Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 38

سورة الروم

فَاٰتِ ذَاالۡقُرۡبٰی حَقَّہٗ وَ الۡمِسۡکِیۡنَ وَ ابۡنَ‌السَّبِیۡلِ ؕ ذٰلِکَ خَیۡرٌ لِّلَّذِیۡنَ یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَ اللّٰہِ ۫ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۳۸﴾

So give the relative his right, as well as the needy and the traveler. That is best for those who desire the countenance of Allah , and it is they who will be the successful.

پس قرابت دار کو مسکین کو مسافر کو ہر ایک کو اس کا حق دیجئے یہ ان کے لئے بہتر ہے جو اللہ تعالٰی کا منہ دیکھنا چاہتے ہوں ایسے ہی لوگ نجات پانے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاٰتِ
پس آپ دیجیے
ذَاالۡقُرۡبٰی
قرابت دار کو
حَقَّہٗ
حق اس کا
وَالۡمِسۡکِیۡنَ
اور مسکین
وَابۡنَ‌السَّبِیۡلِ
اور مسافر کو
ذٰلِکَ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
یُرِیۡدُوۡنَ
چاہتے ہیں
وَجۡہَ
چہرہ
اللّٰہِ
اللہ کا
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
جو فلاح پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاٰتِ
چنانچہ دے دو
ذَاالۡقُرۡبٰی
رشتے دار کو
حَقَّہٗ
حق اس کا
وَالۡمِسۡکِیۡنَ
اور مسکین کو
وَابۡنَ‌السَّبِیۡلِ
اور مسافر کو
ذٰلِکَ
یہی 
خَیۡرٌ
بہترہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
یُرِیۡدُوۡنَ
ارادہ رکھتے ہیں
وَجۡہَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی رضا کا
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
فلاح پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

So give the relative his right, as well as the needy and the traveler. That is best for those who desire the countenance of Allah , and it is they who will be the successful.

پس قرابت دار کو مسکین کو مسافر کو ہر ایک کو اس کا حق دیجئے یہ ان کے لئے بہتر ہے جو اللہ تعالٰی کا منہ دیکھنا چاہتے ہوں ایسے ہی لوگ نجات پانے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے مسلمانو ! ) اپنے قرابت والے کو مسکین اور مسافر کو اس کا حق دو ۔ یہ بات ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور یہی لوگ کامیاب ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نانچہ رشتے دار کو اورمسکین کواور مسافر کو اس کا حق دے دو اُن لوگوں کے لئے یہی بہتر ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So give to the kinsman his right, and to the needy and the wayfarer. That is better for those who seek Allah&s pleasure. And those are the successful ones.

سو تو دے قرابت والے کو اس کا حق اور محتاج کو اور مسافر کو، یہ بہتر ہے ان کے لئے جو چاہتے ہیں اللہ کا منہ اور وہی ہیں جن کا بھلا ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو قرابت داروں مسکینوں اور مسافروں کو ان کا حق دو یہی بہتر روش ہے ان لوگوں کے لیے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So give his due to the near of kin, and to the needy, and to the wayfarer. That is better for those who desire to please Allah. It is they who will prosper.

پس ﴿اے مومن﴾ رشتہ دار کو اس کا حق دے اور مسکین و مسافر کو ( اس کا حق ) 57 یہ طریقہ بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو اللہ کی خوشنودی چاہتے ہوں ، اور وہی فلاح پانے والے ہیں ۔ 58

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا تم رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو بھی ( ١٧ ) جو لوگ اللہ کی خوشنودی چاہتے ہیں ، ان کے لیے یہ بہتر ہے ، اور وہی ہیں جو فلاح پانے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے پیغمبر ناطے والے کو اس کا حق دے اور محتاج اور مسافر کو ان کا حق 8 جو لوگ خدا کا منہ دیکھتا یعنے اس کا دیدار آخرت میں) چاہتے ہیں ان کے لئے یہ بہتر ہے اور وہی مراد پائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس قرابت دار کو اس کا حق دیا کرو اور مسکین اور مسافر کو بھی۔ یہ ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو اللہ کی رضا کے طالب ہیں اور ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم رشتہ داروں کو ان کا حق دو اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ادا کرو۔ یہ ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو اللہ کی رضا و خوشنودی چاہتے ہیں۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اہلِ قرابت اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق دیتے رہو۔ جو لوگ رضائے خدا کے طالب ہیں یہ اُن کے حق میں بہتر ہے۔ اور یہی لوگ نجات حاصل کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So give thou unto the kinsman his due and unto the needy and unto the wayfarer. That is best for those who seek Allah's countenance; and those: they are the blissful ones.

سو (اے مخاطب) تو قرابت دار کو اس کا حق دیا کر اور (اسی طرح) مسکین اور مسافر کو ۔ یہ ان لوگوں کے حق میں بہتر ہے جو اللہ کی رضا کے طالب رہتے ہیں اور یہی لوگ تو فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس قرابت دار کو اور مسکین ومسافر کو اس کا حق دو ۔ یہ بہتر ہے ان لوگوں کیلئے ، جو اللہ کی رضا کے طالب ہیں اور وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوبﷺ ) قرابت والے کو اور مسکین کو اور مسافر کو اس کا حق عطا کیجیے ، یہ بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو اللہ ( تعالیٰ ) کی رضا چاہتے ہیں اور وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم قرا بتداروں، محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق دو جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ بہتر ہے اور یہی لوگ نجات حاصل کرنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم (خوشی بخوشی) دے دیا کرو رشتہ دار کو اس کا حق اور مسکین اور مسافر کو بھی یہ بہتر ہے ان لوگوں کے لئے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور ایسے ہی لوگ ہیں فلاح پانے والے

Translated by

Noor ul Amin

( اے مسلمانو ) اپنے رشتہ داروں کو اس کاحق دو اور مسکین اور مسافرکواس کاحق دو ، یہ بات ان لوگوں کے لئے بہترہےجو اللہ کی رضاچاہتے ہیں اور یہی لوگ کامیاب ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو رشتہ دار کو اس کا حق دو ( ف۸۱ ) اور مسکین اور مسافر کو ( ف۸۲ ) یہ بہتر ہے ان کے لیے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں ( ف۸۳ ) اور انھیں کا کام بنا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آپ قرابت دار کو اس کا حق ادا کرتے رہیں اور محتاج اور مسافر کو ( ان کا حق ) ، یہ ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو اﷲ کی رضامندی کے طالب ہیں ، اور وہی لوگ مراد پانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

پس ( اے رسول ( ص ) ) آپ ( اپنے ) قرابتدار مسکین اور مسافر کو ان کا حق دے دیں ۔ یہ ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو رضائے خدا کے طلبگار ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So give what is due to kindred, the needy, and the wayfarer. That is best for those who seek the Countenance, of Allah, and it is they who will prosper.

Translated by

Muhammad Sarwar

Give the relatives, the destitute, and the needy travellers their share (of charity). It is better for those who want to please God and they will have everlasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, give to the kindred his due, and to Al-Miskin and to the wayfarer. That is best for those who seek Allah's Face; and it is they who will be successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then give to the near of kin his due, and to the needy and the wayfarer; this is best for those who desire Allah's pleasure, and these it is who are successful.

Translated by

William Pickthall

So give to the kinsman his due, and to the needy, and to the wayfarer. That is best for those who seek Allah's Countenance. And such are they who are successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः नातेदार को उस का हक़ दो और मुहताज और मुसाफ़िर को भी। यह अच्छा है उन के लिए जो अल्लाह की प्रसन्नता के इच्छुक हों और वही सफल हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر قرابت دار کو اس کا حق دیا کر اور مسکین اور مسافر کو بھی یہ ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو اللہ کی رضا کے طالب ہیں اور ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اپنے رشتہ دار اور مسکین ومسافر کو اس کا حق دے۔ جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں ان لوگوں کے لیے یہ بہتر ہے اور یہی فلاح پانے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس (اے مومن) رشتہ دار کو اس کا حق دے اور مسکین و مسافر کو (اس کا حق) ۔ یہ طریقہ بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو اللہ کی خوشنودی چاہتے ہوں ، اور وہی فلاح پانے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اے مخاطب تو رشتہ دار کو اس کا حق دے دے اور مسکین کو اور مسافر کو، یہ ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو اللہ کی رضا کے طالب ہیں اور یہ لوگ وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو دے قرابت والے کو اس کا حق اور محتاج کو اور مسافر کو یہ بہتر ہے ان کے لیے جو چاہتے ہیں اللہ کا منہ اور وہی ہیں جن کا بھلا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سوائے مخاطب تو قرابت دار کو اس کا حق دیا کر اور مسکین اور مسافر کو بھی ان کا حق دیا کر یہ ہر ایک مستحق کا حق ادا کرنا ان لوگوں کے لئے جو رضائے الٰہی کے طلب گار ہیں بہت بہتر ہے اور ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں