3 It does not mean that "the righteous people" bear only these three qualities. By using the common epithet of "righteous" for them, it has been pointed out that they refrain from aII those evils which this Book forbids and practise aII those good things which this Book enjoins. Then, the three qualities of the "righteous" have been especially mentioned in order to show that alI other good acts depend on these three things. They establish the Salat which engenders God-worship and piety as a permanent habit with them; they pay the Zakat which strengthens the spirit of sacrifice in them, subdues the love of the world and arouses a desire for the goodwill of Allah; and they believe in the Hereafter, which instils the sense of responsibility _and answerability, which does not allow them to live like an animal, which is free to graze at will in the pasture, but like a man who is fully conscious of the fact that he is not independent but the slave of a Master before Whom he is answerable for all his activities of life. Owing to these three qualities, these "righteous" people are not the kind of the righteous persons who happen to do good just by chance, who may commit evil as often and as freely as they would do good. Contrary to this, these qualities inculcate in them an enduring system of thought and morality owing to which goodness issues forth from them in a regulated and systematic manner, and the evil, if at alI committed, is committed just by chance. They do not have any deep-rooted motives, which might be arising from their own system of thought and morality and leading them on to the evil way under their own nature impulse.
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :3
یہ مراد نہیں ہے کہ جن لوگوں کو نیکو کار کہا گیا ہے وہ بس ان ہی تین صفات کے حامل ہوتے ہیں ۔ دراصل پہلے نیکو کار کا عام لفظ استعمال کر کے اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا کہ وہ ان تمام برائیوں سے رکنے والے ہیں جن سے یہ کتاب روکتی ہے ، اور ان سارے نیک کاموں پر عمل کرنے والے ہیں جن کا یہ کتاب حکم دیتی ہے ۔ پھر ان نیکو کار لوگوں کی تین اہم صفات کا خاص طور پر ذکر کیا گیا جس سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہے کہ باقی ساری نیکیوں کا دارومدار ان ہی تین چیزوں پر ہے ۔ وہ نماز قائم کرتے ہیں ، جس سے خدا پرستی و خدا ترسی ان کی مستقل عادت بن جاتی ہے ۔ وہ زکوٰۃ دیتے ہیں ، جس سے ایثار و قربانی کا جذبہ ان کے اندر مستحکم ہوتا ہے ، متاع دنیا کی محبت دبتی ہے رضائے اِلٰہی کی طلب ابھرتی ہے ۔ اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں ، جس سے ان کے اندر ذمہ داری و جواب دہی کا احساس ابھرتا ہے ، جس کی بدولت وہ اس جانور کی طرح نہیں رہتے جو چراگاہ میں چھوٹا پھر رہا ہو ، بلکہ اس انسان کی طرح ہو جاتے ہیں جسے یہ شعور حاصل ہو کہ میں خود مختار نہیں ہوں ، کسی آقا کا بندہ ہوں اور اپنی ساری کار گزاریوں پر اپنے آقا کے سامنے جواب دہی کرنی ہے ۔ ان تینوں خصوصیات کی وجہ یہ نیکوکار اس طرح کے نیکو کار نہیں رہتے جن سے اتفاقاً نیکی سرزد ہو جاتی ہے اور بدی بھی اسی شان سے سرزد ہو سکتی ہے جس شان سے نیکی سرزد ہو سکتی ہے ۔ اس کے برعکس یہ خصوصیات ان کے نفس میں ایک مستقل نظام فکر و اخلا ق پیدا کر دیتی ہیں جس کے باعث ان سے نیکی کا صدور باقاعدہ ایک ضابطہ کے مطابق ہوتا ہے اور بدی اگر سرزد ہوتی بھی ہے تو محض ایک حادثہ کے طور پر ہوتی ہے ۔ کوئی گہرے محرکات ایسے نہیں ہوتے جو ان کے نظام فکر و اخلاق سے ابھرتے اور ان کو اپنے اقتضائے طبع سے بدی کی راہ پر لے جاتے ہوں ۔