Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 78

سورة آل عمران

وَ اِنَّ مِنۡہُمۡ لَفَرِیۡقًا یَّلۡوٗنَ اَلۡسِنَتَہُمۡ بِالۡکِتٰبِ لِتَحۡسَبُوۡہُ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ مَا ہُوَ مِنَ الۡکِتٰبِ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ ہُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ وَ مَا ہُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۷۸﴾

And indeed, there is among them a party who alter the Scripture with their tongues so you may think it is from the Scripture, but it is not from the Scripture. And they say, "This is from Allah ," but it is not from Allah . And they speak untruth about Allah while they know.

یقیناً ان میں ایسا گروہ بھی ہے جو کتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبان مروڑتا ہے تاکہ تم اسے کتاب ہی کی عبارت خیال کرو حالانکہ دراصل وہ کتاب میں سے نہیں اور یہ کہتے بھی ہیں کہ وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے حالانکہ دراصل وہ اللہ کی طرف سے نہیں وہ تو دانستہ اللہ تعالٰی پر جُھوٹ بولتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنَّ
اور بےشک
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
لَفَرِیۡقًا
البتہ ایک گروہ (کے لوگ) ہیں
یَّلۡوٗنَ
جو مورتے ہیں
اَلۡسِنَتَہُمۡ
اپنی زبانوں کو
بِالۡکِتٰبِ
ساتھ کتاب کے
لِتَحۡسَبُوۡہُ
تاکہ تم سمجھواسے
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
وَمَا
اور نہیں
ہُوَ
وہ
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
ہُوَ
وہ
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ کے پاس سےہے
وَمَا
اور نہیں
ہُوَ
وہ
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ کے پاس سے
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
الۡکَذِبَ
جھوٹ
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنَّ
اور بلاشبہ
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے
لَفَرِیۡقًا
یقیناً ایک گروہ ہے
یَّلۡوٗنَ
وہ مروڑتے ہیں
اَلۡسِنَتَہُمۡ
اپنی زبا نوں کو
بِالۡکِتٰبِ
ساتھ کتاب کے
لِتَحۡسَبُوۡہُ
تاکہ تم سمجھو اسے
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
وَمَا
حالانکہ نہیں
ہُوَ
وہ
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
ہُوَ
وہ
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے
وَمَا
حالانکہ نہیں
ہُوَ
وہ
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی جانب سے
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
الۡکَذِبَ
جھوٹ
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And indeed, there is among them a party who alter the Scripture with their tongues so you may think it is from the Scripture, but it is not from the Scripture. And they say, "This is from Allah ," but it is not from Allah . And they speak untruth about Allah while they know.

یقیناً ان میں ایسا گروہ بھی ہے جو کتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبان مروڑتا ہے تاکہ تم اسے کتاب ہی کی عبارت خیال کرو حالانکہ دراصل وہ کتاب میں سے نہیں اور یہ کہتے بھی ہیں کہ وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے حالانکہ دراصل وہ اللہ کی طرف سے نہیں وہ تو دانستہ اللہ تعالٰی پر جُھوٹ بولتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان اہل کتاب سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو تورات کو پڑھتے وقت اپنی زبانوں کو ایسے موڑ دیتے (لہجہ میں ادا کرتے) ہیں۔ تاکہ تم اسے تورات ہی کا حصہ سمجھو حالانکہ وہ تورات (کی عبارت) نہیں ہوتی اور کہتے یہ ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے حالانکہ وہ عبارت اللہ کی طرف سے نازل شدہ نہیں ہوتی۔ یہ لوگ دیدہ دانستہ جھوٹی باتیں اللہ سے منسوب کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ اُن میں یقیناایک گروہ وہ ہے جوکتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبانوں کو مروڑتے ہیں تاکہ تم اسے بھی کتاب ہی سمجھوحالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ اﷲ تعالیٰ کی جانب سے ہے حالانکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی جانب سے نہیں اوروہ اللہ تعالیٰ پرجھوٹ کہتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among them there is indeed a group who twist their tongues in (reading) the Book, so that you may deem it to be from the Book, while it is not from the Book. And they say, &It is from Allah|", while it is not from Allah. And they tell lies about Allah knowingly.

اور ان میں ایک فریق ہے کہ زبان مروڑ کر پڑہتے ہیں کتاب تاکہ تم جانو کہ وہ کتاب میں ہے اور وہ نہیں کتاب میں اور کہتے ہیں وہ اللہ کا کہا ہے، اور وہ نہیں اللہ کا کہا اور اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں جان کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو اپنی زبان کو توڑتا مروڑتا ہے کتاب کو پڑھتے ہوئے تاکہ تم سمجھو کہ (جو کچھ وہ پڑھ رہے ہیں) وہ کتاب میں سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہوتا اور وہ کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے جبکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہوتا اور وہ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں جانتے بوجھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And there is a party among them who twist their tongues while reciting the Book to make you think that it is part of the Book when in fact it is not. They say: 'It is from Allah', when in fact it is not from Allah. They falsely fix a lie upon Allah, and do so wittingly.

ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو کتاب پڑھتے ہوئے اس طرح زبان کا الٹ پھیر کرتے ہیں کہ تم سمجھو جو کچھ وہ پڑھ رہے ہیں وہ کتاب ہی کی عبارت ہے ، حالانکہ وہ کتاب کی عبارت نہیں ہوتی ۔ 66 وہ کہتے ہیں کہ یہ جو کچھ ہم پڑھ رہے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے ، حالانکہ وہ خدا کی طرف سے نہیں ہوتا ، وہ جان بوجھ کر جھوٹ بات اللہ کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہی میں سے ایک گروہ کے لوگ ایسے ہیں جو کتاب ( یعنی تورات ) پڑھتے وقت اپنی زبانوں کو مروڑتے ہیں تاکہ تم ( ان کی مروڑ کر بنائی ہوئی ) اس عبارت کو کتاب کا حصہ سمجھو ، حالانکہ وہ کتاب کا حصہ نہیں ہوتی ، اور وہ کہتے ہیں کہ یہ ( عبارت ) اللہ کی طرف سے ہے ، حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہوتی ۔ اور ( اس طرح ) وہ اللہ پر جانتے بوجھتے جھوٹ باندھتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کتاب والوں میں یاک فرقہ ہے جو توریت کو زبان کر پڑھتا ہے اس لیے کہ تم سمجھو تورات پڑھ رہا ہے حالا ن کہ وہ ترات کی عبادت نہیں ہے اور کہتے ہیں یہ اللہ کے پاس اترا ہے حالانکہ وہ اللہ کے پاس نہیں اترا ہے بلکہ ان کا بٹا ہوا ہے اور جان بوجھ کر اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ اپنی زبان کو مروڑ کر کتاب پڑھتے ہیں تاکہ تم جانو کہ یہ (اللہ کی) کتاب میں سے ہے اور حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ وہ اللہ کی طرف سے ہے اور وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہے اور وہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں اور وہ (یہ) جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان میں کچھ لوگ وہ ہیں جو اللہ کی کتاب کو زبان کے الٹ پھیر کے ساتھ پڑھتے ہیں تا کہ تم سمجھو کہ وہ جو کچھ پڑھ رہے ہیں وہ بھی کتاب ہی میں سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہوتا۔ کہتے ہیں یہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہے وہ جانتے بوجھتے اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان (اہلِ کتاب) میں بعضے ایسے ہیں کہ کتاب (تورات) کو زبان مروڑ مروڑ کر پڑھتے ہیں تاکہ تم سمجھو کہ جو کچھ وہ پڑھتے ہیں کتاب میں سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے (نازل ہوا) ہے حالانکہ وہ خدا کی طرف سے نہیں ہوتا اور خدا پر جھوٹ بولتے ہیں اور (یہ بات) جانتے بھی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily among them, are a party who pervert the Book with their tongues, that ye might deem it of the Book whereas it is not of the Book. And they say it is from God; whereas it is not from Allah, and they forge a lie against Allah while they know.

