Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 24

سورة الروم

وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖ یُرِیۡکُمُ الۡبَرۡقَ خَوۡفًا وَّ طَمَعًا وَّ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَیُحۡیٖ بِہِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ ﴿۲۴﴾

And of His signs is [that] He shows you the lightening [causing] fear and aspiration, and He sends down rain from the sky by which He brings to life the earth after its lifelessness. Indeed in that are signs for a people who use reason.

اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ( بھی ) ہے کہ وہ تمہیں ڈرانے اور امیدوار بنانے کے لئے بجلیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے بارش برساتا ہے اور اس سے مردہ زمین کو زندہ کر دیتا ہے ، اس میں ( بھی ) عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے
یُرِیۡکُمُ
کہ وہ دکھاتا ہے تمہیں
الۡبَرۡقَ
بجلی
خَوۡفًا
خوف
وَّطَمَعًا
اور امید سے
وَّیُنَزِّلُ
اور وہ اتارتا ہے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَیُحۡیٖ
پھر وہ زندہ کرتا ہے
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کی موت کے
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو عقل رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖ
اور اس کی نشانیوں میں سے
یُرِیۡکُمُ
وہ دکھاتا ہے تمہیں
الۡبَرۡقَ
بجلی
خَوۡفًا
خوف سے
وَّطَمَعًا
اور امید سے
وَّیُنَزِّلُ
اور وہ اتارتا ہے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَیُحۡیٖ
پھروہ زندہ کرتاہے
بِہِ
اس کے ساتھ
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کے مردہ ہو جانے کے
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
یقیناً نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو سمجھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And of His signs is [that] He shows you the lightening [causing] fear and aspiration, and He sends down rain from the sky by which He brings to life the earth after its lifelessness. Indeed in that are signs for a people who use reason.

اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ( بھی ) ہے کہ وہ تمہیں ڈرانے اور امیدوار بنانے کے لئے بجلیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے بارش برساتا ہے اور اس سے مردہ زمین کو زندہ کر دیتا ہے ، اس میں ( بھی ) عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ایک یہ کہ وہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے تم ڈرتے بھی ہو اور امید بھی رکھتے ہو اور آسمان سے پانی برساتا ہے جس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتا ہے۔ سمجھنے سوچنے والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ تمہیں خوف اوراُمیدکے ساتھ بجلی دکھاتا ہے اور وہ آسمان سے پانی اُتارتا ہے، پھر اس کے ساتھ زمین کواُس کے مردہ ہوجانے کے بعدزندہ کرتاہے۔ بلاشبہ اس میں اُن لوگوں کے لیے یقینانشانیاں ہیں جو سمجھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it is among His signs that He shows you the lightening which causes fear and hope, and that He sends down water from the sky, then He revives the earth with it after its death. Surely in this there are signs for a people who understand.

اور اس کی نشانیوں سے ہے یہ کہ دکھلاتا ہے تم کو بجلی ڈر اور امید کے لئے اور اتارتا ہے آسمان سے پانی پھر زندہ کرتا ہے اس سے زمین کو مر گئے پیچھے اس میں بہت پتے ہیں ان کے لئے جو سوچتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ تمہیں بجلی (کی چمک) دکھاتا ہے خوف اور امید کے ساتھ اور وہ برساتا ہے آسمان سے پانی پھر زندہ کرتا ہے اس کے ذریعے سے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And of His Signs is that He shows you lightning, arousing both fear and hope, and sends down water from the sky and revives the earth after it is dead. Indeed there are Signs in this for those who use their reason.

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ تمہیں بجلی کی چمک دکھاتا ہے خوف کے ساتھ بھی اور طمع کے ساتھ بھی ۔ 34 اور آسمان سے پانی برساتا ہے ، پھر اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے ۔ 35 یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ وہ تمہیں بجلی کی چمک دکھاتا ہے جس سے ڈر بھی لگتا ہے اور امید بھی ہوتی ہے ۔ ( ١٠ ) اور آسمان سے پانی برساتا ہے ، جس کے ذریعے وہ زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشتا ہے ، یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں اور اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے یہ ہے وہ تم کو ڈرانے اور بارش کی امید دلانے کے لئے بجلی چمک دکھلاتا ہے اور آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اس پانی سے زمین کو مرے پیچھے زندہ کرتا ہے 13 بیشک ان باتوں میں ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تم کو بجلی دکھاتے ہیں جس میں ڈر بھی ہوتا ہے اور امید بھی اور وہی آسمان سے پانی برساتے ہیں پھر اس سے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کردیتے ہیں۔ یقینا اس میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کی نشانیوں میں سے (یہ بھی ایک نشانی ہے کہ) وہ تمہیں خوف اور امید کے ساتھ بجلی (کی کڑک اور چمک) دکھاتا ہے۔ اور وہ آسمان سے (بلندی سے) پانی برساتا ہے۔ پھر وہ مردہ زمین کو زندہ کرتا ہے۔ بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو عقل رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ تم کو خوف اور اُمید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا ہے اور آسمان سے مینھہ برساتا ہے۔ پھر زمین کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ (و شاداب) کر دیتا ہے۔ عقل والوں کے لئے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of His signs is that he sheweth you the lightning for a fear's and for a hope, and sendeth down from the heaven water, and therewith quickeneth the earth after the death thereof; verily herein are signs for a people who reflect.

اور اس کی نشانیوں میں یہ بھی ہے کہ وہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے خوف کی راہ سے بھی اور امید کی راہ سے بھی اور وہی آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اس سے زمین کو شاداب کردیتا ہے اس کے خشک ہوجانے کے بعد بیشک اس میں نشانیوں ہیں ان لوگوں کیلئے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ اپنی نشانیوں میں سے تم کو دکھاتا ہے بجلی کو ، جو خوف بھی پیدا کرتی ہے اور امید بھی ۔ اور اتارتا ہے آسمان سے بارش ، پس زندہ کردیتا ہے اس سے زمین کو ، اس کے مردہ ہوجانے کے بعد ۔ بیشک اس کے اندر گوناگوں نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ وہ تم لوگوں کو ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی ( کی کڑک ) دکھاتا ہے اور وہ آسمان سے پانی ( بارش ) اُتارتا ہے پس اس کے ذریعے سے زمین کو اس کے مرنے ( خشک ہوجانے ) کے بعد زندہ ( تروتازہ ) کرتا ہے ، بلاشبہ اس میں البتہ ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو عقل رکھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے کہ تم کو خوف اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا ہے اور آسمان سے مینہ برساتا ہے پھر زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ اور ( ہرا بھرا) کردیتا ہے، عقل والوں کے لیے ان باتوں میں بہت سی نشانیاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تمہیں دکھاتا ہے (گرجتی چمکتی) بجلی جس سے تمہیں خوف بھی ہوتا ہے اور امید بھی بندھتی ہے اور وہی آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اس کے ذریعے وہ زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مر چکنے کے بعد بلاشبہ اس میں بھاری نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور ایک یہ کہ وہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے تم ڈرتے بھی ہواورامیدبھی رکھتے ہو اور آسمان سے پانی برساتا ہے جس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعدزندہ کر دیتا ہے ، سمجھنے اور سوچنے والوں کے لئے اس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے ڈراتی ( ف٤۳ ) اور امید دلاتی ( ف٤٤ ) اور آسمان سے پانی اتارتا ہے ، تو اس سے زمین کو زندہ کرتا ہے اس کے مرے پیچھے ، بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے ( ف٤۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ( بھی ) ہے کہ وہ تمہیں ڈرانے اور امید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا ہے اور آسمان سے ( بارش کا ) پانی اتارتا ہے پھر اس سے زمین کو اس کی مُردنی کے بعد زندہ و شاداب کر دیتا ہے ، بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تمہیں ڈرانے اور امید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا ہے اور آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کی موت ( خشکی ) کے بعد زندہ ( شاداب ) کر دیتا ہے ۔ بے شک اس میں عقل سے کام لینے والے لوگوں کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And among His Signs, He shows you the lightning, by way both of fear and of hope, and He sends down rain from the sky and with it gives life to the earth after it is dead: verily in that are Signs for those who are wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

Also, of the evidence of His existence are His showing you lightening which gives you fear and hope and His sending water down from the sky which revives the earth after its death. In this there is evidence (of the truth) for the people of understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among His signs is that He shows you the lightning, for fear and for hope, and He sends down water from the sky, and therewith revives the earth after its death. Verily, in that are indeed signs for a people who understand.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And one of His signs is that He shows you the lightning for fear and for hope, and sends down water from the clouds then gives life therewith to the earth after its death; most surely there are signs in this for a people who understand

Translated by

William Pickthall

And of His signs is this: He showeth you the lightning for a fear and for a hope, and sendeth down water from the sky, and thereby quickeneth the earth after her death. Lo! herein indeed are portents for folk who understand.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस की निशानियों में से यह भी है कि वह तुम्हें बिजली की चमक भय और आशा उत्पन्न करने के लिए दिखाता है। और वह आकाश से पानी बरसाता है। फिर उस के द्वारा धरती को उस के निर्जीव हो जाने के पश्चात जीवन प्रदान करता है। निस्संदेह इसमें बहुत-सी निशानियाँ हैं उन लोगों के लिए जो बुद्धि से काम लेते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ تم کو بجلی دکھاتا ہے جس سے ڈر بھی ہوتا ہے اور امید بھی ہوتی ہے اور وہی آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اسی سے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کردیتا ہے اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو عقل رکھتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ تمہیں برق دکھاتا ہے۔ جو خوف اور امید لیے ہوتی ہے، اور آسمان سے پانی برساتا ہے۔ پھر اس کے ذریعے زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے۔ یقیناً اس میں ان لوگوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ تمہیں بجلی کی چمک دکھاتا ہے خوف کے ساتھ بھی اور طمع کے ساتھ بھی۔ اور آسمان سے پانی برساتا ہے ، پھر اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی بخشا ہے ، یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے ڈر ہوتا ہے اور امید بھی، اور وہ آسمان سے پانی اتارتا ہے پھر اس کے ذریعہ زمین کو زندہ فرما دیتا ہے اس کی موت کے بعد، بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس کی نشانیوں سے ہے یہ کہ دکھلاتا ہے تم کو بجلی ڈر اور امید کے لیے اور اتارتا ہے آسمان سے پانی پھر زندہ کرتا ہے اس سے زمین کو مرگئے پیچھے اس میں بہت پتے ہیں ان کے لیے جو سوچتے ہیں 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ تم کو ڈرانے اور امید دلانے کو بجلی دکھاتا ہے اور وہی آسمان کی جانب سے پانی نازل کرتا ہے پھر اس پانی سے زمین کو اس کے خشک ہوجانے کے بعد ترو تازہ کردیتا ہے بیشک اس بات میں ان لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں