Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 10

سورة الروم

ثُمَّ کَانَ عَاقِبَۃَ الَّذِیۡنَ اَسَآءُوا السُّوۡٓاٰۤی اَنۡ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ کَانُوۡا بِہَا یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۱۰﴾٪  4

Then the end of those who did evil was the worst [consequence] because they denied the signs of Allah and used to ridicule them.

پھر آخر ش برا کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا اس لئے کہ وہ اللہ تعالٰی کی آیتوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کی ہنسی اڑاتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃَ
انجام
الَّذِیۡنَ
ان کا جنہوں نے
اَسَآءُوا
برئی کی
السُّوۡٓاٰۤی
بہت برا
اَنۡ
کہ
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ کی آیات کو
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
بِہَا
ان کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
وہ مذاق اڑاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃَ
انجام (ان کا)
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
اَسَآءُوا
برے کام کیے
السُّوۡٓاٰۤی
بہت ہی برا ہوا
اَنۡ
یہ کہ
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا تھا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کو
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
بِہَا
ان کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
مذاق اُڑاتے
Translated by

Juna Garhi

Then the end of those who did evil was the worst [consequence] because they denied the signs of Allah and used to ridicule them.

پھر آخر ش برا کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا اس لئے کہ وہ اللہ تعالٰی کی آیتوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کی ہنسی اڑاتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جن لوگوں نے برائیاں کی تھیں ان کا انجام بھی برا ہی ہوا کیونکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیات کو جھٹلایا اور وہ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جن لوگوں نے بُرے کام کیے تھے،اُن کاانجام بہت ہی بُرا ہوا کیونکہ انہوں نے اﷲ تعالیٰ کی آیات کو جھٹلایا تھا اوروہ اُن کامذاق اُڑاتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then the end of those who did evil was evil, because they belied the verses of Allah and used to mock at them.

لیکن وہ اپنا آپ برا کرتے تھے، پھر ہوا انجام برا کرنے والوں کا برا اس واسطے کہ جھٹلاتے تھے اللہ کی باتیں اور ان پر ٹھٹھے کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ان لوگوں کا انجام جنہوں نے ُ بری روش اختیار کی بہت برا ہوا اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا اور وہ ان کا مذاق اڑاتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Evil was the end of those evil-doers, for they gave the lie to Allah's Signs and scoffed at them.

آخرکار جن لوگوں نے برائیاں کی تھیں ان کا انجام بہت برا ہوا ، اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کا مزاق اڑاتے تھے ۔ ؏ ١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جن لوگوں نے برائی کی تھی ان کا انجام بھی برا ہی ہوا ، کیونکہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا تھا ، اور وہ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جن لوگوں نے برا کیا ان کا انجام بھی برا ہوا کیونکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلایا اور ان پر ٹھٹھے مارتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ایسے لوگوں کا انجام جو برائی کرتے تھے براہی ہوا اس لئے کہ اللہ کی نشانیوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کا مذاق اڑاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان لوگوں کا انجام کتنا بھیانک ہوا جنہوں نے برائیاں کی تھیں۔ وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کا مذاق اڑاتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جن لوگوں نے برائی کی اُن کا انجام بھی برا ہوا اس لیے کہ خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے اور اُن کی ہنسی اُڑاتے رہے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the end of those who committed evil was evil, for they belied the signs of Allah and they were wont to mock at them.

پھر ان لوگوں کا انجام جنہوں نے برا کیا تھا برا ہی ہوا کہ انہوں نے اللہ کی نشانیوں کو جھٹلایا تھا اور ان کی ہنسی اڑاتے رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ان لوگوں کا انجام ، جنہوں نے بری روش اختیار کی ، بُرا ہوا ۔ بوجہ اس کے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا اور ان کا مذاق اڑاتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جن لوگوں نے برائی کی ان کا انجام بہ سبب اس کے کہ انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات کو جھٹلایا یا اور وہ ان کا مذاق اُڑایا کرتے تے ، برا ہی ہوا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جن لوگوں نے برائی کی ان کا انجام بھی برا ہوا۔ اس لیے کہ اللہ کی آیتوں کو جھٹلاتے اور ان کی ہنسی اڑاتے رہے تھے “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرکار بڑا ہی برا انجام ہوا ان لوگوں کا جو برائیاں کرتے رہے تھے اس وجہ سے کہ انہوں نے جھٹلایا اللہ کی آیتوں کو اور وہ ان کا مذاق اڑاتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

پھر جن لوگوں نے برائیاں کیں تھیں ان کا انجام بھی براہی ہواکیونکہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایااور وہ ان کامذاق اڑایاکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جنہوں نے حد بھر کی برائی کی ان کا انجام یہ ہوا کہ اللہ کی آیتیں جھٹلانے لگے اور ان کے ساتھ تمسخر کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ان لوگوں کا انجام بہت برا ہوا جنہوں نے برائی کی اس لئے کہ وہ اﷲ کی آیتوں کو جھٹلاتے اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ان لوگوں کا انجام جنہوں نے ( مسلسل ) برائیاں کیں برا ہی ہوا کیونکہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا تھا اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In the long run evil in the extreme will be the End of those who do evil; for that they rejected the Signs of Allah, and held them up to ridicule.

Translated by

Muhammad Sarwar

The end of the evil-doers was terrible, for they had rejected the revelations of God and mocked them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then evil was the end of those who did evil, because they denied the Ayat of Allah and made a mockery of them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then evil was the end of those who did evil, because they | rejected the communications of Allah and used to mock them.

Translated by

William Pickthall

Then evil was the consequence to those who dealt in evil, because they denied the revelations of Allah and made a mock of them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जिन लोगों ने बुरा किया था उन का परिणाम बुरा हुआ, क्योंकि उन्होंने अल्लाह की आयतों को झुठलाया और उन का उपहास करते रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ایسے لوگوں کا انجام جنہوں نے برا کام کیا تھا برا ہی ہوا (7) اس وجہ سے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلایا تھا اور ان کی ہنسی اڑاتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے برائیاں کی تھیں پھر ان کا انجام بہت برا ہوا اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار جن لوگوں نے برائیاں کی تھیں ان کا انجام بہت برا ہوا اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کا مذاق اڑاتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جن لوگوں نے برے کام کیے ان لوگوں کا برا انجام ہوا۔ اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا اور وہ ان کا مذاق بناتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہوا انجام برا کرنے والوں کا برا اس واسطے کہ جھٹلاتے تھے اللہ کی باتیں اور ان پر ٹھٹھے کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخرکار ان لوگوں کا انجام جنہوں نے برا کیا تھا برا ہی ہوا اسی وجہ سے کہ انہوں نے آیات الٰہی کی تکذیب کی اور وہ ان آیات کا مذق اڑای کرتے تھے