Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 66

سورة آل عمران

ہٰۤاَنۡتُمۡ ہٰۤؤُلَآءِ حَاجَجۡتُمۡ فِیۡمَا لَکُمۡ بِہٖ عِلۡمٌ فَلِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِیۡمَا لَیۡسَ لَکُمۡ بِہٖ عِلۡمٌ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۶۶﴾

Here you are - those who have argued about that of which you have [some] knowledge, but why do you argue about that of which you have no knowledge? And Allah knows, while you know not.

سُنو! تم لوگ اس میں جھگڑ چکے جس کا تمہیں علم تھا پھر اب اس بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم ہی نہیں ؟اور اللہ تعالٰی جانتا ہے تم نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہٰۤاَنۡتُمۡ
ہاں تم
ہٰۤؤُلَآءِ
وہ لوگ ہو
حَاجَجۡتُمۡ
جھگڑا کیا تم نے
فِیۡمَا
اس معاملے میں جو ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
کچھ علم
فَلِمَ
تو کیوں
تُحَآجُّوۡنَ
تم جھگڑتے ہو
فِیۡمَا
اس معاملے میں جو
لَیۡسَ
نہیں ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہٰۤاَنۡتُمۡ
ہاں تم تو
ہٰۤؤُلَآءِ
وہ لوگ ہو
حَاجَجۡتُمۡ
جھگڑا کیا تم نے
فِیۡمَا
اس میں جو
لَکُمۡ
تمہارے لئے تھا
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
علم
فَلِمَ
پھر کیوں
تُحَآجُّوۡنَ
تم جھگڑا کرتے ہو
فِیۡمَا
اس بارے میں
لَیۡسَ
نہیں ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
علم
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَا
نہیں
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

Here you are - those who have argued about that of which you have [some] knowledge, but why do you argue about that of which you have no knowledge? And Allah knows, while you know not.

سُنو! تم لوگ اس میں جھگڑ چکے جس کا تمہیں علم تھا پھر اب اس بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم ہی نہیں ؟اور اللہ تعالٰی جانتا ہے تم نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم وہ لوگ ہو جو ان باتوں میں جھگڑا کرچکے ہو جن کا تمہیں کچھ علم تھا مگر ایسی باتوں میں کیوں جھگڑتے ہو جن کا تمہیں کچھ علم نہیں۔ انہیں اللہ ہی جانتا ہے، تم نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہاں تم وہ لوگ ہوتم نے اس بات میں جھگڑاکیاجس کاتمہیں علم تھا پھراس کے بارے میں کیوں جھگڑا کرتے ہوجس کاتمہیں علم ہی نہیں؟ اوراﷲ تعالیٰ جانتاہے اورتم نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Look, this is what you are - you argued about what you had knowledge; why then do you are about what you have no knowledge? And Allah knows and you do not know.

تم لوگ جھگڑ چکے جس بات میں تم کو کچھ خبر تھی، اب کیوں جھگڑتے ہو جس بات میں تم کو کچھ خبر نہیں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

دیکھو تم لوگ اب تک جو بھی بحث مباحثہ کرتے رہے ہو وہ ان چیزوں کے بارے میں ہے جن کا تمہیں کچھ علم ہے تو اب تم ایسی چیزوں کے ضمن میں حجت بازی کیوں کرتے ہو جن کے بارے میں تمہارے پاس کچھ بھی علم نہیں ؟ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Behold, you are those who have disputed greatly concerning matters which you knew; why are you now disputing about matters that you know nothing about? Allah knows it whereas you do not know.

تم 58 لوگ جن چیزوں کا علم رکھتے ہو ان میں تو خوب بحثیں کر چکے ، اب ان معاملات میں کیوں بحث کرے چلے ہو جن کا تمہارے پاس کچھ بھی علم نہیں ۔ اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دیکھو ! یہ تم ہی تو ہو جنہوں نے ان معاملات میں اپنی سی بحث کرلی ہے جن کا تمہیں کچھ نہ کچھ علم تھا ۔ ( ٢٦ ) اب ان معاملات میں کیوں بحث کرتے ہو جن کا تمہیں سرے سے کوئی علم ہی نہیں ہے ؟ اللہ جانتا ہے ، اور تم نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سنو بیوقوف لوگوتم نے ان باتوں میں جھگڑا کیا جن کو صحیح یا غلط کچھ نہ کچھ جانتے تھے جیسے تورات انجیل کے مضمون اب ان باتوں میں کیوں جھگڑتے ہو جن کا تمہیں مطلق علم نہیں جیسے ابراہیم کا مدعاملہ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہاں تم وہ لوگ ہو کہ جس بات کا تمہیں علم تھا اس میں تو تم نے جھگڑا کیا لیکن جس بات کا تمہیں علم ہی نہیں تو اس میں جھگڑا کیوں کرتے ہو اور اللہ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم ان باتوں میں خوب جھگڑ چکے ہو جس کا کچھ نہ کچھ علم تمہارے پاس تھا۔ مگر ایسی باتوں میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم تک نہیں ہے۔ جسے صرف اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو ایسی بات میں تو تم نے جھگڑا کیا ہی تھا جس کا تمہیں کچھ علم تھا بھی مگر ایسی بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں کچھ بھی علم نہیں اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ah! ye are those who fell to contending respecting that whereof ye had some knowledge, wherefore then should ye contend respecting that whereof ye have no knowledge! And Allah knoweth, and ye know not.

