Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 28

سورة الروم

ضَرَبَ لَکُمۡ مَّثَلًا مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ ؕ ہَلۡ لَّکُمۡ مِّنۡ مَّا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ مِّنۡ شُرَکَآءَ فِیۡ مَا رَزَقۡنٰکُمۡ فَاَنۡتُمۡ فِیۡہِ سَوَآءٌ تَخَافُوۡنَہُمۡ کَخِیۡفَتِکُمۡ اَنۡفُسَکُمۡ ؕ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ ﴿۲۸﴾

He presents to you an example from yourselves. Do you have among those whom your right hands possess any partners in what We have provided for you so that you are equal therein [and] would fear them as your fear of one another [within a partnership]? Thus do We detail the verses for a people who use reason.

اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے ایک مثال خود تمہاری ہی بیان فرمائی جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے کیا اس میں تمہارے غلاموں میں سے بھی کوئی تمہارا شریک ہے؟ کہ تم اور وہ اس میں برابر درجے کے ہو؟ اور تم ان کا ایسا خطرہ رکھتے ہو جیسا خود اپنوں کا ہم عقل رکھنے والوں کے لئے اسی طرح کھول کھول کر آیتیں بیان کردیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ضَرَبَ
اس نے بیان کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّثَلًا
ایک مثال
مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے نفسوں میں سے
ہَلۡ
کیا ہیں
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ مَّا
اس میں سے جو
مَلَکَتۡ
مالک ہیں
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
مِّنۡ شُرَکَآءَ
کچھ شریک
فِیۡ مَا
اس میں جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
رزق دیا ہم نے تمہیں
فَاَنۡتُمۡ
تو تم
فِیۡہِ
اس میں
سَوَآءٌ
برابرہو
تَخَافُوۡنَہُمۡ
تم ڈرتے ہو ان سے
کَخِیۡفَتِکُمۡ
جیسے ڈرنا تمہارا
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے نفسوں (جیسوں)سے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
نُفَصِّلُ
ہم کھول کر بیان کرتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات
لِقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو عقل رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ضَرَبَ
بیان کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّثَلًا
مثال
مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہاری ذات سے
ہَلۡ
کیا ہیں
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ مَّا
اس میں سے
مَلَکَتۡ
جن کے مالک ہیں
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
مِّنۡ شُرَکَآءَ
کوئی شریک
فِیۡ مَا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
رزق دیاہم نے تمہیں
فَاَنۡتُمۡ
کہ تم
فِیۡہِ
اس میں
سَوَآءٌ
برابر ہو
تَخَافُوۡنَہُمۡ
تم ڈرتے ہو ان سے
کَخِیۡفَتِکُمۡ
ڈرنے کی طرح
اَنۡفُسَکُمۡ
ایک دوسرے سے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
نُفَصِّلُ
ہم کھول کربیان کرتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات
لِقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو سمجھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

He presents to you an example from yourselves. Do you have among those whom your right hands possess any partners in what We have provided for you so that you are equal therein [and] would fear them as your fear of one another [within a partnership]? Thus do We detail the verses for a people who use reason.

اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے ایک مثال خود تمہاری ہی بیان فرمائی جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے کیا اس میں تمہارے غلاموں میں سے بھی کوئی تمہارا شریک ہے؟ کہ تم اور وہ اس میں برابر درجے کے ہو؟ اور تم ان کا ایسا خطرہ رکھتے ہو جیسا خود اپنوں کا ہم عقل رکھنے والوں کے لئے اسی طرح کھول کھول کر آیتیں بیان کردیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تمہارے لیے ایک مثال بیان کرتا ہے جو خود تمہی سے تعلق رکھتی ہے۔ تمہارے کچھ غلام ہوں اور جو کچھ ہم نے تمہیں مال و دولت دے رکھا ہے اس میں تم اور وہ غلام برابر کے شریک ہوجائیں تو کیا تم ایسا گوارا کرسکتے ہو ؟ تم تو ان سے ایسے ہی ڈرو گے جیسے اپنے ہمسروں سے ڈرتے ہو۔ سمجھنے سوچنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ ایسے ہی اپنی آیات کھول کر بیان کرتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے تمہاری اپنی ذات سے ایک مثال بیان کی ہے،کیا تمہارے غلاموں میں سے کوئی اُس رزق میں تمہارے شریک ہیں جوہم نے تمہیں دے رکھا ہے کہ تم اُس میں برابرہو؟ تم ایک دوسرے سے ڈرنے کی طرح اُن سے بھی ڈرتے ہو؟اسی طرح ہم آیات کھول کر بیان کرتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Allah) gives you an example from your own selves: Do you have, from among your slaves, any partners in the wealth We have given to you, so as they and you are equal in it, (and) so as you fear them like you fear each other? This is how We explain the signs for a people who understand.

بتلائی تم کو ایک مثل تمہارے اندر سے دیکھو جو تمہارے ہاتھ کے مال ہیں ان میں ہیں کوئی ساجھی تمہارے ہماری دی ہوئی روزی میں کہ تم سب اس میں برابر رہو خطرہ رکھو ان کا جیسے خطرہ رکھو اپنوں کا، یوں کھول کر بیان کرتے ہیں ہم نشانیاں ان لوگوں کے لئے جو سمجھتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ تمہارے لیے خود تمہارے اندر سے ایک مثال بیان کرتا ہے بھلا وہ (غلام اور لونڈیاں) جو تمہاری ملکیت ہیں کیا ان میں سے کچھ شریک بن جاتے ہیں اس مال و اسباب میں جو ہم نے تمہیں دیا ہے اس طرح کہ (وہ اور) تم برابر ہوجاؤ اور کیا تم ان کے بارے میں ایسے خدشات رکھتے ہو جیسے خدشات خود اپنے بارے میں رکھتے ہو اسی طرح ہم اپنی آیات کی تفصیل کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He sets forth for you a parable from your own lives. Do you have among your slaves some who share with you the sustenance that We have bestowed on you so that you become equals in it, all being alike, and then you would hold them in fear as you fear each other? Thus do We make plain the Signs for those who use reason.

وہ تمہیں 39 خود تمہاری اپنی ہی ذات سے ایک مثال دیتا ہے ۔ کیا تمہارے ان غلاموں میں سے جو تمہاری ملکیت میں ہیں کچھ غلام ایسے بھی ہیں جو ہمارے دیے ہوئے مال و دولت میں تمہارے ساتھ برابر کے شریک ہوں اور تم ان سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح آپس میں اپنے ہمسروں سے ڈرتے ہو؟ 40 ۔ ۔ ۔ ۔ اس طرح ہم آیات کھول کر پیش کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ تمہیں خود تمہارے اندر سے ایک مثال دیتا ہے ۔ ہم نے جو رزق تمہیں دیا ہے ، کیا تمہارے غلاموں میں سے کوئی اس میں تمہارا شریک ہے کہ اس رزق میں تمہارا درجہ ان کے برابر ہو ( اور ) تم ان غلاموں سے ویسے ہی ڈرتے ہو جیسے آپس میں ایک دوسرے سے ڈرتے ہو؟ ( ١١ ) ہم اسی طرح دلائل ان لوگوں کے لیے کھول کھول کر بیان کرتے ہیں جو عقل سے کام لیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ تمہارے سمجھانے کے لئے خود تمہاری ایک مثال بیان فرماتا ہے وہ یہ ہے تمہارے جو غلام لونڈی ہیں کیا وہ اس مالت دولت میں تمہارے شریک ہیں جو ہم نے تم کو دیا ہے تم اور وہ اس میں برابر ہو تم ان سے اپنے برابر والے لوگوں کی طرح ڈرتے ہو جو لوگ عقل رکھتے ہیں ہم ان کے سمجھنے کے لئے اپنی آیتیں یوں کھول کر بیان کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اللہ) تمہارے ہی حالات میں سے تمہارے لئے ایک مثال بیان فرماتے ہیں ۔ کیا تمہارے غلاموں میں سے کوئی شخص اس مال میں جو ہم نے تم کو دیا ہے شریک ہے کہ تم اور وہ اس میں برابر ہوں جن کا تم اس قدر خیال کرو جیسا اپنے آپس کا خیال کرتے ہو ہم اسی طرح عقل والوں کے لئے صاف صاف دلائل بیان فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ تمہارے لئے خود تمہاری ذات سے ایک مثال بیان کرتا ہے۔ کیا تمہارے ان غلاموں میں سے جن کے تم مالک ہو کچھ غلام ایسے بھی ہیں جو ہمارے دیئے ہوئے (مال و دولت) میں سے تمہارے ساتھ برابر کے شریک ہوں۔ اور تم ان کا اسی طرح لحاظ کرتے ہو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے کا خیال کرتے ہو۔ ہم اپنی ان آیات کو ان لوگوں کے لئے کھول کر بیان کر رہے ہیں جو عقل و فہم رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ تمہارے لئے تمہارے ہی حال کی ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ بھلا جن (لونڈی غلاموں) کے تم مالک ہو وہ اس (مال) میں جو ہم نے تم کو عطا فرمایا ہے تمہارے شریک ہیں، اور (کیا) تم اس میں (اُن کو اپنے) برابر (مالک سمجھتے) ہو (اور کیا) تم اُن سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح اپنوں سے ڈرتے ہو، اسی طرح عقل والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He propoundeth unto you a similitude taken from yourselves. Have you, from among those whom your right hands own, partners in that wherewith We have provided you, so that ye are equal in respect thereof, and ye fear them as ye fear each other? In this wise We detail the signs for a people who reflect.

