Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 91

سورة آل عمران

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ مَاتُوۡا وَ ہُمۡ کُفَّارٌ فَلَنۡ یُّقۡبَلَ مِنۡ اَحَدِہِمۡ مِّلۡءُ الۡاَرۡضِ ذَہَبًا وَّلَوِ افۡتَدٰی بِہٖ ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ وَّ مَا لَہُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ ﴿٪۹۱﴾  17

Indeed, those who disbelieve and die while they are disbelievers - never would the [whole] capacity of the earth in gold be accepted from one of them if he would [seek to] ransom himself with it. For those there will be a painful punishment, and they will have no helpers.

ہاں جو لوگ کُفر کریں اور مرتے دم تک کافر رہیں ان میں سے کوئی اگر زمین بھر سونا دے ، گو فدیئے میں ہی ہو تو بھی ہرگِز قبول نہ کیا جائے گا ۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے تکلیف دینے والا عذاب ہے اور جن کا کوئی مددگار نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَمَاتُوۡا
اور مرگئے
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کُفَّارٌ
کافر تھے
فَلَنۡ
تو ہرگز نہ
یُّقۡبَلَ
قبول کیا جائے گا
مِنۡ اَحَدِہِمۡ
ان میں سے کسی ایک سے
مِّلۡءُ الۡاَرۡضِ
زمین بھر
ذَہَبًا
سونا
وَّلَوِ
اور اگرچہ
افۡتَدٰی
وہ فدیہ دے
بِہٖ
اس کا
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
وَّمَا
اور نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ
مددگاروں میں سے کوئی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَمَاتُوۡا
اور وہ مر گئے
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کُفَّارٌ
کافر تھے
فَلَنۡ
تو ہر گز نہیں
یُّقۡبَلَ
قبول کیا جائے گا
مِنۡ اَحَدِہِمۡ
اُن میں سے کسی ایک سے
مِّلۡءُ الۡاَرۡضِ
زمین بھر
ذَہَبًا
سونا
وَّلَوِ
اور اگرچہ
افۡتَدٰی
وہ فدیے میں دے
بِہٖ
اس کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
جن کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہو گا
اَلِیۡمٌ
دردناک
وَّمَا
اورنہیں ہوگا
لَہُمۡ
ان کےلیے
مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ
کوئی مدد گار
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieve and die while they are disbelievers - never would the [whole] capacity of the earth in gold be accepted from one of them if he would [seek to] ransom himself with it. For those there will be a painful punishment, and they will have no helpers.

ہاں جو لوگ کُفر کریں اور مرتے دم تک کافر رہیں ان میں سے کوئی اگر زمین بھر سونا دے ، گو فدیئے میں ہی ہو تو بھی ہرگِز قبول نہ کیا جائے گا ۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے تکلیف دینے والا عذاب ہے اور جن کا کوئی مددگار نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ کافر ہوئے پھر کفر ہی کی حالت میں مرگئے اگر وہ زمین بھر بھی سونا دے کر خود چھوٹ جانا چاہیں تو ان سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا۔ یہی لوگ ہیں جنہیں دکھ دینے والا عذاب ہوگا اور ان کا کوئی مددگار بھی نہ ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجن لوگوں نے کفر کیااورمرگئے اس حال میں کہ کافرتھے تواُن میں سے کسی ایک سے زمین بھرسونابھی ہرگزقبول نہ کیاجائے گااوراگرچہ وہ اُس کوفدیے میں دے،یہی لوگ ہیں جن کے لیے دردناک عذاب ہے اوراُن کے لیے کوئی مددگارنہ ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who disbelieve and die as disbelievers, even an Earth-full of gold shall never be accepted from any of them,. even if one were to offer it as ransom. They are the ones for whom there is a painful punishment, and for them there are no helpers.

جو لوگ کافر ہوئے اور مرگئے کافر ہی تو ہرگز قبول نہ ہوگا کسی ایسے سے زمین بھر کر سونا اگرچہ بدلہ دیوے اس قدر سونا ان کو عذاب درد ناک ہے اور کوئی نہیں ان کا مدد گار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور مرگئے اسی حال میں کہ وہ کافر تھے تو ان میں سے کسی سے زمین کی مقدار کے برابر سونا بھی فدیے میں قبول نہیں کیا جائے گا اگر وہ پیش کرسکے یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے لیے دردناک عذاب ہے اور نہیں ہوں گے ان کے لیے کوئی مدد کرنے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Truly those who disbelieved and died as unbelievers, not even an earth full of gold will be accepted from them as ransom. For such people there is painful chastisement; and none shall come to their help.

