Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 95

سورة آل عمران

قُلۡ صَدَقَ اللّٰہُ ۟ فَاتَّبِعُوۡا مِلَّۃَ اِبۡرٰہِیۡمَ حَنِیۡفًا ؕ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۹۵﴾

Say, " Allah has told the truth. So follow the religion of Abraham, inclining toward truth; and he was not of the polytheists."

کہہ دیجئے کہ اللہ سچّا ہے تم سب ابراھیم حنیف کے ملّت کی پیروی کرو ، جو مُشرک نہ تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
صَدَقَ
سچ فرمایا
اللّٰہُ
اللہ نے
فَاتَّبِعُوۡا
تو پیروی کرو
مِلَّۃَ
ملت
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کی
حَنِیۡفًا
جو یکسو تھا
وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھا وہ
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
صَدَقَ
سچ فرمایا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
فَاتَّبِعُوۡا
چنانچہ تم پیروی کرو
مِلَّۃَ
ملت کی
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کی
حَنِیۡفًا
یک سو تھا
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھا وہ
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Say, " Allah has told the truth. So follow the religion of Abraham, inclining toward truth; and he was not of the polytheists."

کہہ دیجئے کہ اللہ سچّا ہے تم سب ابراھیم حنیف کے ملّت کی پیروی کرو ، جو مُشرک نہ تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ اللہ نے (جو کچھ فرمایا ہے) سچ فرمایا ہے لہذا تمہیں حضرت ابراہیم کے طریقہ کی پیروی کرنا چاہیے جو اللہ ہی کے ہوگئے تھے اور وہ شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دو کہ اﷲ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے،چنانچہ ابراہیم کی ملت کی پیروی کروجویک سو تھا اور مشرکوں میں سے نہ تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Allah has spoken the truth. So, follow the Faith of Ibrahim, the upright -- and he was not one of the associates.|"

تو کہہ سچ فرمایا اللہ نے اب تابع ہوجاؤ دین ابراہیم کے جو ایک ہی کا ہو رہا تھا اور نہ تھا شرک کرنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے سچ فرمایا ہے پس پیروی کروّ ملت ابراہیم کی جو یکسو تھے (یا یکسو ہو کر ! ) اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'Whatever Allah has said is true. Follow, then, the way of Abraham in total devotion to Allah. He was not one of those who associate others with Allah in His divinity.

کہو ، اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے سچ فرمایا ہے ، تم کو یکسو ہو کر ابراہیم کے طریقہ کی پیروی کرنی چاہیے ، اور ابراہیم شرک کرنے والوں میں سے نہ تھا ۔ 78

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آپ کہیے کہ اللہ نے سچ کہا ہے ، لہذا تم ابراہیم کے دین کا اتباع کرو جو پوری طرح سیدھے راستے پر تھے ، اور ان لوگوں میں سے نہیں تھے جو اللہ کی خدائی میں کسی کو شریک مانتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر کہ دے اللہ نے سچ فرمایا کہ حضرت ابراہیم پر یہ چیزیں حرام نہیں ہوئی تھیں تو ابراہیم کی راہ پر چلو جو ایک طرف لگا تھا یعنی خالص خدا کی طرف اور وہ مشرک نہ تھا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہہ دیجئے کہ اللہ نے سچ فرمایا تو دین ابراہیم (علیہ السلام) حنیف کی پیروی کرو اور وہ شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ نے سچ بات ارشاد فرما دی ہے۔ تم سیدھی راہ پر قائم رہتے ہوئے دین ابراہیم کی پیروی کرو۔ وہ مشرکوں میں سے نہ تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ خدا نے سچ فرمایا دیا پس دین ابراہیم کی پیروی کرو جو سب سے بےتعلق ہو کر ایک (خدا) کے ہو رہے تھے اور مشرکوں سے نہ تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: Allah hath spoken the truth; follow therefore the faith of Ibrahim the upright; and he was not of the associators.