) اللہ) تمہاریہی متعلق ایک مضمون تم سے بیان کرتا ہے ۔ کیا تمہارے غلاموں میں کوئی تمہارا شریک ہے اس روزی میں جو ہم نے تم کو دی ہے کہ تم (اور وہ) اس میں برابر ہوجائیں (اور) تم ان کا ایسا ہی خیال کرو جیسا کہ تم اپنے آپس والوں کا خیال رکھتے ہو ؟ ہم اسی طرح دلائل صاف صاف بیان کرتے ہیں ان لوگوں کیلئے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ تمہارے لئے ، خود تمہارے اندر سے ، ایک تمثیل بیان کرتا ہے – کیا ہم نے تم کو جو رزق وفضل بخشا ہے ، اس میں تمہارے مملوکوں میں سے بھی کچھ شریک ہیں کہ تم اور وہ اس میں برابر کے حقوق رکھنے والے بن گئے ہو؟ اور جس طرح تم اپنوں کا لحاظ کرتے ہو ، اسی طرح ان کا بھی لحاظ کرتے ہو؟ اسی طرح ہم اپنی آیات کی تفصیل کرتے ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( اللہ تعالیٰ ) تمہارے لیے تمہاری ہی جانوں سے ایک مثال بیان فرماتا ہے ( وہ یہ کہ ) کیا کیا جن ( غلاموں ) کے تم لوگ مالک ہو ان میں سے کوئی تمہارے ساتھ اس ( مال ) میں جو ہم نے تم لوگوں کو عطا فرمایا ہے ( اس طرح ) شریک ہے کہ تم لوگ اس میں برابر ( کا درجہ رکھتے ) ہو ( اور ) تم لوگ ان سے ایسے ہی ڈرتے ہو جیسے اپنے آپس میں ، اسی طرح ہم آیات کو ان لوگوں کے لیے تفصیل سے بیان فرماتے ہیں جو عقل رکھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ تمہارے لیے تمہارے ہی حال کی ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ بھلا جن لونڈی غلاموں کے تم مالک ہو وہ اس مال میں جو ہم نے تم کو دیا ہے، تمہارے شریک ہیں ؟ اور کیا تم اس میں ان کو اپنے برابر مالک سمجھتے ہو اور کیا تم ان سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح اپنوں سے ڈرتے ہو ؟ اس طرح ہم عقل والوں کے لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس نے تمہارے لئے ایک مثال بیان فرمائی ہے (اے لوگوں ! ) خود تمہارے اپنے ہی حالات سے کہ کیا تمہارے ان غلاموں میں سے جن کے تم مالک ہو کچھ ایسے ہیں جو تمہارے اس مال و دولت میں جو کہ ہم نے تم کو دے رکھا ہے تمہارے اس طرح برابر کے شریک ہوں ؟ کہ تم ان سے بھی اسی طرح ڈرو جس طرح کہ اپنے ہمسروں سے ڈرتے ہو ؟ اسی طرح ہم کھول کر بیان کرتے ہیں اپنی آیتوں (اور احکام) کو ان لوگوں کے (بھلے اور ان کی فہمائش کے) لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں (مگر یہ لوگ ہیں کہ پھر بھی عقل سے کام نہیں لیتے)

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تمہیں سمجھانے کے لئے تمہاری ہی ذات سے ایک مثال پیش کرتا ہے ، کیا تمہارے غلاموں میں سے کچھ ایسے ہیں جو ہماری دی ہوئی روزی میں تمہارے ساتھ شریک ہوں ( یعنی تمہارے برابربن کراس میں تمہاری طرح تصرف کریں ) اور تم اور وہ برابردرجہ رکھتے ہو ، اوران غلاموں سے تم اسی طرح ڈرتے ہوجیسے اپنے برابر کے لوگوں سے ڈرتے ہو ، سوچنے والوں کے لئے اللہ ایسے ہی اپنی آیات کھول کربیان کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہارے لیے ( ف۵۲ ) ایک کہاوت بیان فرماتا ہے خود تمہارے اپنے حال سے ( ف۵۳ ) کیا تمہارے لیے تمہارے ہاتھ کے غلاموں میں سے کچھ شریک ہیں ( ف۵٤ ) اس میں جو ہم نے تمہیں روزی دی ( ف۵۵ ) تو تم سب اس میں برابر ہو ( ف۵٦ ) تم ان سے ڈرو ( ف۵۷ ) جیسے آپس میں ایک دوسرے سے ڈرتے ہو ( ف۵۸ ) ہم ایسی مفصل نشانیاں بیان فرماتے ہیں عقل والوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اُس نے ( نکتۂ توحید سمجھانے کے لئے ) تمہارے لئے تمہاری ذاتی زندگیوں سے ایک مثال بیان فرمائی ہے کہ کیا جو ( لونڈی ، غلام ) تمہاری مِلک میں ہیں اس مال میں جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے شراکت دار ہیں ، کہ تم ( سب ) اس ( ملکیت ) میں برابر ہو جاؤ ۔ ( مزید یہ کہ کیا ) تم ان سے اسی طرح ڈرتے ہو جس طرح تمہیں اپنوں کا خوف ہوتا ہے ( نہیں ) اسی طرح ہم عقل رکھنے والوں کے لئے نشانیاں کھول کر بیان کرتے ہیں ( کہ اﷲ کا بھی اس کی مخلوق میں کوئی شریک نہیں ہے )

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( اللہ ) تمہارے لئے تمہاری اپنی ذات ( اور تمہارے حالات ) سے ایک مثل بیان کرتا ہے کہ تمہارے غلاموں میں سے کوئی تمہارا اس طرح شریک ہے ان چیزوں میں جو ہم نے تمہیں عطا کر رکھی ہیں کہ تم اور وہ برابر کے حصہ دار بن جاؤ کہ تم ان سے اس طرح ڈرنے لگو ۔ جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے ( برابر والے ) سے ڈرتے ہو؟ ہم عقل سے کام لینے والوں کیلئے اسی طرح آیتیں کھول کر بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He does propound to you a similitude from your own (experience): do ye have partners among those whom your right hands possess, to share as equals in the wealth We have bestowed on you? Do ye fear them as ye fear each other? Thus do we explain the Signs in detail to a people that understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has told you this parable about yourselves: Could your slaves share your wealth equally with you and could you fear them as you fear yourselves? Thus, do We clarify the evidence (of the truth) for the people of understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He sets forth for you a parable from yourselves: Do you have partners among those whom your right hands possess to share as equals in the wealth We have bestowed on you, whom you fear as you fear each other Thus do We explain the signs in detail to a people who have sense.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He sets forth to you a parable relating to yourselves: Have you among those whom your right hands possess partners in what We have given you for sustenance, so that with respect to it you are alike; you fear them as you fear each other? Thus do We make the communications distinct for a people who understand.

