Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 73

سورة آل عمران

وَ لَا تُؤۡمِنُوۡۤا اِلَّا لِمَنۡ تَبِعَ دِیۡنَکُمۡ ؕ قُلۡ اِنَّ الۡہُدٰی ہُدَی اللّٰہِ ۙ اَنۡ یُّؤۡتٰۤی اَحَدٌ مِّثۡلَ مَاۤ اُوۡتِیۡتُمۡ اَوۡ یُحَآجُّوۡکُمۡ عِنۡدَ رَبِّکُمۡ ؕ قُلۡ اِنَّ الۡفَضۡلَ بِیَدِ اللّٰہِ ۚ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۷۳﴾ۚ ۙ

And do not trust except those who follow your religion." Say, "Indeed, the [true] guidance is the guidance of Allah . [Do you fear] lest someone be given [knowledge] like you were given or that they would [thereby] argue with you before your Lord?" Say, "Indeed, [all] bounty is in the hand of Allah - He grants it to whom He wills. And Allah is all-Encompassing and Wise."

اور سِوائے تمہارے دین پر چلنے والوں کے اور کسی کا یقین نہ کرو آپ کہہ دیجئے کہ بیشک ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے ( اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس بات کا بھی یقین نہ کرو ) کہ کوئی اس جیسا دیا جائے جیسا تم دیئے گئے ہو ، یا یہ کہ یہ تم سے تمہارے رب کے پاس جھگڑا کریں گے آپ کہہ دیجئے کہ فضل تو اللہ تعالٰی ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے اسے دے اللہ تعالٰی وسعت والا اور جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُؤۡمِنُوۡۤا
تم مانو
اِلَّا
مگر
لِمَنۡ
اس کی جو
تَبِعَ
پیروی کرے
دِیۡنَکُمۡ
تمہارے دین کی
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّ
بےشک
الۡہُدٰی
ہدایت
ہُدَی
ہدایت ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
اَنۡ
کہ
یُّؤۡتٰۤی
دیا جائے
اَحَدٌ
کوئی ایک
مِّثۡلَ
مانند
مَاۤ
اس کے جو
اُوۡتِیۡتُمۡ
دیئے گئے تم
اَوۡ
یا(یہ کہ)
یُحَآجُّوۡکُمۡ
وہ جھگڑا کریں تم سے
عِنۡدَ
پاس
رَبِّکُمۡ
تمہارے رب کے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّ
بےشک
الۡفَضۡلَ
فضل
بِیَدِ
ہاتھ میں ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
یُؤۡتِیۡہِ
وہ دیتا ہے اسے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور للہ
وَاسِعٌ
وسعت والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُؤۡمِنُوۡۤا
تم یقین کرنا
اِلَّا
مگر
لِمَنۡ
اس کے لئے جو
تَبِعَ
اتباع کرے
دِیۡنَکُمۡ
تمہارے دین کی
قُلۡ
آپ کہہ دو
اِنَّ
یقیناً
الۡہُدٰی
ہدایت
ہُدَی
ہدایت ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اَنۡ
یہ کہ
یُّؤۡتٰۤی
دیا جائے
اَحَدٌ
کسی ایک کو
مِّثۡلَ
اُس جیسا
مَاۤ
جو
اُوۡتِیۡتُمۡ
دئیے گئے ہو تم
اَوۡ
یا
یُحَآجُّوۡکُمۡ
وہ جھگڑا کریں گے تم سے
عِنۡدَ رَبِّکُمۡ
تمہارے رب کے پاس
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّ
یقیناً
الۡفَضۡلَ
فضل
بِیَدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں
یُؤۡتِیۡہِ
وہ عطا کرتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
وَاسِعٌ
بڑی وسعت والا
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And do not trust except those who follow your religion." Say, "Indeed, the [true] guidance is the guidance of Allah . [Do you fear] lest someone be given [knowledge] like you were given or that they would [thereby] argue with you before your Lord?" Say, "Indeed, [all] bounty is in the hand of Allah - He grants it to whom He wills. And Allah is all-Encompassing and Wise."

