Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 79

سورة آل عمران

مَا کَانَ لِبَشَرٍ اَنۡ یُّؤۡتِیَہُ اللّٰہُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحُکۡمَ وَ النُّبُوَّۃَ ثُمَّ یَقُوۡلَ لِلنَّاسِ کُوۡنُوۡا عِبَادًا لِّیۡ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ لٰکِنۡ کُوۡنُوۡا رَبّٰنِیّٖنَ بِمَا کُنۡتُمۡ تُعَلِّمُوۡنَ الۡکِتٰبَ وَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَدۡرُسُوۡنَ ﴿ۙ۷۹﴾

It is not for a human [prophet] that Allah should give him the Scripture and authority and prophethood and then he would say to the people, "Be servants to me rather than Allah ," but [instead, he would say], "Be pious scholars of the Lord because of what you have taught of the Scripture and because of what you have studied."

کسی ایسے انسان کو جسے اللہ تعالٰی کتاب و حکمت اور نبوت دے یہ لائق نہیں کہ پھر بھی وہ لوگوں سے کہے کہ تم اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ بلکہ وہ تو کہے گا کہ تم سب رب کے ہو جاؤ ، تمہارے کتاب سکھانے کے باعث اور تمہارے کتاب پڑھنے کے سبب ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
کَانَ
ہے
لِبَشَرٍ
کسی بشر کے لیے
اَنۡ
کہ
یُّؤۡتِیَہُ
دے اسے
اللّٰہُ
اللہ
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحُکۡمَ
اور حکومت
وَالنُّبُوَّۃَ
اور نبوت
ثُمَّ
پھر
یَقُوۡلَ
وہ کہے
لِلنَّاسِ
لوگوں سے
کُوۡنُوۡا
ہوجاؤ
عِبَادًا
بندے
لِّیۡ
میرے لیے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کُوۡنُوۡا
ہوجاؤ
رَبّٰنِیّٖنَ
رب والے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تُعَلِّمُوۡنَ
تم تعلیم دیتے
الۡکِتٰبَ
کتاب کی
وَبِمَا
اور بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تَدۡرُسُوۡنَ
تم پڑھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا کَانَ
نہیں ہے
لِبَشَرٍ
کسی انسان کے لئے
اَنۡ
کہ
یُّؤۡتِیَہُ
دے اُسے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحُکۡمَ
اور حکمت
وَالنُّبُوَّۃَ
اور نبوت
ثُمَّ
پھر
یَقُوۡلَ
وہ کہے
لِلنَّاسِ
لوگوں کےلئے
کُوۡنُوۡا
تم بن جاؤ
عِبَادًا
بندے
لِّیۡ
میرے لیے
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر
وَلٰکِنۡ
لیکن
کُوۡنُوۡا
ہو جاؤ
رَبّٰنِیّٖنَ
رب والے
بِمَا
اس وجہ سے کہ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تُعَلِّمُوۡنَ
تم سکھاتے
الۡکِتٰبَ
کتاب کو
وَبِمَا
اور اس وجہ سے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَدۡرُسُوۡنَ
پڑھتے
Translated by

Juna Garhi

It is not for a human [prophet] that Allah should give him the Scripture and authority and prophethood and then he would say to the people, "Be servants to me rather than Allah ," but [instead, he would say], "Be pious scholars of the Lord because of what you have taught of the Scripture and because of what you have studied."

کسی ایسے انسان کو جسے اللہ تعالٰی کتاب و حکمت اور نبوت دے یہ لائق نہیں کہ پھر بھی وہ لوگوں سے کہے کہ تم اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ بلکہ وہ تو کہے گا کہ تم سب رب کے ہو جاؤ ، تمہارے کتاب سکھانے کے باعث اور تمہارے کتاب پڑھنے کے سبب ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کسی شخص کا یہ حق نہیں کہ جسے اللہ تعالیٰ کتاب و حکمت اور نبوت عطا کرے پھر وہ لوگوں سے یہ کہے کہ تم اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ، بلکہ (وہ تو یہ کہے گا کہ) تم اللہ والے بن جاؤ کیونکہ جو کتاب تم لوگوں کو سکھلاتے ہو اور خود بھی پڑھتے ہو (اس کی تعلیم کا یہی تقاضا ہے)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کسی انسان کایہ حق نہیں کہ اﷲ تعالیٰ اسے کتاب و حکمت اورنبوت دے پھر وہ لوگوں سے کہے کہ اﷲ تعالیٰ کو چھوڑ کرمیرے بندے بن جاؤ ، بلکہ رب والے ہوجاؤاس وجہ سے جوتم کتاب سکھاتے تھے اوراس وجہ سے جوتم پڑھتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is not (possible) for a man that Allah gives him the Book, the wisdom and the prophethood, then he starts saying to the people &Be my worshippers aside from Al-lah|" rather, (he would say), &Be men of the Lord; as you have been teaching the Book, and as you have been learning it.|"

