Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 29

سورة لقمان

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یُوۡلِجُ الَّیۡلَ فِی النَّہَارِ وَ یُوۡلِجُ النَّہَارَ فِی الَّیۡلِ وَ سَخَّرَ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ ۫ کُلٌّ یَّجۡرِیۡۤ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی وَّ اَنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿۲۹﴾

Do you not see that Allah causes the night to enter the day and causes the day to enter the night and has subjected the sun and the moon, each running [its course] for a specified term, and that Allah , with whatever you do, is Acquainted?

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالٰی رات کو دن میں اور دن کو رات میں کھپا دیتا ہے سورج چاند کو اسی نے فرماں بردار کر رکھا ہے کہ ہر ایک مقررہ وقت تک چلتا رہے اللہ تعالٰی ہر اس چیز سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُوۡلِجُ
وہ داخل کرتا ہے
الَّیۡلَ
رات کو
فِی النَّہَارِ
دن میں
وَیُوۡلِجُ
اور وہ داخل کرتا ہے
النَّہَارَ
دن کو
فِی الَّیۡلِ
رات میں
وَسَخَّرَ
اور اس نے مسخر کر دیا
الشَّمۡسَ
سورج
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
کُلٌّ
ہر یک
یَّجۡرِیۡۤ
چل رہا ہے
اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی
ایک مقرر وقت تک
وَّاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
خَبِیۡرٌ
خوب باخبر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُوۡلِجُ
داخل کرتا ہے
الَّیۡلَ
رات کو
فِی النَّہَارِ
دن میں
وَیُوۡلِجُ
اور داخل کرتا ہے 
النَّہَارَ
دن کو
فِی الَّیۡلِ
رات میں
وَسَخَّرَ
اور اس نے کام میں لگا دیا ہے
الشَّمۡسَ
سورج کو
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
کُلٌّ
سب
یَّجۡرِیۡۤ
وہ چلتے ہیں
اِلٰۤی
تک
اَجَلٍ
ایک مدت
مُّسَمًّی
مقررہ
وَّاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
خَبِیۡرٌ
باخبر ہے
Translated by

Juna Garhi

Do you not see that Allah causes the night to enter the day and causes the day to enter the night and has subjected the sun and the moon, each running [its course] for a specified term, and that Allah , with whatever you do, is Acquainted?

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالٰی رات کو دن میں اور دن کو رات میں کھپا دیتا ہے سورج چاند کو اسی نے فرماں بردار کر رکھا ہے کہ ہر ایک مقررہ وقت تک چلتا رہے اللہ تعالٰی ہر اس چیز سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا ہے۔ ہر ایک مقررہ وقت تک چلتا رہے گا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے دیکھانہیں کہ بے شک اﷲ تعالیٰ رات کودن میں داخل کرتا ہے اوردن کورات میں داخل کرتا ہے اور اُس نے سورج اور چاند کوکام میں لگادیاسب ایک مدّتِ مقررہ تک چلتے جا رہے ہیں اور یقینااﷲ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبرہے جو تم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did you not see that Allah makes the night enter into the day, and makes the day enter into the night, and He has subjugated the sun and the moon, each running towards an appointed time, and that Allah is fully aware of what you do?

تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور کام میں لگا دیا ہے سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے ایک مقرر وقت تک اور یہ کہ اللہ خبر رکھتا ہے اس کی جو تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ رات کو پرو لاتا ہے دن میں اور دن کو پرو لاتا ہے رات میں اور اس نے مسخر کردیا ہے سورج اور چاند کو۔ یہ سب کے سب چل رہے ہیں ایک وقت معین تک کے لیے اور یہ کہ اللہ باخبر ہے اس سے جو تم کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not see that Allah makes the night phase into the day and makes the day phase into the night and has subjected the sun and the moon to His will so that each of them is pursuing its course till an appointed time? (Do you not know that) Allah is well aware of all that you do?

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ رات کو دن میں پروتا ہوا لے آتا ہے اور دن کو رات میں ۔ اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے 50 ، سب ایک وقت مقرر تک چلے جا رہے ہیں ، اور ( کیا تم نہیں جانتے ) کہ جو کچھ بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ رات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے ، اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے کہ ہر ایک کسی متعین میعاد تک رواں دواں ہے ، اور ( کیا تمہیں یہ معلوم نہیں ) کہ اللہ پوری طرح باخبر ہے کہ تم کیا کرتے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ رات کے ایک حصے کو دن میں شریک کردیتا ہے (جب دن بڑھ جاتا ہے) اور دن کے ایک حصے کو رات میں شریک کردیتا ہے (جب رات بڑھ جاتی ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا ہے 9 ہر ایک ٹھیری ہوئی مدت تک چلتے رہیں گے یعنی قیامت تک اور اللہ تعالیٰ کو تمہارے کاموں کی سب خیر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل فرمادیتے ہیں اور سورج اور چاند کو کام میں لگارکھا ہے کہ ہر ایک مقررہ وقت تک چلتا رہے گا اور یہ کہ اللہ تمہارے سب اعمال کی پوری خبر رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام پر لگا رکھا ہے۔ ان میں سے ہر ایک مقرر مدت تک (قیامت تک) چلتا رہے گا اور بلا شبہ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے بیخبر نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُسی نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زیر فرمان کر رکھا ہے۔ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Observest thou not that Allah plungeth the night into the day and plungeth the day into the night and hath subjected the sun and the moon, each running unto an appointed term, and that Allah is of that which ye work Aware.

کیا تو نے اس نظر نہیں کی کہ اللہ رات کو داخل کرتا رہتا ہے دن میں اور دن کو داخل کرتا رہتا ہے رات میں اور سورج اور چاند کو کام میں لگارکھا ہے ہر ایک ایک میعاد مقررتک چلتا رہے گا اور کیا اس پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ تمہارے سب عملوں کی پوری خبر رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ ہی ہے جو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور وہ داخل کرتاہے دن کو رات میں اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے؟ ہر ایک گردش کرتا ہے ایک مقررہ وقت تک اور یہ کہ اللہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اس سے باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ( تعالیٰ ) رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے ، ہر ایک ( اپنے ) مقررہ وقت تک چلتا رہے گا ، بے شک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ ( تعالیٰ ) ( اس سے ) خوب باخبر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہر ایک، ایک وقت مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ اللہ تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا کہ اللہ (کس پُر حکمت طریقے سے) داخل فرماتا ہے رات کو دن میں اور داخل فرماتا ہے دن کو رات میں اور اسی نے کام میں لگا رکھا ہے سورج اور چاند (کے ان عظیم الشان کروں) کو ان میں سے ہر ایک چلے جا رہا ہے (پوری باقاعدگی کے ساتھ) ایک مقرر وقت تک اور بیشک اللہ پوری طرح باخبر ہے ان تمام کاموں سے جو تم لوگ کر رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور سورج اور چاند کو کام پر لگادیاہر ایک مقرروقت تک چلتارہیگا اورجو کچھ تم کررہے ہووہ اس سے باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے سننے والے کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ رات لاتا ہے دن کے حصے میں اور دن کرتا ہے رات کے حصے میں ( ف۵۱ ) اور اس نے سورج اور چاند کام میں لگائے ( ف۵۲ ) ہر ایک ایک مقرر میعاد تک چلتا ہے ( ف۵۳ ) اور یہ کہ اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اﷲ رات کو دن میں داخل فرماتا ہے اور دن کو رات میں داخل فرماتا ہے اور ( اسی نے ) سورج اور چاند کو مسخّر کر رکھا ہے ، ہر کوئی ایک مقرّر میعاد تک چل رہا ہے ، اور یہ کہ اﷲ ان ( تمام ) کاموں سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کر دیتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے ۔ ہر ایک اپنے مقررہ وقت تک ( اپنے مدار میں ) چل رہا ہے ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that Allah merges Night into Day and he merges Day into Night; that He has subjected the sun, and the moon (to his Law), each running its course for a term appointed; and that Allah is well-acquainted with all that ye do?

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen that God causes the night to enter into the day and the day into the night. He has made the sun and moon subservient (to Himself). Each moves (in an orbit) for an appointed time. God is certainly All-aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not that Allah merges the night into the day, and merges the day into the night, and has subjected the sun and the moon, each running its course for a term appointed; and that Allah is All-Aware of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah makes the night to enter into the day, and He makes the day to enter into the night, and He has made the sun and the moon subservient (to you); each pursues its course till an appointed time; and that Allah is Aware of what you do?

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen how Allah causeth the night to pass into the day and causeth the day to pass into the night, and hath subdued the sun and the moon (to do their work), each running unto an appointed term; and that Allah is Informed of what ye do?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने देखा नहीं कि अल्लाह रात को दिन में प्रविष्ट करता है और दिन को रात में प्रविष्ट करता है। उस ने सूर्य और चन्द्रमा को काम में लगा रखा है? प्रत्येक एक नियत समय तक चला जा रहा है और इस के साथ यह कि जो कुछ भी तुम करते हो, अल्लाह उस की पूरी ख़बर रखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے مخاطب کیا تجھ کو یہ معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے ہر ایک مقرر وقت تک (3) چلتا رہے گا اور اللہ تعالیٰ تمہارے سب عملوں کی پوری خبر رکھتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے، سب ایک وقت مقرر تک چلے جا رہے ہیں اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ رات کو دن میں پروتا ہوا لے آتا ہے اور دن کو رات میں اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے ، سب ایک وقت مقرر تک چلے جا رہے ہیں ، اور (کیا تم نہیں جانتے) کہ جو کچھ بھی تم کرتے ہو ، اللہ اس سے باخبر ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب ! کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں، اور اس نے چاند اور سورج کو مسخر فرمایا، ہر ایک اپنے وقت مقررہ تک چلتا ہے، اور بلاشبہ اللہ ان کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور کام میں لگا دیا ہے سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے ایک مقرر وقت تک اور یہ کہ اللہ خبر رکھتا ہے اس کی جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب کیا تجھ کو یہ بات معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ رات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور دن کو رات میں داخل کردیا کرتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے کہ ان میں سے ہر ایک مقررہ وقت تک چلتا رہے گا اور نیز یہ بات کہ اللہ تعالیٰ ان تمام کاموں سے با خبر ہے جو تم کرتے ہو