Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 84

سورة آل عمران

قُلۡ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡنَا وَ مَاۤ اُنۡزِلَ عَلٰۤی اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ وَ یَعۡقُوۡبَ وَ الۡاَسۡبَاطِ وَ مَاۤ اُوۡتِیَ مُوۡسٰی وَ عِیۡسٰی وَ النَّبِیُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ۪ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡہُمۡ ۫ وَ نَحۡنُ لَہٗ مُسۡلِمُوۡنَ ﴿۸۴﴾

Say, "We have believed in Allah and in what was revealed to us and what was revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, and the Descendants, and in what was given to Moses and Jesus and to the prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and we are Muslims [submitting] to Him."

آپ کہہ دیجئے کہ ہم اللہ تعالٰی پر اور جو کچھ ہم پر اُتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسماعیل ( علیہ السلام ) اور اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) اور ان کی اولاد پر اتارا گیا اور جو کچھ موسیٰ و عیسیٰ ( علیہ السلام ) پر اور دوسرے انبیاء ( علیہ السلام ) اللہ تعالٰی کی طرف سے دئیے گئے ، ان سب پر ایمان لائے ، ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ تعالٰی کے فرمانبردار ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
عَلَیۡنَا
ہم پر
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
عَلٰۤی اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم پر
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیل
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
وَ
اور
الۡاَسۡبَاطِ
اولاد یعقوب پر
وَمَاۤ
اور جو
اُوۡتِیَ
دیے گئے
مُوۡسٰی
موسی
وَعِیۡسٰی
اور عیسیٰ
وَالنَّبِیُّوۡنَ
اور تمام انبیاء
مِنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
لَانُفَرِّقُ
نہیں ہم فرق کرتے
بَیۡنَ
درمیان
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اسی کے
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَمَاۤ
اور اس پرجو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا ہے
عَلَیۡنَا
اُوپر ہمارے
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
عَلٰۤی اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم پر
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیل پر
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحٰق پر
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب پر
وَ الۡاَسۡبَاطِ
اور اولاد پر
وَمَاۤ
اور جو
اُوۡتِیَ
دیا گیا
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
وَعِیۡسٰی
اور عیسیٰ
وَالنَّبِیُّوۡنَ
اور تمام انبیا کو
مِنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
لَانُفَرِّقُ
نہیں ہم فرق کرتے
بَیۡنَ
درمیان
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اُسی کے لیے
مُسۡلِمُوۡنَ
اطاعت کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, "We have believed in Allah and in what was revealed to us and what was revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, and the Descendants, and in what was given to Moses and Jesus and to the prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and we are Muslims [submitting] to Him."

آپ کہہ دیجئے کہ ہم اللہ تعالٰی پر اور جو کچھ ہم پر اُتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسماعیل ( علیہ السلام ) اور اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) اور ان کی اولاد پر اتارا گیا اور جو کچھ موسیٰ و عیسیٰ ( علیہ السلام ) پر اور دوسرے انبیاء ( علیہ السلام ) اللہ تعالٰی کی طرف سے دئیے گئے ، ان سب پر ایمان لائے ، ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ تعالٰی کے فرمانبردار ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ ہم تو اس چیز پر ایمان لاتے ہیں جو ہم پر اتاری گئی اور اس پر بھی جو حضرت ابراہیم، اسمٰعیل، اسحق، یعقوب اور اس کی اولاد پر نازل ہوئی اور ان (کتابوں) پر بھی جو حضرت موسیٰ و عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو ان کے پروردگار کی طرف سے دی گئیں۔ ہم ان کے درمیان کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی اللہ کے تابع فرمان ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دوکہ ہم اﷲ تعالیٰ پرایمان لائے اوراس پربھی جوہمارے اوپرنازل کیاگیا اوراس پربھی جوابراہیم پراوراسماعیل پر اوراسحٰق پر اوریعقوب پراوراُن کی اولاد پرنازل کیاگیا اور اس پربھی جو موسیٰ کو عیسیٰ کواورتمام انبیاء کواُن کے رب کی طرف سے دیا گیاہم اُن میں سے کسی ایک کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کی اطاعت کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, &We believe in Allah and in what has been revealed to us and in what was revealed to Ibrahim, Ismail, Ishaq, Ya` qub and the descendants, and in what has been given to Musa, ` Isa (Jesus) and the prophets, from their Lord: We do not differentiate between any of them. And to Him we submit ourselves.|"

تو کہہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو کچھ اترا ہم پر اور جو کچھ اترا ابراہیم پر اور اسماعیل پر اور اسحاق پر اور یعقوب پر اور اس کی اولاد پر اور جو ملا موسیٰ کو اور عیسیٰ کو اور جو ملا سب نبیوں کو ان کے پروردگار کی طرف سے ہم جدا نہیں کرتے ان میں کسی کو اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہیے ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو نازل کیا گیا ہم پر اور جو کچھ نازل کیا گیا ابراہیم (علیہ السلام) اسماعیل ( علیہ السلام) اسحاق ( علیہ السلام) یعقوب ( علیہ السلام) اور ان کی اولاد پر اور جو بھی موسیٰ ( علیہ السلام) عیسیٰ ( علیہ السلام) اور تمام انبیاء ( علیہ السلام) کو دیا گیا ان کے رب کی طرف سے ہم ان میں سے کسی ایک کے مابین بھی کوئی تفریق نہیں کرتے اور ہم تو اللہ ہی کے فرمانبردار ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'We believe in Allah and what was revealed to us and what was revealed to Abraham and Ishmael and to Issac and Jacob and his descendents, and the teachings which Allah gave to Moses and Jesus and to other Prophets. We make no distinction between any of them and to Him do we submit.

اے نبی ، کہو کہ ہم اللہ کو مانتے ہیں ، اس تعلیم کو مانتے ہیں جو ہم پر نازل کی گئی ہے ، ان تعلیمات کو بھی مانتے ہیں جو ابراہیم ، اسمٰعیل ، اسحاق ، یعقوب اور اولادِ یعقوب پر نازل ہوئی تھیں ، اور ان ہدایات پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئیں ۔ ہم ان کے درمیان فرق نہیں کرتے ۔ 72 اور ہم اللہ کے تابع فرمان ( مسلم ) ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو ( کتاب ) ہم پر اتاری گئی اس پر ، اور اس ( ہدایت ) پر جو ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ( ان کی ) اولاد پر ان کے پروردگار کی طرف سے اتاری گئی ، اور ان باتوں پر جو موسی ، عیسیٰ اور ( دوسرے ) پیغمبروں کو عطا کی گئیں ۔ ہم ان ( پیغمبروں ) میں سے کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے ، اور ہم اسی ( ایک اللہ ) کے آگے سرجھکائے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سے بیمبر کہ دے ہم تو ایمان لائے اللہ پر اور اترا قرآن) اور جو ابراہیم ( علیہ السلام) اور اسمعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اس کی اولاد (شعیا اور اور ارہیا اور داؤد اور تمام بنی اسرائیل کے پیغمبروں پر اترا اور اس پر جو موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) اور عیسیٰ ( علیہ السلام) اور دوسرے پیغمبر روں کو ان کے رب کی طرف سے ملا ہے ہم ان میں سے کسی کو الگ نہیں کرتے سب کو مانتے ہیں اور سچا پیغمبر جانتے ہیں اور ہم اسی ایک خدا کے تابعدار ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور جو کچھ ہم پر نازل ہوا (اس پر) اور جو نازل ہوا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) پر اور (اس کی) اولاد پر اور جو موسیٰ اور عیسیٰ (علیہما السلام) اور انبیاء کو ان کے پروردگار کی طرف سے عطا ہوا (اس پر) ہم ان (انبیاء) میں کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر بھی جو ہماری طرف نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو کچھ ابراہیم (علیہ السلام) و عیسیٰ (علیہ السلام) اسحاق (علیہ السلام) ویعقوب (علیہ السلام) اور ان کی اولادوں پر نازل کیا گیا ہے۔ اس پر بھی ایمان لائے جو موسیٰ (علیہ السلام) و عیسیٰ (علیہ السلام) اور دوسرے نبیوں کو ان کے پروردگار کی طرف سے دیا گیا۔ ہم ان میں کوئی تفریق نہیں کرتے اور ہم تو اسی کے فرماں بردار ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم پر نازل ہوئی اور جو صحیفے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر اترے اور جو کتابیں موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو پروردگار کی طرف سے ملیں سب پر ایمان لائے ہم ان پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (خدائے واحد) کے فرماں بردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: we believe in Allah and in that which is sent down unto us, and that which was sent down unto Ibrahim and Isma'il and Is-haq and Ya'qub and the tribes, and that which was vouchsafed unto Musa and 'Isa and other prophets from their Lord: we differentiate not between any of them, and unto Him we are submistive.

آپ کہہ دیجئے کہ ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اس پر جو ہمارے اوپر اتارا گیا ہے اور اس پر جو ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد یعقوب پر اتارا گیا ہے اور اس پر جو موسیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) اور (دوسرے) نبیوں کو دیا گیا ان کے پروردگار کی طرف سے ۔ ہم ان میں باہم کوئی فرق نہیں کرتے ۔ اور ہم تو (اسی) اللہ کے فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم کہہ دو کہ ہم تو اللہ پر اور اس چیز پر ایمان لائے ، جو ہم پر اتاری گئی اور اس چیز پر جو ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ان کی اولاد پر اتاری گئی اور اس چیز پر جو موسیٰ ، عیسیٰ اور دوسرے نبیوں کو ان کے رب کی جانب سے دی گئی ۔ ہم ان میں سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے اور جو کچھ ہم پر نازل کیا گیا اور ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحق اور یعقوب ( علیہم السلام ) اور اولادِ یعقوب پر نازل کیا گیا اور جو کچھ موسیٰ اور عیسیٰ ( علیہما السلام ) اور ( دوسرے ) نبیوں کو ان کے پروردگار کی طرف سے دیا گیا ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ ( تعالیٰ ) کے فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہو کہ ہم اللہ کو مانتے ہیں، اس تعلیم کو مانتے ہیں جو ہم پر نازل کی گئی ہے، ان تعلیمات کو بھی مانتے ہیں جو ابراہیم، اسماعیل، اسحق، یعقوب اور اولاد یعقوب پر نازل ہوئی تھیں، اور (ان ہدایات پر بھی) ایمان رکھتے ہیں جو موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئیں، ہم ان کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ کے تابع فرمان ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کوئی مانے یا نہ مانے ہم تو بہر حال ایمان لائے اللہ پر اور اس (وحی و کتاب) پر جو اتاری گئی ہم پر، اور اس پر بھی جو اتاری گئی ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب، اور ان کی اولاد پر، اور اس سب پر بھی جو کچھ کہ دیا گیا موسیٰ ، عیسیٰ اور دوسرے نبیوں کو، ان کے رب کی جانب سے، ہم ان میں سے کسی ایک کی بھی تفریق نہیں کرتے، ہم خالص اسی کے فرمانبردار ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ ہم تواس چیز پر ایمان لاتے ہیںجو ہم پر اتاری گئی اور اس پر بھی جو حضرت ابراہیم ، اسمٰعیل ، اسحق ، یعقوب اور اس کی اولادپرنازل ہوئی اور ان ( کتابوں ) پر بھی جو حضرت موسیٰ ، عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو ان کے رب کی طرف سے دی گئیں ہم ان میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے تابع فرمان ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی کی طرف پھیریں گے ، یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو اترا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں پر اور جو کچھ ملا موسیٰ اور عیسیٰ اور انبیاء کو ان کے رب سے ، ہم ان میں کسی پر ایمان میں فرق نہیں کرتے ( ف۱٦۵ ) اور ہم اسی کے حضور گردن جھکائے ہیں

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرمائیں: ہم اﷲ پر ایمان لائے ہیں اور جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب ( علیھم السلام ) اور ان کی اولاد پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ موسٰی اور عیسٰی اور جملہ انبیاء ( علیھم السلام ) کو ان کے رب کی طرف سے عطا کیا گیا ہے ( سب پر ایمان لائے ہیں ) ، ہم ان میں سے کسی پر بھی ایمان میں فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے تابع فرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) کہہ دیجئے! کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر بھی جو ہم پر اتارا اور جو ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور اسباط پر اتارا گیا ۔ اور اس پر بھی جو کچھ موسیٰ و عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو جو کچھ ان کے پروردگار کی طرف سے عطا ہوا ۔ ہم ( بحیثیت نبی ہونے کے ) ان کے درمیان تفریق نہیں کرتے ۔ اور ہم اسی ( خدائے یکتا ) کے مسلمان ( اطاعت گزار بندے ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "We believe in Allah, and in what has been revealed to us and what was revealed to Abraham, Isma'il, Isaac, Jacob, and the Tribes, and in (the Books) given to Moses, Jesus, and the prophets, from their Lord: We make no distinction between one and another among them, and to Allah do we bow our will (in Islam)."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "We believe in God and in that which has been revealed to us and in that which was revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, and their descendants. We believe in that which was given to Moses, Jesus, and the Prophets by their Lord. We make no distinction between them and we have submitted ourselves to the will of God".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "We believe in Allah and in what has been sent down to us, and what was sent down to Ibrahim, Isma`il, Ishaq, Ya`qub and Al-Asbat, and what was given to Musa, `Isa and the Prophets from their Lord. We make no distinction between one another among them and to Him (Allah) we have submitted."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: We believe in Allah and what has been revealed to us, and what was revealed to Ibrahim and Ismail and Ishaq and Yaqoub and the tribes, and what was given to Musa and Isa and to the prophets from their Lord; we do not make any distinction between any of them, and to Him do we submit.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): We believe in Allah and that which is revealed unto us and that which was revealed unto Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the tribes, and that which was vouchsafed unto Moses and Jesus and the prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and unto Him we have surrendered.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) आप कह दें कि हम अल्लाह पर ईमान लाए और उस पर जो हमारे ऊपर उतारा गया, और जो उतारा गया इब्राहीम और इस्माईल (अलैहिमस्सलाम) पर, और इसहाक़ व याक़ूब (अलैहिमस्सलाम) पर और औलादे-याक़ूब पर, और जो दिया गया मूसा और ईसा (अलैहिमस्सलाम) और दूसरे नबियों को उनके रब की तरफ़ से, हम उनके दरमियान फ़र्क़ नहीं करते और हम उसी के फ़रमाँबरदार हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمادیجئیے کے ہم ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور اس پر جو ہمارے پاس بھیجا گیا اور اس پر جو ابراہیم و اسماعیل واسحٰق و یعقوب اور اولاد (یعقوب) کی طرف بھیجا گیا اور اس پر بھی جو موسیٰ وعیسیٰ اور دوسرے نبیوں کو دیا گیا ان کے پروردگار کی طرف سے (اس کیفیت سے کہ) ہم ان میں سے کسی ایک میں بھی تفریق نہیں کرتے اور ہم تو اللہ ہی کے مطیع ہیں۔ (84)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ کہہ دیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم ‘ اسحاق اور یعقوب (علیہ السلام) اور ان کی اولاد پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ موسیٰ و عیسیٰ اور دوسرے انبیاء (علیہ السلام) اللہ کی طرف سے دیے گئے ان سب پر ایمان لائے ہم ان میں سے کسی ایک کے درمیان فرق نہیں کرتے۔ اور ہم اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہیں۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی کہو کہ ہم اللہ کو مانتے ہیں ‘ اس تعلیم کو مانتے ہیں جو ہم پر نازل کی گئی ‘ ان تعلیمات کو بھی مانتے ہیں جو ابراہیم (علیہ السلام) ‘ اسماعیل (علیہ السلام) ‘ اسحاق (علیہ السلام) ‘ یعقوب (علیہ السلام) پر نازل ہوئی تھیں ۔ اور ان ہدایات پر بھی یقین رکھتے ہیں جو موسیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) اور دوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئی ۔ ہم ان کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ کے تابع فرمان ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو کچھ نازل کیا گیا ہم پر اور اس پر جو نازل کیا گیا ابراہیم پر اور اسمعٰیل پر اور اسحاق پر اور یعقوب پر اور ان کی اولاد پر اور اس پر جو عطا کیا گیا موسیٰ کو اور عیسیٰ کو اور تمام نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے، ہم ان میں سے کسی کے درمیان بھی تفریق نہیں کرتے۔ اور ہم اس کے لیے فرمانبر دار ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو کچھ اترا ہم پر اور جو کچھ اترا ابراہیم پر اور اسماعیل پر اور اسحاق پر اور یعقوب پر اور اس کی اولاد پر اور جو ملا موسیٰ کو اور عیسیٰ کو اور جو ملا سب نبیوں کو ان کے پروردگار کی طرف سے ہم جدا نہیں کرتے ان میں کسی کو اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی آپ کہہ دیجئے ہم اللہ پر ایمان لائے اور جو کچھ ہم پر نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان لائے اور اس پر بھی ایمان لائے جو ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) کی اولاد پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی ایمان لائے جو موسیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) کو اور دیگر انبیاء کو ان کے رب کی جانب سے دیا گیا تھا ہم ایمان لانے میں ان پیغمبروں میں سے کسی کو بھی جدا نہیں کرتے اور ہم اللہ ہی کے فرمانبردار ہیں