کسی بشر کا کام نہیں کہ اللہ اس کو دیوے کتاب اور حکمت اور پیغمبر کرے پھر وہ کہے لوگوں کو کہ تم میرے بندے ہوجاؤ اللہ کو چھوڑ کر لیکن یوں کہے کہ تم اللہ والے ہوجاؤ جیسے کہ تم سکھلاتے تھے کتاب اور جیسے کہ تم آپ بھی پڑہتے تھے اسے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کسی انسان کے شایان شان نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تو اس کو کتاب حکمت اور نبوت عطا فرمائے پھر وہ لوگوں سے کہنے لگے کہ میرے بندے بن جاؤ اللہ کو چھوڑ کر بلکہ (وہ تو یہی دعوت دے گا کہ) اللہ والے بن جاؤ اس وجہ سے کہ تم لوگوں کو کتاب کی تعلیم دیتے ہو اور تم خود بھی اس کو پڑھتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It does not befit a man that Allah should grant him His Book and sound judgement and prophet-hood, and thereafter he should say to men: 'Become servants to me apart from Allah.' He would rather say: 'Become dedicated men of Allah, in accord with the dictates of the Book you have been teaching and studying.'

کسی انسان کا یہ کام نہیں ہے کہ اللہ تو اس کو کتاب اور حکم اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کے بجائے تم میرے بندے بن جاؤ ۔ وہ تو یہی کہے گا کہ سچے ربانی بنو ۔ 67 جیسا کہ اس کتاب کی تعلیم کا تقاضا ہے جسے تم پڑھتے اور پڑھاتے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ کسی بشر کا کام نہیں کہ اللہ تو اسے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کرے ، اور وہ اس کے باوجود لوگوں سے کہے کہ اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ ۔ ( ٢٩ ) اس کے بجائے ( وہ تو یہی کہے گا کہ ) اللہ والے بن جاؤ ، کیونکہ تم جو کتاب پڑھاتے رہے ہو اور جو کچھ پڑھتے رہے ہو ، اس کا یہی نتیجہ ہونا چاہئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کوئی آدمی ایسا نہیں کرنے کا کہ اللہ اس کو کتاب اور حکم اور پیمبری سے سرفراز کرے پھر وہ اللہ کے یہ سب احسان اور سرفراز یاں فراموش کر کے لوگوں سے کہنے لگے خدا کو چھوڑ کر میرے بندے ہاں یوں کہے گا اللہ والے بن جاؤ یعنی خدا پرست یا لوگوں کو تعلیم و تربیت کرنے والے یا عالم باعمل کیونکہ تم اللہ کی کتاب کو پڑھاتے اور خد بھی پڑھتے رہے ہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کسی آدمی کو یہ سزاوار نہیں کہ اللہ نے اس کو کتاب دی اور حکمت اور نبوت پھر وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ اور لیکن (وہ تو فرمائے گا) تم اللہ کے بندے (علماء ربانی) بن جاؤ اس لئے کہ تم (اللہ کی) کتاب پڑھاتے ہو اور اس لئے بھی کہ تم (خود بھی) پڑھتے ہو۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کسی بشر کے لئے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اللہ تو اس کو کتاب و حکمت اور نبوت سے سرفراز کر دے اور وہ لوگوں سے یہ کہتا پھرے کہ تم اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ۔ بلکہ وہ تو یہی کہتا ہے کہ تم اللہ والے بن جاؤ جیسا کہ اس کتاب کی تعلیم کا مقصد ہے جسے تم پڑھتے پڑھاتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کسی آدمی کو شایاں نہیں کہ خدا تو اسے کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ خدا کو چھوڑ کر میرے بندے ہو جاؤ بلکہ (اس کو یہ کہنا سزاوار ہے کہ اے اہلِ کتاب) تم (علمائے) ربانی ہو جاؤ کیونکہ تم کتابِ (خدا) پڑھتے پڑھاتے رہتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is not Possible for a human being unto whom Allah hath vouchsafed the Book and Wisdom and prophethood that he should thereafter say unto men: be ye worshippers of me, beside Allah; but be ye faithful servants of the Lord, seeing that ye are wont to teach the Books and seeing that ye are wont to exercise yourselves therein.

