Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 54

سورة الروم

اَللّٰہُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ ضُؔعۡفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡۢ بَعۡدِ ضُؔعۡفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنۡۢ بَعۡدِ قُوَّۃٍ ضُؔعۡفًا وَّ شَیۡبَۃً ؕ یَخۡلُقُ مَا یَشَآءُ ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیۡمُ الۡقَدِیۡرُ ﴿۵۴﴾

Allah is the one who created you from weakness, then made after weakness strength, then made after strength weakness and white hair. He creates what He wills, and He is the Knowing, the Competent.

اللہ تعالٰی وہ ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا پھر اس کمزوری کے بعد توانائی دی ، پھر اس توانائی کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے وہ سب سے پورا واقف اور سب پر پورا قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ ضُعۡفٍ
کمزوری سے
ثُمَّ
پھر
جَعَلَ
اس نے بنائی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ضُؔعۡفٍ
کمزوری کے
قُوَّۃً
قوت
ثُمَّ
پھر
جَعَلَ
اس نے بنائی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
قُوَّۃٍ
قوت کے
ضُؔعۡفًا
کمزوری
وَّشَیۡبَۃً
اور بڑھاپا
یَخۡلُقُ
وہ پیدا کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَہُوَ
اور وہی ہے
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا
الۡقَدِیۡرُ
بہت قدرت رکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
جس نے 
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ ضُعۡفٍ
کمزوری سے
ثُمَّ
پھر
جَعَلَ
اس نے بنایا
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ضُؔعۡفٍ
کمزوری کے
قُوَّۃً
قوت
ثُمَّ
پھر
جَعَلَ
اس نے بنادی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
قُوَّۃٍ
قوت کے
ضُؔعۡفًا
کمزوری
وَّشَیۡبَۃً
اور بڑھاپا
یَخۡلُقُ
وہ پیدا کرتاہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتاہے
وَہُوَ
اور وہی
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا
الۡقَدِیۡرُ
پوری طرح قدرت رکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Allah is the one who created you from weakness, then made after weakness strength, then made after strength weakness and white hair. He creates what He wills, and He is the Knowing, the Competent.

اللہ تعالٰی وہ ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا پھر اس کمزوری کے بعد توانائی دی ، پھر اس توانائی کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے وہ سب سے پورا واقف اور سب پر پورا قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں کمزور سی حالت سے پیدا کیا۔ پھر اس کمزوری کے بعد تمہیں قوت بخشی پھر اس قوت کے بعد تمہیں کمزور اور بوڑھا بنادیا ۔ وہ جیسے چاہے پیدا کرتا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا اور قدرت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہیں کمزوری سے پیدا کیا، پھراس کمزوری کے بعد تمہیں قوت دی پھر قوت کے بعد کمزوری اوربڑھاپا بنا دیا،وہ جو چاہتاہے پیداکرتاہے اور وہی سب کچھ جاننے والا، پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the One who created you in a state of weakness, then He created strength after weakness, then created weakness and old age after strength. He creates what He wills, and He is the All-Knowing, the All-Powerful.

اللہ ہے جس نے بنایا تم کو کمزوری سے پھر دیا کمزوری کے پیچھے زور پھر دے گا زور کے پیچھے کمزوری اور سفید بال بناتا ہے جو کچھ چاہے اور وہ ہے سب کچھ جانتا کرسکتا ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا کمزوری سے پھر اس نے طاقت عطاکی کمزوری کے بعد پھر طاقت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا طاری کردیا وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا بہت قدرت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is Allah Who created you in a state of weakness; then after weakness He gave you strength, then after strength He made you weak and old. He creates what He pleases. He is All-Knowing, All-Powerful.

اللہ ہی تو ہے جس نے ضعف کی حالت سے تمہاری پیدائش کی ابتدا کی ، پھر اس ضعف کے بعد تمہیں قوت بخشی ، پھر اس قوت کے بعد تمہیں ضعیف اور بوڑھا کر دیا ۔ وہ جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ 79 وہ سب کچھ جاننے والا ، ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے تمہاری تخلیق کی ابتدا کمزوری سے کی ، پھر کمزوری کے بعد طاقت عطا فرمائی ، پھر طاقت کے بعد ( دوبارہ ) کمزوری اور بڑھاپا طاری کردیا ۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ، اور وہی ہے جس کا علم بھی کامل ہے ، قدرت بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ ہی نے تم کو کمزوری میں بنایا (یعنے بچنے میں) پھر کمزوری کے بعد جوانی کا زور دیا پھر زور کے بعد کمزوری دی اور بوڑھا کردیا بال سفید ہوگئے وہ جو چاہتا ہے بناتا ہے 1 اور وہ آدمی کی تمام مصلحتیں جانتا ہے قدرت والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ وہ ہے جس نے تم کو (ابتدا) کمزور حالت میں پیدا فرمایا ، پھر کمزوری کے بعد قوت عطا فرمائی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا وہ جو چاہتے ہیں پیدا فرماتے ہیں اور وہ جاننے والے (اور) قدرت (قوت) رکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں ضعیف اور کمزوری کی حالت میں پیدا کیا۔ پھر اس نے تمہاری کمزوری دور کر کے تمہیں طاقت وقوت بخشی۔ پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا طاری کیا۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ وہ جاننے والا اور قدرت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی تو ہے جس نے تم کو (ابتدا میں) کمزور حالت میں پیدا کیا پھر کمزوری کے بعد طاقت عنایت کی پھر طاقت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ صاحب دانش اور صاحب قدرت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah it is Who created you in weakness, then He appointed strength after weakness, then after strength appointed weakness and grey hair. He createth whatsoever He listeth: and He is Knower, the Potent.

(اور وہی) اللہ ہے جس نے تم کو (تمہاری) ناتوانی کی حالت میں پیدا کیا پھر ناتوانی کے بعد توانائی عطا کی پھر توانائی کے بعد ناتوانی اور ضعیفی دی وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ اور وہ خوب جاننے والا ہے ہر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے تم کو ناتوانی سے پیدا کیا ، پھر ناتوانی کے بعد قوت بخشی ، پھر قوت کے بعد ضعف اور بڑھاپا طاری کردیا ۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کردیتا ہے اور وہی علم والا اور قدرت رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے تم لوگوں کو کمزوری ( کی حالت ) سے پیدا فرمایا پھر کمزوری کے بعد قوت دی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا ، وہ جو چاہتاا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ جاننے والا قدرت والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی تو ہے جس نے تم کو ابتدا میں کمزور حالت میں پیدا کیا پھر کمزوری کے بعد طاقت دی پھر طاقت کے بعد کمزوری اور بڑھا پا دیا۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے وہ صاحب دانش اور صاحب قدرت ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ وہی تو ہے جس نے تم سب کو پیدا فرمایا کمزوری (اور ناتوانی) سے پھر اس نے کمزوری کے بعد تم کو قوت بخشی پھر اس قوت کے بعد اس نے تمہارے اندر (ایک تدریج کے ساتھ) کمزوری بھی رکھ دی اور بڑھاپا بھی اور وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور وہی ہے سب کچھ جانتا پوری قدرت والاف

Translated by

Noor ul Amin

اللہ وہ ہے جس نے تم سب کو کمزورپیدا کیا پھراس کمزوری کے بعدتمہیں قوت بخشی پھراس قوت کے بعد تمہیں کمزور اور بوڑھابنادیا ، وہ جیسے چاہےپیداکرتا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا اور قدرت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہے جس نے تمہیں ابتداء میں کمزور بنایا ( ف۱۱٦ ) پھر تمہیں ناتوانی سے طاقت بخشی ( ف۱۱۷ ) پھر قوت کے بعد ( ف۱۱۸ ) کمزوری اور بڑھاپا دیا ، بناتا ہے جو چاہے ( ف۱۱۹ ) اور وہی علم و قدرت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ ہی ہے جس نے تمہیں کمزور چیز ( یعنی نطفہ ) سے پیدا فرمایا پھر اس نے کمزوری کے بعد قوتِ ( شباب ) پیدا کیا ، پھر اس نے قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا پیدا کر دیا ، وہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے اور وہ خوب جاننے والا ، بڑی قدرت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ہی وہ ہے جس نے کمزوری کی حالت سے تمہاری پیدائش کا آغاز کیا ۔ پھر کمزوری کے بعد ( تمہیں جوانی کی ) قوت بخشی اور پھر اس نے قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا پیدا کر دیا وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ بڑا جاننے والا ، بڑی قدرت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who created you in a state of (helpless) weakness, then gave (you) strength after weakness, then, after strength, gave (you weakness and a hoary head: He creates as He wills, and it is He Who has all knowledge and power.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who has created you weak, then, given you strength after your weakness and caused you to become weak and old after being strong. He creates whatever He wants. He is All-knowing and All-powerful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah is He Who created you in weakness, then gave you strength after weakness, then after strength gave (you) weakness and grey hair. He creates what He wills. And He is the All-Knowing, the All-Powerful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is He Who created you from a state of weakness then He gave strength after weakness, then ordained weakness and hoary hair after strength; He creates what He pleases, and He is the Knowing, the Powerful.

Translated by

William Pickthall

Allah is He Who shaped you out of weakness, then appointed after weakness strength, then, after strength, appointed weakness and grey hair. He createth what He will. He is the Knower, the Mighty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही है जिसनें तुम्हें निर्बल पैदा किया, फिर निर्बलता के पश्चात शक्ति प्रदान की; फिर शक्ति के पश्चात निर्बलता और बुढापा दिया। वह जो कुछ चाहता है पैदा करता है। वह जानने वाला, सामर्थ्यवान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے تم کو ناتوانی کی حالت میں بنایا (1) پھر ناتوانی کے بعد توانائی عطا کی (2) پھر تونائی کے بعد ضعف اور بڑھاپا کیا وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ جاننے والا قوت رکھنے والا ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ہی ہے جس نے ضعف کی حالت سے تمہاری پیدائش کی ابتداء کی پھر اس ضعف کے بعد تمہیں قوت بخشی، پھر اس قوت کے بعد تمہیں کمزور اور بوڑھا کردیا، وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ہی تو ہے جس نے ضعف کی حالت سے تمہاری پیدائش کی۔ ابتدا کی ، پھر اس ضعف کے بعد تمہیں قوت بخشی ، پھر اس قوت کے بعد تمہیں ضعیف اور بوڑھا کردیا۔ وہ جو کچھ چاہتا ہے ، پیدا کرتا ہے۔ اور وہ سب کچھ جاننے والا ، ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں ضعف کی حالت میں پیدا فرمایا پھر ضعف کے بعد قوت پیدا کردی، پھر قوت کے بعد ضعف اور بڑھاپا پیدا فرما دیا، وہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے وہ خوب جاننے والا ہے بڑی قدرت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ہے جس نے بنایا تم کو کمزوری سے پھر دیا کمزوری کے پیچھے زور پھر دے گا زور کے پیچھے کمزوری اور سفید بال بناتا ہے جو کچھ چاہے اور وہ ہے سب کچھ جانتا کرسکتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ وہی قادر مطلق ہے جس نے تم کو ابتداء ً کمزور حالت میں پیدا کیا پھر کمزوری کے بعد طاقت عطا کی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا جو وہ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہی بڑے علم والا بڑی قدرت والا ہے