Translated by

William Pickthall

He coineth for you a similitude of yourselves. Have ye, from among those whom your right hands possess, partners in the wealth We have bestowed upon you, equal with you in respect thereof, so that ye fear them as ye fear each other (that ye ascribe unto Us partners out of that which We created)? Thus We display the revelations for people who have sense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने तुम्हारे लिए स्वयं तुम्हीं में से एक मिसाल पेश की है। क्या जो रोज़ी हम ने तुम्हें दी है, उस में तुम्हारे अधीनस्थों में से कुछ तुम्हारे साझीदार है कि तुम सब उस में बराबर के हो, तुम उन का ऐसा डर रखते हो जैसा अपने लोगों का डर रखते हो? - इस प्रकार हम उन लोगों के लिए आयतें खोल-खोलकर प्रस्तुत करते हैं जो बुद्धि से काम लेते हैं। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ تم سے ایک مضمون عجیب تمہارے ہی حالات میں سے بیان فرماتے ہیں کیا تمہارے غلاموں میں کوئی شخص تمہارا اس مال میں جو ہم نے تم کو دیا ہے شریک ہے کہ تم اور وہ اس میں برابر ہوں جن کا تم ایسا خیال کرتے ہو جیسا اپنے آپس کا خیال کرتے ہو (3) ہم اسی طرح سمجھ داروں کے لیے دلائل صاف صاف بیان کرتے رہتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ تمہیں تمہاری ذات سے مثال دیتا ہے۔ کیا تمہارے ان غلاموں میں سے جو تمہاری ملکیت میں ہیں کچھ غلام ایسے ہیں جو ہمارے دیے ہوئے مال میں تمہارے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ تم اس معاملہ میں ان سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح آپس میں اپنے شریکوں سے ڈرتے ہو۔ اس طرح ہم آیات کھول کر پیش کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ تمہیں کود تمہاری اپنی ہی ذات سے ایک مثال دیتا ہے ۔ کیا تمہارے ان غلاموں میں سے جو تمہاری ملکیت میں ہیں ، کچھ غلام ایسے بھی ہیں جو ہمارے دئیے ہوئے مال و دولت میں تمہارے ساتھ برابر کے شریک ہوں اور تم ان سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح آپس میں اپنے ہمسروں سے ڈرتے ہو۔ اس طرح ہم آیات کھول کر پیش کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے تمہارے لیے ایک مثال بیان فرمائی جو تمہارے نفسوں کے اندر سے ہے جن کے تم مالک ہو، کیا ان میں سے کوئی اس ملک میں شریک ہے جو ہم نے تمہیں دیا کہ وہ اور تم اس میں برابر ہو، تم ان سے اسی طرح ڈرتے ہو جیسا اپنے نفسوں سے ڈرتے ہو، ہم اسی طرح آیات کو بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بتلائی تم کو ایک مثل تمہارے اندر سے دیکھو جو تمہارے ہاتھ کے مال ہیں ان میں ہیں کوئی ساجھی تمہارے ہماری دی ہوئی روزی میں کہ تم سب اس میں برابر رہو خطرہ رکھو ان کا جیسے خطرہ رکھو اپنوں کا یوں کھول کر بیان کرتے ہیں ہم نشانیاں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ تمہارے لئے تمہارے ہی حالات میں سے ایک عجیب مثال بیان کرتا ہے۔ کیا اس مال و متاع میں جو ہم نے تم کو عطا کیا ہے ، تمہارے وہ غلام جن کے تم مالک ہو شریک ہیں کہ تم اور وہ غلام اس مال و متاع کی شرکت میں دونوں برابر ہوں اور تم ان سے اسی طرح ڈرو جس طرح تم اپنوں سے ڈرتے ہو ہم اسی طرح اپنی توحید کے دلائل تفصیل کے ساتھ ان لوگوں کے لئے بیان کیا کرتے ہیں جو سمجھ سے کام لیتے ہیں