ہاں تم لوگ وہی تو ہو جو اس امر میں جھگڑچکے ہو جس کا تمہیں (کچھ بھی) علم نہیں اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہی لوگ ہو کہ تم نے حجت کی ان چیزوں کے بارے میں ، جن کے باب میں تمہیں کچھ علم تھا ، تو اس چیز کے بارے میں کیوں حجت کرتے ہو ، جس کے باب میں تمہیں کوئی علم نہیں؟ اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہاںتم لوگ وہی ہو جو ان باتوں میں جھگڑ چکے ہو جن کا تمہیں کچھ نہ کچھ علم تھا سو ( اب ) ایسی بات میںکیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں کچھ بھی علم نہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں اورتم نہیں جانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

خبردار ! تم لوگ جن چیزوں کا علم رکھتے تھے ان میں تو خوب بحثیں کرچکے، اب ان (معاملات) میں کیوں بحث کرنے لگے ہو جن کا تمہارے پاس کچھ بھی علم نہیں، اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہاں تم لوگ وہی ہو جو جھگڑا کرچکے ہو ایسی بات کے بارے میں جس کا تمہیں کچھ علم نہیں تھا مگر اب تم کیوں جھگڑا (اور حجت بازی) کرتے ہو اس چیز کے بارے میں جس کا تمہیں کچھ علم نہیں اور اللہ جانتا ہے (ہر چیز کو) اور تم نہیں جانتے،

Translated by

Noor ul Amin

تم وہ لوگ ہوجو ان باتوں میں جھگڑاکرتے ہوجن کا تمہیں کچھ علم ہے مگرایسی باتوں میں کیوں جھگڑتے ہوجن کا تمہیں کچھ علم ہی نہیں ، انہیں اللہ ہی جانتا ہے تم نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سنتے ہو یہ جو تم ہو ( ف۱۲۳ ) اس میں جھگڑے جس کا تمہیں علم تھا ( ف۱۲٤ ) تو اس میں ( ف۱۲۵ ) کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم ہی نہیں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ( ف۱۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سن لو! تم وہی لوگ ہو جو ان باتوں میں بھی جھگڑتے رہے ہو جن کا تمہیں ( کچھ نہ کچھ ) علم تھا مگر ان باتوں میں کیوں تکرار کرتے ہو جن کا تمہیں ( سرے سے ) کوئی علم ہی نہیں ، اور اﷲ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

تم وہی لوگ ہو ۔ جو ( ہم سے ) ان باتوں کے بارے میں بحث و تکرار کرتے رہے جن کا تمہیں کچھ علم تھا ۔ اب ان باتوں کے بارے میں کیوں حجت بازی کرتے ہو جن کا تمہیں کچھ علم نہیں ( حقیقت حال ) صرف اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ah! Ye are those who fell to disputing (Even) in matters of which ye had some knowledge! but why dispute ye in matters of which ye have no knowledge? It is Allah Who knows, and ye who know not!

Translated by

Muhammad Sarwar

You even argue about what is already known to you. What can you learn from arguing about that which you have no knowledge? God knows but you do not know."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, you are those who have disputed about that of which you have knowledge. Why do you then dispute concerning that of which you have no knowledge It is Allah Who knows, and you know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Behold! you are they who disputed about that of which you had knowledge; why then do you dispute about that of which you have no knowledge? And Allah knows while you do not know.

Translated by

William Pickthall

Lo! ye are those who argue about that whereof ye have some knowledge: Why then argue ye concerning that whereof ye have no knowledge? Allah knoweth. Ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम ही वे लोग हो कि तुम उस बात के बारे में झगड़ चुके जिसका तुम्हें कुछ इल्म था, पस अब तुम ऐसी बात में क्यों झगड़ते हो जिसका तुम्हे कोई इल्म नहीं, और अल्लाह जानता है जबकि तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں تم ایسے ہو کہ ایسی بات میں تو حجت کر ہی چکے تھے جس سے تم کو کسی قدر تو واقفیت تھی سو ایسی بات میں کیوں حجت کرتے ہو جس سے تم کو اصلا واقفیت نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے۔ (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہاں تمہارے پاس جس کا علم تھا ان میں جھگڑ چکے۔ لیکن اس بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم ہی نہیں۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم لوگ جن چیزوں کا علم رکھتے ہو ان میں تو خوب بحثیں کرچکے ‘ اب ان معاملات میں کیوں بحثیں کرتے ہو جن کا تمہارے پاس کچھ علم بھی نہیں ‘ اللہ جانتا ہے ‘ تم نہیں جانتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے لوگو ! تم ایسے لوگ ہو جنہوں نے اس چیز میں جھگڑا کیا جس کا تمہیں کچھ علم تھا، پھر تم کیوں حجت کرتے ہو اس بات میں جس کا تمہیں علم نہیں اور اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سنتے ہو تم لوگ جھگڑ چکے جس بات میں تم کو کچھ خبر تھی اب کیوں جھگڑتے ہو جس بات میں تم کو کچھ خبر نہیں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو تم وہ لوگ جو ان باتوں میں تو کج بحثی کیا ہی کرتے تھے جن کا تم کو تھوڑا بہت علم تھا اب تم ان امور میں کیوں جھگڑتے ہو جن کا تم کو بالکل ہی علم نہیں اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے