20 This particular admonition from the wisdom of Luqman has been cited here for two reasons: (1) He gave this admonition to his son, and obviously, no one can be insincere to one's own children. A person may deceive others, may behave hypocritically towards them, but no one, not even a most depraved person, will try to deceive and defraud his own children. Therefore, Luqman's admonishing his son thus is a clear proof of the fact that in his sight shirk was indeed the most heinous sin, and for that very reason he first admonished his dear son to refrain from this iniquity. (2) The second reason for this narration is that many parents from among the disbelievers of Makkah were compelling their children to turn away from the message of Tauhid being preached by the Holy Prophet Muhammad (upon whom be Allah's peace) and remain steadfast on the creed of shirk, as is being stated in the following verses. Therefore, those foolish people are being told, as if to say, The well-known sage of your own land had wished his children well by admonishing thetas to avoid shirk, now you should judge it for yourself whether you arc wishing your children well or ill when you compel them to follow the same creed of shirk."
21 Zulm means to deprive someone of his right and to act unjustly. Shirk is a grave iniquity because man sets up such beings as equals with his Creator and Providence and Benefactor as have no share whatever in creating him, nor in providing for him, nor in bestowing the blessings on him, which he is enjoying in the world. There could be no greater injustice than this. The Creator's right on man is that he should worship Him alone, but he worships others and so deprives Him of His right. Then, in whatever he does in connection with the worship of others than Allah, he exploits many things, from his own mind and body to the earth and heavens, whereas, all these things have been created by Allah, the One. and man has no right to use any of them in the worship of any other than Allah Then, the right of man's own self on him is that he should not debase and involve it in punishment. But when he worships others than his Creator. he debases his self as well as makes it deserving of the punishment. Thus, the entire life of a mushrik becomes Zulm in every aspect and at all times and his every breath becomes an expression of injustice and iniquity.
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :20
لقمان کی حکیمانہ باتوں میں سے اس خاص نصیحت کو دو مناسبتوں کی بنا پر یہاں نقل کیا گیا ہے ۔ اول یہ کہ انہوں نے یہ نصیحت اپنے بیٹے کو کی تھی اور ظاہر بات ہے کہ آدمی دنیا میں سب سے بڑھ کر اگر کسی کے حق میں مخلص ہو سکتا ہے تو وہ اس کی اپنی اولاد ہی ہے ۔ ایک شخص دوسروں کو دھوکا دے سکتا ہے ، ان سے منافقانہ باتیں کر سکتا ہے ، لیکن اپنی اولاد کو تو ایک برے سے برا آدمی بھی فریب دینے کی کوشش کبھی نہیں کر سکتا ۔ اس لیے لقمان کا اپنے بیٹے کو یہ نصیحت کرنا اس بات کی صریح دلیل ہے کہ ان کے نزدیک شرک فی الواقع ایک بد ترین فعل تھا اور اسی بنا پر انہوں نے سب سے پہلی جس چیز کی اپنے لخت جگر کو تلقین کی وہ یہ تھی کہ اس گمراہی سے اجتناب کرے ۔ دوسری مناسبت اس حکایت کی یہ ہے کہ کفار مکہ میں سے بہت سے ماں باپ اس وقت اپنی اولاد کو دین شرک پر قائم رہنے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت توحید سے منہ موڑ لینے پر مجبور کر رہے تھے ، جیسا کہ آگے کی آیات بتا رہی ہیں ۔ اس لئے ان نادانوں کو سنایا جا رہا ہے کہ تمہاری سرزمین کے مشہور حکیم نے تو اپنی اولاد کی خیر خواہی کا حق یوں ادا کیا تھا کہ اسے شرک سے پرہیز کرنے کی نصیحت کی ۔ اب تم جو اپنی اولاد کو اسی شرک پر مجبور کر رہے ہو تو یہ ان کے ساتھ بد خواہی ہے یا خیر خواہی؟
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :21
ظلم کے اصل معنی ہیں کسی کا حق مارنا اور انصاف کے خلاف کام کرنا ۔ شرک اس وجہ سے ظلم عظیم ہے کہ آدمی ان ہستیوں کو اپنے خالق اور رازق اور منعم کے برابر لا کھڑا کرتا ہے جن کا نہ اس کے پیدا کرنے میں کوئی حصہ ، نہ اس کو رزق پہنچانے میں کوئی دخل ، اور نہ ان نعمتوں کے عطا کرنے میں کوئی شرکت جن سے آدمی اس دنیا میں متمتع ہو رہا ہے ۔ یہ ایسی بے انصافی ہے جس سے بڑھ کر کسی بے انصافی کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔ پھر آدمی پر اس کے خالق کا حق ہے کہ وہ صرف اسی کی بندگی و پرستش کرے ، مگر وہ دوسروں کی بندگی بجا لا کر اس کا حق مارتا ہے ۔ پھر اس بندگی غیر کے سلسلے میں آدمی جو عمل بھی کرتا ہے اس میں وہ اپنے ذہن و جسم سے لے کر زمین و آسمان تک کی بہت سی چیزوں کو استعمال کرتا ہے ، حالانکہ یہ ساری چیزیں اللہ وحدہ لا شریک کی پیدا کردہ ہیں اور ان میں سے کسی چیز کو بھی اللہ کے سوا کسی دوسرے کی بندگی میں استعمال کرنے کا اسے حق نہیں ہے ۔ پھر آدمی پر خود اس کے اپنے نفس کا یہ حق ہے کہ وہ اسے ذلت اور عذاب میں مبتلا نہ کرے ۔ مگر وہ خالق کو چھوڑ کر مخلوق کی بندگی کر کے اپنے آپ کو ذلیل بھی کرتا ہے اور مستحق عذاب بھی بناتا ہے ۔ اس طرح مشرک کی پوری زندگی ایک ہر جہتی اور ہمہ وقتی ظلم بن جاتی ہے جس کا کوئی سانس بھی ظلم سے خالی نہیں رہتا ۔