اور سِوائے تمہارے دین پر چلنے والوں کے اور کسی کا یقین نہ کرو آپ کہہ دیجئے کہ بیشک ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے ( اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس بات کا بھی یقین نہ کرو ) کہ کوئی اس جیسا دیا جائے جیسا تم دیئے گئے ہو ، یا یہ کہ یہ تم سے تمہارے رب کے پاس جھگڑا کریں گے آپ کہہ دیجئے کہ فضل تو اللہ تعالٰی ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے اسے دے اللہ تعالٰی وسعت والا اور جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اپنے مذہب والے کے سوا کسی کی بات کا اعتبار نہ کرو۔ آپ ان سے کہئے کہ ہدایت وہ ہے جو اللہ کی ہے کہ وہ کسی دوسرے کو بھی وہی کچھ دے دے جو تمہیں دیا یا ہدایت وہ ہے جس سے وہ تمہارے پروردگار کے حضور تم پر حجت قائم کرسکیں۔ ؟ نیز ان سے کہئے کہ فضل و شرف تو اللہ کے اختیار میں ہے وہ جسے چاہے دے دے کیونکہ وہ بڑا وسیع النظر اور سب کچھ جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور تم کسی کایقین نہ کروسوائے اس کے جو تمہارے دین کی اتباع کرے ،آپ کہہ دو یقیناہدایت تو اﷲ تعالیٰ ہی کی ہدایت ہے،یہ(نہ ماننا)کہ کسی ایک کو اس جیسا دیا جائے جوتمہیں دیاگیاتھا یا وہ تم سے تمہارے رب کے پاس جھگڑاکریں گے ۔آپ کہہ دیں یقینااﷲ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں فضل ہے، جس کووہ چاہتاہے، عطاکرتاہے اور اﷲ تعالیٰ بڑی وسعت والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not believe except in those who follow your faith.|" Say, |" (Real) guidance is the guidance of Allah.|" (But all that you do is due to your envy) that someone is given what is similar to that which you have been given, or that they argue against you before your Lord. Say, |"The bounty is in the hands of Allah. He gives it to whom He wills. And Allah is All-Embracing, All-Knowing.

اور نہ مانیو مگر اس کی جو چلے تمہارے دین پر کہہ دے کہ بیشک ہدایت وہی ہے جو اللہ ہدایت کرے اور یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ اور کسی کو بھی کیوں مل گیا جیسا کچھ تم کو ملا تھا وہ غالب کیوں آگئے تم پر تمہارے رب کے آگے تو کہہ بڑائی اللہ کے ہاتھ میں ہے دیتا ہے جس کو چاہے اور اللہ بہت گنجائش والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور دیکھو کسی کی بات نہ ماننا مگر اسی کی جو تمہارے دین کی پیروی کرے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہہ دیجیے کہ اصل ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے مبادا کسی کو وہ شے دے دی جائے جو تمہیں دی گئی تھی یا تمہارے خلاف حجت قائم کریں تمہارے پروردگار کے حضور کہہ دیجیے کہ فضل تو کل کا کل اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بہت وسعت والا اور جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They also say among themselves: 'Do not follow anyone except him who follows your faith.' Say: 'Surely true guidance is Allah's. It is His favour that anyone should be given the like of what you have been given in the past, and that others should have been given firm evidence to proffer against you before your Lord.' Say: 'Surely bounty is in the Hand of Allah; He gives it to whom He wills. Allah is All-Embracing, All-Knowing.

نیز یہ لوگ آپس میں کہتے ہیں کہ اپنے مذہب والے کے سوا کسی کی بات نہ مانو ۔ اے نبی! ان سے کہہ دو کہ اصل میں ہدایت تو اللہ کی ہدایت ہے اور یہ اسی کی دین ہے کہ کسی کو وہی کچھ دے دیا جائے جو کبھی تم کو دیا گیا تھا ، یا یہ کہ دوسروں کو تمہارے رب کے حضور پیش کرنے کے لیے تمہارے خلاف قوی حجّت مل جائے ۔ اے نبی ! ان سے کہو کہ فضل و شرف اللہ کے اختیار میں ہے ، جسے چاہے عطا فرمائے ۔ وہ وسیع النظر ہے 62

