Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 16

سورة لقمان

یٰبُنَیَّ اِنَّہَاۤ اِنۡ تَکُ مِثۡقَالَ حَبَّۃٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ فَتَکُنۡ فِیۡ صَخۡرَۃٍ اَوۡ فِی السَّمٰوٰتِ اَوۡ فِی الۡاَرۡضِ یَاۡتِ بِہَا اللّٰہُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَطِیۡفٌ خَبِیۡرٌ ﴿۱۶﴾

[And Luqman said], "O my son, indeed if wrong should be the weight of a mustard seed and should be within a rock or [anywhere] in the heavens or in the earth, Allah will bring it forth. Indeed, Allah is Subtle and Acquainted.

پیارے بیٹے! اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر ہو پھر وہ ( بھی ) خواہ کسی چٹان میں ہو یا آسمانوں میں ہو یا زمین میں ہو اسے اللہ تعالٰی ضرور لائے گا اللہ تعالٰی بڑا باریک بین اور خبردار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰبُنَیَّ
اے میرے بیٹے
اِنَّہَاۤ
بےشک وہ
اِنۡ
اگر
تَکُ
ہو وہ(شے)
مِثۡقَالَ
وزن برابر
حَبَّۃٍ
دانے
مِّنۡ خَرۡدَلٍ
رائی کے
فَتَکُنۡ
پھر ہو وہ
فِیۡ صَخۡرَۃٍ
کسی چٹان میں
اَوۡ
یا
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
اَوۡ
یا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
یَاۡتِ
لے آئے گا
بِہَا
اسے جو
اللّٰہُ
اللہ
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَطِیۡفٌ
بہت باریک بین ہے
خَبِیۡرٌ
خوب باخبر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰبُنَیَّ
اے میرے چھوٹے بیٹے
اِنَّہَاۤ
یقیناًوہ
اِنۡ
اگر
تَکُ
ہووہ
مِثۡقَالَ
وزن
حَبَّۃٍ
ایک دانے کے
مِّنۡ خَرۡدَلٍ
رائی کے
فَتَکُنۡ
پس ہو وہ
فِیۡ صَخۡرَۃٍ
کسی چٹان میں
اَوۡ فِی السَّمٰوٰتِ
یاآسمانوں میں
اَوۡ فِی الۡاَرۡضِ
یا زمین میں
یَاۡتِ
لے آئے گا
بِہَا
اس کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَطِیۡفٌ
بڑا باریک بین
خَبِیۡرٌ
پوری خبررکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

[And Luqman said], "O my son, indeed if wrong should be the weight of a mustard seed and should be within a rock or [anywhere] in the heavens or in the earth, Allah will bring it forth. Indeed, Allah is Subtle and Acquainted.

پیارے بیٹے! اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر ہو پھر وہ ( بھی ) خواہ کسی چٹان میں ہو یا آسمانوں میں ہو یا زمین میں ہو اسے اللہ تعالٰی ضرور لائے گا اللہ تعالٰی بڑا باریک بین اور خبردار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پیارے بیٹے ! اگر (تیرا عمل) رائی کے دانہ کے برابر بھی ہو وہ خواہ کسی چٹان میں ہو یا آسمانوں میں ہو یا زمین میں، اللہ اسے نکال لائے گا۔ اللہ یقینا باریک بین اور باخبر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اےمیرے چھوٹے بیٹے !اگر کوئی چیزرائی کے دانے کے وزن کی ہو، پس وہ کسی چٹان میں ہویا آسمانوں میں ہویازمین میں تواﷲ تعالیٰ اُس کولے آئے گا ،یقیناًاﷲ تعالیٰ بڑا باریک بیں،پوری خبر رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|"My dear son, in fact, if there be anything to the measure of a grain of rye, and it be (hidden) in a rock or in the heavens or in the earth, Allah will bring it forth. Surely, Allah is All-Fine, All Aware.

اے بیٹے اگر کوئی چیز ہو برابر رائی کے دانہ کی پھر وہ ہو کسی پتھر میں یا آسمانوں میں یا زمین میں لا حاضر کرے اس کو اللہ بیشک اللہ جانتا ہے چھپی ہوئی چیزوں کو خبردار ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے میرے بچے ! اگر وہ (کوئی اچھا یا برا عمل) رائی کے دانے کے برابر بھی ہو پھر وہ ہو کسی چٹان میں یا آسمانوں میں یا زمین کے اندر اسے اللہ لے آئے گا یقیناً اللہ بہت باریک بین ہرچیز کی خبر رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Luqman said): “Son, Allah will bring forth everything even if it be as small as the grain of a mustard seed even though it be hidden inside a rock or (anywhere) in the heavens or earth. Allah is Most Subtle, All-Aware.

۔ ( اور لقمان27 نے کہا تھا کہ ) بیٹا ، کوئی چیز رائی کے دانہ برابر بھی ہو اور کسی چٹان میں یا آسمانوں یا زمین میں کہیں چھپی ہوئی ہو ، اللہ اسے نکال لائے گا 28 ۔ وہ باریک بیں اور باخبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( لقمان نے یہ بھی کہا ) بیٹا ! اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر بھی ہو ، اور وہ کسی چٹان میں ہو ، یا آسمانوں میں یا زمین میں ، تب بھی اللہ اسے حاضر کردے گا ۔ یقین جانو اللہ بڑا باریک بین ، بہت باخبر ہے ۔ ( ١٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیٹا اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر ہو پھر (فرض کرو کہ) وہ ساتوں زمینوں کے تلے) ایک پتھر پر ہو یا آسمان اور زمین میں (کہیں) ہو تو اللہ تعالیٰ قیامت کی دن اس کو حساب لینے کے لئے حاضر کریگا بیشک اللہ بڑی باریک نظر والا خبر دار ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے میرے بیٹے ! اگر کوئی عمل رائی کے دانہ کے برابر ہو پھر وہ کسی چٹان کے اندر ہو یا آسمانوں کے اندر ہو یا زمین کے اندر ہو (تب بھی) اللہ اس کو حاضر کردیں گے بیشک اللہ بڑے باریک بین (اور) باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے میرے بیٹے ! اگر (برائی) رائی کے دانے کے برابر بھی ہوگی پھر وہ کسی سخت پتھر کی چٹان کے اندر یا اسمانوں اور زمین میں (کسی جگہ بھی چھپی ہوئی ہوگی) تو اللہ اس کو (باہر نکال) لائے گا۔ بیشک اللہ تمام چھپی ہوئی چیزوں کو جانتا ہے اور خبر رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(لقمان نے یہ بھی کہا کہ) بیٹا اگر کوئی عمل (بالفرض) رائی کے دانے کے برابر بھی (چھوٹا) ہو اور ہو بھی کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں (مخفی ہو) یا زمین میں۔ خدا اُس کو قیامت کے دن لاموجود کرے گا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا باریک بین (اور) خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O my son! though it be but the weight of a grain of mustard-seed, and though it be in a rock or in the heavens, or in the earth, Allah shall bring it forth. Verily Allah is subtile, Aware.

اے بیٹا اگر کوئی عمل رائی کے دانہ کی برابر ہو پھر کسی پتھر کے اندر ہو یا آسمانوں میں ہو یا زمین کے اندر ہو اللہ اسے لے ہی آئے گا بیشک اللہ بڑا باریک بین ہے بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میرے بیٹے! کوئی عمل اگر رائی کے دانے کے برابر بھی ہوگا تو خواہ وہ کسی گھاٹی میں ہو یا آسمانوں یا زمین میں ہو ، اللہ اس کو حاضر کردے گا ۔ بیشک اللہ نہایت ہی باریک بین اور باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے بیٹے! اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر ہو پھر وہ کسی چٹان کے اندر ہو یا آسمان میں ہو یا مین میں ہو ( تب بھی ) اس کو اللہ ( تعالیٰ ) حاضر کردے گا ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) بڑا باریک بین اور ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(لقمان نے یہ بھی کہا کہ) ” بیٹا اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر بھی چھوٹا ہو اور وہ کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں چھپا ہوا ہو یا زمین میں، اللہ اس کو قیامت کے دن لا موجود کرے گا۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ باریک بین اور خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور لقمٰن نے مزید کہا) اے میرے پیارے بیٹے اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر بھی ہو پھر وہ کسی چٹان کے اندر ہو یا کہیں آسمانوں (کی بلندیوں) میں یا زمین (کی تہوں) میں کہیں پوشیدہ ہو پھر بھی اللہ اس کو نکال لائے گا کہ بلاشبہ وہ بڑا باریک بیں انتہائی باخبر ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے بیٹے اگر ( تیرا عمل ) رائی کے دانے کے برابربھی ہووہ خواہ کسی چٹان میں ہویاآسمانوں میں ہویازمین میں ، اللہ اسے نکال لائے گا ، اللہ یقینا باریک بین اور باخبرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے میرے بیٹے برائی اگر رائی کے دانہ برابر ہو پھر وہ پتھر کی چٹان میں یا آسمان میں یا زمین میں کہیں ہو ( ف۲٦ ) اللہ اسے لے آئے گا ( ف۲۷ ) بیشک اللہ ہر باریکی کا جاننے والا خبردار ہے ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( لقمان نے کہا: ) اے میرے فرزند! اگر کوئی چیز رائی کے دانہ کے برابر ہو ، پھر خواہ وہ کسی چٹان میں ( چھُپی ) ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں ( تب بھی ) اﷲ اسے ( روزِ قیامت حساب کے لئے ) موجود کر دے گا ۔ بیشک اﷲ باریک بین ( بھی ) ہے آگاہ و خبردار ( بھی ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے بیٹا! اگر کوئی ( نیک یا بد ) عمل رائی کے دانہ کے برابر بھی ہو اور کسی پتھر کے نیچے ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں تو اللہ اسے لے ہی آئے گا بے شک اللہ بڑا باریک بین اور بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O my son!" (said Luqman), "If there be (but) the weight of a mustard-seed and it were (hidden) in a rock, or (anywhere) in the heavens or on earth, Allah will bring it forth: for Allah understands the finest mysteries, (and) is well-acquainted (with them).

Translated by

Muhammad Sarwar

"My son, God keeps the records of all the good and evil deeds, even if they are as small as a grain of mustard seed, hidden in a rock or in the heavens or the earth. God is subtle and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O my son! If it be (anything) equal to the weight of a grain of mustard seed, and though it be in a rock, or in the heavens or on the earth, Allah will bring it forth. Verily, Allah is Subtle, Well-Aware."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O my son! surely if it is the very weight of the grain of a mustard-seed, even though it is in (the heart of) rock, or (high above) in the heaven or (deep down) in the earth, Allah will bring it (to light); surely Allah is Knower of subtleties, Aware;

Translated by

William Pickthall

O my dear son! Lo! though it be but the weight of a grain of mustard-seed, and though it be in a rock, or in the heavens, or in the earth, Allah will bring it forth. Lo! Allah is Subtile, Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"ऐ मेरे बेटे! इसमें सन्देह नहीं कि यदि वह राई के दाने के बराबर भी हो, फिर वह किसी चट्टान के बीच हो या आकाशों में हो या धरती में हो, अल्लाह उसे ला उपस्थित करेगा। निस्संदेह अल्लाह अत्यन्त सूक्ष्मदर्शी, ख़बर रखने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیٹا اگر کوئی عمل رائی کے دانہ کے برابر ہو پھر وہ کسی پتھر کے اندر ہو یا وہ آسمان کے اندر ہو یا وہ زمین کے اندر ہو تب بھی اس کو اللہ تعالیٰ حاضر کر دے گا (2) بیشک اللہ تعالیٰ بڑا باریک بین باخبر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیٹا کوئی چیز رائی کے دانہ کے برابر ہو۔ کسی چٹان یا آسمانوں یا زمین میں کہیں چھپی ہوئی ہو اللہ تعالیٰ اسے لے آئے گا۔ کیونکہ وہ نہایت باریک بین اور خبر رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور لقمان نے کہا تھا کہ) بیٹا ، کوئی چیز رانی کے دانہ برابر بھی ہو اور کسی چٹان میں یا آسمانوں یا زمین میں کہیں چھپی ہوئی ہو ، اللہ اسے نکال لائے گا۔ وہ باریک بیں اور باخبر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے میرے بیٹے ! بیشک بات یہ ہے کہ اگر کوئی عمل رائی کے دانہ کے برابر ہو تو پھر وہ پتھر کے اندر ہو یا آسمانوں میں ہو یا زمین میں ہو اللہ اس کو حاضر کردے گا، بلاشبہ وہ لطیف ہے خبیر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے بیٹے اگر کوئی چیز ہو برابر رائی کے دانہ کی پھر وہ ہو کسی پتھر میں یا آسمانوں میں یا زمین میں لا حاضر کرے اس کو اللہ بیشک اللہ جانتا ہے چھپی ہوئی چیزوں کو خبردار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے میرے بیٹے کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر ہو پھر خواہ وہ کسی پتھر کے اندر ہو یا وہ آسمان میں ہو یا وہ زمین میں ہو تو اللہ تعالیٰ اس عمل کو بھی لا حاضر کرے گا ، بیشک اللہ نہایت باریک بین بہت با خبر ہے