Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 48

سورة الروم

اَللّٰہُ الَّذِیۡ یُرۡسِلُ الرِّیٰحَ فَتُثِیۡرُ سَحَابًا فَیَبۡسُطُہٗ فِی السَّمَآءِ کَیۡفَ یَشَآءُ وَ یَجۡعَلُہٗ کِسَفًا فَتَرَی الۡوَدۡقَ یَخۡرُجُ مِنۡ خِلٰلِہٖ ۚ فَاِذَاۤ اَصَابَ بِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖۤ اِذَا ہُمۡ یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ ﴿ۚ۴۸﴾

It is Allah who sends the winds, and they stir the clouds and spread them in the sky however He wills, and He makes them fragments so you see the rain emerge from within them. And when He causes it to fall upon whom He wills of His servants, immediately they rejoice

اللہ تعالٰی ہوائیں چلاتا ہے وہ ابر کو اٹھاتی ہیں پھر اللہ تعالٰی اپنی منشا کے مطابق اسے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے پھر آپ دیکھتے ہیں اس کے اندر سے قطرے نکلتے ہیں اور جنہیں اللہ چاہتا ہے ان بندوں پر وہ پانی برساتا ہے تو وہ خوش خوش ہو جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جو
یُرۡسِلُ
بھیجتا ہے
الرِّیٰحَ
ہواؤں کو
فَتُثِیۡرُ
تو وہ اٹھاتی ہیں
سَحَابًا
بادل
فَیَبۡسُطُہٗ
پھر وہ پھیلا دیتا ہے اسے
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
کَیۡفَ
جس طرح
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَجۡعَلُہٗ
اور وہ کر دیتا ہے اسے
کِسَفًا
ٹکڑیوں میں
فَتَرَی
تو آپ دیکھتے ہیں
الۡوَدۡقَ
بارش کو
یَخۡرُجُ
وہ نکلتی ہے
مِنۡ خِلٰلِہٖ
اس کے اندر سے
فَاِذَاۤ
پھر جب
اَصَابَ
وہ پہنچاتا ہے
بِہٖ
اسے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖۤ
اپنے بندوں میں سے
اِذَا
یکایک
ہُمۡ
وہ
یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
وہ خوش ہوجاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
وہ ہے جو
یُرۡسِلُ
بھیجتا ہے
الرِّیٰحَ
ہوائیں
فَتُثِیۡرُ
تو وہ اٹھاتی ہیں
سَحَابًا
بادل
فَیَبۡسُطُہٗ
پھروہ پھیلا دیتا ہے انہیں
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
کَیۡفَ
جس طرح
یَشَآءُ
وہ چاہتاہے
وَیَجۡعَلُہٗ
اور وہ کردیتاہے ان کو
کِسَفًا
ٹکڑوں میں
فَتَرَی
پھرتم دیکھتے ہو
الۡوَدۡقَ
بارش کو
یَخۡرُجُ
نکل رہی ہے
مِنۡ خِلٰلِہٖ
اُس کے درمیان
فَاِذَاۤ
پھر جب
اَصَابَ
وہ برساتا ہے
بِہٖ
اس کو
مَنۡ
جس پر
یَّشَآءُ
وہ چاہتاہے
مِنۡ عِبَادِہٖۤ
اپنے بندوں میں سے
اِذَا
تب
ہُمۡ
وہ
یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
خوش ہوتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

It is Allah who sends the winds, and they stir the clouds and spread them in the sky however He wills, and He makes them fragments so you see the rain emerge from within them. And when He causes it to fall upon whom He wills of His servants, immediately they rejoice

اللہ تعالٰی ہوائیں چلاتا ہے وہ ابر کو اٹھاتی ہیں پھر اللہ تعالٰی اپنی منشا کے مطابق اسے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے پھر آپ دیکھتے ہیں اس کے اندر سے قطرے نکلتے ہیں اور جنہیں اللہ چاہتا ہے ان بندوں پر وہ پانی برساتا ہے تو وہ خوش خوش ہو جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ وہ ہے جو ہوائیں بھیجتا ہے تو وہ بادل کو اٹھا لاتی ہیں۔ پھر اللہ جیسے چاہتا ہے اس بادل کو آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور اسے ٹکڑیاں بنا دیتا ہے پھر تو دیکھتا ہے کہ بارش کے قطرے اس میں سے نکلتے آتے ہیں پھر جب اللہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہے بارش برسا دیتا ہے تو وہ خوش ہوجاتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ وہ ہے جوہوائیں بھیجتاہے تو وہ بادل اُٹھاتی ہیں پھر وہ جس طرح چاہتاہے اُنہیں آ سمان میں پھیلا دیتا ہے اورا نہیں ٹکڑوں میں تقسیم کر دیتا ہے چنانچہ آپ بارش کودیکھتے ہیں کہ اُس کے درمیان سے نکل رہی ہے ، پھروہ اپنے بندوں میں سے جس پرچاہتاہے بارش برساتاہے تب وہ بہت خوش ہوتے ہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the One who sends the winds, so they stir up a cloud, then He spreads it in the sky however he wills and makes it (split) into pieces. Then you see the rain coming out from its midst. So, once He makes it reach the ones He wills from His slaves, they start rejoicing,

اللہ ہے جو چلاتا ہے ہوائیں پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پھر پھیلا دیتا ہے اس کو آسمان میں جس طرح چاہے اور رکھتا ہے اس کو تہہ بہ تہہ پھر تو دیکھے مینہ کو نکلتا ہے اس کے بیچ میں سے پھر جب اس کو پہنچاتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں تب ہی وہ لگتے ہیں خوشیاں کرنے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے پھر وہ اٹھاتی ہیں بادلوں کو پھر وہ پھیلا دیتا ہے ان (بادلوں) کو فضا میں جیسے چاہتا ہے اور انہیں کردیتا ہے تہ بر تہ پھر تم دیکھتے ہو بارش کو کہ برستی ہے ان کے درمیان سے پھر جب وہ برساتا ہے اسے اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے تو یکایک وہ خوش ہوجاتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah sends the winds that stir up clouds and then He spreads them in the sky as He pleases and splits them into different fragments, whereafter you see drops of rain pouring down from them. He then causes the rain to fall on whomsoever of His servants He pleases, and lo, they rejoice at it,

اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اور وہ بادل اٹھاتی ہیں ، پھر وہ ان بادلوں کو آسمان میں پھیلاتا ہے جس طرح چاہتا ہے اور انہیں ٹکڑیوں میں تقسیم کرتا ہے ، پھر تو دیکھتا ہے کہ بارش کے قطرے بادل میں سے ٹپکے چلے آتے ہیں ۔ یہ بارش جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے برساتا ہے تو یکایک وہ خوش و خرم ہو جاتے ہیں

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ ہی وہ ہے جو ہوائیں بھیجتا ہے ، چنانچہ وہ بادل کو اٹھاتی ہیں ، پھر وہ اس ( بادل ) کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا ہے ، اور اسے کئی تہوں ( والی گھٹا ) میں تبدیل کردیتا ہے ۔ تب تم دیکھتے ہو کہ اس کے درمیان سے بارش برس رہی ہے ۔ چنانچہ جب وہ اپنے بندوں میں سے جن کو چاہتا ہے وہ بارش پہنچاتا ہے تو وہ اچانک خوشی منانے لگتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ ہی ہوائوں کو بھیجتا ہے وہ بادل کو ابھاتری ہیں پھر اللہ تعالیٰ اس بادل کو (سارے) آسمان میں پھیلا دیتا ہے جس طرح سے چاہتا ہے (کبھی ہلکا اور کبھی گہرا) اور (کبھی) اس کو ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے پھر تو دیکھتا ہے اس میں سے مینہ چھن کر نکلتا ہے جب اپنے بندوں میں سے جن پر وہ چاہتا ہے یہ مینہ برساتا ہے تو وہ اسی وقت خوش ہوجاتے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ وہ ہیں جو ہوائیں بھیجتے ہیں پھر وہ بادلوں کو اٹھا لیتی ہیں پھر اللہ ان کو جس طرح چاہتے ہیں آسمان میں پھیلا دیتے ہیں اور (پھر) اس کی تہہ بہ تہہ کردیتے ہیں پھر تم مینہ کو دیکھتے ہو کہ اس کے اندر نکلتا ہے پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں پہنچا دیتے ہیں تو بس وہ خوش ہوجاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ ہی ہے جو ہوائیں بھیجتا ہے جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر وہ جس طرح چاہتا ہے ان کو آسمان (بلندیوں) میں پھیلا دیتا ہے اور وہ ان بادلوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیتا ہے۔ پھر تم دیکھتے ہو کہ ان کے درمیان سے بارش برسنا شروع ہوجاتی ہے۔ پھر وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے پہنچا دیتا ہے تو وہ خوشیاں منانے لگتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی تو ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادل کو اُبھارتی ہیں۔ پھر خدا اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا اور تہ بتہ کر دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے بیچ میں سے مینھہ نکلنے لگتا ہے پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے اُسے برسا دیتا ہے تو وہ خوش ہو جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah is He Who sendeth the winds so that they raise a cloud and then spreadeth it along the heaven as He will and breaketh it into fragments, and thou beholdest the rain come forth from the intestines thereof. Then when He maketh it fall upon such of His bondmen as He will, lo! they rejoice.

اللہ ایسا ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے تو وہ بادلوں کو اٹھائے پھرتی ہیں پھر اللہ اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور اس کو ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے ۔ پھر تو مینہ کو دیکھتا ہے کہ اس کے اندر سے نکلتا ہے پھر اسے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے پہنچا دیتا ہے ۔ تو بس وہ خوش ہونے لگتے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو ، پس وہ بادلوں کو ابھارتی ہیں ، پھر اللہ ان کو پھیلا دیتا ہے آسمان میں جس طرح چاہتا ہے اور ان کو تہ بہ تہ کرتا ہے ، پھر تم دیکھتے ہو مینہ کو ان کے بیچ سے نکلتے ہوئے ۔ پس جب وہ اس کو نازل کرتا ہے اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے تو وہ یکایک خوش ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ وہ ذات ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے پھر وہ بادلوں کو اُٹھاتی ہیں پھر وہ ( اللہ تعالیٰ ) ان کو آسمان میں جس طرح چاہے پھیلادیتا ہے اور وہ اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے پھر ( اے مخاطب ) تو بارش کو دیکھتا ہے کہ ان کے درمیا ن سے نکلتی ہے پھر جب وہ اس کو اپنے بندوں میں سے جن کو چاہے پہنچادیتا ہے پھر وہ لوگ خوش ہونے لگتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی تو ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادل کو اٹھاتی ہیں پھر اللہ اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور تہ بتہ کردیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے بیچ میں سے مینہ نکلنے لگتا ہے۔ پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اسے برسا دیتا ہے۔ تو وہ خوش ہوجاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ وہی تو ہے جو ہواؤں کو اس طرح بھیجتا ہے کہ وہ بادل اٹھاتی ہیں پھر اللہ اس (بادل) کو آسمان میں پھیلا دیتا ہے جس طرح چاہتا ہے (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) اور وہ اس کو تقسیم کردیتا ہے مختلف ٹکڑیوں کی شکل میں پھر تم دیکھتے ہو کہ بارش اس کے بیچ سے (چھن چھن) کر آرہی ہوتی ہے پھر وہ جب اس کو اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے پہنچاتا ہے تو وہ خوشی سے اچھلنے لگتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اللہ وہ ہےجو ہوائیں بھیجتا ہے تووہ بادل اٹھالاتی ہیں ، پھراللہ جسے چاہتا ہے اس بادل کو آسمان میں پھیلادیتا ہے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے پھر تو دیکھتا ہے ، کہ بارش کے قطرے اس سے نکلتے آتے ہیں ، پھرجب اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہےبارش برسادیتا ہے تووہ خوش ہوجاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہے کہ بھیجتا ہے ہوائیں کہ ابھارتی ہیں بادل پھر اسے پھیلادیتا ہے آسمان میں جیسا چاہے ( ف۱۰۵ ) اور اسے پارہ پارہ کرتا ہے ( ف۱۰٦ ) تو تو دیکھے کہ اس کے یبچ میں مینھ نکل رہا ہے پھر جب اسے پہنچاتا ہے ( ف۱۰۷ ) اپنے بندوں میں جس کی طرف چاہے جبھی وہ خوشیاں مناتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے تو وہ بادل کو ابھارتی ہیں پھر وہ اس ( بادل ) کو فضائے آسمانی میں جس طرح چاہتا ہے پھیلا دیتا ہے پھر اسے ( متفرق ) ٹکڑے ( کر کے تہ بہ تہ ) کر دیتا ہے ، پھر تم دیکھتے ہو کہ بارش اس کے درمیان سے نکلتی ہے ، پھر جب اس ( بارش ) کو اپنے بندوں میں سے جنہیں چاہتا ہے پہنچا دیتا ہے تو وہ فوراً خوش ہو جاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ہی وہ ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے ۔ تو وہ بادل کو اٹھاتی ہیں ۔ پھر اللہ جس طرح چاہتا ہے اسے آسمان پر پھیلا دیتا ہے اور پھر اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے ۔ پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے درمیان سے بارش نکلنے لگتی ہے ۔ پھر وہ اپنے بندوں سے جسے چاہتا ہے پہنچاتا ہے ۔ تو بس وہ خوش ہو جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who sends the Winds, and they raise the Clouds: then does He spread them in the sky as He wills, and break them into fragments, until thou seest rain-drops issue from the midst thereof: then when He has made them reach such of his servants as He wills behold, they do rejoice!-

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who sends the winds to raise the clouds. He spreads them in the sky as He wants, then He intensifies them, and then you can see the rain coming down from the cloud. When He sends it down upon whichever of His servants He wants, they rejoice

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah is He Who sends the winds, so that they raise clouds and spread them along the sky as He wills, and then break them into fragments until you see rain drops come forth from their midst! Then when He has made them fall on whom of His servants as He wills, lo, they rejoice!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is he Who sends forth the winds so they raise a cloud, then He spreads it forth in the sky as He pleases, and He breaks it up so that you see the rain coming forth from inside it; then when He causes it to fall upon whom He pleases of His servants, lo! they are joyful

Translated by

William Pickthall

Allah is He Who sendeth the winds so that they raise clouds, and spreadeth them along the sky as pleaseth Him, and causeth them to break and thou seest the rain downpouring from within them. And when He maketh it to fall on whom He will of His bondmen, lo! they rejoice;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही है जो हवाओं को भेजता है। फिर वे बादलों को उठाती हैं; फिर जिस तरह चाहता है उन्हें आकाश में फैला देता है और उन्हें परतों और टुकड़ियों का रूप दे देता है। फिर तुम देखते हो कि उन के बीच से वर्षा की बूँदें टपकी चली आती है। फिर जब वह अपने बन्दों में से जिन पर चाहता है, उसे बरसाता है। तो क्या देखते हैं कि वे हर्षित हो उठे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ایسا ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے پھر وہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر اللہ تعالیٰ اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے (5) پھر تم مینہ کو دیکھتے ہو کہ اس کے اندر سے نکلتا ہے پھر جب وہ بندوں میں سے جس کو چاہے پہنچا دیتا ہے تو بس وہ خوشیاں کرنے لگتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ “ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اور وہ بھاری بادل اٹھاتی ہیں، پھر وہ جس طرح چاہتا ہے بادلوں کو آسمان میں پھیلاتا ہے اور انہیں ٹکڑوں میں تقسیم کرتا ہے، پھر تو دیکھتا ہے کہ بارش کے قطرے بادل میں سے ٹپکے چلے آتے ہیں۔ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے بارش برساتا ہے تو یکایک وہ خوش ہوجاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اور وہ بادل اٹھاتی ہیں ، پھر وہ ان بادلوں کو آسمان میں پھیلاتا ہے جس طرح چاہتا ہے اور انہیں ٹکڑیوں میں تقسیم کرتا ہے ، پھر تو دیکھتا ہے کہ بارش کے قطرے بادل میں سے ٹپکے چلے آتے ہیں۔ یہ بارش جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے ، برساتا ہے تو یکایک وہ خوش و خرم ہوجاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہ ہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو جو اٹھاتی ہیں بادل کو، پھر وہ اس کو آسمان میں پھیلا دیتی ہیں جیسے اللہ چاہے اور وہ بادل کو ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے، پھر اے مخاطب تو بارش کو دیکھتا ہے کہ اس کے اندر سے نکلتی ہے پھر وہ اس مینہ کو اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے پہنچا دیتا ہے پھر وہ خوشی کرنے لگتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ہے جو چلاتا ہے ہوائیں پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پھر پھیلا دیتا ہے اس کو آسمان میں جس طرح چاہے اور رکھتا ہے اس کو تہ بہ تہ پھر تو دیکھے مینہ کو کہ نکلتا ہے اسکے بیچ میں سے پھر جب اس کو پہنچاتا ہے جس کو کہ چاہتا ہے اپنے بندوں میں تبھی وہ لگتے ہیں خوشیاں کرنے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ وہ قادر مطلق ہے جو ہوائوں کو بھیجتا ہے پھر وہ ہوائیں بادلوں کو اٹھا لاتی ہیں پھر خدا تعالیٰ جس طرح چاہتا ہے اس بادل کو آسمان میں پھیلاتا ہے اور کبھی اس کو ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے سو اے مخاطب تو بارش کو دیکھتا ہے کہ ان بادلوں کے درمیان سے نکلتی ہے پھر جب وہ اس بارش کو اپنے بندوں میں سے جن بندوں کو چاہے پہنچا دیتا ہے تو بس وہ شادماں ہوجاتے ہیں