Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 15

سورة السجدة

اِنَّمَا یُؤۡمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِّرُوۡا بِہَا خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوۡا بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ وَ ہُمۡ لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿ٛ۱۵﴾

Only those believe in Our verses who, when they are reminded by them, fall down in prostration and exalt [ Allah ] with praise of their Lord, and they are not arrogant.

ہماری آیتوں پر وہی ایمان لاتے ہیں جنہیں جب کبھی ان سے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح پڑھتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
یُؤۡمِنُ
ایمان لاتے ہیں
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اِذَا
جب
ذُکِّرُوۡا
وہ نصیحت کیے جاتے ہیں
بِہَا
ساتھ ان کے
خَرُّوۡا
وہ گر پڑتے ہیں
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
وَّسَبَّحُوۡا
اور وہ تسبیح کرتے ہیں
بِحَمۡدِ
ساتھ حمد کے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَہُمۡ
اور وہ
لَایَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
نہیں وہ تکبر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
یُؤۡمِنُ
ایمان لاتے ہیں
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
اِذَا
جب
ذُکِّرُوۡابِہَا
نصیحت کی جاتی ہے ساتھ ان کے
خَرُّوۡا
گرجاتے ہیں
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
وَّسَبَّحُوۡا
اور وہ تسبیح کرتے ہیں
بِحَمۡدِ
ساتھ حمد کے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَہُمۡ
اور وہ
لَایَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
نہیں تکبر کرتے
Translated by

Juna Garhi

Only those believe in Our verses who, when they are reminded by them, fall down in prostration and exalt [ Allah ] with praise of their Lord, and they are not arrogant.

ہماری آیتوں پر وہی ایمان لاتے ہیں جنہیں جب کبھی ان سے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح پڑھتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہماری آیات پر تو وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب انھیں ان آیات سے نصیحت کی جاتی ہے۔ تو سجدہ میں گرپڑتے ہیں اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناہماری آیات پرتووہی ایمان لاتے ہیں کہ جب انہیں اُن کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے توسجدہ کرتے ہوئے گرجاتے ہیں اوروہ اپنے رب کی حمدکے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اوروہ تکبرنہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Only those people believe in Our verses who, when they are reminded of them, fall in prostration and pronounce the purity with praise of their Lord, and they do not wax proud.

ہماری باتوں کو وہی مانتے ہیں کہ جب ان کو سمجھائے ان سے گر پڑیں سجدہ کر کر اور پاک ذات کو یاد کریں اپنے رب کی خوبیوں کے ساتھ اور وہ بڑائی نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہماری آیات پر ایمان رکھنے والے تو وہی لوگ ہیں کہ جب ان کے ذریعے انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدے میں گرپڑتے ہیں اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

None believes in Our Signs except those who, when they are given good counsel through Our verses, fall down prostrate and celebrate the praise of their Lord and do not wax proud.

ہماری آیات پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں یہ آیات سنا کر جب نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے 26 سجدہ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہماری آیتوں پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جن کا حال یہ ہے کہ جب انہیں ان آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدے میں گر پڑتے ہیں ، اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں ، اور وہ تکبر نہیں کرتے ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہماری آیتوں پر تو وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب انکو وہ آیتیں سمجھائی جاتی ہیں یا یاد دلائی جاتی ہیں 3 تو سجدے میں گرپڑتے ہیں اور اپنے مالک کی تعریف کے ساتھ خوبی بیان کرتے ہیں اور غرور نہیں کرتے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ہماری آیتوں پر وہ لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو ان (آیات) سے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرنے لگتے ہیں اور وہ غرور نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہماری آیتوں پر تو وہ ایمان لاتے ہیں کہ جب انہیں یاد دلایا جاتا ہے تو وہ سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور اپنے پروردگار کی حمد و تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہماری آیتوں پر تو وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب اُن کو اُن سے نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گرپڑتے اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور غرور نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They alone believe in Our revelations who, when they are reminded thereof, fall down prostrate and hallow the praise of their Lord, and they are not stiff-necked.

ہماری آیتوں پر ایمان تو بس وہی لوگ لاتے ہیں کہ جن کو جب وہ یاد دلائی جاتی ہیں تو وہ سجدہ میں گرپڑتے ہیں اور اپنے پروردگار کی حمد وتسبیح کرنے لگتے ہیں اور وہ لوگ تکبر نہیں کرتے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہماری آیات پر بس وہی لوگ ایمان لاتے ہیں ، جن کا حال یہ ہے کہ جب ان کے ذریعہ سے ان کو یاد دہانی کی جاتی ہے تو وہ سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہماری آیتوں پر تو بس وہ لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو ان ( آیتوں ) کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے ( تو ) سجدے میں گِر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور وہ لوگ تکبر نہیں کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہماری آیتوں پر تو وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو ان سے نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور غرور نہیں کرتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہماری آیتوں پر ایمان تو بس وہی لوگ رکھتے ہیں (جن کی شان یہ ہوتی ہے کہ) جب ان کو نصیحت کی جاتی ہے ان (آیتوں) کے ذریعے تو وہ گرپڑتے ہیں سجدہ ریزہ ہو کر (اپنے رب کے حضور) اور وہ تسبیح کرتے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور وہ اپنی بڑائی کا گھمنڈ نہیں رکھتے

Translated by

Noor ul Amin

بیشک ہماری آیات پر تووہ ہی ایمان لاتے ہیں کہ جب انہیں ان آیتوں کے ذریعے سے نصیحت کی جاتی ہے توسجدہ میں گرپڑتے ہیں اور اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح بھی کرتے ہیں او رتکبر نہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہماری آیتوں پر وہی ایمان لاتے ہیں کہ جب وہ انھیں یاد دلائی جاتی ہیں سجدہ میں گر جاتے ہیں ( ف۳۱ ) اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے ، السجدة ۔ ۹

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ہماری آیتوں پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں اُن ( آیتوں ) کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدہ کرتے ہوئے گر جاتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور وہ تکبّر نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

ہماری آیتوں پر بس وہی لوگ ایمان لاتے ہیں جن کو جب بھی ان ( آیتوں ) کے ساتھ نصیحت کی جائے تو وہ سجدے میں گر جاتے ہیں اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Only those believe in Our Signs, who, when they are recited to them, fall down in prostration, and celebrate the praises of their Lord, nor are they (ever) puffed up with pride.

Translated by

Muhammad Sarwar

The only people who believe in Our revelations are those who, when reminded about them, bow down in prostration and glorify their Lord with His praise without pride.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Only those believe in Our Ayat, who, when they are reminded of them, fall down prostrate, and glorify the praises of their Lord, and they are not proud.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Only they believe in Our communications who, when they are reminded of them, fall down in prostration and celebrate the praise of their Lord, and they are not proud.

Translated by

William Pickthall

Only those believe in Our revelations who, when they are reminded of them, fall down prostrate and hymn the praise of their Lord, and they are not scornful,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हमारी आयतों पर तो बस वही लोग ईमान लाते हैं, जिन्हें उन के द्वारा जब याद दिलाया जाता है तो सजदे में गिर पड़ते हैं और अपने रब का गुणगान करते हैं और घमंड नहीं करते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس ہماری آیتوں پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو وہ آیتیں یاد دلائی جاتی ہیں تو وہ سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی تسبیح وتحمید کرنے لگتے ہیں اور وہ لوگ تکبر نہیں کرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہماری آیات پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں آیات کے ساتھ نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گرپڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہماری آیات پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں یہ آیات سنا کر جب نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہماری آیات پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو آیات یاد دلائی جاتی ہیں تو وہ سجدہ میں گرپڑتے ہیں اور اپنے رب کی تسبیح بیان کرتے ہیں جس کے ساتھ حمد بھی ہوتی ہے اور وہ تکبر نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہماری باتوں کو وہی مانتے ہیں جب ان کو سمجھائے ان سے گر پڑیں سجدہ کر کے اور پاک ذات کو یاد کریں اپنے رب کی خوبیوں کے ساتھ اور وہ بڑائی نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہماری آیتوں پر تو بس وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو ان آیتوں کے ذریعہ نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدے میں گرپڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کرنے لگتے ہیں اور وہ لوگ تکبر نہیں کرتے