Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 6

سورة لقمان

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشۡتَرِیۡ لَہۡوَ الۡحَدِیۡثِ لِیُضِلَّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ٭ۖ وَّ یَتَّخِذَہَا ہُزُوًا ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿۶﴾

And of the people is he who buys the amusement of speech to mislead [others] from the way of Allah without knowledge and who takes it in ridicule. Those will have a humiliating punishment.

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو لغو باتوں کو مول لیتے ہیں کہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے ہنسی بنائیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے کوئی ہے
مَنۡ
جو
یَّشۡتَرِیۡ
خریدتا ہے
لَہۡوَ
کھیل تماشہ(والی)
الۡحَدِیۡثِ
بات
لِیُضِلَّ
تا کہ وہ بھٹکائے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
وَّیَتَّخِذَہَا
اور وہ بناتا ہے اسے
ہُزُوًا
مذاق
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّہِیۡنٌ
ذلیل کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے ہے
مَنۡ
جو
یَّشۡتَرِیۡ
خریدتا ہے
لَہۡوَ
غافل کردینے والی
الۡحَدِیۡثِ
بات
لِیُضِلَّ
تا کہ وہ بہکا دے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے راستے سے
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
وَّیَتَّخِذَہَا
اور وہ بنائے اس کو
ہُزُوًا
مذاق
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّہِیۡنٌ
رسوا کن
Translated by

Juna Garhi

And of the people is he who buys the amusement of speech to mislead [others] from the way of Allah without knowledge and who takes it in ridicule. Those will have a humiliating punishment.

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو لغو باتوں کو مول لیتے ہیں کہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے ہنسی بنائیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو اس لئے بیہودہ باتیں خریدتا ہے کہ بغیر علم کے اللہ کی راہ سے بہکا دے اور اس کا مذاق اڑائے ۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوگوں میں سے کوئی ہے جوغافل کردینے والی بات خریدتا ہے تاکہ وہ علم کے بغیرہی (لوگوں کو) اﷲ تعالیٰ کے راستے سے بہکادے اوراس (اللہ کی راہ) کا مذاق بنائے،یہی لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And from among the people, there is he who buys the distracting amusement of things, so that he, being devoid of knowledge, may mislead (people) from the Way of Allah and make a mockery of it. Such people are the ones for whom there is a disgraceful punishment.

ور ایک وہ لوگ ہیں کہ خریدار ہیں کھیل کی باتوں کے تاکہ بچلائیں اللہ کی راہ سے بن سمجھے اور ٹھہرائیں اس کو ہنسی وہ جو ہیں ان کو ذلت کا عذاب ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو کھیل تماشے کی چیزیں خریدتے ہیں تاکہ گمراہ کریں (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے بغیر علم کے اور اس کو ہنسی بنا لیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے اہانت آمیز عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There are some human beings who purchase an enchanting diversion in order to lead people away from the way of Allah without having any knowledge, who hold the call to the Way of Allah to ridicule. A humiliating chastisement awaits them.

اور انسانوں ہی میں سے کوئی ایسا بھی ہے 5 جو کلام دلفریب 6 خرید کر لاتا ہے تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستہ سے علم کے بغیر 7 بھٹکا دے اور اس راستے کی دعوت کو مذاق میں اڑا دے 8 ۔ ایسے لوگوں کے لیے سخت ذلیل کرنے والا عذاب ہے 9 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کچھ لوگ وہ ہیں جو اللہ سے غافل کرنے والی باتوں کے خریدار بنتے ہیں ۔ ( ١ ) تاکہ ان کے ذریعے لوگوں کو بے سمجھے بوجھے اللہ کے راستے سے بھٹکائیں ، اور اس کا مذاق اڑائیں ۔ ان لوگوں کو وہ عذاب ہوگا جو ذلیل کر کے رکھ دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگوں میں کچھ ایسے ھی ہیں جو واہی لغو بیکار خدا کو بھلان یوالی باتیں مول لیتے ہیں اس لئے کہ بن سمجھے بوجھے اللہ تعالیٰ کی راہ سے لوگوں کو بہکا دیں اور اللہ کی راہ کو ہنسی ٹھٹھا بنائیں ان لوگوں کو قیامت کے دن تکلیف کا عذاب ہوگا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور لوگوں میں بعض ایسا (بھی) ہے جو بیہودہ باتیں خریدتا ہے تاکہ بےجانے بوجھے اللہ کی راہ سے گمراہ کرے اور اس کا مذاق اڑائے ایسے ہی لوگوں کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان میں سے کوئی تو ایسا (بد نصیب ہے) جو بےہودہ اور غافل کرنے والی چیزیں خرید کر لاتا ہے تاکہ وہ کم علم لوگوں کو اللہ کے راستے سے بھٹکادے۔ اور اسے ہنسی مذاق سمجھتا ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے ذلت والا عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوگوں میں بعض ایسا ہے جو بیہودہ حکایتیں خریدتا ہے تاکہ (لوگوں کو) بےسمجھے خدا کے رستے سے گمراہ کرے اور اس سے استہزاء کرے یہی لوگ ہیں جن کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of mankind is one who purchaseth an idle discourse, that he may mislead from Allah's way without knowledge, and taketh it by way of mockery. These! for them shall be a torment ignominious.

اور کوئی انسان ایسا بھی ہے جو اللہ سے غافل کرنے والی باتیں خرید کرتا ہے تاکہ اللہ کی راہ سے بےسمجھے بوجھے (دوسروں کو) گمراہ کرے اور اس راہ کی ہنسی اڑائے ۔ ایسے ہی لوگوں کیلئے ذلت کا عذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں ایسے لوگ بھی ہیں ، جو فضولیات کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے گمراہ کریں بغیر کسی علم کے – اور ان آیات کا مذاق اڑائیں ۔ یہی لوگ ہیں جن کیلئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور لوگوں میں سے بعض ایسے ہیں جو ( اللہ سے ) غافل کرنے والی باتوں کو خریدتے ہیں تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) کی راہ سے بغیر کسی علم ( سمجھ بوجھ ) کے گمراہ کریں اور اس کا مذاق اُڑائیں ، ایسے لوگوں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ( شمار ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوگوں میں بعض ایسے ہیں جو لہویات خریدتے ہیں تاکہ لوگوں کو بےسمجھے اللہ کے راستے سے گمراہ کریں اور اس سے ہنسی مذاق کریں یہی لوگ ہیں جن کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) کچھ لوگ ایسے ہیں جو غفلت میں ڈالنے کا سامان خریدتے ہیں تاکہ اس طرح وہ بہکا سکیں اللہ کی راہ سے بغیر کسی علم کے اور وہ مذاق اڑاتے ہیں اس (راہ حق) کا ایسوں کے لئے ایک بڑا ہی رسوا کن عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

لوگوں میں کوئی ایسا ہےجو اس کے لئے بیہودگی خریدتا ہے کہ بغیر علم کے لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکادے اور اس کامذاق اڑائے ، ایسے ہی لوگوں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کچھ لوگ کھیل کی باتیں خریدتے ہیں ( ف۲ ) کہ اللہ کی راہ سے بہکا دیں بےسمجھے ( ف۳ ) اور اسے ہنسی بنالیں ، ان کے لیے ذلت کا عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو بیہودہ کلام خریدتے ہیں تاکہ بغیر سوجھ بوجھ کے لوگوں کو اﷲ کی راہ سے بھٹکا دیں اور اس ( راہ ) کا مذاق اڑائیں ، ان ہی لوگوں کے لئے رسوا کن عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور انسانوں میں سے کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو اللہ سے غافل کر دینے والا بے ہودہ کلام خریدتا ہے تاکہ بغیر سوچے سمجھے لوگوں کو خدا کی راہ سے بھٹکائے اور اس ( راہ یا آیتوں ) کا مذاق اڑائے ۔ ایسے لوگوں کیلئے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But there are, among men, those who purchase idle tales, without knowledge (or meaning), to mislead (men) from the Path of Allah and throw ridicule (on the Path): for such there will be a Humiliating Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

(In an attempt to show that God's revelations are only ancient legends) some people pay for meaningless tales to draw others attention away from the Quran without knowledge and treat as a matter of fun. They will suffer a humiliating torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of mankind is he who purchases idle talk (Lahw Al-Hadith) to mislead from the path of Allah without knowledge, and takes it by way of mockery. For such there will be a humiliating torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And of men is he who takes instead frivolous discourse to lead astray from Allah's path without knowledge, and to take it for a mockery; these shall have an abasing chastisement.

Translated by

William Pickthall

And of mankind is he who payeth for mere pastime of discourse, that he may mislead from Allah's way without knowledge, and maketh it the butt of mockery. For such there is a shameful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लोगों में से कोई ऐसा भी है जो दिल को लुभाने वाली बातों का ख़रीदार बनता है, ताकि बिना किसी ज्ञान के अल्लाह के मार्ग से (दूसरों को) भटकाए और उन का परिहास करे। वही है जिन के लिए अपमानजनक यातना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعضا آدمی (ایسا) بھی ہے جو ان باتوں کا خریدار بنتا ہے (1) جو اللہ سے غافل کرنے والی ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے بےسمجھے بوجھے گمراہ کرلے اور اس کی ہنسی اڑا دے ایسے لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جو بےہودہ کلام خرید کر لاتا ہے تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستہ سے روکے اور جہالت کے ساتھ گمراہ کرے اور اس دعوت حق کو مذاق بنائے۔ ایسے لوگوں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور انسانوں ہی میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کلام دلفریب خرید کر لاتا ہے تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستہ سے علم کے بغیر بھٹکا دے اور اس راستے کی دعوت کو مذاق میں اڑا دے۔ ایسے لوگوں کے لیے سخت ذلیل کرنے والا عذاب ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بعض ایسے لوگ ہیں جو ان باتوں کو خریدتے ہیں جو کھیل کی باتیں ہیں تاکہ بغیر علم کے اللہ کے راستے سے ہٹائیں اور اللہ کی راہ کا مذاق بنائیں، ان لوگوں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایک وہ لوگ ہیں کہ خریدار ہیں کھیل کی باتوں کے تاکہ بچلائیں اللہ کی راہ سے بن سمجھے اور ٹھہرائیں اسی کو ہنسی وہ جو ہیں ان کو ذلت کا عذاب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا ہے جو ان باتوں کو خریدتا پھرتا ہے جو غافل کرنے والی ہیں تا کہ بےسوچے سمجھے اللہ کی راہ سے لوگوں کو گمراہ کرے اور اس راہ حق کا مذاق اڑائے یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے ذلت آمیز عذاب ہے