Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 9

سورة آل عمران

رَبَّنَاۤ اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوۡمٍ لَّا رَیۡبَ فِیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخۡلِفُ الۡمِیۡعَادَ ٪﴿۹﴾  9

Our Lord, surely You will gather the people for a Day about which there is no doubt. Indeed, Allah does not fail in His promise."

اے ہمارے رب! تو یقیناً لوگوں کو ایک دن جمع کرنے والا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ، یقیناً اللہ تعالٰی وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
بےشک تو
جَامِعُ
جمع کرنے والا ہے
النَّاسِ
لوگوں کو
لِیَوۡمٍ
ایک دن کے لیے
لَّا رَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہِ
جس میں
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایُخۡلِفُ
نہیں خلاف کرتا
الۡمِیۡعَادَ
وعدے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
بلاشبہ آپ
جَامِعُ
جمع کرنے والے ہیں
النَّاسِ
لوگوں کو
لِیَوۡمٍ
دن کےلئے
لَّا رَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہِ
اس میں
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یُخۡلِفُ
وہ خلاف کرتا
الۡمِیۡعَادَ
وعدے کا
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, surely You will gather the people for a Day about which there is no doubt. Indeed, Allah does not fail in His promise."

اے ہمارے رب! تو یقیناً لوگوں کو ایک دن جمع کرنے والا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ، یقیناً اللہ تعالٰی وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ہمارے پروردگار ! بلاشبہ تو ہی سب لوگوں کو ایک دن جمع کرنے والا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ تو کبھی اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب!بلاشبہ آپ ہی لوگوں کواس دن جمع کرنے والے ہیں جس میں کوئی شک نہیں،بے شک اﷲ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Our Lord, You are going to assemble all the people on a day in which there is no doubt. Verily, Allah does not go back on His promise.|"

اے رب ہمارے تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک دن جس میں کچھ شبہ نہیں، بیشک اللہ خلاف نہیں کرتا اپنا وعدہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے رب ہمارے ! یقیناً تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک ایسے دن کے لیے جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں ہے یقیناً اللہ تعالیٰ اس وعدے کے خلاف نہیں کرے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Our Lord! You surely will gather mankind together one Day, a Day about (the coming of which) there is no doubt. Surely Allah never goes against His promise.'

پر ور دگار! تو یقیناً سب لوگوں کو ایک روز جمع کرنے والا ہے ، جس کے آنے میں کوئی شبہہ نہیں ۔ تو ہرگز اپنے وعدے سے ٹلنے والا نہیں ہے ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہمارے پروردگار تو تمام انسانوں کو ایک ایسے دن جمع کرنے والا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ۔ بیشک اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے رب ہمارے جس دن کے ہونے میں شک نہیں اس دن تولوتوں کو اکٹھا کرے گا یعنی قیامت کے دن بیشک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! بیشک آپ اس دن لوگوں کو جمع کرنے والے ہیں جس میں کوئی شک نہیں۔ بیشک اللہ وعدہ کے خلاف نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے رب ہمارے بیشک تو سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے اس دن کے لئے جس میں کوئی شبہ نہیں بلاشبہ آپ اپنے وعدہ کو کبھی بدلتے نہیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار! تو اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں سب لوگوں کو (اپنے حضور میں) جمع کرلے گا بے شک خدا خلاف وعدہ نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! verily Thou art the Assembler of mankind for a Day whereof there is no doubt. Verily Allah faileth not the tryst.

اے ہمارے پروردگار بیشک تو (تمام) لوگوں کو جمع کرنے والا ہے اس دن جس کے وقوع میں (ذرا) شک نہیں ۔ بیشک اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں جاتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے پروردگار! تو سب لوگوں کو ایک ایسے دن کیلئے جمع کرکے رہے گا ، جس ( کے آنے ) میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔ بیشک اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ہمارے پروردگار! بیشک آپ سارے لوگوں کو اس دن میں جمع فرمانے والے ہیںجس دن کے واقع ہونے میں ذرا شک و شبہ نہیں ۔ بیشک اللہ ( تعالیٰ ) وعدہ خلافی نہیں فرماتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پروردگار تو یقیناً سب لوگوں کو ایک روز جمع کرنے والا ہے، جس کے آنے میں کوئی شبہہ نہیں تو ہرگز اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ہمارے رب بیشک تو جمع کرنے والا ہے سب لوگوں کو ایک ایسے (ہولناک اور) عظیم الشان دن میں، جس میں کوئی شک نہیں، بیشک اللہ خلاف نہیں فرماتا اپنے وعدہ کے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب!بلا شبہ توسب لوگوں کو ایک دن جمع کرنے والا ہے جس میں کوئی شک نہیں بیشک اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے رب ہمارے بیشک تو سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے ( ف۱۸ ) اس دن کے لئے جس میں کوئی شبہ نہیں ( ف۱۹ ) بیشک اللہ کا وعدہ نہیں بدلتا ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! بیشک تو اس دن کہ جس میں کوئی شک نہیں سب لوگوں کو جمع فرمانے والا ہے ، یقینا اﷲ ( اپنے ) وعدہ کے خلاف نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار! بے شک تو ایک دن سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے جس ( کے آنے ) میں کوئی شک نہیں ہے ۔ بلاشبہ خدا کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Our Lord! Thou art He that will gather mankind Together against a day about which there is no doubt; for Allah never fails in His promise."

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, it is certain that one day You will gather all the people together. God does not break His promise."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Our Lord! Verily, it is You Who will gather mankind together on the Day about which there is no doubt. Verily, Allah never breaks His Promise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! surely Thou art the Gatherer of men on a day about which there is no doubt; surely Allah will not fail (His) promise.

Translated by

William Pickthall

Our Lord! Lo! it is Thou Who gatherest mankind together to a Day of which there is no doubt. Lo! Allah faileth not to keep the tryst.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे (प्यारे) परवरदिगार! आप जमा करने वाले हैं लोगों को एक दिन जिसमें कोई शुब्हा नहीं, बेशक अल्लाह वादे के ख़िलाफ़ नहीं करता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے پروردگار آپ بلاشبہ تمام آدمیوں کو (میدان محشر میں) جمع کرنے والے ہیں اس دن میں جس میں ذرا شک نہیں ( اور) بلاشبہ اللہ تعالیٰ خلاف کرتے نہیں وعدے کو۔ (1) (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے رب ! یقیناً تو لوگوں کو ایک دن جمع کرنے والا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں، یقیناً اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پروردگار ! تویقیناً سب لوگوں کو ایک روز جمع کرنے والا ہے ‘ جس کے آنے میں کوئی شبہ نہیں ہے ‘ تو ہرگز اپنے وعدے سے ٹلنے والا نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب ! بیشک آپ لوگوں کو اس دن جمع فرمانے والے ہیں جس میں کوئی شک نہیں۔ بیشک اللہ وعدہ خلافی نہیں فرماتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک دن جس میں کچھ شبہ نہیں بیشک اللہ خلاف نہیں کرتا اپنا وعدہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے پروردگار یقینا تو سب لوگوں کو اس دن جمع کرنے والا ہے جس دن کے واقع ہونے میں ذرا شک و شبہ نہیں بلا شبہ اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کیا کرتا