34 That is, "Its thunder and lightning give hope that rain will come and help the crops, but at the same time they cause a fear that the lightning may strike somewhere, or heavy rain may fall, which may wash away everything."
35 This thing, on the one hand, points to the life hereafter, and on the other, proves that God exists, and there is One God alone, Who is controlling the earth and the heavens. innumerable creatures of the earth live on the products that come out from the earth. These products depend on the productivity of the earth. The productivity depends on the rain, whether it directly falls on the earth, or its water gathers together on the surface of the earth, or takes the form of underground water channels or springs or wells, or freezes on the mountains and then flows down in the form of rivers. Then the rain depends on the heat of the sun, the change of seasons, atmospheric changes in temperature, circulation of the winds, and on the lightning, which causes the rain to fall as well as mixes a kind of natural manure in the rainwater. The establishment of a harmony and proportion between different things existing from the earth to the sky, their becoming favourable and subservient to a variety of aims and objects, and their remaining continuously and constantly favourable in perfect harmony for millions of million years cannot be the product of mere chance. Has it all happened without the all-embracing will and plan and wisdom of a Fashioner and Designer? And is it not a proof of the fact that the Creator and Lord of the earth, the sun, the water, the heat and coolness is One and only One?
سورة الروم حاشیہ نمبر : 34
یعنی اس کی گرج اور چمک سے امید بھی بندھتی ہے کہ بارش ہوگی اور فصلیں تیار ہوں گی ، مگر ساتھ ہی خوف بھی لاحق ہوتا ہے کہ کہیں بجلی نہ گر پڑے یا ایسی طوفانی بارش نہ ہوجائے جو سب کچھ بہا لے جائے ۔
سورة الروم حاشیہ نمبر : 35
یہ چیز ایک طرف حیات بعد الموت کی نشان دہی کرتی ہے اور دوسری طرف یہی چیز اس امر پر بھی دلالت کرتی ہے کہ خدا ہے ، اور زمین و آسمان کی تدبیر کرنے والا ایک ہی خدا ہے ۔ زمین کی بے شمار مخلوقات کے رزق کا انحصار اسی پیداوار پر ہے جو زمین سے نکلتی ہے ۔ اس پیداوار کا انحصار زمین کی صلاحیت بار آوری پر ہے ۔ اس صلاحیت کے روبکار آنے کا انحصار بارش پر ہے ، خواہ وہ براہ راست زمین پر برسے یا اس کے ذخیرے سطح زمین پر جمع ہوں ، یا زیر زمین چشموں اور کنوؤں کی شکل اختیار کریں ، یا پہاڑوں پر یخ بستہ ہوکر دریاؤں کی شکل میں بہیں ۔ پھر اس بارش کا انحصار سورج کی گرمی پر ، موسموں کے ردو بدل پر ، فضائی حرارت و برودت پر ، ہواؤں کی گردش پر ، اور اس بجلی پر ہے جو بادلوں سے بارش برسنے کی محرک بھی ہوتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بارش کے پانی میں ایک طرح کی قدرتی کھاد بھی شامل کردیتی ہے ، زمین سے لے کر آسمان تک کی ان تمام مختلف چیزوں کے درمیان یہ ربط اور مناسبتیں قائم ہونا ، پھر ان سب کا بے شمار مختلف النوع مقاصد اور مصلحتوں کے لیے صریحا سازگار ہونا ، اور ہزاروں لاکھوں برس تک ان کا پوری ہم آہنگی کے ساتھ مسلسل سازگاری کرتے چلے جانا ، کیا یہ سب کچھ محض اتفاقا ہوسکتا ہے؟ کیا یہ کسی صانع کی حکمت اور اس کے سوچے سمجھے منصوبے اور اس کی غالب تدبیر کے بغیر ہوگیا ہے؟ اور کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ زمین ، سورج ، ہوا ، پانی ، حرارت ، برودت اور زمین کی مخلوقات کا خالق اور رب ایک ہی ہے؟