Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 58

سورة الروم

وَ لَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ کُلِّ مَثَلٍ ؕ وَ لَئِنۡ جِئۡتَہُمۡ بِاٰیَۃٍ لَّیَقُوۡلَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا مُبۡطِلُوۡنَ ﴿۵۸﴾

And We have certainly presented to the people in this Qur'an from every [kind of] example. But, [O Muhammad], if you should bring them a sign, the disbelievers will surely say, "You [believers] are but falsifiers."

بیشک ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے سامنے کل مثالیں بیان کر دی ہیں آپ ان کے پاس کوئی بھی نشانی لائیں یہ کافر تو یہی کہیں گے کہ تم ( بیہودہ گو ) بالکل جھوٹے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
ضَرَبۡنَا
بیان کیا ہم نے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن میں
مِنۡ کُلِّ
ہر طرح کی
مَثَلٍ
مثال
وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
جِئۡتَہُمۡ
لائیں آپ ان کے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی نشانی
لَّیَقُوۡلَنَّ
البتہ ضرور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِنۡ
نہیں
اَنۡتُمۡ
ہو تم
اِلَّا
مگر
مُبۡطِلُوۡنَ
باطل پرست
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
ضَرَبۡنَا
بیان کرچکے ہم
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
فِیۡ ہٰذَا
اس میں
الۡقُرۡاٰنِ
قرآن میں
مِنۡ کُلِّ مَثَلٍ
ہر قسم کی مثالیں
وَلَئِنۡ
اور یقیناًاگر
جِئۡتَہُمۡ
آپ لائیں ان کے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی معجزہ
لَّیَقُوۡلَنَّ
تو وہ ضرور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفرکیا
اِنۡ
نہیں
اَنۡتُمۡ
ہوتم
اِلَّا
مگر
مُبۡطِلُوۡنَ
باطل پرست
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly presented to the people in this Qur'an from every [kind of] example. But, [O Muhammad], if you should bring them a sign, the disbelievers will surely say, "You [believers] are but falsifiers."

بیشک ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے سامنے کل مثالیں بیان کر دی ہیں آپ ان کے پاس کوئی بھی نشانی لائیں یہ کافر تو یہی کہیں گے کہ تم ( بیہودہ گو ) بالکل جھوٹے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثالیں بیان کردیں ہیں۔ اور اگر آپ ان کے پاس کوئی معجزہ بھی لے آئیں تو کافر لوگ یہی کہینگے کہ تم تو جعلسازی کر رہے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناہم اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہرقسم کی مثالیں بیان کرچکے ہیں اوریقینااگرآپ اُن کے پاس کوئی معجزہ بھی لائیں توجن لوگوں نے کفرکیاوہ ضرورکہیں گے کہ تم یقیناًباطل پرست ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely We have given in this Qur&an all kinds of examples for the benefit of mankind. (Still) if you bring to them a sign, the disbelievers will certainly say, |"You are nothing but men of falsehood.|"

اور ہم نے بٹھلائی ہے آدمیوں کے واسطے اس قرآن میں ہر ایک طرح کی مثل، اور جو تو لائے ان کے پاس کوئی آیت تو ضرور کہیں وہ منکر تم سب جھوٹ بناتے ہو ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے تو لوگوں کے لیے قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کردی ہیں اور اگر آپ لے آئیں ان کے پاس کوئی بھی نشانی تو کہیں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے کہ نہیں ہو تم لوگ مگر جھوٹ گھڑنے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In the Qur'an We have explained things to people in myriad ways. But no matter what Sign you bring to them, those who are resolved upon denying the Truth will say: “You are given to falsehood.”

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا ہے ۔ تم خواہ کوئی نشانی لے آؤ جن لوگوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ یہی کہیں گے کہ تم باطل پر ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس قرآن میں لوگوں ( کو سمجھانے ) کی خاطر ہر قسم کی باتیں بیان کی ہیں ۔ اور ( اے پیغمبر ) ان کا حال یہ ہے کہ تم ان کے پاس کوئی بھی نشانی لے آؤ ، یہ کافر لوگ پھر بھی یہی کہیں گے کہ تم کچھ بھی نہیں ، بالکل غلط کار ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے تو اس قرآن میں (لوگوں کے سمجھانے کے لئے ہر طرح کی مثالیں بیان کردی ہیں 9 اور اے پیغمبر اگر تو ان کافروں کو کوئی معجزہ دکھلائے تو یہ کافر تجھ کو اور تیرے ساتھ والے ایمانداروں کو کہیں گے تم تو مکار وفریبی ہو 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے لوگوں (کو سمجھانے) کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان فرمادی ہے اور اگر آپ ان کے پاس کوئی نشانی (معجزہ) لے کر آئے تو کافر ضرور یہی کہیں کہیں گے کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک ہم نے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں۔ اور اگر آپ ان کے پاس کوئی نشانی (معجزہ بھی) لے کر آئیں گے تو وہ یہی کہیں گے کہ تم جھوٹ پر قائم ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کر دی ہے اور اگر تم اُن کے سامنے کوئی نشانی پیش کرو تو یہ کافر کہہ دیں گے کہ تم تو جھوٹے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have propounded for mankind, in this Qur'an, every kind of similitude; and if thou bringest unto them a sign, those who disbelieve are sure to say: ye are but followers of falsehood.