کسی بشر سے یہ نہیں ہوسکتا کہ اللہ تو اسے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کرے اور وہ لوگوں سے یہ کہنے لگے کہ تم میرے بندے بن جاؤ علاوہ اللہ کے ۔ بلکہ (وہ تو یہی کہے گا) کہ اللہ والے بن جاؤ ۔ (یہ) اس لئے (اور بھی) کہ تم پڑھاتے ہو کتاب (آسمانی) کو اور خود بھی (اسے) پڑھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کسی بشر کی شان نہیں کہ اللہ اس کو کتاب ، قوتِ فیصلہ اور منصبِ نبوت عطا فرمائے ، پھر وہ لوگوں کو یہ دعوت دے کہ لوگو! اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ ۔ بلکہ ( وہ تو لوگوں کو یہی دعوت دے گا کہ ) لوگو! اللہ والے بنو ، بوجہ اس کے کہ تم کتابِ الہٰی کی دوسروں کو تعلیم دیتے رہے ہو اور خود بھی اس کو پڑھتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

کسی انسان سے یہ نہیں ہو سکتا کہ اللہ ( تعالیٰ ) تو اسے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا فرمائے پھر وہ لوگوں سے یوں کہنے لگے کہ تم اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر میرے بندے بن جائو بلکہ وہ تو کہے گا کہ تم سب اللہ والے بن جائو اس لئے کہ تم کتاب پڑھاتے ہو اور خود بھی پڑھتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کسی انسان کا یہ کام نہیں ہے کہ اللہ تو اس کو کتاب، حکم اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کی بجائے تم میرے بندے بن جاؤ لیکن (وہ تو یہی کہے گا کہ) تم سچے رب والے بن جاؤ۔ ( جیسا کہ اس کتاب کی تعلیم کا تقاضہ ہے) جسے تم پڑھتے اور پڑھاتے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کسی بشر کے لیے یہ ممکن نہیں کہ اللہ اس کو (اپنی خاص رحمت و عنایت سے نواز کر) کتاب، حکم، اور نبوت سرفراز فرمائے، پھر وہ لوگوں سے کہے کہ تم اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ، بلکہ (وہ تو اس کے برعکس یہی کہے گا کہ) تم لوگ (سچے دل سے اور صیحح معنوں میں) اللہ والے بن جاؤ، اس بناء پر کہ تم لوگ کتاب (الہیٰ دوسروں کو) سکھاتے ہو، اور اس بناء پر کہ تم (توحید و عظمت خداوندی سے لبریز یہ کتاب) خود پڑھتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

کسی شخص کایہ حق نہیں کہ جسے اللہ تعالیٰ کتاب وحکمت اور نبوت عطا کرے پھروہ لوگوں سے یہ کہے اللہ کو چھوڑکرمیرے بندے بن جائو ، بلکہ تم اللہ والے بن جائوکیونکہ جو کتاب تم لوگ ان کو سکھلاتے ہو اور خودبھی پڑھتے ( اس کی تعلیم کایہی تقاضا ہے )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کسی آدمی کا یہ حق نہیں کہ اللہ اسے کتاب اور حکم و پیغمبری دے ( ف۱٤۹ ) پھر وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے ہوجاؤ ( ف۱۵۰ ) ہاں یہ کہے گا کہ اللہ والے ( ف۱۵۱ ) ہوجاؤ اس سبب سے کہ تم کتاب سکھاتے ہو اور اس سے کہ تم درس کرتے ہو ( ف۱۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کسی بشر کو یہ حق نہیں کہ اﷲ اسے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا فرمائے پھر وہ لوگوں سے یہ کہنے لگے کہ تم اﷲ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ بلکہ ( وہ تو یہ کہے گا ) تم اﷲ والے بن جاؤ اس سبب سے کہ تم کتاب سکھاتے ہو اور اس وجہ سے کہ تم خود اسے پڑھتے بھی ہو

Translated by

Hussain Najfi

کسی ایسے انسان کو یہ بات زیب نہیں دیتی جسے خدا کتاب ، حکمت ( یا اقتدار ) اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ تم خدا کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ ( میری عبادت کرو ) بلکہ ( وہ تو یہ کہے گا کہ ) تم اللہ والے ہو جاؤ ۔ اس بنا پر کہ تم کتابِ الٰہی کی تعلیم دیتے ہو ۔ اور اسے پڑھتے بھی رہتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not (possible) that a man, to whom is given the Book, and Wisdom, and the prophetic office, should say to people: "Be ye my worshippers rather than Allah's": on the contrary (He would say) "Be ye worshippers of Him Who is truly the Cherisher of all: For ye have taught the Book and ye have studied it earnestly."