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مگر دل سے ان لوگوں کے سوا کسی کی نہ ماننا جو تمہارے دین کے متبع ہیں ۔ آپ ان سے کہہ دیجیے کہ ہدایت تو وہی ہدایت ہے جو اللہ کی دی ہوئی ہو ، یہ ساری باتیں تم اس ضد میں کر رہے ہو کہ کسی کو اس جیسی چیز ( یعنی نبوت اور آسمانی کتاب ) کیوں مل گئی جیسی کبھی تمہیں دی گئی تھی یا یہ ( مسلمان ) تمہارے رب کے آگے تم پر غالب کیوں آگئے ۔ آپ کہہ دیجیے کہ فضیلت تمام تر اللہ کے ہاتھ میں ہے ، وہ جس کو چاہتا ہے دے دیتا ہے ، اور اللہ بڑی وسعت والا ہے ، ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمان بھی اپنے دین سے پھرجائیں اور سو اپنے دین والوں کے دوسرے کسی کی بات نہ مانو کیونکہ سوا تمہارا کوئی دوسرا ہدایت پر نہیں اے پیمبر کہہ دے ہدایت تو وہی ہے اللہ کی ہدایت ایسا نہ ہو کہ دوسرے کسی کو بھی وہ بات حاصل ہوجائے جو تم کو حاصل ہے یا وہ قیامت کے دن تمہارے رب کے پاس تم سے بحث کریں اے پیمبر کہہ دے فضل کرنا اللہ کے اختیار میں ہے جس پر وہ چاہتا فضل کرتا ہے اس کو ہدایت دیتا ہے اور علم فرماتا ہے تمہارے مکر سے کیا ہوتا ہے اللہ کشائش والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنے دین کے پیرو کے سوا کسی کی بات مت مانو۔ فرما دیجئے یقینا اللہ کی ہدایت ہے (کہتے ہیں) یہ کہ جو چیز تمہیں عطا ہوئی وہ کسی دوسرے کو عطا ہوجائے یا (یہ کہ) وہ تمہارے پروردگار کے پاس تمہارے ساتھ جھگڑسکیں فرما دیجئے کہ یقینا بزرگی اللہ کے ہاتھ میں ہے جسے چاہیں وہ اسے دیتے ہیں اور اللہ کشائش والے علم والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

شاید اس طریقہ سے وہ بھی (اسلام سے) پھرجائیں۔ وہ آپس میں ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں کہ اپنے مذہب والوں کے سوا کسی کی بات نہ ماننا۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کہہ دیجئے کہ ہدایت تو وہی ہے جو اللہ کی طرف سے ملتی ہے۔ (وہ کہتے تھے کہ ) جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے کیا اس جیسا کسی اور کو بھی دیا گیا ہے۔ یا وہ (قیامت میں) تمہارے رب کے سامنے تم سے حجت کریں گے ۔ اے نبی ان سے کہہ دیجئے کہ فضل و کرم تو اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے ۔ وہ بڑے وسیع علم والا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنے دین کے پیرو کے سوا کسی اور کے قائل نہ ہونا (اے پیغمبر) کہہ دو کہ ہدایت تو خدا ہی کی ہدایت ہے (وہ یہ بھی کہتے ہیں) یہ بھی (نہ ماننا) کہ جو چیز تم کو ملی ہے ویسی کسی اور کو ملے گی یا وہ تمہیں خدا کے روبرو قائل معقول کر سکیں گے یہ بھی کہہ دو کہ بزرگی خدا ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا کشائش والا (اور) علم والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And believe not save one who followeth your religion. Say thou: verily the guidance of Allah - that is the guidance. Envy ye that any one should be vouchsafed the like of that which was vouchsafed unto you or fear ye that those others may overcome you in Contention before your Lord! Say thou: verily the grace is in the hand of Allah He vouchsafeth it unto whomsoever He will; and Allah is Bounteous, Knowing.

