگی کو پورا کرکے تجھے اپنی طرف اٹھالوں گااوران کافروں سے تجھے پاک کردونگا اور جو لوگ تیری پیروی کرینگے انہیں کافروں پر یوم قیامت تک غالب رکھوں گابالاخرتمہیں میرے پاس آنا ہے میں تمہارے درمیان ان باتوں کافیصلہ کردونگاجن میں تم اختلاف کررہے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یاد کرو جب اللہ نے فرمایا اے عیسیٰ میں تجھے پوری عمر تک پہنچاؤں گا ( ف۱۱۱ ) اور تجھے اپنی طرف اٹھالوں گا ( ف۱۱۲ ) اور تجھے کافروں سے پاک کردوں گا اور تیرے پیروؤں کو ( ف۱۱۳ ) قیامت تک تیرے منکروں پر ( ف۱۱٤ ) غلبہ دوں گا پھر تم سب میری طرف پلٹ کر آؤ گے تو میں تم میں فیصلہ فرمادوں گا جس بات میں جھگڑتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جب اﷲنے فرمایا: اے عیسٰی! بیشک میں تمہیں پوری عمر تک پہنچانے والا ہوں اور تمہیں اپنی طرف ( آسمان پر ) اٹھانے والا ہوں اور تمہیں کافروں سے نجات دلانے والا ہوں اور تمہارے پیروکاروں کو ( ان ) کافروں پر قیامت تک برتری دینے والا ہوں ، پھر تمہیں میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے سو جن باتوں میں تم جھگڑتے تھے میں تمہارے درمیان ان کا فیصلہ کر دوں گا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس وقت کو یاد کرو ) جب اللہ نے کہا ( اے عیسیٰ ) میں تمہیں پورا قبض کرنے والا اور تمہیں اپنی جانب اٹھانے والا ہوں اور تمہیں کافروں سے پاک کرنے والا ہوں اور تمہاری پیروی کرنے والوں کو کافروں پر قیامت تک غالب اور برتر کرنے والا ہوں ۔ پھر تم سب کی بازگشت میری طرف ہے تو اس وقت میں تمہارے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کروں گا جن میں تم اختلاف کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! Allah said: "O Jesus! I will take thee and raise thee to Myself and clear thee (of the falsehoods) of those who blaspheme; I will make those who follow thee superior to those who reject faith, to the Day of Resurrection: Then shall ye all return unto me, and I will judge between you of the matters wherein ye dispute.

Translated by

Muhammad Sarwar

He told Jesus, "I will save you from your enemies, raise you to Myself, keep you clean from the association with the disbelievers, and give superiority to your followers over the unbelievers until the Day of Judgment. On that day you will all return to Me and I shall resolve your dispute.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Allah said: "O `Isa! I will take you and raise you to Myself and purify [save] you from those who disbelieve, and I will make those who follow you superior to those who disbelieve till the Day of Resurrection. Then you will return to Me and I will judge between you in the matters in which you used to dispute."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Allah said: O Isa, I am going to terminate the period of your stay (on earth) and cause you to ascend unto Me and purify you of those who disbelieve and make those who follow you above those who disbelieve to the day of resurrection; then to Me shall be your return, so l will decide between you concerning that in which you differed.

Translated by

William Pickthall

(And remember) when Allah said: O Jesus! Lo! I am gathering thee and causing thee to ascend unto Me, and am cleansing thee of those who disbelieve and am setting those who follow thee above those who disbelieve until the Day of Resurrection. Then unto Me ye will (all) return, and I shall judge between you as to that wherein ye used to differ.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब अल्लाह ने कहा कि ऐ ईसा! मैं तुमको वापस लेने वाला हूँ और तुम्हें अपनी तरफ़ उठा लेने वाला हूँ और जिन लोगों ने इनकार किया है उनसे तुम्हें पाक करने वाला हूँ और जो तुम्हारे पैरू हैं उनको क़यामत तक उन लोगों पर ग़ालिब करने वाला हूँ जिन्होंने तुम्हारा इनकार किया, फिर मेरी तरफ़ ही होगी तुम सबकी वापसी, पस मैं तुम्हारे दरमियान फ़ैसला करुंगा उन चीज़ों के बारे में जिनमें तुम झगड़ते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جب کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے عیسیٰ (کچھ غم نہ کرو) بیشک میں تم کو (3) وفات دینے والا ہوں اور (فی الحال) میں تم کو اپنی طرف اٹھائے لیتا ہوں (4) اور تم کو ان لوگوں سے پاک کرنے والا ہوں جو منکر ہیں۔ (5) اور جو لوگ تمہارا کہنا ماننے والے ہیں ان کو غالب رکھنے والا ہوں ان لوگوں پر جو کہ (تمھارے) منکر ہیں روز قیامت تک۔ (6) پھر میری طرف ہوگی سب کی واپسی سو میں تمہارے درمیان (عملی) فیصلہ کردوں گا ان امور میں جن میں تم باہم اختلاف کرتے تھے۔ (55)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے عیسیٰ میں تجھے پورا پورا لینے والا ‘ تجھے اپنی جانب اٹھانے والا ‘ تجھے کافروں سے محفوظ رکھنے والا اور تیرے تابعداروں کو روز قیامت تک کفار پر غالب کرنے والا ہوں، پھر تم سب کا لوٹنا میری طرف ہے، پھر میں ہی تمہارے آپس کے اختلاف کا فیصلہ کروں گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(وہ اللہ کی خفیہ تدبیر ہی تھی ۔ ) جب اس نے کہا کہ اے عیسیٰ ! اب میں تجھے واپس لے لوں گا اور تجھ کو اپنی طرف اٹھا لوں گا۔ اور جنہوں نے تیرا انکار کیا ان سے تجھے پاک کردوں گا ۔ اور تیری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک ان لوگوں پر بالادست رکھوں گا جنہوں نے تیرا انکار کیا ہے۔ پھر تم سب کو آخرکار میرے پاس آنا ہے ۔ اس وقت میں ان باتوں کا فیصلہ کروں گا۔ جن میں تمہارے درمیان اختلاف ہوا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب فرمایا اللہ تعالیٰ نے کہ اے عیسیٰ میں تمہیں وفات دینے والا ہوں اور تمہیں اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور تمہیں ان لوگوں سے پاک کرنے والا ہوں جنہوں نے کفر کیا، اور جن لوگوں نے تمہارا اتباع کیا ان کو غالب رکھوں گا قیامت کے دن تک ان لوگوں پر جنہوں نے کفر اختیار کرلیا۔ پھر میری طرف تم سب کو لوٹنا ہوگا۔ پھر فیصلے کروں گا تمہارے درمیان اس چیز کے بارے میں جس میں تم اختلاف رکھتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس وقت کہا اللہ نے اے عیسیٰ میں لے لونگا تجھ کو اور اٹھا لونگا اپنی طرف اور پاک کر دونگا تجھ کو کافروں سے اور رکھونگا ان کو جو تیرے تابع ہیں غالب ان لوگوں سے جو انکا رد کرتے ہیں قیامت کے دن تک پھر میری طرف ہے تم سب کو پھر آنا پھر فیصلہ کر دونگا تم میں جس بات میں تم جھگڑ تے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس وقت اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے عیسیٰ میں تیرے دنیا میں رہنے کی مدت پوری کروں گا اور تجھ کو اپنی طرف اٹھا لینے والا ہوں اور میں تجھ کو کافروں کے اتہمامات سے پاک کرنے والا ہوں اور میں تیری پیروی کرنے والوں کو روز قیامت تک ان لوگوں پر جو منکر ہیں غالب رکھنے والا ہوں پھر سب کی بازگشت میری طرف ہوگی اس وقت میں تمہارے ما بین ان باتوں کا فیصلہ کر دوں گا جن میں تم باہم اختلاف کیا کرتے تھے