59 This is the first verse revealed in the Qur'an that condemned interest. It only says this: "You pay interest thinking that it will cause an increase in the wealth of the money-lender. But actually, in the sight of Allah, interest does not increase the wealth, but the wealth is increased by the payment of the Zakat ". Afterwards when the Commandment prohibiting interest was sent down at Madinah, it was said: "Allah deprives interest of all blessing and develops charity." (For the later Commands, see AI-i-`Imran: 130, and AI-Baqarah: 275 to 281).
This verse has been given two interpretations by the commentators. One section of them says: Here riba'does not mean the interest which is forbidden by the Shari'ah, but it means the gift or the present which is. given with the intention that the recipient will return it redoubled, or will perform some useful service for the donor, or his becoming prosperous will be beneficial for the donor himself. "This is the view of Ibn `Abbas, Mujahid, Dahhak, Qatadah, 'Ikrimah, Muhammad bin Ka'b al-Qurzi and Sha'bi. Probably this comment has been made by these scholars for the reason that in this verse the only consequence mentioned of the act is that in the sight of Allah such wealth will not increase at aII; if, however, it had meant the interest forbidden by the Shari'ah, it would have been positively said that it will be severely punished by AIIah. The other group differs from this and says that it means the same well known riba' which has been forbidden by the Shari ah. This is the opinion of Hasan Basri and Suddi, and 'Allama Alusi also has opined that the apparent meaning of the verse is the same, for riba, in Arabic is used in the same meaning. This interpretation has been adopted by the commentator Nisaburi also.
In our opinion also this second interpretation is correct, for the argument given in favour of the first interpretation is not enough for discarding the well known meaning of the word riba'. In the period when Surah Ar-Rum was sent down, interest had not been forbidden yet. The prohibition was made several years afterwards. The way of the Qur'an is that it first prepares the minds for the thing that it has to prohibit at a later stage. About wine also the only thing said in the beginning was that it is not pure food. (An-Nahl: 67). Then in AI-Baqarah: 219, it was said that the harm of its sin is greater than its benefit. Then it was enjoined that the Prayer should not be offered in the state of intoxication. (An-Nisa': 43). Then, finally, it was prohibited totally. Similarly, about interest here it has been only said that it dces not increase the wealth, but the real increase is caused by the Zakat. After this, the compound interest was forbidden (Al-i-`Imran: 130); and finally, interest itself was made absolutely unlawful. (AI-Baqarah: 275).
60 There is no limit to this increase. The greater the sincerity of intention, the deeper the sense of sacrifice, the greater the intensity of desire for Allah's pleasure with which a person spends his wealth in His way, the greater and snore handsome will be the rewards that Allah will give him. According to an authentic Hadith, even if a person gives a fig in the way of AIIah, AIIah will increase it to the size of Mount Uhud.
