Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 36

سورة الروم

وَ اِذَاۤ اَذَقۡنَا النَّاسَ رَحۡمَۃً فَرِحُوۡا بِہَا ؕ وَ اِنۡ تُصِبۡہُمۡ سَیِّئَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ اِذَا ہُمۡ یَقۡنَطُوۡنَ ﴿۳۶﴾

And when We let the people taste mercy, they rejoice therein, but if evil afflicts them for what their hands have put forth, immediately they despair.

اور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ خوب خوش ہو جاتے ہیں اور اگر انہیں ان کے ہاتھوں کے کرتوت کی وجہ سے کوئی برائی پہنچے تو ایک دم وہ محض نا امید ہو جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اَذَقۡنَا
چکھاتے ہیں ہم
النَّاسَ
لوگوں کو
رَحۡمَۃً
کوئی رحمت
فَرِحُوۡا
وہ خوش ہوتے ہیں
بِہَا
اس پر
وَاِنۡ
اور اگر
تُصِبۡہُمۡ
پہنچتی ہے انہیں
سَیِّئَۃٌۢ
کوئی برائی
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
اِذَا
یکایک
ہُمۡ
وہ
یَقۡنَطُوۡنَ
وہ مایوں ہو جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اَذَقۡنَا
چکھاتے ہیں ہم
النَّاسَ
لوگوں کو
رَحۡمَۃً
رحمت
فَرِحُوۡا
خوش ہوتے ہیں
بِہَا
اس سے
وَاِنۡ
اور اگر
تُصِبۡہُمۡ
پہنچتی ہےانہیں
سَیِّئَۃٌۢ
کوئی برائی
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجے
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
اِذَا
تو یکایک
ہُمۡ
وہ
یَقۡنَطُوۡنَ
مایوس ہو جاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And when We let the people taste mercy, they rejoice therein, but if evil afflicts them for what their hands have put forth, immediately they despair.

اور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ خوب خوش ہو جاتے ہیں اور اگر انہیں ان کے ہاتھوں کے کرتوت کی وجہ سے کوئی برائی پہنچے تو ایک دم وہ محض نا امید ہو جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہم انھیں اپنی رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو یہ اترانے لگتے ہیں۔ اور جب ان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے انھیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو آس توڑ بیٹھتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ہم لوگوں کو رحمت (کا مزہ) چکھاتے ہیں، وہ اس سے خوش ہوجاتے ہیں اوراگر اُن کے اعمال کی وجہ سے جوانہوں نے آگے بھیجا اُنہیں کوئی برائی پہنچتی ہے تو یکایک مایوس ہو جاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We give people a taste of mercy, they are happy with it, and if they are touched by an evil because of what their hands sent ahead, they are at once in despair.

اور جب چکھائیں ہم لوگوں کو کچھ مہربانی اس پر پھولے نہیں سماتے، اور اگر آ پڑے ان پر کچھ برائی اپنے ہاتھوں کے بھیجے ہوئے پر تو آس توڑ بیٹھیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر اترانے لگتے ہیں اور اگر ان پر کوئی مصیبت آجاتی ہے ان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کے سبب تو جبھی وہ آس توڑ دیتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When We make people have a taste of Our Mercy, they exult in it; and when any misfortune befalls them in consequence of their deeds, then lo and behold, they despair.

جب ہم لوگوں کو رحمت کا ذائقہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر پھول جاتے ہیں اور جب ان کے اپنے کیے کرتوتوں سے ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یکایک وہ مایوس ہونے لگتے ہیں ۔ 55

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر اترا جاتے ہیں ، اور اگر انہیں خود اپنے ہاتھوں کے کرتوت کی وجہ سے کوئی برائی پہنچ جائے تو ذرا سی دیر میں وہ مایوس ہونے لگتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگوں کا یہ حال ہے 5 ان کو جب ہم اپنی مہربانی کا مزہ چکھاتے ہیں تو خوشی میں مست ہوجاتے ہیں خدا کو بھول جاتے ہیں اور اگر ان کے اعمال کی سزا میں ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو اسی وقت اللہ کی رحمت سے بنا امید ہوجاتے ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت (کا مزہ) چکھاتے ہیں تو وہ اس سے خوش ہوجاتے ہیں ۔ اور اگر ان کے عملوں کے سبب جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں ان کو کوئی تکلیف پہنچے تو وہ ناامید ہو کر رہ جاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(حال یہ ہے کہ) جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت اور کرم کا مزا چکھا دیتے ہیں تو وہ خوش ہوجاتے ہیں۔ اور اگر ان کو ان کے کرتوتوں کی وجہ سے کوئی مصیبت پہنچ جاتی ہے تو وہ مایوس ہو کر وہ جاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو اُس سے خوش ہو جاتے ہیں اور اگر اُن کے عملوں کے سبب جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں کوئی گزند پہنچے تو نااُمید ہو کر رہ جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when We cause mankind to taste of mercy they exult thereat; then if an evil befalleth them because of that which their hands have sent forth, lo! they despair.

اور ہم جب لوگوں کو کچھ عنایت کا مزہ چکھا دیتے ہیں تو وہ اس سے خوش ہوجاتے ہیں اور اگر ان پر کوئی مصیبت آپڑتی ہے ان اعمال کے بدلہ میں جو پہلے اپنے ہاتھوں کرچکے ہیں تو بس وہ لوگ ناامید ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہم لوگوں کو رحمت سے شاد کام کرتے ہیں تو وہ اس پر اترانے لگتے ہییں اور اگر ان کے اعمال کے سبب سے ان کو کوئی تکلیف پہنچ جاتی ہے تو وہ فورًا مایوس ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم لوگوں کو رحمت ( کا کچھ مزہ ) چکھاتے ہیں پس وہ لوگ اس سے خوشی سے پھول جاتے ہیں اور اگر ان لوگوں کو ان ( بداعمالیوں ) کی وجہ سے جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں کوئی برائی پہنچتی ہے تو یکایک وہ لوگ مایوس ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو اس سے خوش ہوجاتے ہیں اور اگر ان کے عملوں کے سبب جو انہوں نے آگے بھیجے ہیں کوئی تکلیف پہنچے تو ناامید ہوجاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ہم چکھا دیتے ہیں لوگوں کو کوئی رحمت (و عنایت اپنے فضل و کرم سے) تو یہ اس پر پھول جاتے ہیں اور اگر کبھی ان کو کوئی تکلیف (اور مصیبت) پہنچتی ہے ان کے اپنے ان کرتوتوں کی بناء پر جو انہوں نے خود اپنے ہاتھوں آگے بھیجے ہوتے ہیں تو یکایک یہ آس توڑ بیٹھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

جویہ کررہے ہیں اور جب ہم انہیں اپنی رحمت کامزاچکھاتے ہیں تواس سے خوش ہوجاتے ہیں اور جب ان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے توبہت جلدناامیدہوجاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزہ دیتے ہیں ( ف۷٦ ) اس پر خوش ہوجاتے ہیں ( ف۷۷ ) اور اگر انھیں کوئی برائی پہنچے ( ف۷۸ ) بدلہ اس کا جو ان کے ہاتھوں نے بھیجا ( ف۷۹ ) جبھی وہ ناامید ہوجاتے ہیں ( ف۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہم لوگوں کو رحمت سے لطف اندوز کرتے ہیں تو وہ اس سے خوش ہو جاتے ہیں ، اور جب انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے ان ( گناہوں ) کے باعث جو وہ پہلے سے کر چکے ہیں تو وہ فوراً مایوس ہو جاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہم لوگوں کو ( اپنی ) رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اس سے خوش ہو جاتے ہیں اور جب ان پر ان کے اعمال کی پاداش میں جو وہ پہلے اپنے ہاتھوں کر چکے ہیں کوئی مصیبت آتی ہے تو ایک دم مایوس ہو جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When We give men a taste of Mercy, they exult thereat: and when some evil afflicts them because of what their (own) hands have sent forth, behold, they are in despair!

Translated by

Muhammad Sarwar

When people receive mercy, they are happy with it. However, when hardship befalls them because of their own deeds, they despair.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when We cause mankind to taste of mercy, they rejoice therein; but when some evil afflicts them because of what their hands have sent forth, behold, they are in despair!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We make people taste of mercy they rejoice in it, and if an evil befall them for what their hands have already wrought, lo! they are in despair.

Translated by

William Pickthall

And when We cause mankind to taste of mercy they rejoice therein; but if an evil thing befall them as the consequence of their own deeds, lo! they are in despair!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हम लोगों को दयालुता का रसास्वादन कराते हैं तो वे उस पर इतराने लगते हैं; परन्तु जो कुछ उन के हाथों ने आगे भेजा है यदि उस के कारण उन पर कोई विपत्ति आ जाए, तो क्या देखते हैं कि वे निराश हो रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم جب لوگوں کو کچھ عنایت کا مزہ چکھا دیتے ہیں تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں اور اگر ان کے اعمال کے بدلہ جو پہلے اپنے ہاتھوں کرچکے ہیں ان پر کوئی مصیبت آپڑتی ہے تو بس وہ لوگ ناامید ہوجاتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ہم لوگوں کو رحمت کا ذائقہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر پھول جاتے ہیں اور جب ان کے اپنے کیے کی وجہ سے ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یکایک مایوس ہونے لگتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب ہم لوگوں کو رحمت کا ذائقہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر پھول جاتے ہیں اور جب ان کے اپنے کیے کرتوتوں سے ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یکایک وہ مایوس ہونے لگتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم لوگوں کو رحمت کا کچھ مزہ چکھاتے ہیں تو اس پر خوش ہوتے ہیں اور اگر ان کے اعمال بد کی وجہ سے انہیں کوئی مصیبت پہنچ جائے تو اچانک وہ ناامید ہوجاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب چکھائیں ہم لوگوں کو کچھ مہربانی اس پر پھولے نہیں سماتی اور اگر آپڑے ان پر کچھ برائی اپنے ہاتھوں کے بھیجے ہوئے پر تو آس توڑ بیٹھیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم جب لوگوں کو کسی نعمت سے لطف اندوز کردیتے ہیں تو وہ اس پر نازاں ہوجاتے ہیں اور اگر ان کے اس کئے پر جو وہ اپنے ہاتھوں کرچکے ہیں کوئی مصیبت ان پر آپڑتی ہے تو بس وہ لوگ ناامید ہوجاتے ہیں