اور ہم نے لوگوں کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کے مضمون بیان کئے ہیں ۔ اور اگر آپ ان کے پاس کوئی نشان بھی لے کر آئیں تو بھی یہ لوگ جو کافر ہیں یہی کہیں گے کہ تم (لوگ) اہل باطل ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے – اس قرآن میں لوگوں کیلئے – ہر قسم کی تمثیلیں بیان کردی ہیں اور اگر تم ان کے پاس کوئی سی نشانی بھی لاؤ گے تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ یہی کہیں گے: تم لوگ بالکل جھوٹے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر ( قسم کی ) مثال دی ہے اور البتہ اگر آپ ( ﷺ ) ان لوگوں کے پاس کوئی ( اور ) نشانی ( بھی ) لے کر آئیں تو البتہ جن لوگوں نے کفر کیا وہ ضرور یہ کہیں گے کہ تم لوگ تو صرف باطل پرست ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے لوگوں کے سمجھانے کے لیے قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کردی ہے اور اگر آپ ان کے سامنے کوئی نشانی پیش کریں تو یہ کافر کہہ دیں گے کہ تم تو جھوٹے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے بیان کی لوگوں (کی فہمائش اور بھلائی) کے لئے اس قرآن میں ہر عمدہ مثال اور اگر آپ ان کے پاس کوئی بھی نشانی لے آئیں تو جو لوگ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر انہوں نے یقینا یہی کہنا ہے کہ تم لوگ تو محض باطل پر ہو

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہرطرح کی مثالیں بیان کردیں ہیں ، اور اگر آپ ان کے پاس کوئی معجزہ بھی لے آئیں توکافر لوگ یہی کہیں گے کہ تم توجعل سازی کر رہے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال بیان فرمائی ( ف۱۲۷ ) اور اگر تم ان کے پاس کوئی نشانی لاؤ تو ضرور کافر کہیں گے تم تو نہیں مگر باطل پر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور درحقیقت ہم نے لوگوں ( کے سمجھانے ) کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کر دی ہے ، اور اگر آپ ان کے پاس کوئی ( ظاہری ) نشانی لے آئیں تب بھی یہ کافر لوگ ضرور ( یہی ) کہہ دیں گے کہ آپ محض باطل و فریب کار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے ( سمجھانے ) کیلئے ہر قسم کی مثال پیش کی ہے اور اگر آپ ان کے پاس کوئی نشانی ( معجزہ ) لے بھی آئیں تو بھی کافر لوگ یہی کہیں گے کہ تم باطل پر ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

verily We have propounded for men, in this Qur'an every kind of Parable: But if thou bring to them any Sign, the Unbelievers are sure to say, "Ye do nothing but talk vanities."

Translated by

Muhammad Sarwar

We have told people various parables in this Quran. Even if you had shown them a miracle, the unbelievers would have said, "You are only the followers of falsehood".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have set forth for mankind, in this Qur'an every kind of parable. But if you bring to them any sign or proof, the disbelievers are sure to say (to the believers): "You follow nothing but falsehood and magic."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have set forth for men every kind of example in this Quran; and if you should bring them a communication, those who disbelieve would certainly say: You are naught but false claimants.

Translated by

William Pickthall

Verily We have coined for mankind in this Qur'an all kinds of similitudes; and indeed if thou camest unto them with a miracle, those who disbelieve would verily exclaim: Ye are but tricksters!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने इस क़ुरआन में लोगों के लिए प्रत्येक मिसाल पेश कर दी है। यदि तुम कोई भी निशानी उन के पास ले आओ, जिन लोगों ने इनकार किया है, वे तो यही कहेंगे, "तुम तो बस झूठ घड़ते हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے لوگوں کے واسطے اس قرآن میں ہر طرح کے عمدہ مضامین بیان کیے ہیں اور اگر آپ کے پاس کوئی نشانی لے آویں تب بھی یہ لوگ جو کہ کافر ہیں یہی کہیں گے کہ تم سب کے سب نرے اہل باطل ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں نے اس قرآن میں لوگوں کو ہر طرح سے سمجھایا۔ جن لوگوں نے ماننے سے انکار کردیا ہے وہ کہتے ہیں کہ تم کوئی نشانی لے آؤ۔ وہ کہیں گے کہ تم جھوٹ پر ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا ہے۔ تم خواہ کوئی نشانی لے آؤ، جن لوگوں نے ماننے سے انکار کردیا ہے ، وہ یہی کہیں گے کہ تم باطل پر ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے عمدہ مضامین بیان کردئیے ہیں اور اگر آپ ان کے پاس کوئی بھی نشانی لے آئیں تب بھی وہ لوگ جو کافر ہیں۔ یہی کہیں گے کہ تم لوگ صرف باطل والے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے بٹھلائی ہے آدمیوں کے واسطے اس قرآن میں ہر ایک طرح کی مثل اور جو تو لائے ان کے پاس کوئی آیت تو ضرور کہیں وہ منکر تم سب جھوٹ بناتے ہو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بیشک ہم نے لوگوں کو سمجھانے کے لئے اس قرآن کریم میں ہر طرح کے عمدہ عمدہ مضامین بیان کردیئے ہیں اور اگر آپ ان کے پاس ان کی جب منشاء کوئی نشانی لے بھی آئیں تب بھی جو لوگ کافر ہیں وہ یوں ہی کہیں گے کہ تم کچھ نہیں مگر یہ کہ سب مل کر جھوٹ بنا لائے ہو