Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 39

سورة الروم

وَ مَاۤ اٰتَیۡتُمۡ مِّنۡ رِّبًا لِّیَرۡبُوَا۠ فِیۡۤ اَمۡوَالِ النَّاسِ فَلَا یَرۡبُوۡا عِنۡدَ اللّٰہِ ۚ وَ مَاۤ اٰتَیۡتُمۡ مِّنۡ زَکٰوۃٍ تُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَ اللّٰہِ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُضۡعِفُوۡنَ ﴿۳۹﴾

And whatever you give for interest to increase within the wealth of people will not increase with Allah . But what you give in zakah, desiring the countenance of Allah - those are the multipliers.

تم جو سود پر دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں بڑھتا رہے وہ اللہ تعالٰی کے ہاں نہیں بڑھتا اور جو کچھ صدقہ زکوۃ تم اللہ تعالٰی کا منہ دیکھنے ( اور خوشنودی کے لئے ) دو تو ایسے لوگ ہی ہیں اپنا دوچند کرنے والے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو کچھ
اٰتَیۡتُمۡ
دیتے ہو تم
مِّنۡ رِّبًا
سود میں سے
لِّیَرۡبُوَا۠
تاکہ وہ بڑھ جائے
فِیۡۤ اَمۡوَالِ
مالوں میں
النَّاسِ
لوگوں کے
فَلَا
پس نہیں
یَرۡبُوۡا
وہ بڑھتا
عِنۡدَاللّٰہِ
اللہ کے ہاں
وَمَاۤ
اور جو کچھ
اٰتَیۡتُمۡ
دیتے ہو تم
مِّنۡ زَکٰوۃٍ
زکوۃ میں سے
تُرِیۡدُوۡنَ
تم چاہتے ہو
وَجۡہَ
چہرہ
اللّٰہِ
اللہ کا
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُضۡعِفُوۡنَ
جو دوگنا کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو
اٰتَیۡتُمۡ
دیتے ہو تم
مِّنۡ رِّبًا
سود سے
لِّیَرۡبُوَا۠
تاکہ اضافہ ہوجائے
فِیۡۤ اَمۡوَالِ
مال میں
النَّاسِ
لوگوں کے
فَلَا
سو نہیں
یَرۡبُوۡا
وہ بڑھتا
عِنۡدَاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے نز د یک
وَمَاۤ
اور جو
اٰتَیۡتُمۡ
دیتے ہوتم
مِّنۡ زَکٰوۃٍ
زکوۃ سے
تُرِیۡدُوۡنَ
تم ارادہ کرتے ہو
وَجۡہَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی رضا کا
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡمُضۡعِفُوۡنَ
اپنا مال بڑھانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And whatever you give for interest to increase within the wealth of people will not increase with Allah . But what you give in zakah, desiring the countenance of Allah - those are the multipliers.

تم جو سود پر دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں بڑھتا رہے وہ اللہ تعالٰی کے ہاں نہیں بڑھتا اور جو کچھ صدقہ زکوۃ تم اللہ تعالٰی کا منہ دیکھنے ( اور خوشنودی کے لئے ) دو تو ایسے لوگ ہی ہیں اپنا دوچند کرنے والے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کچھ تم بطور سود دیتے ہو کہ لوگوں کے اموال سے تمہارا مال بڑھتا رہے تو ایسا مال اللہ کے ہاں نہیں بڑھتا ، اور جو کچھ تم اللہ کی رضا چاہتے ہوئے بطور زکوٰۃ دیتے ہو۔ تو ایسے ہی لوگ اپنے مال کو دگنا چوگنا کر رہے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور سود پرجوتم دیتے ہوتاکہ لوگوں کے مال میں اضافہ ہو جائے سو وہ اﷲ تعالیٰ کے نزدیک نہیں بڑھتا اور جوتم زکوۃ سے دیتے ہو کہ اﷲ تعالیٰ کی رضاکاارادہ کرتے ہوتویہی لوگ ہیں جوکئی گنا بڑھانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whatever Riba (increased amount) you give, so that it may increase in the wealth of the people, it does not increase with Allah; and whatever Zakah you give, seeking with it Allah&s pleasure, then such people are the ones who have multiples.

او جو دیتے ہو بیاج پر کہ بڑھتا رہے لوگوں کے مال میں سو وہ نہیں بڑھتا اللہ کے یہاں اور جو دیتے ہو پاک دل سے چاہ کر رضا مندی اللہ کی سو یہ وہی ہیں جن کے دونے ہوئے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کچھ تم دیتے ہو سود پر تاکہ بڑھتا رہے لوگوں کے مال میں تو اللہ کے ہاں اس میں کوئی بڑھوتری نہیں ہوتی اور جو تم زکوٰۃ دیتے ہو ( اور اس سے) اللہ کی رضا چاہتے ہو تو یہی لوگ ہیں جو (اللہ کے ہاں اپنے مال کو) بڑھانے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whatever you pay as interest so that it may increase the wealth of people does not increase in the sight of Allah. As for the Zakah that you give, seeking with it Allah's good pleasure, that is multiplied manifold.

جو سود تم دیتے ہو تا کہ لوگوں کے اموال میں شامل ہو کر وہ بڑھ جائے ، اللہ کے نزدیک وہ نہیں بڑھتا ، 59 اور جو زکوة تم اللہ کی خوشنودی حاصل کر نے کے ارادے سے دیتے ہو ، اسی کے دینے والے درحقیقت اپنے مال بڑھاتے ہیں ۔ 60

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ جو تم سود دیتے ہو تاکہ وہ لوگوں کے مال میں شامل ہو کر بڑھ جائے تو وہ اللہ کے نزدیک بڑھتا نہیں ہے ۔ ( ١٨ ) اور جو زکوٰۃ تم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے ارادے سے دیتے ہو ، تو جو لوگ بھی ایسا کرتے ہیں وہ ہیں جو ( اپنے مال کو ) کئی گنا بڑھا لیتے ہیں ۔ ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو تم سو دیتے ہو کہ لوگوں کا مال بڑھ جائے 9 تو وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہیں بڑھتا 10 اور جو تم زکواۃ دو گے اللہ تعالیٰ کا منہ دیکھنا چاہو گے تو ایسے ہی لوگ دونا (نگنا) ثواب پانیوالے ہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو چیز تم سود پر (اس غرض سے) دو گے کہ وہ لوگوں کے مال میں پہنچ کر زیادہ ہوجائے تو اللہ کے نزدیک (اس میں) بڑھوتری نہیں ہوتی اور جو تم زکوٰۃ دیتے ہو اللہ کی رضامندی طلب کرتے ہوئے تو ایسے ہی لوگ (اپنے مال کو) دو چند ، سہ چند کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو کچھ دیتے ہو تاکہ ان کو مالوں میں شامل ہو کر وہ بڑھ کر واپس آئے تو (یاد رکھو) یہ اللہ کے نزدیک نہیں بڑھتا۔ اور جو کچھ تم اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے زکوۃ دیتے ہو یہی مال اللہ کے ہاں وہ بڑھاتے رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو تم سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں افزائش ہو تو خدا کے نزدیک اس میں افزائش نہیں ہوتی اور جو تم زکوٰة دیتے ہو اور اُس سے خدا کی رضا مندی طلب کرتے ہو تو (وہ موجبِ برکت ہے اور) ایسے ہی لوگ (اپنے مال کو) دو چند سہ چند کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whatsoever ye give in gift in order that it may increase among the substance of men increaseth not with Allah; and whatsoever ye give in poor-rate seeking the countenance of Allah-then those: they shall, have increase manifold.

