Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 9

سورة الروم

اَوَ لَمۡ یَسِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَیَنۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَانُوۡۤا اَشَدَّ مِنۡہُمۡ قُوَّۃً وَّ اَثَارُوا الۡاَرۡضَ وَ عَمَرُوۡہَاۤ اَکۡثَرَ مِمَّا عَمَرُوۡہَا وَ جَآءَتۡہُمۡ رُسُلُہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ ؕ فَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیَظۡلِمَہُمۡ وَ لٰکِنۡ کَانُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ؕ﴿۹﴾

Have they not traveled through the earth and observed how was the end of those before them? They were greater than them in power, and they plowed the earth and built it up more than they have built it up, and their messengers came to them with clear evidences. And Allah would not ever have wronged them, but they were wronging themselves.

کیا انہوں نے زمین میں چل پھر کر یہ نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیسا ( برا ) ہو ؟ وہ ان سے بہت زیادہ توانا اور ( طاقتور ) تھے اور انہوں نے ( بھی ) زمین بوئی جوتی تھی اور ان سے زیادہ آباد کی تھی اور ان کے پاس ان کے رسول روشن دلائل لے کر آئے تھے یہ تو ناممکن تھا کہ اللہ تعالٰی ان پر ظلم کرتا لیکن ( دراصل ) وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَسِیۡرُوۡا
وہ چلے پھرے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَیَنۡظُرُوۡا
تو وہ دیکھتے
کَیۡفَ
کیسا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الَّذِیۡنَ
ان کا جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَشَدَّ
زیادہ شدید
مِنۡہُمۡ
ان سے
قُوَّۃً
قوت میں
وَّاَثَارُوا
اور انہوں نے ادھیڑا تھا
الۡاَرۡضَ
زمین کو
وَعَمَرُوۡہَاۤ
اور انہوں نے آباد کیا تھا اسے
اَکۡثَرَ
زیادہ
مِمَّا
اس سے جو
عَمَرُوۡہَا
انہوں نے آباد کیا اسے
وَجَآءَتۡہُمۡ
اور آئے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح دلائل کے
فَمَا
تو نہ
کَانَ
تھا
اللّٰہُ
اللہ
لِیَظۡلِمَہُمۡ
کہ وہ ظلم کرتا ان پر
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
وہ ظلم کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیانہیں
یَسِیۡرُوۡا
وہ چلے پھرے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَیَنۡظُرُوۡا
کہ وہ دیکھتے
کَیۡفَ
کیسا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَشَدَّ
بہت زیادہ
مِنۡہُمۡ
ان سے
قُوَّۃً
قوت میں
وَّاَثَارُوا
انہوں نے خوب پھاڑا تھا
الۡاَرۡضَ
زمین کو
وَعَمَرُوۡہَاۤ
اورآبادکیا اس کو
اَکۡثَرَ
زیادہ
مِمَّا
اس سے جو
عَمَرُوۡہَا
انہوں نے آباد کیا
وَجَآءَتۡہُمۡ
اور آئے تھے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
ان کے رسول
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل کے ساتھ
فَمَا
تو نہ
کَانَ
تھا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِیَظۡلِمَہُمۡ
کہ ظلم کرتاان پر
وَلٰکِنۡ
لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
ـ (خود ہی )ظلم کرتے
Translated by

Juna Garhi

Have they not traveled through the earth and observed how was the end of those before them? They were greater than them in power, and they plowed the earth and built it up more than they have built it up, and their messengers came to them with clear evidences. And Allah would not ever have wronged them, but they were wronging themselves.

کیا انہوں نے زمین میں چل پھر کر یہ نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیسا ( برا ) ہو ؟ وہ ان سے بہت زیادہ توانا اور ( طاقتور ) تھے اور انہوں نے ( بھی ) زمین بوئی جوتی تھی اور ان سے زیادہ آباد کی تھی اور ان کے پاس ان کے رسول روشن دلائل لے کر آئے تھے یہ تو ناممکن تھا کہ اللہ تعالٰی ان پر ظلم کرتا لیکن ( دراصل ) وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر یہ نہیں دیکھا کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں۔ وہ لوگ قوت میں بھی ان سے زیادہ تھے اور جتنا ان لوگوں نے زمین کو آباد کیا ہے انہوں نے زمین کو جوت کر اس سے زیادہ آباد کیا تھا۔ ان کے پاس (بھی) ہمارے رسول واضح دلائل لے کر آئے تھے۔ اللہ کا ان پر ظلم کرنے کا ارادہ نہیں تھا بلکہ وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کیاوہ زمین میں چلے پھرے نہیں؟ کہ وہ دیکھتے کہ اُن سے پہلے لوگوں کا کیساانجام ہوا۔وہ ان سے قوت میں بہت زیادہ تھے اور اُنہوں نے زمین کوخوب پھاڑا تھااوراُسے ان سے زیادہ آبادکیاتھااوراُن کے پاس اُن کے رسول واضح دلائل لائے ۔تو اﷲ تعالیٰ ایسانہ تھاکہ اُن پرظلم کرتالیکن اپنی جانوں پروہ خود ہی ظلم کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not travelled on earth, so that they may see how was the end of those before them? They were stronger than these in power, and they had tilled the land and had made it more populous than these have made it, and their messengers had come to them with clear proofs. So Allah was not to do injustice to them, but they used to do injustice to themselves.

کیا انہوں نے سیر نہیں کی ملک کی جو دیکھیں انجام کیسا ہوا ان سے پہلوں کا، ان سے زیادہ تھے زور میں اور جوتا انہوں نے زمین کو اور بسایا اس کو ان کے بسانے سے زیادہ اور پہنچے ان کے پاس رسول ان کے کھلے حکم لے کر سو اللہ نہ تھا ان پر ظلم کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ لوگ زمین میں گھومے پھرے نہیں کہ وہ دیکھتے کہ کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے وہ قوت میں ان سے کہیں زیادہ تھے اور انہوں نے زمین کو کاشت کیا اور اسے آباد کیا اس سے کہیں بڑھ کر جو (آ ج) انہوں نے آباد کیا اور ان کے پاس بھی ان کے رسول ( علیہ السلام) آئے تھے کھلی نشانیاں لے کر سو اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں تھا بلکہ انہوں نے خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have they not travelled through the earth that they may observe what was the end of their predecessors who were far mightier and tilled the land and built upon it more than these have ever built? And Allah's Messengers came to them with Clear Signs. It was not Allah Who wronged them, but it is they who wronged themselves.

اور کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں ان لوگوں کا انجام نظر آتا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟8 وہ ان سے زیادہ طاقت رکھتے تھے ، انہوں نے زمین کو خوب ادھیڑا تھا 9 اور اسے اتنا آباد کیا تھا جتنا انہوں نے نہیں کیا ہے ۔ 10 ان کےپاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر آئے ۔ 11 پھر اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہ تھا ، مگر وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے ۔ 12

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں ، تاکہ وہ یہ دیکھتے کہ ان سے پہلے جو لوگ تھے ان کا انجام کیسا ہوا؟ وہ طاقت میں ان سے زیادہ مضبوط تھے ، اور انہوں نے زمین کو بھی جوتا تھا ، اور جتنا ان لوگوں نے اسے آباد کیا ہے ، اس سے زیادہ انہوں نے اس کو آباد کیا تھا ، اور ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلے کھلے دلائل لے کر آئے تھے ، چنانچہ اللہ تو ایسا نہیں تھا کہ ان پر ظلم کرے ، لیکن وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نے ملکوں کی سیر نہیں کی (اگر کرتے) تو (اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے اگلے لوگوں کا کیا انجام ہوا جو زور میں ان سے کہیں زیادہ تھے انہوں نے زمین کو جوتا 2 اور جتنا انہوں نے آباد کیا ہے اس سے زیادہ آباد کیا اور ان کے پیغمبر ان کے پاس نشانیاں لیکر آئے معجزے پر انہوں نے نہ مانا آخر اپنے کئے کی سزا پائی تو اللہ ایسا نہیں جو ان پر ظلم کرتا لیکن وہ خود اپنی جانوں پر شرک اور کفر اور گناہ کر کے) ظلم کرتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں تو (جس میں) دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے ہوگزرے ہیں ان کا انجام کیا ہوا۔ وہ ان سے قوت میں بھی بڑے ہوئے تھے اور انہوں نے زمین کو جوتا اور جتنا انہوں نے اس کو آباد کررکھا ہے اس سے زیادہ انہوں نے اس کو آباد کیا تھا اور ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر نشانیاں (معجزات) لے کر آتے رہے۔ تو اللہ ایسے نہ تھے کہ ان پر زیادتی کرتے بلکہ وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا یہ لوگ زمین میں چلتے پھرتے نہیں ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیا ہوا ہے ؟ وہ لوگ ان سے زیادہ طاقت ور تھے۔ انہوں نے زمین کو خوب سر سبز و شاداب کیا تھا۔ اس کو اتنا آباد کیا تھا جتنا ان لوگوں نے بھی نہیں کیا ہے۔ ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے۔ پھر اللہ تو ظالم نہیں ہے البتہ وہ خود اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا اُن لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی (سیر کرتے) تو دیکھ لیتے کہ جو لوگ اُن سے پہلے تھے ان کا انجام کیسے ہوا۔ وہ اُن سے زورو قوت میں کہیں زیادہ تھے اور اُنہوں نے زمین کو جوتا اور اس کو اس سے زیادہ آباد کیا تھا جو اُنہوں نے آباد کیا۔ اور اُن کے پاس اُن کے پیغمبر نشانیاں لےکر آتے رہے تو خدا ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا۔ بلکہ وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they not journeyed in the land and observed what wise hath been the end of those before them? They were stronger than they in power and they brake up the earth and they inhabited it with greater affluence than these have inhabited it, and their apostles came unto them with evidences. And Allah was not one to wrong them, but themselves they were wont to wrong.

کیا یہ لوگ زمین میں چلتے پھرتے نہیں کہ یہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے ہوگذرے ہیں ان کا کیا انجام ہوا ہے وہ ان سے قوت میں بھی بڑے ہوئی تھے اور زمین کو بویا جوتا تھا اور اسے آباد کر رکھا تھا اس سے زیادہ جتنا انہوں نے اسے آباد کر رکھا ہے اور ان کے ہاں بھی ان کے پیغمبر معجزے لے کر آئے تھے سو اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہ تو خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ وہ دیکھتے کہ کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے؟ وہ ان سے قوت میں زیادہ اور زمین کو زرخیز بنانےاور آباد کرنے میں ان سے بڑھ چڑھ کر تھے اور ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے ۔ پس اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں تھا ، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں پس دیکھیں کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا کیا انجام ہوا ، وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور انہوں نے جتنا اس ( زمین ) کو آباد کیا اس سے زیادہ زمین میں کھیتی باڑی کی اور اس کو آباد کیا تھا اور ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے ، پس اللہ ( تعالیٰ ) ایسا نہیں تھا کہ ان لوگوں پر ظلم کرتا اور لیکن وہ لوگ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی ؟ (سیر کرتے) تو دیکھ لیتے جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ وہ ان سے زور و قوت میں کہیں زیادہ تھے۔ انہوں نے زمین کو جوتا اور اس کو اس سے زیادہ آباد کیا تھا جو انہوں نے آباد کیا اور ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں لے کر آتے رہے تو اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا بلکہ وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ چلے پھرے نہیں (اللہ کی) اس زمین میں تاکہ یہ دیکھ لیتے کہ کیسا ہوا انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں وہ لوگ قوت میں ان سے کہیں بڑھ کر سخت تھے انہوں نے (اپنے اغراض و مقاصد کے لئے) ادھیڑ ڈالا تھا زمین کو اور اس کو انہوں نے اس سے کہیں زیادہ آباد کیا تھا جتنا کہ (آج کے) ان لوگوں نے آباد کیا ہے اور ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر روشن نشانیاں لے کر آئے تو (انہوں نے اپنی مادی قوت و ترقی کے گھمنڈ میں ان کی تکذیب کی جس پر بالآخر وہ سب پکڑے گئے تو) کہیں اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر کوئی ظلم کرتا مگر وہ لوگ اپنی جانوں پر خود ہی ظلم کر رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھرکرنہیں دیکھاکہ ان لوگوں کا انجا م کیا ہواجوان سے پہلے گزرچکے ہیں وہ لوگ قوت میں بھی ان سے زیادہ تھے اور جتناان لوگوں نے زمین کو آباد کیا انہوں نے زمین کو جوت کراس سے زیادہ آباد کیا تھا ، ان کے پاس ( بھی ) ہمارے رسول واضح دلائل لے کر آئے تھے ، اللہ کا ان پر ظلم کرنے کا ارادہ نہیں تھابلکہ وہ خودہی اپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے کہ ان سے اگلوں کا انجام کیسا ہوا ( ف۱٤ ) وہ ان سے زیادہ زور آور تھے اور زمین جوتی اور آباد کی ان ( ف۱۵ ) کی آبادی سے زیادہ اور ان کے رسول ان کے پاس روشن نشانیاں لائے ( ف۱٦ ) تو اللہ کی شان نہ تھی کہ ان پر ظلم کرتا ( ف۱۷ ) ہاں وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ( ف۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ان لوگوں نے زمین میں سَیر و سیاحت نہیں کی تاکہ وہ دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جو ان سے پہلے تھے ، وہ لوگ اِن سے زیادہ طاقتور تھے ، اور انہوں نے زمین میں زراعت کی تھی اور اسے آباد کیا تھا ، اس سے کہیں بڑھ کر جس قدر اِنہوں نے زمین کو آباد کیا ہے ، پھر ان کے پاس ان کے پیغمبر واضح نشانیاں لے کر آئے تھے ، سو اﷲ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا ، لیکن وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

آیا یہ لوگ زمین میں چلتے پھرتے نہیں ہیں کہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا؟ وہ قوت میں ان سے زیادہ مضبوط تھے اور انہوں نے ان سے زیادہ زمین کو جَوتا بویا اور آباد کیا تھا ۔ اور ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے تو اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہ خود اپنے آپ پر ظلم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not travel through the earth, and see what was the end of those before them? They were superior to them in strength: they tilled the soil and populated it in greater numbers than these have done: there came to them their messengers with Clear (Signs). (Which they rejected, to their own destruction): It was not Allah Who wronged them, but they wronged their own souls.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not travelled through the land to see how terrible was the end of the people who lived before them. The people who lived before them were stronger than them in might, in tilling, and in developing the earth. Our Messengers came to them with clear miracles. God did not do an injustice to them but they wronged themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have they not traveled through the earth and observed how was the end of those before them? They were greater than them in power, and they plowed the earth and built it up more than they have built it up, and their messengers came to them with clear evidences. And Allah would not ever have wronged them, but they were wronging themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have they not travelled in the earth and seen how was the end of those before them? They were stronger than these in prowess, and dug up the earth, and built on it in greater abundance than these have built on it, and there came to them their apostles with clear arguments; so it was not beseeming for Allah that He should deal with them unjustly, but they dealt unjustly with their own souls.

Translated by

William Pickthall

Have they not travelled in the land and seen the nature of the consequence for those who were before them? They were stronger than these in power, and they dug the earth and built upon it more than these have built. Messengers of their own came unto them with clear proofs (of Allah's Sovereignty). Surely Allah wronged them not, but they did wrong themselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे धरती में चले-फिरे नहीं कि देखते कि उन लोगों का कैसा परिणाम हुआ जो उन से पहले थे? वे शक्ति में उन से अधिक बलवान थे और उन्होंने धरती को उपजाया और उस से कहीं अधिक उसे आबाद किया जितना उन्होंने आबाद किया था। और उन के पास उन के रसूल प्रत्यक्ष प्रमाण लेकर आए। फिर अल्लाह ऐसा न था कि उन पर ज़ुल्म करता। किन्तु वे स्वयं ही अपने आप पर ज़ुल्म करते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں جسمیں دیکھتے بھالتے کہ جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کا انجام کیا ہوا وہ ان سے قوت میں بھی بڑھے ہوئے تھے اور انہوں نے زمین کو بھی بویا جوتا تھا اور جتنا انہوں نے اس کو آباد کر رکھا ہے اس سے زیادہ انہوں نے اس کو آباد کیا تھا اور ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر معجزے لے کر آئے تھے سو خدا ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا و لیکن وہ تو خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ انہیں ان لوگوں کا انجام نظر آئے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں۔ وہ ان سے زیادہ طاقت رکھتے تھے، انہوں نے زمین کو خوب آباد کیا تھا اور اسے اتنا آباد کیا تھا جتنا انہوں نے نہیں کیا تھا۔ ان کے پاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر آئے۔ اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہ تھا مگر وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں ان لوگوں کا انجام نظر آتا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں ؟ وہ ان سے زیادہ طاقت رکھتے تھے ، انہوں نے زمین کو خوب ادھیڑا تھا اور اسے اتنا آباد کیا تھا جتنا انہوں نے نہیں کیا ہے۔ ان کے پاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر آئے۔ پھر اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہ تھا ، مگر وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا یہ لوگ زمین میں نہیں چلے پھرے، سو دیکھ لیتے کیا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے، وہ لوگ قوت کے اعتبار سے ان سے بڑھے ہوئے تھے اور انہوں نے زمین کو بویا جوتا اور اس سے زیادہ آباد کیا جتنا ان لوگوں نے آباد کیا ہے، اور ان کے پاس ان کے رسول واضح دلیلیں لے کر آئے، سو اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا، اور لیکن وہ لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا انہوں نے سیر نہیں کی ملک کی جو دیکھیں انجام کیسا ہوا ان سے پہلوں کا ان سے زیادہ تھے زور میں اور جوتا انہوں نے زمین کو اور بسایا اس کو ان کے بسانے سے زیادہ اور پہنچے ان کے پاس رسول ان کے لے کر کھلے حکم   سو اللہ نہ تھا ان پر ظلم کرنے والا لیکن وہ اپنا آپ برا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ ملک میں چلتے پھرتے نہیں چلیں پھریں تو دیکھیں کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کا حال یہ تھا کہ وہ ان سے قوت میں بھی زیادہ تھے اور انہوں نے زمین کو ان سے زیادہ بویا جو یا بھی تھا اور جس قدر ان لوگوں نے زمین کو آباد کر رکھا ہے انہوں نے ان سے کہیں زیادہ آباد کر رکھا تھا اور ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر کھلی کھلی نشانیاں لیکر آئے تھے سو خدا تعالیٰ کی یہ شان نہ تھی کہ وہ ان لوگوں پر ظلم کرتا لیکن وہ لوگ خود ہی اپنے اوپر آپ ظلم کرتے تھے