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ نے سچ بات فرمادی ہے سو تم سیدھی راہ والے ابراہیم (علیہ السلام) کے دین کی پیروی کرو اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اللہ نے سچ فرمایا تو ابراہیم کی ملت کی پیروی کرو ، جو حنیف تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ اللہ ( تعالیٰ ) نے سچ فرمایا ہے لہٰذا تم ملت ابراہیم کی پیروی کرو جو ہمہ تن اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف یک سو تھے اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے سچ فرمایا ہے تم کو یکسو ہو کر ابراہیم (علیہ السلام) کے طریقے کی پیروی کرنی چاہیے اور ابراہیم (علیہ السلام) شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو اللہ نے (حق اور) سچ بیان فرما دیا، سو اب تم (بھی اے یہود، مسلمانوں کی طرح) پیروی کرو ملت ابراہیمی کی، جو کہ (سب سے کٹ کر) ایک ہی کے ہوگئے تھے، اور ان کا کوئی لگاؤ نہیں تھا مشرکوں سے

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ نے سچ فرمایا ہے لہٰذا تم لوگ ابراہیم کے دین کی پیروی کروجواللہ ہی کے ہو گئے تھے اور مشرک نہیں تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اللہ سچا ہے ، تو ابراہیم کے دین پر چلو ( ف۱۷۵ ) جو ہر باطل سے جدا تھے اور شرک والوں میں نہ تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیں کہ اللہ نے سچ فرمایا ہے ، سو تم ابراہیم ( علیہ السلام ) کے دین کی پیروی کرو جو ہر باطل سے منہ موڑ کر صرف اللہ کے ہوگئے تھے ، اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجیے خدا نے سچ فرمایا! پس تم ملت ( دین ) ابراہیم کی پیروی کرو جو باطل سے کنارہ کش ہوکر صرف اللہ کا ہو رہا تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Allah speaketh the Truth: follow the religion of Abraham, the sane in faith; he was not of the Pagans."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "God has spoken the Truth. Follow the upright tradition of Abraham who was not an idolater."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say:"Allah has spoken the truth; follow the religion of Ibrahim the Hanif (monotheist), and he was not of the Mushrikin (idolators)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Allah has spoken the truth, therefore follow the religion of Ibrahim, the upright one; and he was not one of the polytheists.

Translated by

William Pickthall

Say: Allah speaketh truth. So follow the religion of Abraham, the upright. He was not of the idolaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिएः अल्लाह ने तो सच कहा, अब इब्राहीम (अलै॰) के दीन की पैरवी करो जो सीधे रास्ते पर चलने वाले थे और वह शिर्क करने वालों में से न थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئیے کہ اللہ تعالیٰ نے سچ کہہ دیا سو تم ملت ابراہیم کا اتباع کرو جس میں ذرا کجی نہیں اور وہ مشرک نہ تھے۔ (95)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیجیے کہ اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا بس تم سب یکسو ہو کر ملت ابراہیم کی پیروی کرو ‘ وہ مشرک نہیں تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو ‘ اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے ‘ سچ فرمایا ہے ‘ تم کو یکسو ہوکر ابراہیم کے طریقے کی پیروی کرنی چاہئے ‘ اور ابراہیم شرک کرنے والوں میں سے نہ تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرما دیجیے کہ اللہ نے سچ فرمایا لہٰذا تم ملت ابراہیم کا اتباع کرو جو باطل کو چھوڑ کر حق کو اختیار کرنے والے تھے اور مشرکین میں نہ تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ سچ فرمایا اللہ نے اب تابع ہوجاؤ دین ابرا ہیم کے جو ایک ہی کا ہو رہا تھا اور نہ تھا شرک کرنے والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے اللہ نے سچ فرمایا اب تم ملت ابراہیم کا اتباع کرو جو سب سے یکسو ہو کر خدا کا ہوچکا تھا اور وہ شرک کرنے والوں میں شامل نہ تھا