Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 6

سورة آل عمران

ہُوَ الَّذِیۡ یُصَوِّرُکُمۡ فِی الۡاَرۡحَامِ کَیۡفَ یَشَآءُ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۶﴾

It is He who forms you in the wombs however He wills. There is no deity except Him, the Exalted in Might, the Wise.

وہ ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح کی چاہتا ہے بناتا ہے اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ غالب ہے حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یُصَوِّرُکُمۡ
صورت بناتا ہے تمہاری
فِی الۡاَرۡحَامِ
رحموں میں
کَیۡفَ
جس طرح
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
لَاۤ
نہیں ہے
اِلٰہَ
کوئی الہٰ (بر حق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست ہے
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہ
الَّذِیۡ
جو
یُصَوِّرُکُمۡ
صورتیں بناتا ہے تمہاری
فِی الۡاَرۡحَامِ
رحموں میں
کَیۡفَ
جیسے
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی معبود
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غالب ہے
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

It is He who forms you in the wombs however He wills. There is no deity except Him, the Exalted in Might, the Wise.

وہ ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح کی چاہتا ہے بناتا ہے اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ غالب ہے حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی، جیسے چاہتا ہے تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں بناتا ہے۔ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ وہ زبردست ہے، حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جو رحموں میں جیسے چاہتا ہے تمہاری صورتیں بنا دیتا ہے،اُس کے سواکوئی معبود نہیں،وہ سب پرغالب ، کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the one who shapes you in the wombs as He likes. &There is no god but He, the Mighty, the Wise.

وہی تمہارا نقشہ بناتا ہے، ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہے، کس کی بندگی نہیں اس کے سوا زبردست ہے حکمت والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جو تمہاری صورت گری کرتا ہے (تمہاری ماؤں کے) رحموں میں جس طرح چاہتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ غالب اور حکیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who fashions you in the wombs as He wills. There is no God but He; the All-Mighty, the All-Wise.

وہی تو ہے جو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں ، جیسی چاہتا ہے ، بناتا ہے ۔ 4 اس زبردست حکمت والے کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جو ماؤں کے پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے تمہاری صورتیں بناتا ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ زبردست اقتدار کا بھی مالک ہے ، اعلی درجے کی حکمت کا بھی ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی (ماں) کے پیٹ میں جس طراح چاہتا ہے تمہاری تصویر بناتا ہے اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں زبر دست ہے حکمت والا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ہے جو ماؤں کے پیٹ میں جیسی چاہتا ہے تمہاری شکل و صورت بناتا ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ غالب حکمت والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے تمہاری شکلیں صورتیں بناتا ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ وہ زبردست حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جو (ماں کے پیٹ میں) جیسی چاہتا ہے تمہاری صورتیں بناتا ہے اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is Who fashionoth You in the Wombs as He will: there is no god but He, the Mighty, the Wise.

وہ وہی (خدا) ہے جو تماری صورت رحموں کے اندر بناتا ہے جس طرح وہ چاہتا ہے ۔ کوئی خدا نہیں بجز اس کے ۔ وہ بڑا زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جو تمہاری صورت گری کرتا ہے رحموں کے اندر ، جس طرح چاہتا ہے ۔ نہیں کوئی معبود مگر وہ ۔ وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہی تو اللہ ( تعالیٰ ) ہے جو جس طرح چاہتا ہے ( مائوں کے ) رحموں میں تمہارے نقشے ( صورتیں ) بناتا ہے ۔ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ بڑے زبردست ہیں حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جیسی چاہتا ہے بناتا ہے۔ اس زبردست، حکمت والے کے سوا اور کوئی اللہ نہیں ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (وحدہ لاشریک) وہی ہے جو تمہاری صورت گری فرماتا ہے تمہاری ماؤں کے رحموں اندر جیسے چاہتا ہے، کوئی معبود نہیں سوائے اس (وحدہ لاشریک) کے، جو بڑا ہی زبردست، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

وہی جیسے چاہتا ہے تمہاری مائوں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں بناتا ہے اس کے سواکوئی معبودنہیں وہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے کہ تمہاری تصویر بناتا ہے ماؤں کے پیٹ میں جیسی چاہے ( ف٤ ) اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں عزت والا حکمت والا ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جو ( ماؤں کے ) رحموں میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے ، اس کے سوا کوئی لائقِ پرستش نہیں ( وہ ) بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( خدا ) وہی ہے جو ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے ، تمہاری صورتیں بناتا ہے ۔ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ وہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He it is Who shapes you in the wombs as He pleases. There is no god but He, the Exalted in Might, the Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who shapes you in the wombs as He wills. He is the only Lord, the Majestic, and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He it is Who shapes you in the wombs as He wills. None has the right to be worshipped but He, the Almighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who shapes you in the wombs as He likes; there is no god but He, the Mighty, the Wise

Translated by

William Pickthall

He it is Who fashioneth you in the wombs as pleaseth Him. There is no Allah save Him, the Almighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो तुम्हारी सूरत बनाता है माँ के पेट में जिस तरह चाहता है, उसके सिवा कोई माबूद नहीं, वह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسی ذات (پاک) ہے کہ تمہاری صورت (شکل) بناتا ہے ارحام میں جس طرح چاہتا ہے۔ کوئی عبادت کے لائق نہیں بجز اس کے وہ غلبہ والے ہیں حکمت والے ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ نہایت غالب خوب حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

‘ وہی تو ہے جو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں ‘ جیسی چاہتا ہے بناتا ہے ‘ اس زبردست حکمت والے کے سوا کوئی اور الٰہ نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہ ہے جو تمہاری تصویریں بناتا ہے رحموں میں جس طرح چاہے کوئی معبود نہیں اس کے سوا۔ وہ غلبہ والا ہے، حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی تمہارا نقشہ بناتا ہے ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہے کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا زبردست ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہی تو ہے جو رحم مادر میں تمہاری صورت جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے اس کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں وہ بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے