Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 60

سورة الروم

فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ لَا یَسۡتَخِفَّنَّکَ الَّذِیۡنَ لَا یُوۡقِنُوۡنَ ﴿۶۰﴾٪  9

So be patient. Indeed, the promise of Allah is truth. And let them not disquiet you who are not certain [in faith].

پس آپ صبر کریں یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ آپ کو وہ لوگ ہلکا ( بے صبرا ) نہ کریں جو یقین نہیں رکھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
پس صبر کیجیے
اِنَّ
بےشک
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
وَّلَایَسۡتَخِفَّنَّکَ
اور ہر گز نہ ہلکا پائیں آپ کو
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
لَایُوۡقِنُوۡنَ
نہیں وہ یقین رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
پس آپ صبرکریں
اِنَّ
یقیناً
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
حَقٌّ
سچاہے
وَّلَایَسۡتَخِفَّنَّکَ
اور ہرگز نہ ہلکا پائیں آپ کو
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
لَایُوۡقِنُوۡنَ
نہیں یقین رکھتے
Translated by

Juna Garhi

So be patient. Indeed, the promise of Allah is truth. And let them not disquiet you who are not certain [in faith].

پس آپ صبر کریں یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ آپ کو وہ لوگ ہلکا ( بے صبرا ) نہ کریں جو یقین نہیں رکھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا آپ صبر کیجئے۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ جو لوگ یقین نہیں کرتے وہ آپ کو ہلکا بنادیں ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس آپ صبرکریں، یقینااﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے اورآپ کووہ لوگ ہرگزہلکانہ پائیں جو یقین نہیں رکھتے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, be patient. Surely Allah&s promise is true, and let not those who do not believe make you impatient.

سو تو قائم رہ بیشک اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے اور اکھاڑ نہ دیں تجھ کو وہ لوگ جو یقین نہیں لاتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ صبر کیجیے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہرگز ہلکا نہ پائیں وہ لوگ جو یقین نہیں رکھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Therefore, (O Prophet), have patience. Surely Allah's promise is true. Let those who lack certainty not cause you to be unsteady.

پس ﴿اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﴾ صبر کرو ، یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے ، 84 اور ہرگز ہلکا نہ پائیں تم کو وہ لوگ جو یقین نہیں لاتے ۔ 85 ؏٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) تم صبر سے کام لو ، یقین جانو اللہ کا وعدہ سچا ہے اور ایسا ہرگز نہ ہونا چاہیے کہ جو لوگ یقین نہیں کرتے ان کی وجہ سے تم ڈھیلے پڑجاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے پیغمبر صبر کیجیے وہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ایک روز تو ضرور غالب ہوگا اور کہیں ایسا نہ ہو یہ بےایمان لوگ تجھ کو بےصبر اپنا لیں تو وہ جلد باز ہوجائے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس آپ صبر کریں بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ لوگ جو یقین نہیں لاتے آپ کو سبک (ہلکا) نہ کردیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پس آپ صبر کیجئے۔ بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ وہ لوگ جو یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو ہرگز ہلکا نہ پائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس تم صبر کرو بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور (دیکھو) جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ تمہیں اوچھا نہ بنادیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So have thou patience; verily the promise of Allah is true. And let not make thee impatient those who have no conviction.

سو آپ صبر کیجیے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ اور جو لوگ بےیقین ہیں کہیں آپ کو بےبرداشت نہ کردیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم صبر کرو ، بیسک اللہ کا وعدہ شدنی ہے اور یہ یقین نہ رکھنے والے تم کو بے وزن نہ بنانے پائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) بے شک اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہے اور آپ کو ہرگز وہ لوگ جو یقین نہیں رکھتے ( راہِ حق سے ) پھسلا نہ دیں /بے تعلق نہ پائیں /بے برداشت نہ کرپائیں/ ہلکا نہ پائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس آپ صبر کریں بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ اور دیکھو جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو اوچھا نہ بنا دیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس آپ صبر ہی سے کام لیتے رہیں بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور ہرگز کبھی آپ کو ہلکا نہ پائیں (اے پیغمبر ! ) وہ لوگ جو (ایمان و) یقین نہیں رکھتے

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذاآپ صبر کیجئے اللہ کاوعدہ سچاہے ، ایسانہ ہوکہ جو لوگ ( اللہ پر ) یقین نہیں کرتے وہ آپ کو ہلکا بنا دیں ( یعنی آپ میں اعتمادکی کمی کاباعث بنیں )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو صبر کرو ( ف۱۲۹ ) بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ( ف۱۳۰ ) اور تمہیں سبک نہ کردیں وہ جو یقین نہیں رکھتے ( ف۱۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آپ صبر کیجئے ، بیشک اﷲ کا وعدہ سچا ہے ، جو لوگ یقین نہیں رکھتے کہیں ( ان کی گمراہی کا غم اور ہدایت کی فکر ) آپ کو کمزور ہی نہ کر دیں ۔ ( اے جانِ جہاں! ان کے کفر کو غمِ جاں نہ بنا لیں )

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ صبر و ثبات سے کام لیں ۔ بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو ( جوش دلا کر ) بے برداشت نہ کر دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So patiently persevere: for verily the promise of Allah is true: nor let those shake thy firmness, who have (themselves) no certainty of faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

Be patient. The promise of God is certainly true. Let not the faithless make you despair of the promise of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So be patient. Verily, the promise of Allah is true; and let not those who have no certainty of faith discourage you (from conveying Allah's Message).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore be patient; surely the promise of Allah is true and let not those who have no certainty hold you in light estimation.

Translated by

William Pickthall

So have patience (O Muhammad)! Allah's promise is the very truth, and let not those who have no certainty make thee impatient.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः धैर्य से काम लो निश्चय ही अल्लाह का वादा सच्चा है और जिन्हें विश्वास नहीं, वे तुम्हें कदापि हल्का न पाएँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو آپ صبر کیجیئے بیشک اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے (8) اور یہ بدیقین لوگ آپ کو برداشت نہ کرنے پاویں۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے نبی صبر کرو یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے اور آپ کو ہرگز ہلکا نہ کردیں وہ لوگ جو یقین نہیں کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبر کرو ، یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے ، اور ہرگز ہلکا نہ پائیں تم کو وہ لوگ جو یقین ، نہیں لاتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ صبر کیجیے بلاشبہ اللہ کا وعدہ حق ہے اور جو لوگ یقین نہیں کرتے وہ لوگ آپ کو بےبرداشت نہ بنا دیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو قائم رہ بیشک اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے اور اکھاڑ نہ دیں تجھ کو وہ لوگ جو یقین نہیں لاتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اے پیغمبر آپ برداشت کیجئے بیشک اللہ تعالیٰ وعدہ سچا ہے اور یہ محروم الیقین لوگ آپ کو آپ کی شان کیخلاف ہلکی اور چھچھوری باتوں پر آمادہ نہ کردیں