Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 72

سورة آل عمران

وَ قَالَتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ اٰمِنُوۡا بِالَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ عَلَی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَجۡہَ النَّہَارِ وَ اکۡفُرُوۡۤا اٰخِرَہٗ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۷۲﴾ۚۖ

And a faction of the People of the Scripture say [to each other], "Believe in that which was revealed to the believers at the beginning of the day and reject it at its end that perhaps they will abandon their religion,

اور اہلِ کتاب کی ایک جماعت نے کہا جو کچھ ایمان والوں پر اُتارا گیا ہے اس پر دن چڑھے تو ایمان لاؤ اور شام کے وقت کافر بن جاؤ ، تاکہ یہ لوگ بھی پلٹ جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَتۡ
اور کہا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
اٰمِنُوۡا
ایمان لے آؤ
بِالَّذِیۡۤ
اس چیز پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کی گئی
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان پر جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَجۡہَ
اول (وقت)
النَّہَارِ
دن کے
وَاکۡفُرُوۡۤا
اور انکار کردو
اٰخِرَہٗ
اس کے آخر میں
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ لوٹ آئیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَتۡ
اور کہا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہلِ کتاب میں سے
اٰمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
بِالَّذِیۡۤ
اس کے ساتھ جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان لوگوں پر جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَجۡہَ النَّہَارِ
دن کے آغاز میں
وَاکۡفُرُوۡۤا
اور تم کفر کرو
اٰخِرَہٗ
اس کے آخر میں
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
واپس لوٹ آئیں
Translated by

Juna Garhi

And a faction of the People of the Scripture say [to each other], "Believe in that which was revealed to the believers at the beginning of the day and reject it at its end that perhaps they will abandon their religion,

اور اہلِ کتاب کی ایک جماعت نے کہا جو کچھ ایمان والوں پر اُتارا گیا ہے اس پر دن چڑھے تو ایمان لاؤ اور شام کے وقت کافر بن جاؤ ، تاکہ یہ لوگ بھی پلٹ جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اہل کتاب کے کچھ لوگوں نے کہا (آپس میں سازش تیار کی) کہ جو کچھ ان ایمان والے مسلمانوں پر نازل ہوا ہے، پہلے پہر تو اس پر ایمان لاؤ اور پچھلے پہر اس کا انکار کردو۔ شاید (اس ترکیب سے) یہ لوگ اپنے ایمان سے پھرجائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراہلِ کتاب میں سے ایک گروہ نے کہاکہ دن کے آغاز میں تم اس پرایمان لاؤجونازل کیاگیاان پرجو ایمان لائے اورتم اس کی شام کو کفرکروتاکہ وہ واپس لوٹ آئیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And a group from the people of the Book said, &Believe in what has been revealed to the believers in the early part of the day, and disbelieve at the end of it, so that they may turn back.

اور کہا بعض اہل کتاب نے مان لو جو کچھ اترا مسلمانوں پر دن چڑھے اور منکر ہوجاؤ آخر دن میں شاید وہ پھر جاویں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اہل کتاب کے ایک گروہ نے کہا کہ ان اہل ایمان پر جو چیز نازل کی گئی ہے اس پر ایمان لاؤ صبح کے وقت اور اس کا انکار کر دو دِن کے آخر میں شاید (اس تدبیر سے) ان میں سے بھی کچھ پھرجائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

A party of the People of the Book said: 'Believe in the morning what has been revealed to those who believe, and then deny it in the evening that they may thus retract (from their faith).'

اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ اس کے نبی کے ماننے والوں پر جو کچھ نازل ہوا ہے اس پر صحیح ایمان لاؤ اور شام کو اس سے انکار کر دو ، شاید اس ترکیب سے یہ لوگ اپنے ایمان سے پھر جائیں ۔ 61

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اہل کتاب کے ایک گروہ نے ( ایک دوسرے سے ) کہا ہے کہ : جو کلام مسلمانوں پر نازل کیا گیا ہے اس پر دن کے شروع میں تو ایمان لے آؤ ، اور ان کے آخری حصے میں اس سے انکار کردینا ، شاید اس طرح مسلمان ( بھی اپنے دین سے ) پھر جائیں ۔ ( ٢٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

حضرت محمد کی بشارتوں کو) اور کتاب والوں میں سے ایک گروہ نے اپنے لوگوں سے کہا صبح کو تم جاکر مسلمان پر جو کتاب اتری ہے یعنی قر ان لا و مکر اور فریب سے اور شام کے وقت منکر ہوجاؤ پھر اپنے دین میں آجاؤ اسلام سے پھر جاؤ شاید اس تدبیر سے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اہل کتاب میں سے ایک جماعت نے کہا کہ اس چیز پر جو مسلمانوں پر نازل ہوئی ہے شروع دن میں ایمان لے آؤ اور آخر دن میں انکار کردو شاید کہ وہ بھی (اسلام سے) پھرجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان اہل کتاب میں سے ایک جماعت کہتی ہے کہ اس نبی کے ماننے والوں پر جو کچھ نازل ہوا ہے اس پر صبح ایمان لاؤ اور شام کو اس سے انکار کردو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اہلِ کتاب ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ جو (کتاب) مومنوں پر نازل ہوئی ہے اس پر دن کے شروع میں تو ایمان لے آیا کرو اور اس کے آخر میں انکار کر دیا کرو تاکہ وہ (اسلام سے) برگشتہ ہو جائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And a Party of the people of the Book say: believe in that which hath been sent down unto those who have believed, at the break of day, and disbelieve at the close thereof, haply they may turn away;

