Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 29

سورة الروم

بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَہۡوَآءَہُمۡ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ۚ فَمَنۡ یَّہۡدِیۡ مَنۡ اَضَلَّ اللّٰہُ ؕ وَ مَا لَہُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ ﴿۲۹﴾

But those who wrong follow their [own] desires without knowledge. Then who can guide one whom Allah has sent astray? And for them there are no helpers.

بلکہ بات یہ ہے کہ یہ ظالم تو بغیر علم کے خواہش پرستی کر رہے ہیں ، اسے کون راہ دکھائے جسے اللہ تعالٰی راہ سے ہٹا دے ان کا ایک بھی مددگار نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلِ
بلکہ
اتَّبَعَ
پیروی کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
ظَلَمُوۡۤا
ظلم کیا
اَہۡوَآءَہُمۡ
اپنی خواہشات کی
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
فَمَنۡ
تو کون
یَّہۡدِیۡ
ہدایت دے سکتا ہے
مَنۡ
اس کو جسے
اَضَلَّ
گمراہ کر دے
اللّٰہُ
اللہ کی
وَمَا
اور نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ
مددگاروں میں سے کوئی
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلِ
بلکہ
اتَّبَعَ
پیچھاکیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
ظَلَمُوۡۤا
جنہوں نے ظلم کیا
اَہۡوَآءَہُمۡ
اپنی خواہشات کا
بِغَیۡرِ عِلۡمٍ
بغیر کسی علم کے
فَمَنۡ
توکون
یَّہۡدِیۡ
راستہ دکھائے گا
مَنۡ
جسے
اَضَلَّ
گمراہ کردیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَمَا
اور نہ ہی
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ
کوئی مددگار ہیں
Translated by

Juna Garhi

But those who wrong follow their [own] desires without knowledge. Then who can guide one whom Allah has sent astray? And for them there are no helpers.

بلکہ بات یہ ہے کہ یہ ظالم تو بغیر علم کے خواہش پرستی کر رہے ہیں ، اسے کون راہ دکھائے جسے اللہ تعالٰی راہ سے ہٹا دے ان کا ایک بھی مددگار نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان ظالموں نے بغیر علم اپنی خواہشات کی پیروی کر رکھی ہے۔ پھر جسے اللہ نے گمراہ کردیا ہو اسے کون راہ راست پر لاسکتا ہے اور ان کا کوئی مددگار بھی نہ ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ جن لوگوں نے ظلم کیاوہ بغیر کسی علم کے اپنی خواہشات کاپیچھا کرتے ہیں تواُس شخص کوراستہ کون دکھائے گاجسے اﷲ تعالیٰ نے گمراہ کردیا؟ اورنہ ہی اُن کے کوئی مددگار ہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But the wrongdoers have followed their desires without knowledge. So who can guide the one whom Allah leaves astray? And for them there are no helpers.

بلکہ چلتے ہیں یہ بےانصاف اپنی خواہشوں پر بن سمجھے، سو کون سمجھائے جن کو اللہ نے بھٹکایا، اور کوئی نہیں ان کا مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان ظالموں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی ہے بغیر کسی علم کے تو اس شخص کو کون ہدایت دے گا جس کو اللہ نے بھٹکا دیاہو اور اب ان کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But the wrong-doers follow their desires without any knowledge. Who, then, can show the way to him whom Allah lets go astray? Such shall have no helpers.

مگر یہ ظالم بے سمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں ۔ اب کون اس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو ۔ 41 ایسے لوگوں کا تو کوئی مددگار نہیں ہو سکتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لیکن ظالم لوگ کسی علم کے بغیر اپنی خواہشات کے پیچھے چل پڑے ہیں ۔ اب اس شخص کو کون ہدایت دے سکتا ہے جسے اللہ نے گمراہ کردیا ہو ۔ ( ١٢ ) اور ایسے لوگوں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بات یہ ہے کہ ان ظالموں (مشرکوں) نے بن سمجھے بوجھے اپنی خواہشوں کی پیروی کی ہے (جس کو چاہا دیوتا بنا لیا) تو جس کو اللہ تعالیٰ بہکا دے اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے مقبالے میں کوئی ان کی مدد نہیں کرسکتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ ظالموں نے بنا دلیل اپنے خیالات کا اتباع کررکھا ہے۔ جس کو اللہ گمراہ کرے تو اس کو کون راہ پر لائے اور ان (ظالموں) کا کوئی مددگار نہیں ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ظالم لوگ جاہلانہ طریقوں پر (بےسوچے سمجھے) اپنی خواہشوں کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔ وہ کان ہے جو ان لوگوں کو راستہ دکھائے گا جن کو اللہ ہی بےبھٹکادیا ہے۔ ایسے لوگوں کا کوئی حمایتی اور مددگار نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر جو ظالم ہیں بےسمجھے اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں تو جس کو خدا گمراہ کرے اُسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مددگار نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! those who do wrong follow their own lusts without knowledge. Who, then, will guide him whom Allah hath sent astray? And for them there will be no helpers.

مگر اس پر بھی ظالموں نے بغیر دلیل کے اپنی خواہشات کا اتباع کر رکھا ہے ۔ سو اسے کون راہ پر لاسکتا ہے جسے اللہ گمراہ کرے اور ان کا کوئی حمایتی نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ اپنی جانوں پر ان ظلم کرنے والوں نے بے دلیل اپنی بدعات کی پیروی کر رکھی ہے تو ان کو کون ہدایت دے سکتا ہے ، جن کو اللہ نے گمراہ کردیا ہے؟ اور ان کا کوئی بھی مدد کرنے والا نہیں بنے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( نہیں ) بلکہ جن لوگوں نے ظلم کیا انہوں نے کسی علم کے بغیر اپنی خواہشوں کی پیروی کی ، پس جسے ( اس کے اپنے کرتوت کی وجہ سے ) اللہ ( تعالیٰ ) گمراہ کردیں اسے کون ہدایت دے سکتا ہے اور ان لوگوں کا کوئی مددگار ( بھی ) نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر جو ظالم ہیں بےسمجھے اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں تو جسے اللہ گمراہ کرے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے ؟ اور ان کا کوئی مددگار نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلکہ یہ پیچھے لگے ہوئے ہیں اپنی خواہشات (اور نفسانی اغراض) کے بغیر کسی علم (اور دلیل) کے سو اس کو کون ہدایت دے سکتا ہے جس کو اللہ ہی گمراہی میں ڈال دے (اس کی اپنی بدنیتی اور سوء اختیار کی وجہ سے) اور ایسوں کا کوئی مددگار نہیں ہوسکتا

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان ظالموں نے بغیرعلم اپنی خواہشات کی پیروی کررکھی ہے ، پس جسے اللہ گمراہ کر دے اُسے کون ہدایت پر لاسکتا ہے اور اُن کاکوئی مدد گارنہیں ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ ظالم ( ف۵۹ ) اپنی خواہشوں کے پیچھے ہولیے بےجانے ( ف٦۰ ) تو اسے کون ہدایت کرے جسے خدا نے گمراہ کیا ( ف٦۱ ) اور ان کا کوئی مددگار نہیں ( ف٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ جن لوگوں نے ظلم کیا ہے وہ بغیر علم ( و ہدایت ) کے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں ، پس اس شخص کو کون ہدایت دے سکتا ہے جسے اﷲ نے گمراہ ٹھہرا دیا ہو اور ان لوگوں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

بلکہ ظالم لوگ سمجھے بوجھے بھی اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں ۔ جسے اللہ ( اس کی نافرمانی کی وجہ سے ) گمراہی میں چھوڑ دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی ناصر و مددگار نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay, the wrong-doers (merely) follow their own lusts, being devoid of knowledge. But who will guide those whom Allah leaves astray? To them there will be no helpers.

Translated by

Muhammad Sarwar

In fact, the unjust have followed their desires without knowledge. Who will guide those whom God has caused to go astray? No one will be their helper.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, but those who do wrong follow their own lusts without knowledge. Then who will guide him whom Allah has sent astray And for such there will be no helpers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! those who are unjust follow their low desires without any knowledge; so who can guide him whom Allah makes err? And they shall have no helpers.

Translated by

William Pickthall

Nay, but those who do wrong follow their own lusts without knowledge. Who is able to guide him whom Allah hath sent astray? For such there are no helpers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नहीं, बल्कि ये ज़ालिम तो बिना ज्ञान के अपनी इच्छाओं के पीछे चल पड़े। तो अब कौन उसे मार्ग दिखाएगा जिसे अल्लाह ने भटका दिया हो? ऐसे लोगो का तो कोई सहायक नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ ان ظالموں نے بلا دلیل ان خیالات کا اتباع کر رکھا ہے سو جس کو خدا گمراہ کرے اس کو کون راہ پر لاوے اور ان کا کوئی حمایتی نہ ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر یہ ظالم جہالت کی بنا پر اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں۔ اب اس شخص کو کون راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو ؟ ایسے لوگوں کا کوئی مددگار نہیں ہوسکتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر یہ ظالم بےسمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں۔ اب کون اس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو ، ایسے لوگوں کا تو کوئی مددگار نہیں ہوسکتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے ظلم کیا وہ بغیر علم کے اپنی خواہشوں کا اتباع کرتے ہیں، سو جسے اللہ گمراہ کردے اسے کون ہدایت دے گا اور کوئی بھی ان کے لیے مددگار نہ ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بلکہ چلتے ہیں یہ بےانصاف اپنی خواہشوں پر بن سمجھے سو کون سمجھائے جس کو اللہ نے بھٹکایا اور کوئی نہیں ان کا مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم بغیر کسی دلیل کے اپنی نفسانی خواہشات پر چلتے ہیں سو جس کو خدا تعالیٰ گمراہ رکھے اس کو کون راہ پر لگا سکتا ہے اور ایسے گمراہوں کا کوئی مدد گار نہ ہوگا