Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 15

سورة لقمان

وَ اِنۡ جَاہَدٰکَ عَلٰۤی اَنۡ تُشۡرِکَ بِیۡ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلۡمٌ ۙ فَلَا تُطِعۡہُمَا وَ صَاحِبۡہُمَا فِی الدُّنۡیَا مَعۡرُوۡفًا ۫ وَّ اتَّبِعۡ سَبِیۡلَ مَنۡ اَنَابَ اِلَیَّ ۚ ثُمَّ اِلَیَّ مَرۡجِعُکُمۡ فَاُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۵﴾

But if they endeavor to make you associate with Me that of which you have no knowledge, do not obey them but accompany them in [this] world with appropriate kindness and follow the way of those who turn back to Me [in repentance]. Then to Me will be your return, and I will inform you about what you used to do.

اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کا دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ شریک کرے جس کا تجھے علم نہ ہو تو تو ان کا کہنا نہ ماننا ، ہاں دنیا میں ان کے ساتھ اچھی طرح بسر کرنا اور اس کی راہ چلنا جو میری طرف جھکا ہوا ہو تمہارا سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو کچھ کرتے ہو اس سے پھر میں تمہیں خبردار کردوں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
جَاہَدٰکَ
دونوں کوشش کریں تمہارے ساتھ
عَلٰۤی
اس پر
اَنۡ
کہ
تُشۡرِکَ
تم شریک کرو
بِیۡ
میرے ساتھ
مَا
اسے جو
لَیۡسَ
نہیں
لَکَ
تمہیں
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
فَلَا
تو نہ
تُطِعۡہُمَا
تم اطاعت کرو ان دونوں کی
وَصَاحِبۡہُمَا
اور ساتھ رہو ان دونوں کے
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
مَعۡرُوۡفًا
بھلے طریقے سے
وَّاتَّبِعۡ
اور پیروی کرو
سَبِیۡلَ
راستے کی
مَنۡ
اس کی جو
اَنَابَ
رجوع کرے
اِلَیَّ
میری طرف
ثُمَّ
پھر
اِلَیَّ
طرف میرے ہی
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
فَاُنَبِّئُکُمۡ
پھر میں بتاؤں گا تمہیں
بِمَا
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
جَاہَدٰکَ
وہ دونوں دباؤ ڈالیں تجھ پر
عَلٰۤی
اوپر
اَنۡ
یہ کہ
تُشۡرِکَ
تو کسی کو شریک کرے
بِیۡ
میرے ساتھ
مَا
جس کا
لَیۡسَ
نہیں ہے
لَکَ
تجھے
بِہٖ
ا س کا
عِلۡمٌ
علم
فَلَاتُطِعۡہُمَا
پھر نہ تم اطاعت کرنا ان دونوں کی
وَصَاحِبۡہُمَا
اور ان دونوں کے ساتھ ہو
فِی الدُّنۡیَا
دنیامیں
مَعۡرُوۡفًا
اچھے طریقے سے
وَّاتَّبِعۡ
اور تم چلو
سَبِیۡلَ
ـ(اس کے) راستے پر
مَنۡ
جس نے 
اَنَابَ
رجو ع کیا
اِلَیَّ
میری طرف
ثُمَّ
پھر
اِلَیَّ
میری طرف ہی
مَرۡجِعُکُمۡ
پلٹنا ہے تمہارا
فَاُنَبِّئُکُمۡ
تو میں بتادوں گا تمہیں
بِمَا
جو کچھ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

But if they endeavor to make you associate with Me that of which you have no knowledge, do not obey them but accompany them in [this] world with appropriate kindness and follow the way of those who turn back to Me [in repentance]. Then to Me will be your return, and I will inform you about what you used to do.

اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کا دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ شریک کرے جس کا تجھے علم نہ ہو تو تو ان کا کہنا نہ ماننا ، ہاں دنیا میں ان کے ساتھ اچھی طرح بسر کرنا اور اس کی راہ چلنا جو میری طرف جھکا ہوا ہو تمہارا سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو کچھ کرتے ہو اس سے پھر میں تمہیں خبردار کردوں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر وہ تجھ پر یہ دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک بنائے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کا کہا نہ ماننا۔ البتہ دنیوی معاملات میں ان سے بھلائی کے ساتھ رفاقت کرنا مگر پیروی اس شخص کی راہ کی کرنا جس نے میری طرف رجوع کیا ہو۔ پھر تمہیں میرے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے تو میں تمہیں بتادوں گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ دونوں تجھ پردباؤڈالیں کہ میرے ساتھ توکسی کوشریک کرے جس کاتجھے علم بھی نہیں پھر اُن دونوں کی اطاعت نہ کرنااوردنیامیں اُن دونوں کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو اور اُس کے راستے پر چلوجس نے میری طرف رجوع کیا، پھر میری طرف ہی تمہارا پلٹناہے تو میں تمہیں بتادوں گاجوکچھ تم عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they force you to ascribe to Him partners about whom you have no knowledge, do not obey them. And be with them in this world, with due fairness, and follow the way of the one who has turned himself towards Me. Then, towards Me is your return, so I shall tell you about what you had been doing.|"

اور اگر وہ دونوں تجھ سے اڑیں اس بات پر کہ شریک مان میرا اس چیز کو جو تجھ کو معلوم نہیں تو ان کا کہنا مت مان اور ساتھ دے ان کا دنیا میں دستور کے موافق اور راہ چل اس کی جو رجوع ہوا میری طرف پھر میری طرف ہے تم کو پھر آنا پھر میں جتلا دوں گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر وہ تم پر دباؤڈالیں کہ تم میرے ساتھ شریک کرو اس چیز کو جس کا تمہارے پاس کوئی علم نہیں تو ان کا کہنا مت مانو اور دنیا میں ان کے ساتھ رہو بہتر انداز میں اور پیروی کرو اس شخص کی جو میری طرف رخ کرچکا ہے پھر میری ہی طرف تمہارا لوٹنا ہے پھر میں تمہیں جتلا دوں گا جو کچھ تم کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if they press you to associate others with Me in My Divinity, (to associate) those regarding whom you have no knowledge (that they are My associates), do not obey them. And yet treat them well in this world, and follow the way of him who turns to Me in devotion. Eventually it is to Me that all of you shall return, and I shall then tell you all that you did.”

لیکن وہ اگر دباؤ ڈالیں کہ میرے ساتھ تو کسی ایسے کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا 24 تو ان کی بات ہرگز نہ مان ۔ دنیا میں ان کے ساتھ نیک برتاؤ کرتا رہ مگر پیروی اس شخص کے راستے کی کر جس نے میری طرف رجوع کیا ہے ۔ پھر تم سب کو پلٹنا میری ہی طرف ہے ، 25 اس وقت میں تمہیں بتا دوں گا کہ تم کیسے عمل کرتے رہے ہو 26 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر وہ تم پر یہ زور ڈالیں کہ تم میرے ساتھ کسی کو ( خدائی میں ) شریک قرار دو جس کی تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں تو ان کی بات مت مانو ، اور دنیا میں ان کے ساتھ بھلائی سے رہو ، ( ٨ ) اور ایسے شخص کا راستہ اپناؤ جس نے مجھ سے لو لگا رکھی ہو ۔ ( ٩ ) پھر تم سب کو میرے پاس لوٹ کر آنا ہے ، اس وقت میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تیرے ماں باپ زور زبردستی سے یہ کہیں کہ اللہ کے ساتھ انکو شریک کر جن کے شریک ہونے کی تیرے پاس کوئی سند 7 نہیں تو ان کا کہنا مت مان 8 اور دنیا میں ان کے ساتھ دستور کے موافق رہ 9 اور دین میں اس کی راہ پر چل جو میری طرف رجوع ہے 10 پھر میرے ہی پاس تم کو لوٹ کر آنا ہے میں تم کو جتال دوں گا جو تم دنیا میں کرتے رہے (اس کا بدلہ دے کر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر وہ دونوں تم سے اس بات کی کوشش کریں کہ میرے ساتھ ایسی چیز کو شریک ٹھہراؤ جس کا تمہارے پاس کوئی علم نہیں تو ان کا کہنا مت مانو اور اس کے ساتھ دنیا میں اچھے طریقے سے بسر کرو اور اس راستے پر چلنا جو میری طرف رجوع (متوجہ) ہو پھر تمہیں میری طرف ہی پلٹ کر آنا ہے پھر میں تمہیں تمہارے اعمال کی خبردوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ دونوں (ماں باپ) تم پر اس بات کا زور ڈالیں کہ تم اللہ کے ساتھ شرک کرو جس کا تمہیں علم نہیں ہے تو ان دونوں (ماں باپ) کی اطاعت مت کرنا لیکن دنیا کے معاملات میں ان سے حسن سلوک کرتے رہنا۔ اور تم اس راستے کی پیروی کرنا جو تمہیں میر طرف پھیر دے۔ بہر حال تمہیں میری طرف ہی لوٹنا ہے۔ پھر میں بتائوں گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر وہ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک کرے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کا کہا نہ ماننا۔ ہاں دنیا (کے کاموں) میں ان کا اچھی طرح ساتھ دینا اور جو شخص میری طرف رجوع لائے اس کے رستے پر چلنا پھر تم کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ تو جو کام تم کرتے رہے میں سب سے تم کو آگاہ کروں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if the twain strive with thee to make thee associate with Me that for which thou hast no knowledge, then obey them not. And bear them thou company in the world reputably, and follow thou the path of him who turneth penitently unto Me. Then unto Me is your return, and I shall declare unto you that which ye have been working.

اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس کا زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہرائے جس کی تیرے پاس کوئی دلیل نہیں تو تو ان کا کہا نہ ماننا اور دنیا میں ان کے ساتھ خوبی سے بسر کئے جانا ۔ اور اسی کی راہ پر چلنا جو میری طرف رجوع کئے ہو ۔ پھر تم (سب) کو میرے پاس آنا ہے پھر جو کچھ تم کرتے رہتے تھے میں تمہیں سب جتلا دوں گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ تجھ پر دباؤ ڈالےں کہ تو کسی چیز کو میرا شریک ٹھہرا – جس کے باب میں تیرے پاس کوئی دلیل نہیں – تو ان کی بات نہ مانیو اور دنیا میں ان کے ساتھ نیک سلوک رکھیو اور پیروی ان کے طریقہ کی کیجیو جو میری طرف متوجہ ہیں ۔ پھر میری ہی طرف تمہارا لوٹنا ہے اور جو کچھ تم کرتے رہے ہو ، اس سے تم کو آگاہ کروں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر وہ دونوں تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ ایسی چیز کو شریک جس کا تجھے علم نہیں ہے پس تو ان دونوں کی ( اس بات میں ) فرماںبرداری نہ کر اور دنیا میں ان کے ساتھ اچھا سلوک کر اور اسی کے راستے کی پیروی کر جس نے میری طرف رجوع کرلیا ہے ، پھر تم ( سب ) کو میری ہی طرف لوٹنا ہے پس میں تم لوگوں کو جو کچھ تم کرتے تھے بتلادوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر وہ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک کرے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کا کہا نہ ماننا، ہاں دنیا کے کاموں میں ان کا اچھی طرح ساتھ دینا اور جو شخص میری طرف رجوع کرے اس کے رستے پر چلنا پھر تم کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ تو جو عمل تم کرتے رہے، میں سب سے تم کو آگاہ کروں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر وہ تجھے اس بات پر مجبور کریں کہ تو میرے ساتھ شریک ٹھہرائے کسی ایسی چیز کو جس کے بارے میں تیرے پاس کوئی علم (اور سند) نہیں تو ان کا کہنا نہ ماننا ہاں دنیا (کے معاملات) میں ان کے ساتھ نیکی کا برتاؤ کرتے رہنا مگر (دین کے بارے میں) پیروی اسی شخص کے راستے کی کرنا جو میری طرف رجوع کئے رہے پھر تم سب لوگوں کو بہرحال لوٹنا میری ہی طرف ہے تب میں بتادوں گا تم سب کو وہ سب کچھ جو تم لوگ کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اوراگروہ تجھ پر دبائوڈالیں کہ تو میرے ساتھ دوسروں کو شریک کرے جس کا تجھے علم نہیں توان کاکہانہ ماننا ، البتہ دنیاوی معاملات میں ان کے ساتھ بھلائی کرتارہ ، مگر پیروی اس شخص کی راہ کی کرناجس نے میری طرف رجوع کیا ہو ، پھرتمہیں میرے پاس ہی لوٹ کرآنا ہے تومیں تمہیں بتادونگاجو کچھ تم کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ دونوں تجھ سے کوشش کریں کہ میرا شریک ٹھہرائے ایسی چیز کو جس کا تجھے علم نہیں ( ف۲۱ ) تو ان کا کہنا نہ مان ( ف۲۲ ) اور دنیا میں اچھی طرح ان کا ساتھ دے ( ف۲۳ ) اور اس کی راہ چل جو میری طرف رجوع لایا ( ف۲٤ ) پھر میری ہی طرف تمہیں پھر آنا ہے تو میں بتادوں گا جو تم کرتے تھے ( ف۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کی کوشش کریں کہ تو میرے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہرائے جس ( کی حقیقت ) کا تجھے کچھ علم نہیں ہے تو ان کی اطاعت نہ کرنا ، اور دنیا ( کے کاموں ) میں ان کا اچھے طریقے سے ساتھ دینا ، اور ( عقیدہ و امورِ آخرت میں ) اس شخص کی پیروی کرنا جس نے میری طرف توبہ و طاعت کا سلوک اختیار کیا ۔ پھر میری ہی طرف تمہیں پلٹ کر آنا ہے تو میں تمہیں ان کاموں سے باخبر کر دوں گا جو تم کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ تجھ پر دباؤ ڈالیں کہ تو کسی ایسی چیز کو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے کوئی علم نہیں ہے تو پھر ان کی اطاعت نہ کر اور دنیا میں ان کے ساتھ نیک سلوک کر اور اس شخص کے راستہ کی پیروی کر جو ( ہر معاملہ میں ) میری طرف رجوع کرے پھر تم سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے ۔ تو ( اس وقت ) میں تمہیں بتاؤں گا کہ جو کچھ تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But if they strive to make thee join in worship with Me things of which thou hast no knowledge, obey them not; yet bear them company in this life with justice (and consideration), and follow the way of those who turn to me (in love): in the end the return of you all is to Me, and I will tell you the truth (and meaning) of all that ye did."

Translated by

Muhammad Sarwar

If they try to force you to consider things equal to Me, which you cannot justify, equal to Me, do not obey them. Maintain lawful relations with them in this world and follow the path of those who turn in repentance to Me. To Me you will all return and I shall tell you all that you have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they strive with you to make you join in worship with Me others that of which you have no knowledge, then obey them not; but behave with them in the world kindly, and follow the path of him who turns to Me in repentance and in obedience. Then to Me will be your return, and I shall tell you what you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they contend with you that you should associate with Me what you have no knowledge of, do not obey them, and keep company with them in this world kindly, and follow the way of him who turns to Me, then to Me is your return, then will I inform you of what you did--

Translated by

William Pickthall

But if they strive with thee to make thee ascribe unto Me as partner that of which thou hast no knowledge, then obey them not. Consort with them in the world kindly, and follow the path of him who repenteth unto Me. Then unto Me will be your return, and I shall tell you what ye used to do -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु यदि वे तुझ पर दबाव डाले कि तू किसी को मेरे साथ साझी ठहराए, जिस का तुझे ज्ञान नहीं, तो उस की बात न मानना और दुनिया में उस के साथ भले तरीके से रहना। किन्तु अनुसरण उस व्यक्ति के मार्ग का करना जो मेरी ओर रुजू हो। फिर तुम सबको मेरी ही ओर पलटना है; फिर मैं तुम्हें बता दूँगा जो कुछ तुम करते रहे होगे।"-

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تجھ پر دونوں اس بات کا زور ڈالیں تو میرے ساتھ ایسی چیز کو شریک ٹھیرا جس کی تیرے پاس کوئی دلیل نہ ہو (9) تو تو ان کا کچھ کہنا نہ ماننا اور دنیا میں ان کے ساتھ خوبی سے بسر کرنا اور اسی کی راہ پر چلنا جو میری طرف رجوع ہو (1) پھر تم سب کو میرے پاس آنا ہے پھر میں تم کو جتلا دوں گا جو کچھ تم کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

والدین تجھ پر دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا تو ان کی بات ہرگز نہ ماننا۔ دنیا میں ان کے ساتھ نیک برتاؤ کر مگر پیروی اس شخص کے راستے کی کرنا جس نے میری طرف رجوع کیا ہے پھر تم سب کو میری طرف ہی پلٹنا ہے، میں تمہیں بتادوں گا کہ تم کیا عمل کرتے رہے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اگر وہ تجھ پر دباؤ ڈالیں کہ میرے ساتھ تو کسی ایسے کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا تو ان کی بات ہرگز نہ مان۔ دنیا میں ان کے ساتھ نیک برتاؤ کرتا رہ مگر پیروی اس شخص کے راستے کی کر جس نے میری طرف رجوع کیا ہے۔ پھر تم سب کو پلٹنا میری ہی طرف ہے ، اس وقت میں تمہیں بتا دوں گا کہ تم کیسے عمل کرتے رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تیرے ماں باپ تجھ پر زور دیں کہ تو میرے ساتھ شرک کرے جس کی تیرے پاس کوئی دلیل نہیں تو ان کی فرمانبرداری نہ کرنا، اور ان کے ساتھ دنیا میں خوبی کے ساتھ رہنا، اور جو شخص میری طرف متوجہ ہو اس کا اتباع کرنا پھر تم سب کو میری طرف لوٹنا ہے سو میں تمہیں ان اعمال سے باخبر کردوں گا جو تم کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ دونوں تجھ سے اڑیں اس بات پر کہ شریک مان میرا اس چیز کو جو تجھ کو معلوم نہیں تو ان کا کہنا مت مان اور ساتھ دے ان کا دنیا میں دستور کے موافق اور راہ چل اس کی جو رجوع ہوا میری طرف پھر میری طرف ہے تم کو پھر آنا میں جتلادوں گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کا زور ڈالیں کہ تو ایسی چیز کو میرا شریک ٹھہرام جسکے معبود ہونے کی کوئی دلیل تیرے پاس نہیں ہے تو ان دونوں کا کہنا نہ مان ہاں دنیوی معاملات میں بھلی طرح ان کا رفیق اور ہم صحبت رہ اور اسی شخص کی راہ چل جو میری طرف رجوع ہوا پھر تم سب کو میری طرف واپس آنا ہے سو میں تم کو ان تمام اعمال کی حقیقت سے آگاہ کر دوں گا جو تم کیا کرتے تھے