Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 40

سورة الروم

اَللّٰہُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ ثُمَّ رَزَقَکُمۡ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمۡ ثُمَّ یُحۡیِیۡکُمۡ ؕ ہَلۡ مِنۡ شُرَکَآئِکُمۡ مَّنۡ یَّفۡعَلُ مِنۡ ذٰلِکُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ سُبۡحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿٪۴۰﴾  7

Allah is the one who created you, then provided for you, then will cause you to die, and then will give you life. Are there any of your "partners" who does anything of that? Exalted is He and high above what they associate with Him.

اللہ تعالٰی وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر روزی دی پھر مار ڈالے گا پھر زندہ کر دے گا بتاؤ تمہارے شریکوں میں سے کوئی بھی ایسا ہے جو ان میں سے کچھ بھی کر سکتا ہو ۔ اللہ تعالٰی کے لئے پاکی اور برتری ہے ہر اس شریک سے جو یہ لوگ مقرر کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
ثُمَّ
پھر
رَزَقَکُمۡ
اس نے رزق دیا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُمِیۡتُکُمۡ
وہ موت دے گا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُحۡیِیۡکُمۡ
وہ زندہ کرے گا تمہیں
ہَلۡ
کیا ہے
مِنۡ شُرَکَآئِکُمۡ
تمہارے شریکوں میں سے کوئی
مَّنۡ
جو
یَّفۡعَلُ
کرے
مِنۡ ذٰلِکُمۡ
اس میں سے جو
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اور وہ بلند تر ہے
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
وہ ذات ہے
خَلَقَکُمۡ
جس نے پیدا کیا تمہیں
ثُمَّ
پھر
رَزَقَکُمۡ
رزق دیا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُمِیۡتُکُمۡ
وہ موت دے گا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یُحۡیِیۡکُمۡ
وہ زندہ کرے گا تمہیں
ہَلۡ
کیا
مِنۡ شُرَکَآئِکُمۡ
تمہارے شریکوں میں سے ہیں
مَّنۡ
جو کوئی
یَّفۡعَلُ
کرتاہے
مِنۡ ذٰلِکُمۡ
اس میں سے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی بھی کام
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اور بہت بلند ہے 
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک بناتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Allah is the one who created you, then provided for you, then will cause you to die, and then will give you life. Are there any of your "partners" who does anything of that? Exalted is He and high above what they associate with Him.

اللہ تعالٰی وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر روزی دی پھر مار ڈالے گا پھر زندہ کر دے گا بتاؤ تمہارے شریکوں میں سے کوئی بھی ایسا ہے جو ان میں سے کچھ بھی کر سکتا ہو ۔ اللہ تعالٰی کے لئے پاکی اور برتری ہے ہر اس شریک سے جو یہ لوگ مقرر کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، روزی دی، پھر تمہیں موت دے گا، پھر تمہیں زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی بھی کام کرسکتا ہو ۔ وہ پاک ہے اور جو کچھ وہ شریک ٹھہراتے ہیں ان سے بالاتر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ وہی ہے جس نے تمہیں پیداکیاپھرتمہیں رزق دیا،پھروہ تمہیں موت دے گا، پھروہ تمہیں زندہ کرے گا، کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے جوان میں سے کوئی بھی کام کرتاہو؟پاک ہے وہ اور اُن سے بہت بلند ہے جنہیں یہ شریک بناتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the One who created you, then provided sustenance for you, then He will make you die, then He will make you alive. Is there any one from your (so-called) partners of God who does anything of that? Pure is He and far higher than what they associate (with Him).

اللہ وہی ہے جس نے تم کو بنایا پھر تم کو روزی دی پھر تم کو مارتا ہے پھر تم کو جلائے گا، کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو کرسکتے ان کاموں میں سے ایک کام وہ نرالا ہے اور بہت اوپر ہے اس سے کہ شریک بتلاتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں رزق دیا پھر وہ تمہیں موت دے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا کیا تمہارے شریکوں میں سے بھی کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی بھی کام کرتا ہو وہ پاک ہے اور بہت بلندو برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is Allah Who created you, then bestowed upon you your sustenance, and He will cause you to die and then will bring you back to life. Can any of those whom you associate with Allah in His Divinity! do any such thing? Glory be to Him and exalted be He above whatever they associate with Allah in His Divinity.

اللہ ہی 61 ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تمہیں رزق دیا ، 62 پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے ، پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا ۔ کیا تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرتا ہو؟63 پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔ ؏٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ، پھر اس نے تمہیں رزق دیا ، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے پھر تمہیں زندہ کرے گا ۔ جن کو تم نے اللہ کا شریک مانا ہوا ہے ، کیا ان میں سے کوئی ہے جو ان میں سے کوئی کام کرتا ہو؟ پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر اس شرک سے جس کا ارتکاب یہ لوگ کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(لوگو) اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا ہے پھر تم کو روزی دی پھر تم کو مارے گا پھر تم کو جلائے گا کیا جن کو تم نے (خدا کا) شریک سمجھا ہے وہ ان کاموں میں کچھ بھی کرسکتے ہیں یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں 1 اللہ تعالیٰ ان سے کہیں پاک اور برتر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ وہ ہے جس نے تم کو پیدا فرمایا پھر تم کو رزق عطا فرمایا پھر تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ بھی کرسکے وہ (اللہ) پاک ہے اور ان کے شرک بالاتر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا۔ اسی نے تمہیں رزق دیا ہے۔ وہی تمہیں موت دے گا اور پھر وہ (قیامت کے دن) تمہیں زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ایک بھی ایسا ہے جو ان کاموں کو انجام دیتا ہو۔ وہ اللہ پاک بےعیب ذات ہے۔ وہ ان تمام چیزوں سے بلندو برتر ہے جن کو وہ اللہ کے ساتھ شریک کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو رزق دیا پھر تمہیں مارے گا۔ پھر زندہ کرے گا۔ بھلا تمہارے (بنائے ہوئے) شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کر سکے۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شریکوں سے بلند ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah is He Who created you and provided food for you, then He causeth you to die, and then He shall quicken you. Is there any of your associate-gods that doth aught of that? Hallowed and exalted be He above that which they associate!

اللہ ہی وہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں موت دیتا ہے پھر تم کو جلائے گا ۔ کیا تمہارے شرکاء میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ بھی کرسکے ؟ وہ ” اللہ “ ان کے شرک سے پاک و برتر ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تم کو روزی دی ، پھر تم کو موت دیتا ہے ، پھر تم کو زندہ کرے گا ۔ کیا تمہارے شریکوں میں سے بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کوئی کام کرتا ہو؟ وہ پاک ہے اور برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو وہ شریک ٹھہراتے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے تم لوگوں کو پیدا فرمایا پھر تمہیں رزق دیا پھر تمہیں موت دے گا پھر تمہیں ( دوبارہ ) زندہ کرے گا ، کیا تمہارے ( تجویز کردہ ) شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان ( کاموں ) میں سے کچھ بھی کرسکے؟ پاک ہے وہ اور جو کچھ یہ لوگ شرک کرتے ہیں اس سے بلند و برتر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو رزق دیا، پھر تمہیں مارے گا پھر زندہ کرے گا، بھلا تمہارے بنائے ہوئے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کرسکے ؟ وہ پاک ہے اور بلند ہے اس سے جو شریک ٹہراتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ وہی تو ہے جس نے تمہیں پیدا فرمایا پھر اس نے تمہاری روزی کا بندوبست کیا پھر وہی تم کو موت دیتا ہے (اور دے گا) پھر وہی تم کو زندگی بھی بخشتا ہے (اور بخشے گا) کیا تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرسکے وہ پاک اور برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھرتمہیں رزق دیا ، پھرتمہیں موت دے گا پھرتمہیں زندہ کرے گا ، کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہےجو ا ن میں سے کوئی بھی کام کر سکتا ہو ، وہ پاک ہے اورجو کچھ وہ شریک ٹھہراتے ہیں ان سے بالاترہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں روزی دی پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں جِلائے گا ( ف۸۷ ) کیا تمہارے شریکوں میں ( ف۸۸ ) بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کرے ( ف۸۹ ) پاکی اور برتری ہے اسے ان کے شرک سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر اس نے تمہیں رزق بخشا پھر تمہیں موت دیتا ہے پھر تمہیں زندہ فرمائے گا ، کیا تمہارے ( خود ساختہ ) شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو ان ( کاموں ) میں سے کچھ بھی کر سکے ، وہ ( اﷲ ) پاک ہے اور ان چیزوں سے برتر ہے جنہیں وہ ( اس کا ) شریک ٹھہراتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ اللہ ہی ہے جس نے ( پہلے ) تمہیں پیدا کیا ۔ پھر تمہیں رزق دیا ۔ پھر وہ تمہیں موت دے گا اور پھر تمہیں زندہ کرے گا ۔ کیا تمہارے بنائے ہوئے شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کوئی کام کر سکے؟ اللہ پاک ہے اور بلند و بالا ہے ان کے شرک سے جو وہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who has created you: further, He has provided for your sustenance; then He will cause you to die; and again He will give you life. Are there any of your (false) "Partners" who can do any single one of these things? Glory to Him! and high is He above the partners they attribute (to him)!

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who has created you and given you sustenance. He will make you die and will bring you back to life. Can any of your idols do such things? God is too Exalted to be considered equal to anything else.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah is He Who created you, then provided food for you, then will cause you to die, then He will give you life. Is there any of your partners that do anything of that Glory be to Him! And Exalted be He above all that they associate.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is He Who created you, then gave you sustenance, then He causes you to die, then brings you to life. Is there any of your associate-gods who does aught of it? Glory be to Him, and exalted be He above what they associate (with Him).

Translated by

William Pickthall

Allah is He Who created you and then sustained you, then causeth you to die, then giveth life to you again. Is there any of your (so-called) partners (of Allah) that doeth aught of that? Praised and Exalted be He above what they associate (with Him)!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही है जिस ने तुम्हें पैदा किया, फिर तुम्हें रोज़ी दी; फिर वह तुम्हें मृत्यु देता है; फिर तुम्हें जीवित करेगा। क्या तुम्हारे ठहराए हुए साझीदारों में भी कोई है, जो इन कामों में से कुछ कर सके? महान और उच्च है वह उस से जो साझी वे ठहराते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ہی وہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو رزق دیا پھر تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو جلائے گا کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ بھی کرسکے (2) وہ ان کے شرک سے پاک اور برتر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تمہیں رزق دیتا ہے پھر وہ تمہیں موت دے گا۔ پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا کیا تمہارے بنائے ہوئے شریکوں میں کوئی ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرسکتا ہو ؟ اللہ پاک بہت بلند وبالا ہے اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تمہیں رزق دیا ، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے ، پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرتا ہو ؟ پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا فرمایا پھر تمہیں رزق دیا پھر تمہیں موت دے گا پھر تمہیں زندہ فرمائے گا، کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ بھی کرسکے ؟ اللہ ان کے شرک سے پاک ہے اور برتر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ وہی ہے جس نے تم کو بنایا پھر تم کو روزی دی پھر تم کو مارتا ہے پھر تم کو جِلائے گا کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو کرسکے ان کاموں میں سے ایک کام وہ نرالا ہے اور بہت اوپر ہے اس سے کہ شریک بتلاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو اس نے رزق دیا پھر تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو دوبارہ زندہ کرے گا بھلا کیا تمہارے خود ساختہ شرکاء میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان مذکورہ کاموں میں سے کوئی کام کرسکے وہ خدا ان مشرکوں کے شرک سے بہت پاک اور بالا تر ہے