اور اہل کتاب کا ایک گروہ کہتا ہے ۔ کہ ایمان لانے والوں پر جو نازل ہوا ہے اس پر صبح کو ایمان لاؤ اور دن کے آخر میں اس سے انکار کربیٹھو عجب کیا کہ (وہ بھی) پھرجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اہلِ کتاب کا ایک گروہ کہتا ہے کہ مسلمانوں پر جو چیز نازل کی گئی ہے ، اس پر صبح کو ایمان لاؤ اور شام کو اس کا انکار کردیا کرو ، تاکہ وہ بھی اس سے برگشتہ ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اہل کتاب میں سے ایک جماعت نے کہا کہ مسلمانوں پر جو کچھ اتارا گیا ہے دن کے شروع حصے میں اس پر ایمان لے آئو اور شام کو اس سے انکار کر دو تاکہ مسلمان بھی ( اپنے دین سے ) پھر جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ اس نبی کے ماننے والوں پر جو کچھ نازل ہوا ہے۔ اس پر صبح ایمان لاؤ اور شام کو اس سے انکار کر دو ، شاید اس ترکیب سے یہ لوگ اپنے ایمان سے پھرجائیں ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اہل کتاب کے ایک گروہ نے (حق سے پھیرنے کی یہ سازش تیار کی کہ آپس میں) کہا کہ تم (ظاہری طور پر) ایمان لے آؤ اس (دین و کتاب) پر، جو اتارا گیا ایمان والوں پر، دن کے شروع میں، اور اس کا انکار کردو اس کے آخری حصے میں، تاکہ اس طرح یہ لوگ پھرجائیں (اپنے دین و ایمان سے)

Translated by

Noor ul Amin

اہل کتاب کے کچھ لوگوں نے ( آپس میں سازش تیار کر کے ) کہاکہ جو ان مسلمانوں پر نازل ہوا ہے ، پہلے پہرتواس پر ایمان لائو اور پچھلے پہر اس کا انکارکردوشاید ( اس ترکیب سے ) یہ لوگ اپنے ایمان سے پھرجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کتابیوں کا ایک گروہ بولا ( ف۱۳٤ ) وہ جو ایمان والوں پر اترا ( ف۱۳۵ ) صبح کو اس پر ایمان لاؤ اور شام کو منکر ہوجاؤ شاید وہ پھر جائیں ( ف۱۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اہلِ کتاب کا ایک گروہ ( لوگوں سے ) کہتا ہے کہ تم اس کتاب ( قرآن ) پر جو مسلمانوں پر نازل کی گئی ہے دن چڑھے ( یعنی صبح ) ایمان لایا کرو اور شام کو انکار کر دیا کرو تاکہ ( تمہیں دیکھ کر ) وہ بھی برگشتہ ہو جائیں

Translated by

Hussain Najfi

اہل کتاب کا ایک گروہ ( اپنے لوگوں سے ) کہتا ہے کہ جو کچھ مسلمانوں پر نازل ہوا ہے اس پر صبح کے وقت ایمان لے آؤ اور شام کے وقت انکار کر دو ۔ شاید ( اس ترکیب سے ) وہ مسلمان ( اپنے دین سے ) پھر جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A section of the People of the Book say: "Believe in the morning what is revealed to the believers, but reject it at the end of the day; perchance they may (themselves) Turn back;

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of the People of the Book say, "Believe in what is revealed to the Muslims during the day only and abandon it in the evening. This will perhaps make them give up their religion".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And a party of the People of the Scripture say: "Believe in the morning in that which is revealed to the believers, and reject it at the end of the day, so that they may turn back.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And a party of the followers of the Book say: Avow belief in that which has been revealed to those who believe, in the first part of the day, and disbelieve at the end of it, perhaps they go back on their religion.

Translated by

William Pickthall

And a party of the People of the Scripture say: Believe in that which hath been revealed unto those who believe at the opening of the day, and disbelieve at the end thereof, in order that they may return;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अहले-किताब के एक गिरोह ने कहा कि मुसलमानों पर जो चीज़ उतारी गई है उस पर सुबह-सवेरे ईमान ले आओ और शाम को उसका इनकार कर दो, शायद कि मुसलमान भी उससे फिर जाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعضے لوگوں نے اہل کتاب میں سے کہا کہ ایمان لے آؤ اس پر جو نازل کیا گیا ہے مسلمانوں پر (یعنی قرآن پر) شروع دن میں اور (پھر) انکار کر بیٹھو آخر دن میں (یعنی شام کو) عجب کیا وہ پھر جاویں۔ (2) (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اہل کتاب کی ایک جماعت نے کہا کہ جو کچھ ایمان والوں پر اتارا گیا ہے اس پر صبح کے وقت ایمان لاؤ اور شام کے وقت انکار کر دو تاکہ مسلمان بھی مرتد ہوجائیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ اس نبی کے ماننے والوں پر جو کچھ نازل ہوا ہے ‘ اس پر صبح ایمان لاؤ اور شام کو اس کا انکار کردو ۔ شاید اس ترکیب سے یہ لوگ اپنے ایمان سے پھرجائیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کہا اہل کتاب کے ایک گردہ نے کہ ایمان لاؤ اس پر جو نازل کیا گیا مسلمانوں پر دن کے شروع حصہ میں اور منکر ہوجاؤ دن کے آخر حصہ میں امید ہے کہ یہ لوگ واپس لوٹ آئیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا بعضے اہل کتاب نے مان لو جو کچھ اترا مسلمانوں پر دن چڑھے اور منکر ہوجائے آخر دن میں شاید وہ پھر جاویں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اہل کتاب میں سے کچھ لوگوں نے کہا کہ اس نبی کے ماننے والوں پر جو کتاب نازل ہوئی ہے اس پر دن کے ابتدائی حصہ میں ایمان لے آئو اور دن کے آخری حصہ میں اس سے انکار کردو شاید اس تدبیر سے مسلمان اپنے دین سے پھرجائیں