Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 13

سورة السجدة

وَ لَوۡ شِئۡنَا لَاٰتَیۡنَا کُلَّ نَفۡسٍ ہُدٰىہَا وَ لٰکِنۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ مِنِّیۡ لَاَمۡلَئَنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۳﴾

And if we had willed, We could have given every soul its guidance, but the word from Me will come into effect [that] "I will surely fill Hell with jinn and people all together.

اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت نصیب فرما دیتے ، لیکن میری یہ بات بالکل حق ہو چکی ہے کہ میں ضرور ضرور جہنم کو انسانوں اور جنوں سے پر کر دونگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
شِئۡنَا
چاہتے ہم
لَاٰتَیۡنَا
البتہ دے دیتے ہم
کُلَّ
ہر
نَفۡسٍ
نفس کو
ہُدٰىہَا
ہدایت اس کی
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
حَقَّ
سچ ہوگئی
الۡقَوۡلُ
بات
مِنِّیۡ
میری طرف سے
لَاَمۡلَئَنَّ
البتہ میں ضرور بھر دوں گا
جَہَنَّمَ
جہنم کو
مِنَ الۡجِنَّۃِ
جنوں سے
وَالنَّاسِ
اور انسانوں سے
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ شِئۡنَا
اور اگر چاہتے ہم
لَاٰتَیۡنَا
تو دیتے ہم
کُلَّ
ہر
نَفۡسٍ
نفس کو
ہُدٰىہَا
ہدایت اس کی
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
حَقَّ
ثابت ہو گئی
الۡقَوۡلُ
بات
مِنِّیۡ
میری طرف سے
لَاَمۡلَئَنَّ
یقیناًمیں ضرور بھر دوں گا
جَہَنَّمَ
جہنم کو
مِنَ الۡجِنَّۃِ
جنوں سے
وَالنَّاسِ
اور انسانوں سے
اَجۡمَعِیۡنَ
سب سے
Translated by

Juna Garhi

And if we had willed, We could have given every soul its guidance, but the word from Me will come into effect [that] "I will surely fill Hell with jinn and people all together.

اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت نصیب فرما دیتے ، لیکن میری یہ بات بالکل حق ہو چکی ہے کہ میں ضرور ضرور جہنم کو انسانوں اور جنوں سے پر کر دونگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم چاہتے تو (پہلے ہی) ہر شخص کو ہدایت دے دیتے لیکن میری بات پوری ہو کے رہی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ور اگرہم چاہتے توہرنفس کو اس کی ہدایت دیتے لیکن میری طرف سے بات سچ ثابت ہوگئی کہ میں ضرور جنوں اورانسانوں سب سے جہنم کو بھردوں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We had so willed, We would have given everybody his right way (by force), but the word from Me had come to pass: |"I will certainly fill the Jahannam with jinn and human beings together.:

اور اگر ہم چاہتے تو سمجھا دیتے ہر جی کو اس کی راہ لیکن ٹھیک پڑچکی میری کہی بات کہ مجھ کو بھرنی ہے دوزخ جنوں سے اور آدمیوں سے اکٹھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم چاہتے تو ہر جان کو اس کی ہدایت دے دیتے لیکن میری طرف سے یہ فیصلہ صادر ہوچکا ہے کہ میں جہنم کو جنوں اور آدمیوں سب سے بھر کر رہوں گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(They will be told): “If We had so willed, We could have bestowed guidance on every person. But the Word from Me that I will fill Hell with men and jinn, all together, has been fulfilled.

( جواب میں ارشاد ہوگا ) اگر ہم چاہتے تو پہلے ہی ہر نفس کو اس کی ہدایت دے دیتے 23 مگر میری وہ بات پوری ہوگئی جو میں نے کہی تھی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا 24

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ( پہلے ہی ) اس کی ہدایت دے دیتے ، لیکن وہ بات جو میری طرف سے کہی گئی تھی ، طے ہوچکی ہے کہ : میں جہنم کو جنات اور انسانوں سب سے ضرور بھر دوں گا ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت کرتے مگر روز ازل جو قول ہم نے فرمایا تھا وہ ضرور پورا ہوگا میں دوزخ کو جنوں اور آدمیوں سے بھر دوں گا 1 پھر ان سے کہا جائے گا جیسیدنیا میں تم اس دن کے آنے کو بھول گئے تھے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو اس کی راہ عطا فرماتے و لیکن ہماری یہ بات سچ ہوچکی ہے کہ ہم جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے ضرور بھریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ان کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے) اگر ہم جاہتے تو ہم ہر شخص کو (پہلے ہی) ہدایت دے دیتے۔ مگر میری یہ بات برحق ہے کہ میں تمام (نافرمان) جنوں اور انسانوں سے جہنم کو بھردوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت دے دیتے۔ لیکن میری طرف سے یہ بات قرار پاچکی ہے کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had We listed surely We could have given every soul its guidance; but true must be the word from Me; I shall surely fill Hell with the Jinn and mankind together.

اور اگر ہم کو (یہی) منظور ہوتا تو ہم ہر ایک کو اس کی (راہ) ہدایت دے ہی دیتے ۔ لیکن میری یہ بات محقق ہوچکی ہے کہ میں دوزخ کو بھر کر رہوں گا جنات اور انسان سب سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم چاہتے تو ہر ایک کو اس کی ہدایت خود ہی دے دیتے ، لیکن میری طرف سے یہ بات متحقق ہوچکی ہے کہ میں جنوں اور انسانوں ، سب سے جہنم کو بھر کے چھوڑوں گا!

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ہم چاہتے توہم ہر شخص کو ( پہلے ہی ) اس کی ہدایت عطا فرمادیتے اور لیکن میری طرف سے یہ بات طے ہوچکی ہے البتہ ضرور ضرور ہم جہنم کو جنات اور انسانوں ( سب ) سے بھردوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شحض کو ہدایت دے دیتے، مگر میری طرف سے یہ بات قرار پا چکی ہے کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سے ضرور بھروں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ اگر ہمیں (مشاہدہ اضطرار کا ایسا ایمان) منظور ہوتا تو ہم ہر شخص کو اس کی ہدایت کبھی کے دے چکے ہوتے مگر اب تو (ان پر) پکی ہوگئی میری بات کہ میں نے ضرور بھرنا ہے جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے

Translated by

Noor ul Amin

اگر ہم چاہتے تو ( پہلے ہی ) ہرشخص کو ہدایت دے دیتے لیکن میری بات پوری ہو کے رہی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم چاہتے ہر جان کو اس کی ہدایت فرماتے ( ف۲۷ ) مگر میری بات قرار پاچکی کہ ضرور جہنم کو بھردوں گا ان جِنوں اور آدمیوں سب سے ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم چاہتے تو ہم ہر نفس کو اس کی ہدایت ( اَز خود ہی ) عطا کر دیتے لیکن میری طرف سے ( یہ ) فرمان ثابت ہو چکا ہے کہ میں ضرور سب ( مُنکر ) جنّات اور انسانوں سے دوزخ کو بھر دوں گا

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم ( مشیتِ قاہرہ سے ) چاہتے تو ہر متنفس کو اس کی ہدایت دے دیتے لیکن میری طرف سے یہ بات طے ہو چکی ہے کہ میں جہنم کو سب ( نافرمان ) جنوں اور انسانوں سے بھر دوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If We had so willed, We could certainly have brought every soul its true guidance: but the Word from Me will come true, "I will fill Hell with Jinns and men all together."

Translated by

Muhammad Sarwar

Had We wanted, We could have given guidance to every soul, but My decree, that hell will be filled-up with jinn and people, has already been executed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if We had willed, surely We would have given every person his guidance, but the Word from Me took effect, that I will fill Hell with Jinn and mankind together.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We had pleased We would certainly have given to every soul its guidance, but the word (which had gone forth) from Me was just: I will certainly fill hell with the jinn and men together.

Translated by

William Pickthall

And if We had so willed, We could have given every soul its guidance, but the word from Me concerning evildoers took effect: that I will fill hell with the jinn and mankind together.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि हम चाहते तो प्रत्येक व्यक्ति को उस का अपना संमार्ग दिखा देते, किन्तु मेरी ओर से बात सत्यापित हो चुकी है कि "मैं जहन्नम को जिन्नों और मनुष्यों, सबसे भरकर रहूँगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ہم کو منظور ہوتا تو ہم ہر شخص کو اس کا رستہ عطا فرماتے ہیں لیکن یہ میری بات محقق ہوچکی ہے کہ میں جہنم کو جنات اور انسان دونوں سے ضرور بھروں گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ارشاد ہوگا اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت دے دیتے، مگر ہمارا فرمان سچ ثابت ہوا کہ میں جہنم کو جِنّوں اور انسانوں سے بھروں گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(جواب میں ارشاد ہوگا) اگر ہم چاہتے تو پہلے ہی ہر نفس کو اس کی ہدایت دے دیتے مگر میری وہ بات پوری ہوگئی جو میں نے کہی تھی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں ، سب سے بھر دوں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم چاہتے تو ہر نفس کو اس کی ہدایت دے دیتے اور لیکن میری طرف سے یہ بات طے ہوچکی ہے کہ میں ضرور ضرور جہنم کو جنات سے اور انسانوں سے بھر دوں گا جو اس میں اکٹھے ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم چاہتے تو سجھا دیتے ہر جی کو اس کی راہ لیکن ٹھیک پڑچکی میری کہی بات کہ مجھ کو بھرنی ہے دوزخ جنوں سے اور آدمیوں سے اکٹھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو اس کو صحیح راہ عنایت کردیتے لیکن میری وہ کہی بات بالکل سچ ہو کر رہی کہ میں جنات اور انسان دونوں سے جہنم کو ضرور بھروں گا