Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 24

سورة السجدة

وَ جَعَلۡنَا مِنۡہُمۡ اَئِمَّۃً یَّہۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا ۟ ؕ وَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یُوۡقِنُوۡنَ ﴿۲۴﴾

And We made from among them leaders guiding by Our command when they were patient and [when] they were certain of Our signs.

اور جب ان لوگوں نے صبر کیا تو ہم نے ان میں سے ایسے پیشوا بنائے جو ہمارے حکم سے لوگوں کو ہدایت کرتے تھے ، اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور بنائے ہم نے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَئِمَّۃً
امام
یَّہۡدُوۡنَ
وہ رہنمائی کرتے تھے
بِاَمۡرِنَا
ہمارے حکم سے
لَمَّا
جب
صَبَرُوۡا
انہوں نے صبر کیا
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
یُوۡقِنُوۡنَ
وہ یقین رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور بنائے تھے ہم نے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَئِمَّۃً
راہ نما
یَّہۡدُوۡنَ
وہ راہ نمائی کرتے تھے 
بِاَمۡرِنَا
ہمارے حکم سے
لَمَّا
جب
صَبَرُوۡا
انہوں نے صبرکیا
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
یُوۡقِنُوۡنَ
یقین رکھتے
Translated by

Juna Garhi

And We made from among them leaders guiding by Our command when they were patient and [when] they were certain of Our signs.

اور جب ان لوگوں نے صبر کیا تو ہم نے ان میں سے ایسے پیشوا بنائے جو ہمارے حکم سے لوگوں کو ہدایت کرتے تھے ، اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب انہوں نے (مصائب پر) صبر کیا تو ہم نے ان میں سے کئی ایسے پیشوا بنا دیئے جو ہمارے حکم سے ان کی رہنمائی کرتے تھے۔ اور یہ لوگ ہماری آیات پر یقین رکھتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُن میں سے راہ نمابنائے تھے جوہمارے حکم سے راہ نمائی کرتے تھے جب انہوں نے صبرکیا اور ہماری آیات پروہ یقین رکھتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We appointed leaders from among them who guided (people) under Our command, when they observed patience, and kept firm belief in Our verses.

اور کئے ہم نے ان میں پیشوا جو راہ چلاتے تھے ہمارے حکم سے جب وہ صبر کرتے رہے اور رہے ہماری باتوں پر یقین کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ان میں سے ایسے امام اٹھائے جو ہمارے حکم سے لوگوں کو ہدایت کرتے تھے جب کہ انہوں نے صبر کی روش اختیار کی اور وہ ہماری آیات پر یقین رکھتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and when they remained steadfast and firmly believed in Our Signs, We created among them leaders who guided people by Our command.

اور جب انہوں نے صبر کیا اور ہماری آیات پر یقین لاتے رہے تو ان کے اندر ہم نے ایسے پیشوا پیدا کیے جو ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے 37

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ان میں سے کچھ لوگوں کو ، جب انہوں نے صبر کیا ، ایسے پیشوا بنا دیا جو ہمارے حکم سے لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے ، اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب بنی اسرائیل کے لوگوں نے کافروں کی ایذا ہی پر صبر کیا تو ہم نے ان کو دین کا پیوشا بنایا اور وہ ہمارے حکم سے لوگوں کو ایمان کا رستہ بتلاتے تھے اور ہماری آیتوں کا یقین رمکھتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان میں سے پیشوا بنائے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے جب وہ صبر کرتے تھے۔ اور ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے ان (بنی اسرئیل) میں جب تک وہ صبر سے کام لیتے رہے ایسے رہبر و رہنما بنائے جو ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں سے ہم نے پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے۔ جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We appointed, from amongst them, leaders guiding others by Our command, when they had persevered, and of Our signs they were convinced.

اور ہم نے ان میں جب کہ انہوں نے صبر کیا پیشوا بنادیئے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے اور وہ لوگ ہماری آیتوں کا یقین رکھتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان میں پیشوا اٹھائے ، جو ہمارے حکم سے لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے ، جبکہ انہوں نے ثابت قدمی دکھائی اور وہ ہماری آیات پر یقین رکھتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان میں سے کچھ لوگوں کو مقتدا بنادیا جو ہمارے حکم سے ( لوگوں کی ) رہنمائی کیا کرتے تھے ، جب ان لوگوں نے صبر کیا ، اور وہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں سے ہم نے پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت دیا کرتے تھے جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان میں سے کچھ کو پیشوا بنایا تھا جو (لوگوں کی) راہنمائی کرتے تھے ہمارے حکم کے مطابق جب کہ انہوں نے صبر سے کام لیا اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

جب انہوں نے ( مصائب پر ) صبر کیا توہم نے اس میں سے کئی ایسے امام بنا دئیے جو ہمارے حکم سے ان کی رہنمائی کرتے تھے ، اور یہ ہماری آیات پر یقین رکھتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ان میں سے ( ف٤۵ ) کچھ امام بنائے کہ ہمارے حکم سے بناتے ( ٤٦ ) جبکہ انہوں نے صبر کیا ( ف٤۷ ) اور وہ ہماری آیتوں پر یقین لاتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان میں سے جب وہ صبر کرتے رہے کچھ امام و پیشوا بنا دیئے جو ہمارے حکم سے ہدایت کرتے رہے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان میں سے بعض کو ایسا امام و پیشوا قرار دیا تھا جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے جب کہ انہوں نے صبر کیا تھا اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We appointed, from among them, leaders, giving guidance under Our command, so long as they persevered with patience and continued to have faith in Our Signs.

Translated by

Muhammad Sarwar

We appointed some of the Israelites as leaders for their exercising patience to guide the others to Our commands. They had firm belief in Our revelations.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We made from among them, leaders, giving guidance under Our command, when they were patient and used to believe with certainty in Our Ayat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We made of them Imams to guide by Our command when they were patient, and they were certain of Our communications.

Translated by

William Pickthall

And when they became steadfast and believed firmly in Our revelations, We appointed from among them leaders who guided by Our command.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वे जमे रहे और उन्हें हमारी आयतों पर विश्वास था, तो हम ने उन में ऐसे नायक बनाए जो हमारे आदेश से मार्ग दिखाते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان میں جبکہ انہوں نے صبر کیا بہت سے پیشوا بنا دیے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے اور وہ لوگ ہماری آیتوں کا یقین رکھتے تھے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب انہوں نے صبر کیا تو ہم نے ان میں سے ایسے پیشوا بنائے جو ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے اور وہ ہمارے ارشادات پر یقین رکھتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب انہوں نے صبر کیا اور ہماری آیات پر یقین لاتے رہے تو ان کے اندر ہم نے ایسے پیشوا پیدا کیے جو ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان میں سے پیشوا بنائے جو ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے جبکہ انہوں نے صبر کیا، اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کیے ہم نے ان میں پیشوا جو راہ چلاتے تھے ہمارے حکم سے جب وہ صبر کرتے رہے اور رہے ہماری باتوں پر یقین کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے بنی اسرائیل میں سے بعض لوگوں کی جبکہ انہوں نے مصائب پر صبر کیا اور ہماری آیتوں پر یقین کئے رہے دین کا پیشوا بنادیا کہ وہ ہمارے حکم سے رہنمائی کیا کرتے تھے