8 This is an historical argument for the Hereafter. It means this: "The Hereafter has not been denied only by a couple of the people in the world, but a large number of them have been involved in this disbelief in human history. Even there have been entire nations which either denied it altogether or lived heedless of it, or invented such false beliefs about life-after-death as rendered the concep... t of the Hereafter meaningless. Then the continuous experience of history reveals that in whatever form the Hereafter has been denied, its inevitable result has been that the people became corrupted morally, they lived irresponsible lives they transgressed all limits of tyranny and wickedness, which became the cause of the destruction of one nation after the other. Does not this experience of thousands of years of history, which has been faced by human generations successively, prove that the Hereafter is a reality whose denial is fatal to man? Man has come to believe in gravitation only because he has always experienced and seen material things falling to the ground. He has recognized poison to be poison only because whoever took poison died. Similarly, when the denial of the Hereafter has always Ied to the corruption of morals for man, is not this experience enough to teach the lesson that the Hereafter is a reality, and to live one's life heedless of it is dangerous?
9 The words athar-ul- and in the original may either mean to plough the land for cultivation, or to dig the earth for taking out canals, underground water channels, minerals, etc.
10 This contains an answer to the argument of those who regard mere material progress as the sign of a nation's being righteous. They argue like this: "Haw is it possible that Allah will make fuel of Hell those people who have exploited the resources of the earth on such a large scale, who have constructed wonderful works on the earth and given birth to grand civilizations ?" The Qur'an refutes this argument, thus: "Such works of construction have been built before also by many nations on a large scale. Then, have you not seen that those nations have perished along with their civilization and their grand and magnificent "works" ? There is no reason why the Law of God that has so treated in the world the mere material progress of a people lacking the right belief and conduct, will not treat them likewise in the Next World and make them fuel of Hell."
11 That is, "They came with such Signs as were sufficient for anyone to be convinced of their being the true Prophets." The mention of the coming of the Prophets in this context implies this: "On the one hand, there are evidences in man's own self, and in the universe around him, and in the continuous experience of human history, and, on the other, there also came such Prophets, one after the other, who showed clear Signs of their being true Prophets and warned (the people) that the Hereafter is sure to come."
12 That is, "The destruction that overtook those nations afterwards was not due to Allah's being unjust to them but due to the injustice they had done to themselves. The person (or persons) who neither thinks rightly himself nor adopts the right attitude by listening to others, will be himself responsible for his evil end if he meets destruction. God cannot be blamed for this, for God has not only made arrangements for conveying to man the knowledge of the reality through His Books and His Prophets, but also blessed tnan with the intellectual resources and powers by exploiting which he can always judge the authenticity of the knowledge brought by the Prophets and the Divine Books. Had God deprived man of this guidance and these resources and he had to meet with the consequences of following a wrong way then doubtlessly could God have been blamed for injustice." Show more
سورة الروم حاشیہ نمبر : 8
یہ آخرت کے حق میں تاریخی استدلال ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ آخرت کا انکار دنیا میں دو چار آدمیوں ہی نے تو نہیں کیا ہے ۔ انسانی تاریخ کے دوران میں کثیر التعداد انسان اس مرض میں مبتلا ہوتے رہے ہیں ۔ بلکہ پوری پوری قومیں ایسی گزری ہیں جنہوں نے یا تو اس کا انکار کیا ہے ، اس سے غا... فل ہوکر رہی ہیں ، یا حیات بعد الموت کے متعلق ایسے غلط عقیدے ایجاد کرلیے ہیں جن سے آخرت کا عقیدہ بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے ۔ پھر تاریخ کا مسلسل تجربہ یہ بتاتا ہے کہ انکار آخرت جس صورت میں بھی کیا گیا ہے اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں کے اخلاق بگڑے ، وہ اپنے آپ کو غیر ذمہ دار سمجھ کر شتر بے مہار بن گئے ، انہوں نے ظلم و فساد اور فسق و فجور کی حد کردی ، اور اسی چیز کی بدولت قوموں پر قومیں تباہ ہوتی چلی گئیں ۔ کیا ہزاروں سال کی تاریخ کا یہ تجربہ ، جو پے در پے انسانی نسلوں کو پیش آتا رہا ہے ، یہ ثابت نہیں کرتا کہ آخرت ایک حقیقت ہے جس کا انکار انسان کے لیے تباہ کن ہے؟ انسان کشش ثقل کا اسی لیے تو قائل ہوا ہے کہ تجربے اور مشاہدے سے اس نے مادی اشیاء کو ہمیشہ زمین کی طرف گرتے دیکھا ہے ۔ انسان نے زہر کو زہر اسی لیے تو مانا ہے کہ جس نے بھی زہر کھایا وہ ہلاک ہوا ۔ اسی طرح جب آخرت کا انکار ہمیشہ انسان کے لیے اخلاقی بگاڑ کا موجب ثابت ہوا ہے تو کیا یہ تجربہ یہ سبق دینے کے لیے کافی نہیں ہے کہ آخرت ایک حقیقت ہے اور اس کو نظر انداز کر کے دنیا میں زندگی بسر کرنا غلط ہے؟
سورة الروم حاشیہ نمبر : 9
اصل میں لفظ ّاَثَارُوا الْاَرْضَ استعمال ہوا ہے ۔ اس کا اطلاق زراعت کے لیے ہل چلانے پر بھی ہوسکتا ہے اور زمین کھود کر زمین پانی ، نہریں ، کاریزیں اور معدنیات وغیرہ نکالنے پر بھی ۔
سورة الروم حاشیہ نمبر : 10
اس میں ان لوگوں کے استدلال کا جواب موجود ہے جو محض مادی ترقی کو کسی قسم کے صالح ہونے کی علامت سمجھتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے زمین کے ذرائع کو اتنے بڑے پیمانے پر استعمال ( Exploit ) کیا ہے ، جنہوں نے دنیا میں عظیم الشان تعمیری کام کیے ہیں اور ایک شاندار تمدن کو جنم دیا ہے ، بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ اللہ تعالی ان کو جہنم کا ایندھن بنا دے ۔ قرآن اس کا جواب یہ دیتا ہے کہ یہ تعمیری کام پہلے بھی بہت سی قوموں نے بڑے پیمانے پر کیے ہیں ، پھر کیا تمہاری آنکھوں نے نہیں دیکھا کہ وہ قومیں اپنی تہزیب اور اپنے تمدن سمیت پیوند خاک ہوگئیں اور ان کی تعمیر کا قصر فلک بوس زمین پر آرہا ؟ جس خدا کے قانون نے یہاں عقیدہ حق اور اخلاق صالحہ کے بغیر محض مادی تعمیر کی یہ قدر کی ہے ، آخر کیا وجہ ہے کہ اسی خدا کا قانون دوسرے جہان میں انہیں واصل جہنم نہ کرے ؟
سورة الروم حاشیہ نمبر : 11
یعنی ایسی نشانیاں لے کر آئے جو ان کے نبی صادق ہونے کا یقین دلانے کے لیے کافی تھیں ۔ اس سیاق و سباق میں انبیاء کی آمد کے ذکر کا مطلب یہ ہے کہ ایک طرف انسان کے اپنے وجود میں ، اور اس سے باہر ساری کائنات کے نظام میں ، اور انسانی تاریخ کے مسلسل تجربے میں آخرت کی شہادتیں موجود تھیں ، اور دوسری طرف پے در پے ایسے انبیاء بھی آئے جن کے ساتھ ان کی نبوت کے برحق ہونے کی کھلی کھلی علامتیں پائی جاتی تھیں اور انہوں نے انسانوں کو خبردار کیا کہ فی الواقع آخرت آنے والی ہے ۔
سورة الروم حاشیہ نمبر : 12
یعنی اس کے بعد جو تباہی ان قوموں پر آئی وہ ان پر خدا کا ظلم نہ تھا بلکہ وہ ان کا اپنا طلم تھا جو انہوں نے اپنے اوپر کیا ۔ جو شخص یا گروہ نہ خود صحیح سوچے اور نہ کسی سمجھانے والے کے سمجھانے سے صحیح رویہ اختیار کرے اس پر اگر تباہی آتی ہے تو وہ آپ ہی اپنے برے انجام کا ذمہ دار ہے ۔ خدا پر اس کا الزام عائد نہیں کیا جاسکتا ۔ خدا نے تو اپنی کتابوں اور اپنے انبیاء کے ذریعہ سے انسان کو حقیقت کا علم دینے کا انتظام بھی کیا ہے ، اور وہ علمی و عقلی وسائل بھی عطا کیے ہیں جن سے کام لے کر وہ ہر وقت انبیاء اور کتب آسمانی کے دیے ہوئے علم کی صحت جانچ سکتا ہے ۔ اس رہنمائی اور ان ذرائع سے اگر خدا نے انسان کو محروم رکھا ہوتا اور اس حالت میں انسان کو غلط روی کے نتائج سے دو چار ہونا پڑتا تب بلا شبہ خدا پر ظلم کے الزام کی گنجائش نکل سکتی تھی ۔ Show more