یقین رکھو ، جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور کفر ہی کی حالت میں جان دی ان میں سے کوئی اگر اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لیے روئے زمین بھر کر بھی سونا فدیہ میں دے تو اسے قبول نہ کیا جائے گا ۔ ایسے لوگوں کے لیے درد ناک سزا تیار ہے اور وہ اپنا کوئی مددگار نہ پائیں گے ۔ ؏۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنایا اور کافر ہونے کی حالت ہی میں مرے ، ان میں سے کسی سے پوری زمین بھر کر سونا قبول نہیں کیا جائے گا ، خواہ وہ اپنی جان چھڑانے کے لیے اس کی پیشکش ہی کیوں نہ کرے ۔ ان کو تو دردناک عذاب ہو کر رہے گا ، اور ان کو کسی قسم کے مددگار میسر نہیں آئیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ منکر ہوئے ہیں اور منکر ہی رہ کر مرگئے یعنی کفر پر ان کا خاتمہ ہوا ان سے اگر کوئی قیامت کے دن زمین بھر سونا اپنی چھوڑائی میں دے تو بھی قبول نہ ہوگا یہی لوگ ہیں جن کو تکلیف کا عذاب ہوگا اور کوئی ان کا مدد گار نہ ہوگا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جو لوگ کافر ہوئے اور کفر کی حالت میں مرگئے تو ان میں سے کسی سے زمین بھر سونا بھی اگر وہ اسے بدلے میں دے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا یہی لوگ ہیں کہ ان کے لئے دردناک عذاب ہے اور کوئی ان کی مدد کرنے والے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بلاشبہ جنہوں نے کفر کا راستہ اختیار کیا اور اس پر ان کو موت آگئی تو ان میں سے اگر کوئی سزا سے بچنے کے لئے روئے زمین کے برابر سونا فدیہ میں دے کر بچنا چاہے گا تو اسے قبول نہ کیا جائے گا۔ ایسے لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے اور وہ وہاں کسی کو بھی اپنا مدد گار نہ پائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہوئے اور کفر ہی کی حالت میں مر گئے وہ اگر (نجات حاصل کرنی چاہیں اور) بدلے میں زمین بھر کر سونا دیں تو ہرگز قبول نہ کیا جائے گا ان لوگوں کو دکھ دینے والا عذاب ہو گا اور ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve and die while they are infidels, not an earthful of gold shall be accepted from any such, were he to offer it as a ransom. These! theirs shall be a torment afflictive, nor shall they have any helpers.

بیشک جن لوگوں نے کفر (اختیار) کیا اور وہ مرگئے اس حال میں کہ وہ کافر تھے سو ان میں سے کسی سے ہرگز نہ قبول کیا جائے گا زمین بھر (بھی) سونا اگرچہ وہ اسے معاوضہ میں دینا چاہے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے عذاب درد ناک ہے اور جن کے کوئی بھی مددگار نہ ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور اسی کفر کی حالت میں مر گئے ، اگر وہ زمین بھر سونا بھی فدیہ میں دیں تو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ ان کیلئے عذابِ دردناک ہے اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اورحالت کفر ہی میں مر گئے اگر ان میںسے کوئی زمین بھر سونا فدیہ میں دینا چاہے تو بھی ہرگز قبول نہ کیا جائیگا یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے درد ناک عذاب ہے اور جن کا کوئی مددگار نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یقین رکھو جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور کفر ہی کی حالت میں جان دی ان میں سے کوئی اگر اپنے آپ کو سزا سے بچانے کیلئے زمین بھر سونا بھی فدیہ میں دے تو قبول نہ ہوگا ایسے لوگوں کے لیے درد ناک سزا تیار ہے او وہ اپنا کوئی مددگار نہ پائیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا، اور کفر ہی کی حالت میں انہوں نے جان دے دی، تو ان میں سے کسی سے روئے زمین بھر کر سونا بھی ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اگرچہ وہ یہ سب اپنے (عذاب کے) بدلے میں دے دے، ایسے لوگوں کیلئے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے، اور ان کے لئے کوئی (حامی اور) مددگار نہیں ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ کافرہوئے پھر کفر ہی کی حالت میں مر گئے اگروہ زمین بھربھی سونادے کرخو د چھوٹ جاناچاہیں گے ان سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گایہی لوگ ہیں جنہیں دردناک عذاب ہوگااوران کاکوئی حمایتی بھی نہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ان میں کسی سے زمین بھر سونا ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اگرچہ اپنی خلاصی کو دے ، ان کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی یار نہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور حالتِ کفر میں ہی مر گئے سو ان میں سے کوئی شخص اگر زمین بھر سونا بھی ( اپنی نجات کے لئے ) معاوضہ میں دینا چاہے تو اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ، انہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ہو سکے گا

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور پھر کفر ہی کی حالت میں مر گئے تو ان میں سے کسی ایک سے ساری زمین بھر سونا بطور فدیہ و معاوضہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to those who reject Faith, and die rejecting,- never would be accepted from any such as much gold as the earth contains, though they should offer it for ransom. For such is (in store) a penalty grievous, and they will find no helpers.

Translated by

Muhammad Sarwar

From those who have rejected the truth and died in disbelief, no ransom will be accepted even though they may pay a whole earth of gold. They will suffer a painful torment and no one will help them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieved, and died while they were disbelievers, the (whole) earth full of gold will not be accepted from anyone of them if they offered it as a ransom. For them is a painful torment and they will have no helpers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely, those who disbelieve and die while they are unbelievers, the earth full of gold shall not be accepted from one of them, though he should offer to ransom himself with it, these it is who shall have a painful chastisement, and they shall have no helpers.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who disbelieve, and die in disbelief, the (whole) earth full of gold would not be accepted from such an one if it were offered as a ransom (for his soul). Theirs will be a painful doom and they will have no helpers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने इनकार किया और इनकार की हालत में मर गए, अगर वे ज़मीन भर कर सोना भी फ़िदया में दें तो क़बूल न किया जाएगा, और उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है, और उनका कोई मददगार न होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور وہ مر بھی گئے حالت کفر ہی میں سو ان میں سے کسی کا زمین بھر سونا بھی نہ لیا جاوے گا اگرچہ وہ معاوضہ میں اس کو دینا بھی چاہے ان لوگوں کو سزائے دردناک ہوگی اور ان کے کوئی حامی بھی نہ ہوں گے۔ (91)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور وہ کفر کی حالت میں مرگئے ان میں سے کسی ایک سے بھی ہرگز فدیہ قبول نہیں کیا جائے گا اگرچہ وہ زمین بھر کر سونا پیش کریں ان کے لیے درد ناک عذاب ہوگا اور کوئی ان کی مدد نہ کرسکے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقین رکھو ‘ جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور کفر ہی کی حالت میں جان دیدی ان میں سے کوئی اگر اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لئے روئے زمین بھر کر سونا فدیہ میں دے تو اسے قبول نہ کیا جائے گا ۔ ایسے لوگوں کے لئے درناک سزا تیار ہے۔ اور وہ اپنا کوئی مددگار نہ پائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور وہ اس حال میں مرگئے کہ وہ کافر تھے تو ان میں سے کسی سے زمین بھر کر بھی سونا قبول نہ کیا جائے گا اگرچہ وہ اپنی جان کے بدلہ میں دینا چاہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے درد ناک عذاب ہے اور ان کے لیے کوئی مددگار نہ ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور مرگئے کافر ہی تو ہرگز قبول نہ ہوگا کسی ایسے سے زمین بھر کر سونا اور اگرچہ بدلا دیوے اس قدر سونا ان کو عذاب دردناک ہے اور کوئی نہیں ان کا مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقین رکھو جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور کفر ہی کی حالت میں مر بھی گئے تو ایسے شخص سے پوری زمین بھر کے سونا بھی نہ قبول کیا جائے گا اگرچہ وہ زمین بھر کر سونا اپنے فدیہ میں دینا بھی چاہے یہی لوگ ہیں جن کے لئے درد ناک عذاب ہے اور ان کا کوئی مدد گار نہ ہوگا