Translated by

Muhammad Sarwar

God would never give the Book, authority, or prophesy to any person who would tell others to be his servants instead of being the servants of God. He would rather tell them to worship God for they had been teaching and studying the Book.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is not (possible) for any human being to whom Allah has given the Book and Al-Hukm and prophethood to say to the people: "Be my worshippers rather than Allah's." On the contrary (he would say): "Be you Rabbaniyyun, because you are teaching the Book, and you are studying it."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It is not meet for a mortal that Allah should give him the Book and the wisdom and prophethood, then he should say to men: Be my servants rather than Allah's; but rather (he would say): Be worshippers of the Lord because of your teaching the Book and your reading (it yourselves).

Translated by

William Pickthall

It is not (possible) for any human being unto whom Allah had given the Scripture and wisdom and the prophethood that he should afterwards have said unto mankind: Be slaves of me instead of Allah; but (what he said was): Be ye faithful servants of the Lord by virtue of your constant teaching of the Scripture and of your constant study thereof.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किसी इंसान का यह काम नहीं कि अल्लाह उसको किताब और हिकमत और नुबुव्वत दे, फिर वह लोगों से यह कहे कि तुम अल्लाह को छोड़ कर मेरे बंदे बन जाओ; बल्कि वह तो कहेगा कि तुम अल्लाह वाले बनो, इस वास्ते कि तुम दूसरों को किताब की तालीम देते हो और ख़ुद भी उसको पढ़ते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کسی بشر سے یہ بات نہیں ہوسکتی کہ اللہ تعالیٰ اس کو کتاب اور فہم اور نبوت عطا فرماویں پھر وہ لوگوں سے کہنے لگے کہ میرے بندے بن جاؤ خدا تعالیٰ کو چھوڑ کرو لیکن کہے گا کہ تم لوگ اللہ والے بن جاؤ بوجہ اس کے کہ تم کتاب سکھاتے ہو اور بوجہ اس کے کہ پڑھتے ہو۔ (2) (79)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کسی انسان کو جائز نہیں کہ جسے اللہ تعالیٰ کتاب و حکومت اور نبوت عطا فرمائے پھر وہ لوگوں سے کہے کہ تم اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ بلکہ اسے کہنا چاہیے کہ تم سب رب کے ہوجاؤ اس لیے کہ تم کتاب کی تعلیم سکھاتے ہو اور خود بھی اس میں پڑھتے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کسی انسان کا کام یہ نہیں ہے کہ اللہ تو اس کو کتاب اور حکم اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کے بجائے تم میرے بندے بن جاؤ ‘ وہ تو یہی کہے گا کہ سچے ربانی بنو ‘ جیسا کہ اس کتاب کی تعلیم کا تقاضا ہے جسے تم پڑھتے اور پڑھاتے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کسی بشر سے یہ نہیں ہوسکتا کہ اللہ اسے کتاب حکمت اور نبوت عطا فرمائے پھر وہ لوگوں سے یوں کہے کہ تم اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ اور لیکن وہ یہ کہے گا کہ تم اللہ والے ہوجاؤ اس وجہ سے کہ تم کتاب سکھاتے ہو اور اس وجہ سے کہ تم پڑھتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کسی بشر کا کام نہیں کہ اللہ اس کو دیوے کتاب اور حکمت اور پیغمبر کرے پھر وہ کہے لوگوں کو کہ تم میرے بندے ہوجاؤ اللہ کو چھوڑ کر لیکن یوں کہے کہ تم اللہ والے ہوجاؤ جیسے کہ تم سکھلاتے تھے کتاب اور جیسے کہ تم آپ بھی پڑھتے تھے اسے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نہیں اس شخص کے لیے جسے اللہ صحیح علم و فہم عطا فرمائے اور نبوت عنایت کرے پھر وہ لوگوں سے یوں کہے کہ تم خدا کو چھوڑ کر میرے بندے بن جائو بلکہ وہ تو یہی کہے گا کہ تم لوگ چونکہ کتاب الٰہی کی تعلیم دیتے ہو اور خود بھی اسے پڑھتے ہو اس لئے تم اللہ والے یعنی خدا پرست بن جائو