اور انہی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی زبانوں کو کتاب میں کج کرتے ہیں ۔ تاکہ تم اس (جزء) کو بھی کتاب میں سے سمجھو در آنحالیکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی جانب سے ہے درآنحالیکہ وہ اللہ کی جانب سے نہیں ہے اور یہ اللہ پر جھوٹ گڑھتے ہیں درآنحالیکہ (خوب) جانتے ہوتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں ایک گروہ ان لوگوں کا بھی ہے ، جو اپنی زبان کو کتابِ الہٰی کے ساتھ توڑتا موڑتا ہے تاکہ تم اس کو کتابِ الہٰی کا ایک حصہ سمجھو ، حالانکہ وہ کتابِ الہٰی کا حصہ نہیں اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس سے ہے ، حالانکہ وہ اللہ کے پاس سے نہیں ہے اور وہ اللہ پر جانتے بوجھتے جھوٹ باندھتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بیشک ان میں ایک جماعت ایسی ( بھی ) ہے جو کتاب پڑھتے وقت اپنی زبانوں کو اس طرح مروڑ تی ( تاثر دیتی ) ہے تاکہ تم اس کو کتاب کا حصہ سمجھو حالانکہ وہ کتاب کا حصہ نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ ( بھی ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ہے حالانکہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے نہیں ہے اور وہ اللہ ( تعالیٰ ) پر جان بوجھ کر جھوٹ بولتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کتاب پڑھتے ہوئے (اس طرح) زبان کا الٹ پھیر کرتے ہیں تاکہ تم سمجھو ( جو کچھ وہ پڑھ رہے ہیں) وہ کتاب ہی کی عبارت ہے حالانکہ وہ کتاب کی عبارت نہیں ہوتی، وہ کہتے ہیں کہ ( جو کچھ ہم پڑھ رہے ہیں) یہ اللہ کی طرف سے ہے، حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہوتا، وہ جان بوجھ کر جھوٹ بات اللہ کی طرف منسوب کردیتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بیشک ان (اہل کتاب) میں سے ایک گروہ ایسے لوگوں کا بھی ہے جو کتاب پڑھتے ہیں اپنی زبانوں کو تروڑ (مروڑ) کر، تاکہ تم اس (ملائے ہوئے) کو بھی کتاب میں سے سمجھو، حالانکہ وہ کتاب میں سے ہے نہیں، اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہے، اور (اس طرح) یہ لوگ (دیدہ و دانستہ اور) جانتے بوجھتے اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اورا ن اہل کتاب میں سے کچھ لوگ تورات کو پڑھتے وقت اپنی زبانوں کو ایسے موڑدیتے ہیں کہ تم اسے تورات کاحصہ سمجھوحالانکہ وہ تورات ( کی عبارت ) نہیں ہوتی اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے حالانکہ وہ عبارت اللہ کی طرف سے نہیں ہوتی یہ لوگ جان بوجھ کرجھوٹی باتیں اللہ سے منسوب کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کچھ وہ ہیں جو زبان پھیر کر کتاب میں میل ( ملاوٹ ) کرتے ہیں کہ تم سمجھو یہ بھی کتاب میں ہے اور وہ کتاب میں نہیں ، اور وہ کہتے ہیں یہ اللہ کے پاس سے ہے اور وہ اللہ کے پاس سے نہیں ، اور اللہ پر دیدہ و دانستہ جھوٹ باندھتے ہیں ( ف۱٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ان میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو کتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبانوں کو مروڑ لیتے ہیں تاکہ تم ان کی الٹ پھیر کو بھی کتاب ( کا حصّہ ) سمجھو حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے ، اور کہتے ہیں: یہ ( سب ) اﷲ کی طرف سے ہے ، اور وہ ( ہرگز ) اﷲ کی طرف سے نہیں ہے ، اور وہ اﷲ پر جھوٹ گھڑتے ہیں اور ( یہ ) انہیں خود بھی معلوم ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ان ( اہل کتاب ) سے ایک گروہ ایسا بھی ہے ۔ جو اپنی زبانوں کو کتاب ( توراۃ وغیرہ ) کے پڑھنے میں مروڑتا ہے اور کچھ کا کچھ پڑھتا ہے تاکہ تم یہ سمجھو کہ یہ ( توڑ موڑ ) بھی کتاب خدا میں سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے ۔ اور کہتا ہے کہ وہ خدا کی طرف سے ( آیا ) ہے حالانکہ وہ خدا کی طرف سے نہیں ہے یہ جان بوجھ کر خدا پر جھوٹ باندھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is among them a section who distort the Book with their tongues: (As they read) you would think it is a part of the Book, but it is no part of the Book; and they say, "That is from Allah," but it is not from Allah: It is they who tell a lie against Allah, and (well) they know it!

Translated by

Muhammad Sarwar

A group among the People of the Book when reading the Bible, deliberately mispronounce words in order to change their meaning, try to show that what they have read is from the true Bible. In fact, what they have read is not from the true Bible. They say, "What we read is from God." In reality, it is not from God. They knowingly ascribe false statements to God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, among them is a party who distort the Book with their tongues, so that you may think it is from the Book, but it is not from the Book, and they say: This is from Alla0h, but it is not from Alla0h؛ and they speak a lie against Alla0h while they know it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Most surely there is a party amongst those who distort the Book with their tongue that you may consider it to be (a part) of the Book, and they say, It is from Allah, while it is not from Allah, and they tell a lie against Allah whilst they know.

Translated by

William Pickthall

And lo! there is a party of them who distort the Scripture with their tongues, that ye may think that what they say is from the Scripture, when it is not from the Scripture. And they say: It is from Allah, when it is not from Allah; and they speak a lie concerning Allah knowingly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनमें कुछ लोग ऐसे भी हैं जो अपनी ज़बानों को किताब पढ़ते वक़्त मोड़ते हैं ताकि तुम उसको किताब में से समझो; हालाँकि वह किताब में से नहीं, और वे कहते हैं कि यह भी अल्लाह की जानिब से है; हालाँकि वह अल्लाह की जानिब से नहीं, और वे जान-बूझ कर अल्लाह पर झूठ बोलते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بیشک ان میں سے بعضے ایسے ہیں کہ کج کرتے ہیں اپنی زبانوں کو کتاب (پڑھنے) میں۔ تاکہ تم لوگ اس (ملائی ہوئی چیز) کو (بھی) کتاب کا جزو سمجھو حالانکہ وہ کتاب کا جزو نہیں اور کہتے ہیں کہ یہ (لفظ یہ مطلب) خدا کے پاس سے ہے حالانکہ وہ (کسی طرح) خدا تعالیٰ کے پاس سے نہیں اور اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولتے ہیں اور وہ جانتے ہیں۔ (1) (78)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً ان میں ایسی جماعت بھی ہے جو کتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبان مروڑتے ہیں تاکہ تم اسے کتاب ہی خیال کرو حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں اور وہ دعو ٰی کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں وہ جان بوجھ کر اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کتاب پڑھتے ہوئے اسی طرح زبان کا الٹ پھیر کرتے ہیں کہ تم سمجھو کہ جو کچھ وہ پڑ رہے ہیں وہ کتاب ہی کی عبارت ہے۔ حالانکہ وہ کتاب کی عبارت نہیں ہوتی ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ جو کچھ پڑھ رہے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے ‘ حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہوتا ‘ وہ جان بوجھ کر جھوٹی بات اللہ کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ان میں ایک گروہ ایسا ہے جو اپنی زبانوں کو موڑ کر کتاب بیان کرتا ہے تاکہ تم اس کو کتاب سے سمجھو حالانکہ وہ کتاب سے نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ وہ اللہ کے پاس سے ہے حالانکہ وہ اللہ کے پاس سے نہیں ہے اور وہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بیشک ان میں ایک فریق ہے کہ زبان مروڑ کر پڑھتے ہیں کتاب تاکہ تم جانو کہ وہ کتب میں ہے اور وہ نہیں کتاب میں اور کہتے ہیں وہ اللہ کا کہا ہے اور وہ نہیں اللہ کا کہا اور اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں جان کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان ہی اہل کتاب میں سے بعض لوگ ایسے ہیں جو کتاب پڑھتے وقت زبان کو کچھ اس طرح پھیر دیکر پڑھ جاتے ہیں کہ تم اس تحریف شدہ حصہ کو کتاب ہی کا حصہ سمجھو حالانکہ وہ کتاب کا حصہ نہیں ہے اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جو ہم نے پڑھا ہے وہ اللہ کے پاس سے نازل شدہ ہے حالانکہ وہ اللہ کی جانب سے نازل شدہ نہیں ہے اور وہ جان بوجھ کر اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں