Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 27

سورة الروم

وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَبۡدَؤُا الۡخَلۡقَ ثُمَّ یُعِیۡدُہٗ وَ ہُوَ اَہۡوَنُ عَلَیۡہِ ؕ وَ لَہُ الۡمَثَلُ الۡاَعۡلٰی فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿٪۲۷﴾  6 الرّبع

And it is He who begins creation; then He repeats it, and that is [even] easier for Him. To Him belongs the highest attribute in the heavens and earth. And He is the Exalted in Might, the Wise.

وہی ہے جو اول بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر سے دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ تو اس پر بہت ہی آسان ہے ۔ اسی کی بہترین اور اعلٰی صفت ہے آسمانوں میں اور زمین میں بھی اور وہی غلبے والا حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یَبۡدَؤُا
ابتدا کرتا ہے
الۡخَلۡقَ
تخلیق کی
ثُمَّ
پھر
یُعِیۡدُہٗ
وہ اعادہ کرے گا اس کا
وَہُوَ
اور وہ
اَہۡوَنُ
زیادہ آسان ہے
عَلَیۡہِ
اس پر
وَلَہُ
اور اسی کے لیے ہے
الۡمَثَلُ
مثال
الۡاَعۡلٰی
اعلٰی
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
وَہُوَ
اور وہ
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست ہے
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یَبۡدَؤُا
ابتداکرتاہے
الۡخَلۡقَ
تخلیق کی
ثُمَّ
پھر
یُعِیۡدُہٗ
اعادہ کرے گا اس کا
وَہُوَ
اور وہ
اَہۡوَنُ
آسان ترین ہے
عَلَیۡہِ
اس پر
وَلَہُ
اور اس کے لیے
الۡمَثَلُ
صفت ہے
الۡاَعۡلٰی
سب سے اعلیٰ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
وَہُوَ
اور وہی
الۡعَزِیۡزُ
سب پرغالب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And it is He who begins creation; then He repeats it, and that is [even] easier for Him. To Him belongs the highest attribute in the heavens and earth. And He is the Exalted in Might, the Wise.

وہی ہے جو اول بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر سے دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ تو اس پر بہت ہی آسان ہے ۔ اسی کی بہترین اور اعلٰی صفت ہے آسمانوں میں اور زمین میں بھی اور وہی غلبے والا حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہی تو ہے جو خلقت کی ابتدا کرتا ہے پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا اور یہ (دوسری بار کی پیدائش) اس پر زیا دہ آسان ہے۔ آسمانوں اور زمین میں اسی کی شان بالاتر ہے اور وہ سب پر غالب اور حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہی ہے جوتخلیق کی ابتداء کرتاہے ،پھروہی اُس کااِعادہ کرے گا اور وہ اُس پرآسان ترین ہے اور آسمانوں اورزمین میں سب سے اعلیٰ صفت اُسی کے لیے ہے اوروہی سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who originates the creation, then He will create it again; and it is easier for Him. And for Him is the highest attribute in the heavens and the earth, and He is the Mighty, the Wise.

اور وہی ہے جو پہلی بار بناتا ہے پھر اس کو دہرائے گا اور وہ آسان ہے اس پر اور اس کی شان سب سے اوپر ہے آسمان اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے مخلوق کو پھر اسے دوبارہ بھی پیدا کرے گا اور وہ اس کے لیے زیادہ آسان ہے اور اس کی شان بہت بلند ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہ بہت زبردست ہے کمال حکمت والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who creates in the first instance and it is He Who will repeat the creation, and that is easier for Him. His is the loftiest attribute in the heavens and the earth. He is the Most Mighty, the Most Wise.

وہی ہے جو تخلیق کی ابتد کرتا ہے ، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا اور یہ اس کے لیے آسان تر ہے ۔ 38 آسمانوں اور زمین میں اس کی صفت سب سے برتر ہے اور وہ زبردست اور حکیم ہے ۔ ؏۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی ہے جو مخلوق کی ابتدا کرتا ہے ، پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا ، اور یہ کام اس کے لیے بہت آسان ہے ۔ اور اسی کی سب سے اونچی شان ہے ، آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی ، اور وہی ہے جو اقتدار والا بھی ہے ، حکمت والا بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا ہے جو شروع میں پیدا کرتا ہے پھر دوبارہ پیدا کرے گا اور دوبارہ بنانا اس پر پہلی بار بنانے سے) زیادہ آسان ہے 4 اور جو بات آسمان اور زمین میں سب سے بڑھ چڑھ 5 کر ہے وہ اس میں موجود ہے اور زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ہے جو خلق کو اول بار پیدا فرماتا ہے پھر وہی اسے دوبارہ پیدا فرمائے گا اور وہ اس کے لئے زیادہ آسان ہے۔ اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی شان اعلیٰ ہے اور وہ غالب ، حکمت والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی نے ساری مخلوق کو پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے۔ پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا۔ اور یہ اس کے لئے زیادہ آسان ہے۔ اور زمین و آسمانوں میں اس کی شان سب سے اعلیٰ اور بہترین ہے۔ وہ زبردست ہے اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جو خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے پھر اُسے دوبارہ پیدا کرے گا۔ اور یہ اس کو بہت آسان ہے۔ اور آسمانوں اور زمین میں اس کی شان بہت بلند ہے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is who originateth the creation, then shall restore it, and it is easier for Him. His is the most exalted similitude in the heavens and in the earth; and He is the Mighty, the Wise.

اور وہ وہی ہے جو اول بار پیدا کرتا پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا ۔ اور یہ (تو) اس کے لئے اور زیادہ آسان ہے ۔ اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی شان (سب سے) اعلی ہے ۔ اور وہ زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جو خلق کا آغاز کرتا ہے ، پھر وہ اس کا اعادہ کرے گا اور یہ اس کیلئے زیادہ آسان ہے اور آسمانوں اور زمین میں اسی کیلئے سب سے برتی صفت ہے اور غالب اور حکمت والا وہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( اللہ تعالیٰ ) وہی ہے جو پیدا کرنے کی ابتدا کرتا ہے پھر اسے لوٹائے ( دھرائے ) گا اور یہ ( دوبارہ پیدا کرنا ) اس پر زیادہ آسان ہے اور آسمانوں اور زمین میں اس کی شان بلند ہے اور وہ غلبے اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جو خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ اس کے لیے بہت آسان ہے۔ آسمانوں اور زمین میں اس کی شان بہت بلند ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے ‘

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (اللہ) وہی تو ہے جو پہلی بار پیدا فرماتا ہے اپنی مخلوق کو پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا فرمائے گا اور یہ اس کے لئے کہیں زیادہ آسان ہے اور اسی کی شان سب سے بلند ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہی ہے سب پر غالب نہایت حکمت والاف

Translated by

Noor ul Amin

اور وہی توہےجو مخلوق کو پہلی بارپیداکرتا ہے پھراسے ( مارکر ) دوبارہ زندہ کرے گا اور یہ ( دوسری بارکی پیدائش ) اس کے لئے زیادہ آسان ہے ، آسمانوں اور زمین میں اس کی شان بالاترہے اور وہ سب پر غالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے کہ اول بناتا ہے پھر اسے دوبارہ بنائے گا ( ف٤۹ ) اور یہ تمہاری سمجھ میں اس پر زیادہ آسان ہونا چاہیے ( ف۵۰ ) اور اسی کے لیے ہے سب سے برتر شان آسمانوں اور زمین میں ( ف۵۱ ) اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جو پہلی بار تخلیق کرتا ہے پھر اس کا اِعادہ فرمائے گا اور یہ ( دوبارہ پیدا کرنا ) اُس پر بہت آسان ہے ۔ اور آسمانوں اور زمین میں سب سے اونچی شان اسی کی ہے ، اور وہ غالب ہے حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وہی ہے جو تخلیق کی ابتداء کرتا ہے پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا ۔ اور یہ اس کیلئے زیادہ آسان ہے اور آسمانوں اور زمین میں اس کی صفت سب سے اعلیٰ ہے ۔ وہ غالب ہے اور بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who begins (the process of) creation; then repeats it; and for Him it is most easy. To Him belongs the loftiest similitude (we can think of) in the heavens and the earth: for He is Exalted in Might, full of wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who begins the creation, then, turns it back. For Him this is very easy. All the exalted attributes in the heavens and the earth belong to Him. He is the Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He it is Who originates the creation, then He will repeat it; and this is easier for Him. His is the highest description in the heavens and in the earth. And He is the All-Mighty, the All-Wise.) Allah says:

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who originates the creation, then reproduces it, and it is easy to Him; and His are the most exalted attributes in the heavens and the earth, and He is the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

He it is Who produceth creation, then reproduceth it, and it is easier for Him. His is the Sublime Similitude in the heavens and the earth. He is the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो सृष्टि का आरम्भ करता है। फिर वही उस की पुनरावृत्ति करेगा। और यह उस के लिए अधिक सरल है। आकाशों और धरती में उसी मिसाल (गुण) सर्वोच्च है। और वह अत्यन्त प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہی ہے جو اول بار پیدا کرتا ہے پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ اس کے نزدیک زیادہ آسان ہے اور آسمان اور زمین میں اسی کی شان اعلیٰ ہے اور وہ زبردست حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی تخلیق کی ابتداء کرتا ہے، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا اور یہ اس کے لیے آسان تر ہے۔ اسی کی شان ہے کہ وہ آسمانوں اور زمین میں سب سے برتر ہے، غالب اور حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی اللہ ہے جو تخلیق کی ابتدا کرتا ہے ، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا اور یہ اس کے لیے آسان تر ہے۔ آسمانوں اور زمین میں اس کی صفت سب سے برتر ہے اور وہ زبردست اور حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہی ہے جو مخلوق کو پیدا فرماتا ہے پھر اسے لوٹائے گا اور وہ اس پر زیادہ آسان ہے اور اسی کے لیے شان اعلیٰ ہے آسمانوں میں اور زمین میں، اور وہ عزت والا ہے حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ ہی ہے جو پہلی بار بناتا ہے پھر اس کو دہرائے گا اور وہ آسان ہے اس پر اور اس کی شان سب سے اوپر ہے آسمان اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ہے جو ابتداء نہ مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ دوبارہ پیداکرنا اس پر بہت آسان ہے اور آسمان و زمین میں اس کی شان سب سے بالا تر ہے اور وہی کمال قوت کمال حکمت کا مالک ہے