سورة الروم حاشیہ نمبر : 59
قرآن مجید میں یہ پہلی آیت ہے جو سود کی مذمت میں نازل ہوئی ۔ اس میں صرف اتنی بات فرمائی گئی ہے کہ تم لوگ تو سود یہ سمجھتے ہوئے دیتے ہو کہ جس کو ہم یہ زائد مال دے رہے ہیں اس کی دولت بڑھے گی ، لیکن درحقیقت اللہ کے نزدیک سود سے دولت کی افزائش نہیں ہوتی بلکہ زکوۃ سے ہوتی ہے ۔ آگے چل کر جب مدینہ طیبہ میں سود کی حرمت کا حکم نازل کیا گیا تو اس پر مزید یہ بات ارشاد فرمائی گئی کہ: يَمْحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَيُرْبِي الصَّدَقٰتِ ( البقرہ ، آیت 276 ) اللہ سود کا مٹھ مار دیتا ہے اور صدقات کو نشو و نما دیتا ہے ( بعد کے احکام کے لیے ملاحظہ ہو آل عمران ، آیت 130 ۔ البقرہ ، آیات 275 تا 281 ۔
اس آیت کی تفسیر میں مفسرین کے دو اقوال ہیں ۔ ایک گروہ کہتا ہے کہ یہاں ربو سے مراد وہ سود نہیں ہے جو شرعا حرام کیا گیا ہے ، بلکہ وہ عطیہ یا ہدیہ و تحفہ ہے جو اس نیت سے دیا جائے کہ لینے والا بعد میں ا سے زیادہ واپس کرے گا ۔ یا معطی کے لیے کوئی مفید خدمت انجام دے گا ، یا اس کا خوشحال ہوجانا معطی کی اپنی ذات کے لیے نافع ہوگا ۔ یہ ابن عباس ، مجاہد ، ضحاک ، قتادہ ، عکرمہ ، محمد بن کعب القرظی اور شعبی ( رضی اللہ عنہم ) کا قول ہے ۔ اور غالبا یہ تفسیر ان حضرات نے اس بنا پر فرمائی ہے کہ آیت میں اس فعل کا نتیجہ صرف اتنا ہی بتایا گیا ہے کہ اللہ کے ہاں اس دولت کو کوئی افزائش نصیب نہ ہوگی ، حالانکہ اگر معاملہ اس سود کا ہوتا جسے شریعت نے حرام کیا ہے تو مثبت طور پر فرمایا جاتا کہ اللہ کے ہاں اس پر سخت عذاب دیا جائے گا ۔
دوسرا گروہ کہتا ہے کہ نہیں اس سے مراد وہی معروف ربو ہے جسے شریعت نے حرام کیا ہے ۔ یہ رائے حضرت حسن بصری اور سدی کی ہے اور علامہ آلوسی کا خیال ہے کہ آیت کا ظاہری مفہوم یہی ہے ، کیونکہ عربی زبان میں ربو کا لفظ اسی معنی کے لیے استعمال ہوتا ہے ، اسی تاویل کو مفسر نیسابوری نے بھی اختیار کیا ہے ۔
ہمارے خیال میں بھی یہی دوسری تفسیر صحیح ہے ، اس لیے کہ معروف معنی کو چھوڑنے کے لیے وہ دلیل کافی نہیں ہے جو اوپر تفسیر اول کے حق میں بیان ہوئی ہے ۔ سورہ روم کا نزول جس زمانے میں ہوا ہے اس وقت قرآن مجید میں سود کی حرمت کا اعلان نہیں ہوا تھا ۔ یہ اعلان اس کے کئی برس بعد ہوا ہے ۔ قرآن مجید کا طریقہ یہ ہے کہ جس چیز کو بعد میں کسی وقت حرام کرنا ہوتا ہے ، اس کے لیے وہ پہلے ذہنوں کو تیار کرنا شروع کردیتا ہے ۔ شراب کے معاملے میں بھی پہلے صرف اتنی بات فرمائی گئی تھی کہ وہ پاکیزہ رزق نہیں ہے ، ( النحل ، آیت 67 ) پھر فرمایا کہ اس کا گناہ اس کے فائدے سے زیادہ ہے ( البقرہ 219 ) پھر حکم دیا گیا کہ نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ ( النساء ، 43 ) پھر اس کی قطعی حرمت کا فیصلہ کردیا گیا ۔ اسی طرح یہاں سود کے متعلق صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا گیا ہے کہ یہ وہ چیز نہیں ہے جس سے دولت کی افزائش ہوتی ہو ، بلکہ حقیقی افزائش زکوۃ سے ہوتی ہے ۔ اس کے بعد سود در سود کو منع کیا گیا ( آل عمران ، آیت 130 ) اور سب سے آخر میں بجائے خود سود ہی کی قطعی حرمت کا فیصلہ کردیا گیا ۔ ( البقرہ ، آیت 5 )
سورة الروم حاشیہ نمبر : 60
اس بڑھوتری کے لیے کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔ جتنی خالص نیت اور جتنے گہرے جذبہ ایثار اور جس قدر شدید طلب رضائے الہی کے ساتھ کوئی شخص راہ خدا میں مال صرف کرے گا اسی قدر اللہ تعالی اس کا زیادہ سے زیادہ اجر دے گا ۔ چنانچہ ایک صحیح حدیث میں آیا ہے کہ اگر ایک شخص راہ خدا میں ایک کھجور بھی دے تو اللہ تعالی اس کو بڑھا کر احد پہاڑ کے برابر کردیتا ہے ۔