اور واقع میں بجز اس کے کہ جو تمہارے دین کا پیرو ہو اور کسی پر ایمان نہ لاؤ آپ کہہ دیجئے کہ ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے ۔ اور یہ سب اس غصہ میں کررہے ہو کہ کسی اور کو وہ چیز مل گئی جو تمہیں ملی تھی یا وہ لوگ تم پر تمہارے پروردگار کے ہاں غالب آجائیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے عطا کرتا ہے ۔ اور اللہ بڑا وسعت والا ہے بڑا علم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم اپنے دین کی پیروی کرنے والے کے سوا اور کسی کی بات کا اعتبار نہ کیا کرو ۔ ان سے کہو کہ اصل ہدایت تو اللہ کی ہدایت ہے – کہ مبادا اس طرح کی چیز کسی اور کو بھی مل جائے جس طرح کی چیز تمہیں ملی ہے یا وہ تم سے تمہارے رب کے حضور حجت کرسکیں ۔ ان سے کہو کہ فضل تو اللہ کے ہاتھ میں ہے ، وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بڑی سمائی رکھنے والا اور علم والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ تمہارے دین کی پیروی کرتے ہیں ان کے علاوہ کسی کی بات نہ مانو آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی ہدایت ( اصل ) ہدایت ہے یہ باتیں تم اس لئے کرتے ہو جو تمہیں دیا گیا ہے کسی دوسرے کو کیوں دیا جارہا ہے یا وہ تمہارے رب کے پاس دلیل میں ( کیوں ) غالب آجائیں ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ بیشک فضل تو اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہیں عطا کرتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑی وسعت والے خوب جاننے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ آپس میں کہتے ہیں کہ اپنے مذہب والے کے سوا کسی کی بات نہ مانو، (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہہ دو ! اصل ہدایت تو اللہ کی ہدایت ہے اور کہتے ہیں یا اس کی بات مانوجن کو وہی کچھ دے دیا جائے جو کبھی تم کو دیا گیا تھا یا یہ کہ دوسروں کو تمہارے رب کے حضور پیش کرنے کے لئے تمہارے خلاف قوی حجت مل جائے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو کہ فضل تو اللہ کے اختیار میں ہے، جسے چاہے عطا فرمائے وہ وسیع النظر، سب کچھ جانتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (یہ لوگ آپس میں) کہا کہ تم (ظاہری طور پر) ایمان لے آؤ اس (دین و کتاب) پر، جو اتارا گیا ایمان والوں پر، دن کے شروع میں، اور اس کا انکار کردو اس کے آخری حصے میں، تاکہ اس طرح یہ لوگ پھرجائیں (اپنے دین و ایمان سے) اور (یہ لوگ آپس میں کہتے کہ) تم کسی کی بات نہ ماننا بجز اس کے جو تمہارے دین کا پیرو ہو، (ان سے) کہو کہ (تمہاری ان چال بازیوں سے کچھ نہیں ہونے کا، کہ) بیشک ہدایت اللہ ہی کی ہدایت ہے، (اور تم یہ سب چال بازیاں محض اس حسد کی بنا پر کرتے ہو) کہ کسی اور کو بھی وہی کچھ (کیوں) دیا جائے جو (اس سے پہلے) تم کو دیا جا چکا ہے، یا یہ کہ دوسرے لوگ تمہارے رب کے یہاں حجت و دلیل میں تم پر غالب آجائیں گے، کہو کہ (تمہاری ان سازشوں اور تدبیروں سے کچھ نہیں ہونے کا کہ) بیشک فضل (ومہربانی)

Translated by

Noor ul Amin

وہ آپس میں کہتے ہیں کہ اپنے مذہب والے کے سواکسی کی پیروی نہ کروآپ کہہ دیجئے ہدایت صرف اللہ ہی کی ہدایت ہے کہ وہ کسی دوسرے کو وہی دےجو تمہیں دیا ہے یاجس سے وہ تمہارے رب کے حضور تم پر حجت قائم کرسکیں ؟نیز اسے کہیے کہ فضل و شرف تواللہ کے اختیارمیں ہے وہ جسے چاہے عطاکرے کیونکہ وہ بڑاوسیع النظراور سب کچھ جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یقین نہ لاؤ مگر اس کا جو تمہارے دین کا پیرو ہو تم فرمادو کہ اللہ ہی کی ہدایت ہدایت ہے ( ف۱۳۷ ) ( یقین کا ہے کا نہ لاؤ ) اس کا کہ کسی کو ملے ( ف۱۳۸ ) جیسا تمہیں ملا یا کوئی تم پر حجت لاسکے تمہارے رب کے پاس ( ف۱۳۹ ) تم فرمادو کہ فضل تو اللہ ہی کے ہاتھ ہے جسے چاہے دے ، اور اللہ وسعت والا علم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کسی کی بات نہ مانو سوائے اس شخص کے جو تمہارے ( ہی ) دین کا پیرو ہو ، فرما دیں کہ بیشک ہدایت تو ( فقط ) ہدایتِ الٰہی ہے ( اور اپنے لوگوں سے مزید کہتے ہیں کہ یہ بھی ہرگز نہ ماننا ) کہ جیسی کتاب ( یا دِین ) تمہیں دیا گیا اس جیسا کسی اور کو بھی دیا جائے گا یا یہ کہ کوئی تمہارے رب کے پاس تمہارے خلاف حجت لا سکے گا ، فرما دیں: بیشک فضل تو اﷲ کے ہاتھ میں ہے ، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ، اور اﷲ وسعت والا بڑے علم والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

خبردار ۔ صرف اسی کی بات مانو جو تمہارے دین کی پیروی کرے ۔ کہہ دیجیے کہ حقیقی ہدایت تو اللہ کی ہدایت ہے ( اور یہ اسی کی دین ہے ) کہ کسی کو ویسی ہی چیز مل جائے جو ( کبھی ) تم کو دی گئی تھی ۔ یا وہ دلیل و حجت میں تمہارے پروردگار کے ہاں تم پر غالب آجائیں ۔ کہہ دیجیے کہ بے شک فضل و کرم اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے ۔ وہ بڑی وسعت والا اور بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And believe no one unless he follows your religion." Say: "True guidance is the Guidance of Allah: (Fear ye) Lest a revelation be sent to someone (else) Like unto that which was sent unto you? or that those (Receiving such revelation) should engage you in argument before your Lord?" Say: "All bounties are in the hand of Allah: He granteth them to whom He pleaseth: And Allah careth for all, and He knoweth all things."

Translated by

Muhammad Sarwar

They also say, "Do not believe anyone except those who follow your religion, so that no one may have what you have received or may argue with you before your Lord." (Muhammad), tell them, "The only guidance is the guidance of God. All favors are in the hands of God. He grants His favors to whomever He wants. He is Munificent and All-knowing".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And believe no one except the one who follows your religion." Say (O Prophet): "Verily, right guidance is the guidance of Allah." (And they say:) "Do not believe that anyone can receive like that which you have received, otherwise they would engage you in argument before your Lord." Say: "All the bounty is in the Hand of Allah; He grants to whom He wills. And Allah is All-Sufficient for His creatures' needs, All-Knower."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not believe but in him who follows your religion. Say: Surely the (true) guidance is the guidance of Allah-- that one may be given (by Him) the like of what you were given; or they would contend with you by an argument before your Lord. Say: Surely grace is in the hand of Allah, He gives it to whom He pleases; and Allah is Ample-giving, Knowing.

Translated by

William Pickthall

And believe not save in one who followeth your religion - Say (O Muhammad): Lo! the guidance is Allah's Guidance - that anyone is given the like of that which was given unto you or that they may argue with you in the presence of their Lord. Say (O Muhammad): Lo! the bounty is in Allah's hand. He bestoweth it on whom He will. Allah is All-Embracing, All-Knowing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यक़ीन न करो मगर सिर्फ़ उसका जो चले तुम्हारे दीन पर, कह दीजिए कि हिदायत वही है जो अल्लाह हिदायत करे, और यह उसी की देन है कि किसी को वही कुछ दे दिया जाए जो तुमको दिया गया था, या वह तुमसे तुम्हारे रब के यहाँ हुज्जत करे, कह दें कि बड़ाई अल्लाह के हाथ में है, वह जिसको चाहता है देता है, और अल्लाह बड़ा वुसअत वाला है, इल्म वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (صدق دل سے کسی کے روبرو) اقرار مت کرنا مگر ایسے شخص کے روبرو جو تمہارے دین کا پیرو ہو (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ یقینا ہدایت، اللہ کی ہدایت ہے (ایسی باتیں اس لیے کرتے ہو) کہ کسی اور کو بھی ایسی چیز مل رہی ہے جیسی تم کو ملی تھی یا اور لوگ تم پر غالب آجاویں تمہارے رب کے نزدیک (3) (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئیے کہ بیشک فضل تو خدا کے قبضے میں ہے۔ وہ اس کو جسے چاہیں عطا فرمائیں۔ اور اللہ بڑی وسعت والے ہیں خوب جاننے والے ہیں۔ (73)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اپنے دین پر چلنے والے کے سوا کسی اور کو تسلیم نہ کرو۔ کہہ دیجیے کہ بیشک ہدایت تو اللہ کی ہی ہدایت ہے۔ کہ کسی کو اس طرح کا دیا جائے جیسا تمہیں دیا گیا ہو یا یہ کہ تمہارے خلاف تمہارے رب کے حضور جھگڑا کریں۔ تم کہہ دو کہ فضل تو اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ وسعت والا اور جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نیز یہ لوگ آپس میں کہتے ہیں کہ اپنے مذہب والے کے سوا کسی کی بات نہ مانو ‘ اے نبی ان سے کہہ دو کہ اصل میں ہدایت تو اللہ کی ہدایت ہے اور یہ اسی کی دین کہ کسی کو وہی کچھ دیا جائے گا جو کبھی تم کو دیا گیا تھا۔ یا یہ کہ دوسروں کو تمہارے رب کے حضور پیش کرنے کے لئے تمہارے خلاف قوی حجت مل جائے ۔ اے نبی ! ان سے کہو کہ فضل وشرف اللہ کے اختیار میں ہے ‘ جسے چاہے عطا فرمائے ۔ وہ وسیع النظر ہے اور سب کچھ جانتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اقرار مت کرنا مگر ایسے شخص کے سامنے جو تمہارے دین کا تابع ہو۔ آپ فرما دیجیے کہ بلاشبہ ہدایت وہی ہے جو اللہ کی ہدایت ہے یہ باتیں تم اس لیے کرتے ہو کہ کسی دوسرے کو ایسی چیز مل رہی ہے جو تمہیں دی گئی یا اس لیے کہ وہ تم پر دلیل میں غالب ہوجائیں گے تمہارے رب کے پاس۔ آپ فرما دیجیے کہ بلاشبہ فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ اسے عطا فرماتا ہے جسے چاہے اور اللہ واسع ہے خوب جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ مانیو مگر اسی کی جو چلے تمہارے دین پر کہہ دے کہ بیشک ہدایت وہی ہے جو اللہ ہدایت کرے اور یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ اور کسی کو بھی کیوں مل گیا جیسا کچھ تم کو ملا تھا یا وہ غالب کیوں آگئے تم پر تمہارے رب کے آگے تو کہہ بڑائی اللہ کے ہاتھ میں ہے دیتا ہے جس کو چاہے اور اللہ بہت گنجائش والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور انہوں نے باہم یہ بھی کہا کہ بجز اس شخص کے جو تمہارے دین کا پیرو ہو اور کسی کی تصدیق نہ کرو اے نبی آپ کہہ دیجئے فی الحقیقت تو ہدایت دی ہے جو اللہ کی ہدایت ہے یہ سب کچھ اس لئے کر رہے ہو کہ جو تم کو دیا گیا تھا وہ کسی اور کو کیوں دیا گیا یا تمہارے رب کی جناب میں اور لوگ تم پر کیوں غلبہ حاصل کرلیں اے نبی آپ کہہ دیجئے یقینا ہر قسم کا فضل اللہ کے اختیار میں ہے وہ اپنا فضل جس کو چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا فیاض اور کمال علم کا مالک ہے