اور جو چیز تم اس غرض سے دو گے کہ لوگوں کے مال میں پہنچ کر زیادہ ہوجائے ۔ سو وہ اللہ کے آگے نہیں بڑھتی ۔ اور تم جو صدقہ دو گے جس سے اللہ کی رضا طلب کرتے ہو گے تو ایسے ہی لوگ عنقریب بڑھاتے رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو سودی قرض تم اس لئے دیتے ہو کہ وہ دوسروں کے مال کے اندر پروان چڑھے تو وہ اللہ کے ہاں پروان نہیں چڑھتا اور جو تم زکوٰۃ دو گے ، اللہ کی رضا جوئی کیلئے ، تو یہی لوگ ہیں جو ( اللہ کے ہاں ) اپنے مال کو بڑھانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم جو سودی قرض دیتے ہو تاکہ وہ لوگوں میں ( پہنچ کر ) زیادہ ہوجائے پس یہ اللہ ( تعالیٰ ) کے ہاں نہیں بڑھتا اور تم جو زکوٰۃ دیتے ہو ( کہ اس سے ) اللہ ( تعالیٰ ) کی رضا چاہتے ہو پس وہی لوگ بڑھانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو تم سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں زیادتی ہو تو اللہ کے نزدیک اس میں زیادتی نہیں ہوتی اور جو تم زکوٰۃ دیتے ہو اور اس سے اللہ کی رضا مندی طلب کرتے ہو تو وہ موجب برکت ہے۔ اور ایسے ہی لوگ اپنے مال کو دو گنا تین گنا کرنے والے ہیں “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو بھی کوئی زیادتی تم دیتے ہو (اے لوگوں ! ) تاکہ وہ لوگوں کے مالوں میں شامل ہو کر بڑھ جائے تو (یاد رکھو کہ) یہ اللہ کے یہاں نہیں بڑھتی اور (اس کے مقابلے میں) جو زکوٰۃ تم دیتے ہو اللہ کی رضا چاہتے ہوئے تو ایسے ہی لوگ ہیں (حقیقت میں اپنے مالوں کو) بڑھانے والے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو کچھ تم بطورسوددیتے ہوتاکہ لوگوں کے مال سے تمہارامال بڑھتارہے توایسامال اللہ کے ہاں نہیں بڑھتا ، اورجو کچھ تم اللہ کی رضا چاہتے ہوئے بطورزکوٰۃ دیتے ہو ، توایسے ہی لوگ اپنے مال کو دُگناچوگناکر رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم جو چیز زیادہ لینے کو دو کہ دینے والے کے مال بڑھیں تو وہ اللہ کے یہاں نہ بڑھے گی ( ف۸٤ ) اور جو تم خیرات دو اللہ کی رضا چاہتے ہوئے ( ف۸۵ ) تو انھیں کے دُونے ہیں ( ف۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو مال تم سود پر دیتے ہو تاکہ ( تمہارا اثاثہ ) لوگوں کے مال میں مل کر بڑھتا رہے تو وہ اﷲ کے نزدیک نہیں بڑھے گا اور جو مال تم زکوٰۃ ( و خیرات ) میں دیتے ہو ( فقط ) اﷲ کی رضا چاہتے ہوئے تو وہی لوگ ( اپنا مال عند اﷲ ) کثرت سے بڑھانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو چیز ( روپیہ ) تم اس لئے سود پر دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں شامل ہوکر بڑھ جائے تو وہ اللہ کے نزدیک نہیں بڑھتا اور جو زکوٰۃ تم خوشنودئ خدا کیلئے دیتے ہو ایسے ہی لوگ اپنا مال ( کئی گنا ) بڑھانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That which ye lay out for increase through the property of (other) people, will have no increase with Allah: but that which ye lay out for charity, seeking the Countenance of Allah, (will increase): it is these who will get a recompense multiplied.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will not allow to increase whatever illegal interest you try to receive in order to increase your wealth at the expense of people's property. Whatever amount of zakat you give to please God will be doubled (for you).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And that which you give in Riba in order that it may increase from other people's property, has no increase with Allah; but that which you give in Zakah seeking Allah's Face, then those they shall have manifold increase.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whatever you lay out as usury, so that it may increase in the property of men, it shall not increase with Allah; and whatever you give in charity, desiring Allah's pleasure-- it is these (persons) that shall get manifold.

Translated by

William Pickthall

That which ye give in usury in order that it may increase on (other) people's property hath no increase with Allah; but that which ye give in charity, seeking Allah's Countenance, hath increase manifold.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम जो कुछ ब्याज पर देते हो, ताकि वह लोगों के मालों में सम्मिलित होकर बढ़ जाए, तो वह अल्लाह के यहाँ नहीं बढ़ता। किन्तु जो ज़कात तुम ने अल्लाह की प्रसन्नता प्राप्त करने के लिए दी, तो ऐसे ही लोग (अल्लाह के यहाँ) अपना माल बढ़ाते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو چیز تم اس غرض سے دو گے کہ وہ لوگوں کے مال میں پہنچ کر زیادہ ہوجاوے تو یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہیں بڑھتا اور جو زکوٰة دو گے جس سے اللہ کی رضا طلب کرتے رہو گے تو ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کے پاس بڑھاتے رہیں گے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو تم (سود) دیتے ہو تاکہ لوگوں کے اموال میں شامل ہو کر وہ بڑھ جائے، اللہ کے نزدیک وہ نہیں بڑھتا، اور جو تم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے زکوٰۃ دیتے ہو اس کے دینے والے حقیقت میں اپنے مال بڑھاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو سود تم دیتے ہو تاکہ لوگوں کے اموال میں شامل ہو کر وہ بڑھ جائے ، اللہ کے نزدیک وہ نہیں بڑھتا ، اور جو زکوٰۃ تم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ارادے سے دیتے ہو ، اسی کے دینے والے درحقیقت اپنے مال بڑھاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو بڑھنے والی چیز تم دو گے تاکہ وہ لوگوں کے مالوں میں شامل ہو کر بڑھ جائے، سو وہ اللہ کے نزدیک نہیں بڑھے گی اور جو بھی زکوٰۃ تم دو گے جس کے ذریعہ اللہ کی رضا چاہتے ہو سو یہ وہ لوگ ہیں جو بڑھانے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو دیتے ہو بیاج پر کہ بڑھتا رہے لوگوں کے مال میں سو وہ نہیں بڑھتا اللہ کے یہاں اور جو دیتے ہو پاک دل سے چاہ کر رضامندی اللہ کی سو یہ وہی ہیں جن کے دونے ہوئے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو مال تم بڑھانے کو اس لئے دو گے کہ وہ لوگوں کے مال میں بل کر زیادہ ہوجائے یعنی بڑھ کر واپس آئے تو اس دینے سے مال اللہ کے ہاں نہیں بڑھا کرتا اور جو صدقہ تم محض خدا کی رضا جوئی کے ارادے سے دیتے ہو تو جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہی لوگ اپنا مال اور ثواب بڑھانے والے ہیں