Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 85

سورة آل عمران

وَ مَنۡ یَّبۡتَغِ غَیۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِیۡنًا فَلَنۡ یُّقۡبَلَ مِنۡہُ ۚ وَ ہُوَ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۸۵﴾

And whoever desires other than Islam as religion - never will it be accepted from him, and he, in the Hereafter, will be among the losers.

جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّبۡتَغِ
چاہے گا
غَیۡرَ
سوائے
الۡاِسۡلَامِ
اسلام کے
دِیۡنًا
کوئی دین
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
یُّقۡبَلَ
وہ قبول کیا جائے گا
مِنۡہُ
اس سے
وَہُوَ
اور وہ
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والوں میں سے ہوگا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو شخص
یَّبۡتَغِ
تلاش کرے گا
غَیۡرَ
علاوہ
الۡاِسۡلَامِ
اسلام کے
دِیۡنًا
دین
فَلَنۡ
تو ہر گز نہیں
یُّقۡبَلَ
قبول کیا جائے گا
مِنۡہُ
اُس سے
وَہُوَ
اور وہ
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ اُٹھانے والوں میں سےہو گا
Translated by

Juna Garhi

And whoever desires other than Islam as religion - never will it be accepted from him, and he, in the Hereafter, will be among the losers.

جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص اسلام (فرمانبرداری) کے سوا کوئی اور دین چاہے تو اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوشخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گاتواس سے وہ ہرگزقبول نہ کیاجائے گا اوروہ آخرت میں خسارہ اُٹھانے والوں میں سے ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever seeks a faith other than Islam, it will nev¬er be accepted from him, and he, in the Hereafter, is among the losers.

اور جو کوئی چاہے سوا دین اسلام کے اور کوئی دین سو اس سے ہرگز قبول نہ ہوگا، اور وہ آخرت میں خراب ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے گا تو وہ اس کی جانب سے قبول نہیں کیا جائے گا اور پھر آخرت میں وہ خسارہ پانے والوں میں سے ہو کر رہے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And whoever seeks a way other than this way a submission (Islam), will find that it will not be accepted from him and in the Life to come he will be among the losers.

اس فرماں برداری ( اسلام ) کے سوا جو شخص کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہے اس کا وہ طریقہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ ناکام و نامراد رہے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو کوئی شخص اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے گا تو اس سے وہ دین قبول نہیں کیا جائے گا ، اور آخرت میں وہ ان لوگوں میں شامل ہوگا جو سخت نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو شخص اسلام کے سوا کوئی اور دین چاہے تو ہرگز قبول نہ ہوگا اس سے اور آخرت میں ہوگا وہ نقصان اٹھانے والوں سے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کسی دین کا خواہشمند ہوگا تو (اس بات کو) اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو شخص بھی اللہ کے دین کے علاوہ کسی اور دین کو تلاش کرے گا وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ شخص قیامت کے دن سخت ناکام اور نامراد ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا طالب ہوگا وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور ایسا شخص آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever will seek a religion other than Islam, it shall not be accepted of Him, and he shall be of the losers in the Hereafter.

اور جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو تلاش کرے گا سو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ شخص آخرت میں تباہ کاروں میں سے ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو اسلام کے سوا کسی اور دین کا طالب بنے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نامرادوں میں سے ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گا تو وہ اس سے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ قیامت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس فرمانبرداری کے سوا جو شخص کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہے اس کا وہ طریقہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ ناکام و نامراد رہے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس نے اسلام کے سوا کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہا وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اور وہ آخرت میں یقینا خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

اور جو اسلام کے سواکوئی اور دین تلاش کرے ، تو اس کا دین ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں سے ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ، اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی بھی دین اختیار کرے گا تو اس کا دین ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If anyone desires a religion other than Islam (submission to Allah), never will it be accepted of him; and in the Hereafter He will be in the ranks of those who have lost (All spiritual good).

Translated by

Muhammad Sarwar

No religion other than Islam (submission to the will of God) will be accepted from anyone. Whoever follows a religion other than Islam will be lost on the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever seeks a religion other than Islam, it will never be accepted of him, and in the Hereafter he will be one of the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever desires a religion other than Islam, it shall not be accepted from him, and in the hereafter he shall be one of the losers.

Translated by

William Pickthall

And whoso seeketh as religion other than the Surrender (to Allah) it will not be accepted from him, and he will be a loser in the Hereafter.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो शख़्स इस्लाम के सिवा किसी दूसरे दीन को चाहेगा तो वह उससे हरगिज़ क़बूल न किया जाएगा, और वह आख़िरत में नामुरादों में से होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص اسلام کے سوا کسی دوسرے دین کو طلب کرے گا تو وہ اس سے مقبول نہ ہوگا اور وہ آخرت میں تباہ کاروں میں سے ہوگا۔ (85)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کوئی اسلام کے سوا کوئی اور دین تلاش کرے اس کا دین قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والے ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس اسلام کے سوا جو شخص کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہے ‘ اس کا وہ طریقہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ ناکام ونامراد رہے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو کوئی شخص اسلام کے علاوہ کسی دین کو طلب کرے گا تو ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں تباہ کاروں میں سے ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی چاہے سوا دین اسلام کے اور کوئی دین سو اس سے ہرگز قبول نہ ہوگا اور وہ آخرت میں خراب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص اسلام کے سوا کسی دوسرے دین کا خواہش مند ہوگا تو اس کا وہ دین ہرگز مقبول نہ ہوگا اور وہ شخص آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا