Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 45

سورة الروم

لِیَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۴۵﴾

That He may reward those who have believed and done righteous deeds out of His bounty. Indeed, He does not like the disbelievers.

تاکہ اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل سے جزا دے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیَجۡزِیَ
تا کہ وہ بدلہ لے
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیَجۡزِیَ
تاکہ جزا دے(اللہ تعالیٰ)
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے کیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
لَایُحِبُّ
نہیں محبت کرتا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں سے
Translated by

Juna Garhi

That He may reward those who have believed and done righteous deeds out of His bounty. Indeed, He does not like the disbelievers.

تاکہ اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل سے جزا دے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انھیں اپنی مہربانی سے اس کا بدلہ دے۔ وہ یقینا کافروں کو پسند نہیں کرتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اﷲ تعالیٰ اپنے فضل سے اُن لوگوں کو جزا دے جوایمان لائے اورجنہوں نے نیکیاں کیں، یقیناً وہ کافروں سے محبت نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that Allah may reward those who believed and did righteous deeds, out of His grace. Surely He does not love the unbelievers.

تاکہ وہ بدلہ دے ان کو جو یقین لائے اور کام کئے بھلے اپنے فضل سے بیشک اس کو نہیں بھاتے انکار والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ اللہ بدلہ دے اپنے فضل سے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

so that Allah may, out of His Bounty, reward those who believe and act righteously. Verily He does not love the unbelievers.

تاکہ اللہ ایمان لانے والوں اور عمل صالح کرنے والوں کو اپنے فضل سے جزا دے ۔ یقینا وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نتیجہ یہ کہ اللہ ان لوگوں کو اپنے فضل سے جزا دے گا جو ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ۔ یقینا اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس لئے اللہ تعالیٰ ایمانداروں نیک کام کرنے والوں کو اپنے فضل سے (اچھا) بدلہ دے گا بیشک وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ وہ (اللہ) ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے اپنے فضل سے صلہ عطا فرمائیے۔ بیشک وہ کافروں کو پسند نہیں فرماتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لے آئے اور عمل صالح کئے اپنے فضل و کرم سے بدلہ عطا کرے۔ بیشک وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو خدا اپنے فضل سے بدلہ دے گا۔ بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So that he shall recompense those who believe and work righteous works out of His grace; verily He loveth not the infidels.

جس کا حاصل یہ ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے (اللہ) انہیں اپنے فضل سے (نیک) جزا دے گا واقعی اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بدلہ دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ۔ اللہ کافروں کو ہرگز دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ وہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کے اپنے فضل سے بدلہ عطا فرمائے ، بلاشبہ بات یہ ہے کہ وہ ( اللہ تعالیٰ ) کافروں کو پسند نہیں فرماتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو اللہ اپنے فضل سے بد لہ دے گا بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ اللہ بدلہ دے (اپنے کرم اور) اپنی مہربانی سے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے بلاشبہ وہ پسند نہیں کرتا کافروں (اور منکروں) کو

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں اپنی مہربانی سے اس کابدلہ دے ، وہ یقینا کافروں کو پسندنہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ صلہ دے ( ف۹۷ ) انھیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اپنے فضل سے ، بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ اﷲ اپنے فضل سے ان لوگوں کو بدلہ دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ۔ بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ اللہ اپنے فضل و کرم سے ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو جزاء ( خیر ) دے ۔ بے شک وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That He may reward those who believe and work righteous deeds, out of his Bounty. For He loves not those who reject Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will reward the righteously striving believers through His favor. He does not love the unbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That He may reward those who believe and do righteous good deeds, out of His bounty. Verily, He likes not the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That He may reward those who believe and do good out of His grace; surely He does not love the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

That He may reward out of His bounty those who believe and do good works. Lo! He loveth not the disbelievers (in His guidance).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि वह अपने उदार अनुग्रह से उन लोगों को बदला दे जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए। निश्चय ही वह इनकार करने वालों को पसन्द नहीं करता। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جسکا حاصل یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو اپنے فضل سے جزا دے گا جو ایمان لے آئے اور انہوں نے اچھے عمل کیے واقعی اللہ تعالیٰ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ ایمان لانے والوں اور عمل صالح کرنے والوں کو اپنے فضل سے جزا دے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ اللہ ایمان لانے والوں اور عمل صالح کرنے والوں کو اپنے فضل سے جزا دے ، یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اللہ ان لوگوں کو اپنے فضل سے جزا دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے، بلاشبہ وہ کفر اختیار کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ وہ بدلہ دے ان کو جو یقین لائے اور کام کئے بھلے اپنے فضل سے بیشک اس کو نہیں بھاتے انکار والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو اپنے فضل سے جزادے گا جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے واقعی یہ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کافروں کو پسند نہیں کرتا