73 There is a subtle allusion in the mention of the Prophethood and the rain, one after the other, to the reality that the advent of a Prophet is a blessing for man's moral life even as the coming of the rain proves to be a blessing for his material life. Just as the dead earth awakens to life by a shower of the rain from the sky and starts blooming and swelling with vegetation, so is the morally and spiritually desolate human world quickened to life at the coming down of Divine Revelation and starts blossoming with moral excellences and virtues. This is the disbelievers' own misfortune that they show ingratitude, and regard the blessing of Prophethood as a portent of death for themselves instead of a good news of life.
سورة الروم حاشیہ نمبر : 73
یہاں جس انداز سے نبوت اور بارش کا ذکر یکے بعد دیگرے کیا گیا ہے اس میں ایک لطیف اشارہ اس حقیقت کی طرف بھی ہے کہ نبی کی آمد بھی انسان کی اخلاقی زندگی کے لیے ویسی ہی رحمت ہے جیسی بارش کی آمد اس کی مادی زندگی کے لیے رحمت ثابت ہوتی ہے ۔ جس طرح آسمانی بارش کے نزول سے مردہ پڑی ہوئٰ زمین یکایک جی اٹھتی ہے اور اس میں کھیتیاں لہلہانے لگتی ہیں ، اسی طرح آسمانی وحی کا نزول اخلاق و روحانیت کی ویران پڑی ہوئی دنیا کو جلا اٹھاتا ہے اور اس میں فضائل و محامد کے گلزار لہلہانے شروع ہوجاتے ہیں ۔ یہ کفار کی اپنی بدقسمتی ہے کہ خدا کی طرف سے یہ نعمت جب ان کے ہاں آتی ہے تو وہ اس کا کفران کرتے ہیں اور اس کو اپنے لیے مژدہ رحمت سمجھنے کے بجائے پیام موت سمجھ لیتے ہیں ۔