Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 33

سورة الروم

وَ اِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوۡا رَبَّہُمۡ مُّنِیۡبِیۡنَ اِلَیۡہِ ثُمَّ اِذَاۤ اَذَاقَہُمۡ مِّنۡہُ رَحۡمَۃً اِذَا فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمۡ بِرَبِّہِمۡ یُشۡرِکُوۡنَ ﴿ۙ۳۳﴾

And when adversity touches the people, they call upon their Lord, turning in repentance to Him. Then when He lets them taste mercy from Him, at once a party of them associate others with their Lord,

لوگوں کو جب کبھی کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو اپنے رب کیطرف ( پوری طرح ) رجوع ہو کر دعائیں کرتے ہیں ، پھر جب وہ اپنی طرف سے رحمت کا ذائقہ چکھاتا ہے تو ان میں سے ایک جماعت اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
مَسَّ
پہنچتی ہے
النَّاسَ
لوگوں کو
ضُرٌّ
کوئی تکلیف
دَعَوۡا
وہ پکارتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب کو
مُّنِیۡبِیۡنَ
رجوع کرنے والے بن کر
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
ثُمَّ
پھر
اِذَاۤ
جب
اَذَاقَہُمۡ
وہ چکھاتا ہے انہیں
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
رَحۡمَۃً
رحمت
اِذَا
یکایک
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ(کےلوگ)
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
بِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کے ساتھ
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
مَسَّ
پہنچتی ہے
النَّاسَ
لوگوں کو
ضُرٌّ
کوئی تکلیف
دَعَوۡا
وہ پکارتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب کو
مُّنِیۡبِیۡنَ
رجوع کرکے
اِلَیۡہِ
اس کی طرف
ثُمَّ
پھر
اِذَاۤ
جب
اَذَاقَہُمۡ
وہ چکھاتا ہے انہیں
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
رَحۡمَۃً
رحمت
اِذَا
اچانک
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
بِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کی طرف
یُشۡرِکُوۡنَ
شریک ٹھہرانے لگتاہے
Translated by

Juna Garhi

And when adversity touches the people, they call upon their Lord, turning in repentance to Him. Then when He lets them taste mercy from Him, at once a party of them associate others with their Lord,

لوگوں کو جب کبھی کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو اپنے رب کیطرف ( پوری طرح ) رجوع ہو کر دعائیں کرتے ہیں ، پھر جب وہ اپنی طرف سے رحمت کا ذائقہ چکھاتا ہے تو ان میں سے ایک جماعت اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرکے اسے پکارتے ہیں پھر جب اللہ انھیں اپنی رحمت کا مزا چکھاتا ہے تو اس وقت ان میں سے کچھ لوگ اپنے پروردگار سے شرک کرنے لگتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب لوگوں کوکوئی تکلیف پہنچتی ہے وہ اپنے رب کواُسی کی طرف رجوع کرکے پکارتے ہیں پھرجب وہ اپنی رحمت کامزہ اُنہیں چکھاتا ہے تو اچانک اُن میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ شریک ٹھہرانے لگتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when the people are visited by some affliction, they invoke their Lord, turning totally towards Him. Then once He gives them a taste of His mercy, a group of them starts at once ascribing partners to their Lord,

اور جب پہنچے لوگوں کو کچھ سختی تو پکاریں اپنے رب کو اس کی طرف رجوع ہو کر پھر جہاں چکھائی ان کو اپنی طرف سے کچھ مہربانی اسی وقت ایک جماعت ان میں اپنے رب کا شریک لگی بتانے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انسانوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ پکارتے ہیں اپنے رب کو اسی کی طرف رجوع کرتے ہوئے پھر جب وہ انہیں اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھاتا ہے تو جبھی ان میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Such are human beings) that when any misfortune befalls them, they cry to their Lord, penitently turning to Him. But no sooner that He lets them have a taste of His Mercy than some of them begin associating others with their Lord in His Divinity

لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب انھیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اسے پکارتے ہیں ، 52 پھر جب وہ کچھ اپنی رحمت کا ذائقہ انھیں چکھا دیتا ہے تو یکایک ان میں سے کچھ لوگ شرک کرنے لگتے ہیں 53

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف چھو جاتی ہے تو وہ اپنے پروردگار سے لو لگا کر اسی کو پکارتے ہیں ، پھر جب وہ اپنی طرف سے انہیں کسی رحمت کا ذائقہ چکھا دیتا ہے تو ان میں سے کچھ لوگ یکایک اپنے پروردگار کے ساتھ شرک کرنے لگتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگوں کا یہ حال ہے ان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے مالک کی طرفرجوع ہو کر اس کو پکارتے ہیں 2 پھر جب وہ اپنی مہربانی کا مزہ ان کو چکھاتا ہے تو ایک گروہ ان میں کا اسی وقت شرک کرنے لگتا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو اسی کی طرف رجوع ہوتے ہوئے پکارتے ہیں پھر جب وہ ان کو اپنی طرف سے عنایت (کا مزہ) چکھا دیتے ہیں تو ان میں سے کچھ لوگ اپنے پروردگار سے شرک کرنے لگتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ بےقرار ہو کر اپنے رب کو پکارنے لگتے ہیں۔ پھر جب وہ ان کو اپنے کرم کا مزہ چکھا دیتا ہے تو ان میں سے ایک گروہ اپنے رب (کے ساتھ دوسروں کو) شریک ٹھہرانے لگتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتے اور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں۔ پھر جب وہ ان کو اپنی رحمت کا مزا چکھاتا ہے تو ایک فرقہ اُن میں سے اپنے پروردگار سے شرک کرنے لگتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when hurt toucheth mankind they cry unto their Lord, turning penitently unto Him; then when He causeth them to taste of His mercy, lo! a part of them with their Lord associate others.

اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچ جاتی ہے تو اپنے پروردگار کو اسی کی طرف رجوع ہو کر پکارنے لگتے ہیں پھر جب (اللہ) انہیں اپنی طرف سے کچھ عنایت کا مزہ چکھا دیتا ہے تو پھر ان میں سے بعض لوگ اپنے پروردگار کے ساتھ شرک کرنے لگتے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف لاحق ہوتی ہے تو اپنے رب کو پکارتے ہیں ، اسی کی طرف متوجہ ہوکر ۔ پھر جب اللہ ان کو اپنی رحمت سے شاد کام کردیتا ہے تو ان میں سے ایک گروہ اپنے رب کے شریک ٹھہرانے لگتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے ، اپنے رب کو اسی کی طرف رجوع ہوتے ہوئے پکارتے ہیں پھر جب وہ ( اللہ تعالیٰ ) ان لوگوں کو اپنی طرف سے کچھ رحمت ( کا مزہ ) چکھادیتے ہیں تو یکایک ان میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کو پکارتے ہیں) اور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں۔ پھر جب وہ ان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتا ہے تو ایک فرقہ ان میں سے اپنے رب سے شرک کرنے لگتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب ان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو یہ اپنے رب ہی کو پکارتے (بلاتے) ہیں اسی کی طرف رجوع ہو کر پھر جب وہ ان کو چکھا دیتا ہے اپنی طرف سے کوئی رحمت (و عنایت) تو یکایک ان میں کا ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تواپنے رب کی طرف رجوع کرکے اسے پکارتے ہیں پھر جب اللہ انہیں اپنی رحمت کامزاچکھاتا ہے تب ان میں سے کچھ اپنے رب سے شرک کرنے لگتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے ( ف۷۰ ) تو اپنے رب کو پکارتے ہیں اس کی طرف رجوع لاتے ہوئے پھر جب وہ انھیں اپنے پاس سے رحمت کا مزہ دیتا ہے ( ف۷۱ ) جبھی ان میں سے ایک گروہ اپنے رب کا شریک ٹھہرانے لگتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے رب کو اس کی طرف رجوع کرتے ہوئے پکارتے ہیں ، پھر جب وہ ان کو اپنی جانب سے رحمت سے لطف اندوز فرماتا ہے تو پھر فوراً ان میں سے کچھ لوگ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرتے ہوئے اسے پکارتے ہیں پھر جب وہ انہیں اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھاتا ہے تو یکایک ان میں سے ایک گروہ پروردگار کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When trouble touches men, they cry to their Lord, turning back to Him in repentance: but when He gives them a taste of Mercy as from Himself, behold, some of them pay part-worship to other god's besides their Lord,-

Translated by

Muhammad Sarwar

When people face hardship, they begin praying to their Lord and turn in repentance to Him. When they receive mercy from Him, a group of them begin to consider things equal to God,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when harm touches men, they cry sincerely only to their Lord, turning to Him in repentance; but when He gives them a taste of His mercy, behold, a party of them associates partners in worship with their Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when harm afflicts men, they call upon their Lord, turning to Him, then when He makes them taste of mercy from Him, lo! some of them begin to associate (others) with their Lord,

Translated by

William Pickthall

And when harm toucheth men they cry unto their Lord, turning to Him in repentance; then, when they have tasted of His mercy, behold! some of them attribute partners to their Lord

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब लोगों को कोई तकलीफ़ पहुँचती है तो वे अपने रब को, उस की ओर रुजू (प्रवृत) होकर पुकारते हैं। फिर जब वह उन्हें अपनी दयालुता का रसास्वादन करा देता है, तो क्या देखते हैं कि उन में से कुछ लोग अपने रब का साझी ठहराने लगे;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے اپنے رب کو اس کی طرف رجوع ہو کر پکارنے لگتے ہیں (6) پھر جب اللہ تعالیٰ انکو اپنی طرف سے کچھ عنایت کا مزہ چکھا دیتا ہے تو بس ان میں سے بعضے لوگ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اسے پکارتے ہیں، جب ” اللہ “ اپنی رحمت سے عطا کرتا ہے تو یکایک ان میں کچھ لوگ شرک کرنے لگتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع کرکے اسے پکارتے ہیں ، پھر جب وہ کچھ اپنی رحمت کا ذائقہ انہیں چکھا دیتا ہے تو یکایک ان میں سے کچھ لوگ شرک کرنے لگتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کو پکارتے ہیں اس کی طرف رجوع ہو کر پھر جب اللہ انہیں اپنی رحمت کا کچھ مزہ چکھا دیتا ہے تو اچانک ان سے بعض لوگ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچے لوگوں کو کچھ سختی تو پکاریں اپنے رب کو اس کی طرف رجوع ہو کر پھر جہاں چکھائی ان کو اپنی طرف سے کچھ مہربانی اسی وقت ایک جماعت ان میں اپنے رب کا شریک لگی بتانے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب لوگوں کو کوئی سختی پہنچتی ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع ہو کر اسی کو پکارنے لگتے ہیں پھر جب خدا تعالیٰ ان کو اپنی طرف سے کچھ رحمت کا مزہ چکھا دیتا ہے تب ہی ان لوگوں میں سے ایک فریق اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے