Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 56

سورة الروم

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ وَ الۡاِیۡمَانَ لَقَدۡ لَبِثۡتُمۡ فِیۡ کِتٰبِ اللّٰہِ اِلٰی یَوۡمِ الۡبَعۡثِ ۫ فَہٰذَا یَوۡمُ الۡبَعۡثِ وَ لٰکِنَّکُمۡ کُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۵۶﴾

But those who were given knowledge and faith will say, "You remained the extent of Allah 's decree until the Day of Resurrection, and this is the Day of Resurrection, but you did not used to know."

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وہ جواب دیں گے کہ تم تو جیسا کہ کتاب اللہ میں ہے یوم قیامت تک ٹھہرے رہے آج کا یہ دن قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم تو یقین ہی نہیں مانتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡعِلۡمَ
علم
وَالۡاِیۡمَانَ
اور ایمان
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
لَبِثۡتُمۡ
ٹھہرے رہے تم
فِیۡ کِتٰبِ اللّٰہِ
اللہ کی کتاب میں
اِلٰی یَوۡمِ الۡبَعۡثِ
دوبارہ اٹھنے کے دن تک
فَہٰذَا
تو یہ ہے
یَوۡمُ
دن
الۡبَعۡثِ
دوبارہ اٹھنے کا
وَلٰکِنَّکُمۡ
لیکن تم
کُنۡتُمۡ
تھے تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہ تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
اُوۡتُوا
جن کو دیا گیا
الۡعِلۡمَ
علم
وَالۡاِیۡمَانَ
اور ایمان
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
لَبِثۡتُمۡ
ٹھہرے تم
فِیۡ کِتٰبِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی کتاب میں
اِلٰی
تک
یَوۡمِ
دن
الۡبَعۡثِ
اٹھائے جانے کے
فَہٰذَا
سویہ ہے
یَوۡمُ
دن
الۡبَعۡثِ
اٹھائے جانے کا
وَلٰکِنَّکُمۡ
اور لیکن تم
کُنۡتُمۡ
تھے تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

But those who were given knowledge and faith will say, "You remained the extent of Allah 's decree until the Day of Resurrection, and this is the Day of Resurrection, but you did not used to know."

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وہ جواب دیں گے کہ تم تو جیسا کہ کتاب اللہ میں ہے یوم قیامت تک ٹھہرے رہے آج کا یہ دن قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم تو یقین ہی نہیں مانتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جنہیں علم اور ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے : تم تو اللہ کے نوشتہ کے مطابق روز حشر تک پڑے رہے۔ سو یہی ہے حشرکا دن لیکن تم تو اسے (حق) نہ جانتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں کوعلم اورایمان دیاگیاوہ کہیں گے کہ اﷲ تعالیٰ کی کتاب میں توبلاشبہ یقیناتم اُٹھائے جانے کے دن تک ٹھہرے ہوتویہ اُٹھائے جانے کادن ہے لیکن تم جانتے نہ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who are given knowledge and belief will say, |"You remained, according to the destiny written by Allah, up to the Day of Resurrection. So this is the Day of Resurrection, but you had no belief.|"

اور کہیں گے جن کو ملی ہے سمجھ اور یقین تمہارا ٹھہرنا تھا اللہ کی کتاب میں جی اٹھنے کے دن تک سو یہ ہے اٹھنے کا دن پر تم نہیں تھے جانتے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اس وقت) کہیں گے وہ لوگ جنہیں علم اور ایمان عطا کیا گیا تھا کہ تم ٹھہرے ہو اللہ کے فیصلے کے مطابق دوبارہ اٹھنے کے دن تک تو یہ ہے یوم بعث لیکن تم لوگ تو علم ہی نہیں رکھتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But those who had been endowed with knowledge and faith shall say: “According to Allah's Record you have stayed till the Day of Resurrection. Now, this is the Day of Resurrection. But you did not know.”

مگر جو علم اور ایمان سے بہرہ مند کیے گئے تھے وہ کہیں گے کہ خدا کے نوشتے میں تو تم روز حشر تک پڑے رہے ہو ، سو یہ وہی روز حشر ہے ، لیکن تم جانتے نہ تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو علم اور ایمان عطا کیا گیا ہے وہ کہیں گے کہ : تم اللہ کی لکھی ہوئی تقدیر کے مطابق حشر کے دن تک ( برزخ میں ) پڑے رہے ہو ۔ اب یہ وہی حشر کا دن ہے ، لیکن تم لوگ یقین نہیں کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا ہے وہ کہیں گے 4 تم تو جیسے لوح محفوظ میں لکھا ہے قیامت تک ٹھہرے 5 تو یہی دن قیامت کا دن ہے 6 مگر تم کو تو اس کا یقین ہی نہ تھا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان عطا ہوا ہے وہ کہیں گے کہ اللہ کی کتاب کے مطابق یقینا تم قیامت تک رہے ہو پس یہ قیامت کا دن ہے و لیکن تم کو تو (اس کا) یقین ہی نہیں تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مگر وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ تم اللہ کے لکھے ہوئے کے مطابق حشر تک (پڑے سوتے) رہے۔ یہی ہے وہ جی اٹھنے کا دن جسے تم جانتے نہ تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ خدا کی کتاب کے مطابق تم قیامت تک رہے ہو۔ اور یہ قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم کو اس کا یقین ہی نہیں تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who have been vouchsafed knowledge and belief will say: assuredly ye have tarried according to the decree of Allah until the Day of Upraising; so this is the Day of Upraising, but ye were wont not to know.

اور جن لوگوں کو علم و ایمان عطا ہوا ہے وہ کہیں گے کہ تم نوشتہ الہی کے مطابق قیامت کے دن تک رہے سو یہی تو ہے قیامت کا دن البتہ تم ہی (اس کا) یقین نہیں کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن کو علم وایمان عطا ہوا ہوگا ، وہ کہیں گے کہ اللہ کے رجسٹر کی رو سے تو تم قیامت تک رہے ہو! سو یہ حشر کا دن ہے لیکن تم جانتے نہیں تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وہ کہیں گے کہ البتہ تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) کی کتاب کے مطابق تم لوگ قیامت کے دن تک ( وہاں ) رہے ہو ، پس یہی ہے قیامت کا دن اور لیکن تم لوگ مانتے نہیں تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وہ کہـیں گے کہ ” اللہ کی کتاب کے مطابق تم قیامت تک رہے ہو۔ اور یہ قیامت ہی کا دن ہے۔ لیکن تم کو اس کا یقین ہی نہ تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن کو علم اور ایمان کی دولت بخشی گئی ہوگی وہ کہیں گے کہ (غلط کہتے ہو) تم تو اللہ کی کتاب کے مطابق یقینا حشر کے دن تک رہے ہو سو یہ ہے حشر کا وہ دن (جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا) لیکن تم لوگ (اس کو) جانتے (اور مانتے) نہ تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور جنہیں علم اور ایمان دیاگیاتھاوہ کہیں گے:تم تواللہ کی کتاب کے مطابق حشرتک ٹھہرے رہے ، سو یہی ہے یوم حشر لیکن تم تواسے ( حق ) نہ جانتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے وہ جن کو علم اور ایمان مِلا ( ف۱۲۲ ) بیشک تم رہے اللہ کے لکھے ہوئے میں ( ف۱۲۳ ) اٹھنے کے دن تک تو یہ ہے وہ دن اٹھنے کا ( ف۱۲٤ ) لیکن تم نہ جانتے تھے ( ف۱۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جنہیں علم اور ایمان سے نوازا گیا ہے ( ان سے ) کہیں گے: درحقیقت تم اﷲ کی کتاب میں ( ایک گھڑی نہیں بلکہ ) اٹھنے کے دن تک ٹھہرے رہے ہو ، سو یہ ہے اٹھنے کا دن ، لیکن تم جانتے ہی نہ تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں کو علم و ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ تم اللہ کے نوشتہ کے مطابق حشر کے دن تک ٹھہرے رہے ہو ۔ چنانچہ یہ وہی حشر کا دن ہے لیکن تمہیں ( اس کا ) علم و یقین نہیں تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those endued with knowledge and faith will say: "Indeed ye did tarry, within Allah's Decree, to the Day of Resurrection, and this is the Day of Resurrection: but ye - ye were not aware!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who have received knowledge and have faith will say, "By the decree of God, you have remained for the exact period which was mentioned in the Book of God about the Day of Resurrection. This is the Day of Resurrection, but you did not know."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who have been bestowed with knowledge and Faith will say: "Indeed you have stayed according to the decree of Allah, until the Day of Resurrection; so this is the Day of Resurrection, but you knew not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who are given knowledge and faith will say: Certainly you tarried according to the ordinance of Allah till the day of resurrection, so this is the day of resurrection, but you did not know.

Translated by

William Pickthall

But those to whom knowledge and faith are given will say: The truth is, ye have tarried, by Allah's decree, until the Day of Resurrection. This is the Day of Resurrection, but ye used not to know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु जिन लोगों को ज्ञान और ईमान प्रदान हुआ, वे कहेंगे, "अल्लाह के लेख में तो तुम जीवित होकर उठने के दिन तक ठहरे रहे हो। तो यही जीवित हो उठने का दिन है। किन्तु तुम जानते न थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن لوگوں کو علم و ایمان عطا ہوا ہے (4) وہ کہیں گے کہ تم تو نوشتہ خداوندی کے موافق قیامت کے دن تک رہے ہو سو قیامت کا دن یہی ہے و لیکن تم یقین نہ کرتے تھے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر جو علم اور ایمان والے تھے وہ کہیں گے کہ اللہ کی کتاب میں تو تم حشر کے دن تک پڑے رہے ہو۔ ، سو یہی حشر کا دن ہے لیکن تم جانتے نہ تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جو علم اور ایمان سے بہر مند کیے گئے تھے وہ کہیں گے کہ خدا کے نوشتے میں تو تم روز حشر تک پڑے رہے ہو ، سو یہ وہی روز حشر ہے ، لیکن تم جانتے نہ تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن کو علم اور ایمان دیا گیا وہ کہیں گے کہ بلاشبہ تم اللہ کے نوشتہ میں بعث کے دن تک ٹھہرے ہو، سو یہ بعث کا دن ہے اور لیکن تم نہیں جانتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہیں گے جن کو ملی ہے سمجھ اور یقین تمہارا ٹھہرنا تھا اللہ کی کتاب میں جی اٹھنے کے دن تک سو یہ ہے جی اٹھنے کا دن پر تم نہیں تھے جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان عطا کیا گیا ہے وہ جواب دیں تم لوگ تو نوشتہ خداوندی کے موافق قیامت کے دن تک رہے ہو سو قیامت کا دن یہی تو ہے لیکن تم لوگ یقین نہیں کرتے تھے