Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 3

سورة السجدة

اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ ۚ بَلۡ ہُوَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰہُمۡ مِّنۡ نَّذِیۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ لَعَلَّہُمۡ یَہۡتَدُوۡنَ ﴿۳﴾

Or do they say, "He invented it"? Rather, it is the truth from your Lord, [O Muhammad], that you may warn a people to whom no warner has come before you [so] perhaps they will be guided.

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے سے گھڑ لیا ہے ( نہیں نہیں ) بلکہ یہ تیرے رب تعالٰی کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ انہیں ڈرائیں جنکے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ وہ راہ راست پر آجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
کیا نہیں
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
افۡتَرٰىہُ
اس نے گھڑ لیا ہے اسے
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
لِتُنۡذِرَ
تا کہ آپ ڈرائیں
قَوۡمًا
اس قوم کو
مَّاۤ
نہیں
اَتٰہُمۡ
آیا ان کے پاس
مِّنۡ نَّذِیۡرٍ
کوئی ڈرانے والا
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
لَعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَہۡتَدُوۡنَ
وہ ہدایت پا جائیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
افۡتَرٰىہُ
اس نے گھڑ رکھا ا س کو
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مِنۡ رَّبِّکَ
تیرے رب کی جناب سے
لِتُنۡذِرَ
تاکہ آپ خبردار کریں
قَوۡمًا
ایسی قوم کو
مَّاۤ
نہیں
اَتٰہُمۡ
آیا ان کے پاس
مِّنۡ نَّذِیۡرٍ
کوئی خبردار کرنے والا
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَہۡتَدُوۡنَ
ہدایت پاجائیں
Translated by

Juna Garhi

Or do they say, "He invented it"? Rather, it is the truth from your Lord, [O Muhammad], that you may warn a people to whom no warner has come before you [so] perhaps they will be guided.

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے سے گھڑ لیا ہے ( نہیں نہیں ) بلکہ یہ تیرے رب تعالٰی کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ انہیں ڈرائیں جنکے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ وہ راہ راست پر آجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس (نبی) نے اس (قرآن) کو خود ہی گھڑ لیا ہے (بات یوں نہیں) بلکہ یہ آپ کے پروردگار ۔ کی طرف سے حق ہے۔ تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا ۔ شاید وہ ہدایت پاجائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاوہ لوگ کہتے ہیں کہ اسی نے یہ گھڑرکھا ہے؟بلکہ وہ تیرے رب کی جناب سے حق ہے، تاکہ آپ خبردارکریں ایسی قوم کوجن کے پاس آپ سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تاکہ وہ ہدایت پاجائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or, is it that they say, |"he has fabricated it.|" On the contrary, it is the truth from your Lord, so that you warn a people to whom no warner has come before you; maybe they take the right path.

کیا کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ باندھ لایا ہے کوئی نہیں وہ ٹھیک ہے تیرے رب کی طرف سے تاکہ تو ڈر سناوے ان لوگوں کو جن کے پاس نہیں آیا کوئی ڈرانے والا تجھ سے پہلے تاکہ وہ راہ پر آئیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے اسے خود گھڑ لیا ہے ؟ (نہیں ! ) بلکہ یہ حق ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی طرف سے تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خبردار کریں اس قوم کو جس کے پاس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا شاید کہ وہ ہدایت پائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or do they say: “He has fabricated it?” Nay, it is the Truth from your Lord so that you may warn a people to whom no warner came before you; perhaps they will be guided to the Right Way.

کیا 2 یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اسے خود گھڑ لیا ہے ؟ 3 نہیں بلکہ یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے 4 تاکہ تو متنبہ کرے ایک ایسی قوم کو جس کے پاس تجھ سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا ، شاید کہ وہ ہدایت پا جائیں 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ پیغمبر نے اسے خود گھڑ لیا ہے ؟ نہیں ( اے پیغمبر ) یہ تو وہ حق ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے اس لیے آیا ہے کہ تم اس کے ذریعے ان لوگوں کو خبردار کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا ، ( ١ ) تاکہ وہ صحیح راستے پر آجائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا کہتے ہیں اس نے قرآن جھوٹ بنا لیا 8 ہرگز نہیں وہ سچ ہے تیرے مالک کی طرف سے (اس لئے اترا ہے) کہ تو ان لوگوں کو ڈرائے جن کے پاس جتھ سے پہلے کوئی ڈرانیوالا (پیغمبر) نہیں آیا 9 تاکہ وہ راہ پائیں (انکو ہدایت ہو)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اسے (پیغمبر نے) گھڑ لیا ہے بلکہ وہ آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ ان لوگوں کو (انجام بد سے) ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ یہ لوگ راہ پر آجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو خود گھڑ لیا ہے ؟ (ہر گز نہیں) بلکہ یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے حق (کے ساتھ نازل) کیا گیا ہے تاکہ آپ اس سے اس قوم کا ڈرائیں (آگا کریں) جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا۔ تاکہ وہ ہدایت حاصل کرسکیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو از خود بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہدایت کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تاکہ یہ رستے پر چلیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Will they say: he hath fabricated it? Aye! it is the truth from thy Lord, that thou mayest warn therewith a people unto whom no warner came before thee, that haply they may be guided.

کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) نے اسے گڑھ لیا ہے۔ ۔ بلکہ یہ حق ہے آپ کے پروردگار کی طرف سے (اترا ہوا) تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کے پاس آپ سے قبل کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا شاید کہ وہ لوگ راہ پر آجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے خود اپنے جی سے گھڑ کر اس کو خدا کی طرف منسوب کردیا ہے؟ بلکہ یہی تیرے رب کی جانب سے حق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہوشیار کردو ، جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہوشیار کرنے والا نہیں آیا تاکہ وہ راہ یاب ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس ( کتاب ) کو اس شخص ( محمد ﷺ ) نے گَھڑ لیا ہے؟ ( نہیں ) بلکہ یہ تو ( وہ ) حق ہے ( جو ) آپ کے رب کی طرف سے ( اس لیے آیا ہے ) تاکہ آپ اس قوم کو ( عذاب سے ) ڈرائیں جس کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہیں اایا ، تاکہ وہ ہدایت پاجائیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے از خود بنا لیا ہے ؟ بلکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے برحق ہے، تاکہ آپ لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا شاید کہ وہ ہدایت پا جائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ (پھر بھی) یہ کہتے ہیں کہ اس کو اس شخص نے خود گھڑ لیا ہے (نہیں) بلکہ یہ سراسر حق ہے آپ کے رب کی طرف سے تاکہ آپ خبردار کریں ان لوگوں کو جن کے پاس آپ سے قبل (ماضی قریب میں) کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تاکہ یہ لوگ راہ راست پاسکیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا ( کفارہ مکہ ) کہتے ہیں کہ محمدنے قرآن کو خودگھڑلیا ہے بلکہ یہ آپ کے رب کی طرف سے حق ہے ، تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والانہیں آیاشایدوہ ہدایت پاجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا کہتے ہیں ( ف۳ ) ان کی بنائی ہوئی ہے ( ف٤ ) بلکہ وہی حق ہے تمہارے رب کی طرف سے کہ تم ڈراؤ ایسے لوگوں کو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا ( ف۵ ) اس امید پر کہ وہ راہ پائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا کفار و مشرکین یہ کہتے ہیں کہ اسے اس ( رسول ) نے گھڑ لیا ہے ۔ بلکہ وہ آپ کے رب کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ اس قوم کو ڈر سنائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہیں آیا تاکہ وہ ہدایت پائیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ لوگ کہتے ہیں کہ اس ( رسول ( ص ) ) نے اسے خود گھڑ لیا ہے؟ ( نہیں ) بلکہ یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا ۔ شاید کہ وہ ہدایت پا جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do they say, "He has forged it"? Nay, it is the Truth from thy Lord, that thou mayest admonish a people to whom no warner has come before thee: in order that they may receive guidance.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they say that he, (Muhammad), has invented it? No, it is the truth from your Lord so that you will warn the people who have not received a warning before you. Perhaps they will seek guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or say they: "He has fabricated it" Nay, it is the truth from your Lord, so that you may warn a people to whom no warner has come before you, in order that they may be guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or do they say: He has forged it? Nay! it is the truth from your Lord that you may warn a people to whom no warner has come before you, that they may follow the right direction.

Translated by

William Pickthall

Or say they: He hath invented it? Nay, but it is the Truth from thy Lord, that thou mayst warn a folk to whom no warner came before thee, that haply they may walk aright.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या वे इस पर विश्वास नहीं रखते) या वे कहते हैं कि "इस व्यक्ति ने इसे स्वयं ही घड़ लिया है?" नहीं, बल्कि वह सत्य है तेरे रब की ओर से, ताकि तू उन लोगों को सावधान कर दे जिन के पास तुझ से पहले कोई सावधान करने वाला नहीं आया। कदाचित वे मार्ग पाएँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ پیغمبر (علیہ السلام) نے یہ اپنے دل سے بنا لیا بلکہ یہ سچی کتاب ہے آپ کے رب کی طرف سے تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آيا تاکہ وہ لوگ راہ پر آجاویں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اسے خود بنا لیا ہے نہیں بلکہ یہ آپ کے رب کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ ایسی قوم کو متنبہ کریں جس کے پاس آپ سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا، ہوسکتا ہے کہ وہ ہدایت پائیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اسے خود گھڑ لیا ہے ؟ نہیں بلکہ یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے تاکہ تو متنبہ کرے ایک ایسی قوم کو جس کے پاس تجھ سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا ، شاید کہ وہ ہدایت پاجائیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس نے جھوٹ بنالیا ہے، بلکہ بات یہ ہے کہ وہ آپ کے رب کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ وہ لوگ ہدایت پر آجائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا کہتے ہیں کہ جھوٹ باندھ لایا ہے کوئی نہیں وہ ٹھیک ہے تیرے رب کی طرف سے تاکہ تو ڈر سناوے ان لوگوں کو جن کے پاس نہیں آیا کوئی ڈرانے والا تجھ سے پہلے تاکہ وہ راہ پر آئیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس قرآن کو پیغمبر نے گھڑلیا ہے ہرگز نہیں بلکہ یہ کتاب سچی ہے اور آپ کے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے تا کہ آپ ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرنے والا نہیں آیا تا کہ وہ لوگ راہ پر آجائیں