Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 4

سورة السجدة

اَللّٰہُ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ مَا بَیۡنَہُمَا فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ ؕ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا شَفِیۡعٍ ؕ اَفَلَا تَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿۴﴾

It is Allah who created the heavens and the earth and whatever is between them in six days; then He established Himself above the Throne. You have not besides Him any protector or any intercessor; so will you not be reminded?

اللہ تعالٰی وہ ہے جس نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو چھ دن میں پیدا کر دیا پھر عرش پر قائم ہوا تمہارے لئے اس کے سوا کوئی مددگار اور سفارشی نہیں کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَمَا
اور جو کچھ
بَیۡنَہُمَا
درمیا ن ہے ان دونوں کے
فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ
چھ دنوں میں
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰی
وہ بلند ہوا
عَلَی الۡعَرۡشِ
عرش پر
مَا
نہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
شَفِیۡعٍ
کوئی سفارشی
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَتَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت پکڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیداکیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ
چھ دنوں میں
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰی
وہ بلند ہوا
عَلَی الۡعَرۡشِ
عرش پر
مَا
نہیں
لَکُمۡ
تمہارا
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
سوائے اس کے
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی سرپرست
وَّلَا شَفِیۡعٍ
اور نہ کوئی سفارشی
اَفَلَا
توکیا نہیں
تَتَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت حاصل کرتے
Translated by

Juna Garhi

It is Allah who created the heavens and the earth and whatever is between them in six days; then He established Himself above the Throne. You have not besides Him any protector or any intercessor; so will you not be reminded?

اللہ تعالٰی وہ ہے جس نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو چھ دن میں پیدا کر دیا پھر عرش پر قائم ہوا تمہارے لئے اس کے سوا کوئی مددگار اور سفارشی نہیں کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کچھ چھ دنوں میں پیدا کیا پھر عرش پر قائم ہوا۔ اس کے سوا تمہارا نہ کوئی سرپرست ہے اور نہ سفارشی ۔ کیا تم کوئی سبق حاصل نہیں کرتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ ہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کواور اُن دونوں کے درمیان کوچھ دنوں میں پیدا کیا پھر وہ عرش پربلندہوا،اُس کے سوا تمہارانہ کوئی سرپرست ہے اور نہ کوئی سفارشی ،توکیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the One who created the heavens and the earth and all that is between them in six days, then He positioned Himself on the Throne. Other than Him, there is neither a guardian for you, nor an intercessor. Would you then not observe the advice?

اللہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن کے اندر پھر قائم ہوا عرش پر کوئی نہیں تمہارا اس کے سوائے حمایتی اور نہ سفارشی پھر کیا تم دھیان نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ وہ ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے چھ دنوں میں پھر وہ متمکنّ ہوا عرش (تخت حکومت) پر نہیں ہے تمہارے لیے اس کے مقابلے میں کوئی حمایتی اور نہ کوئی سفارش کرنے والا۔ تو کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is Allah Who created the heavens and the earth and all that is between the two, in six days, and then He established Himself on the Throne. You have no guardian or intercessor other than He. Will you, then, not take heed?

وہ6 اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور ان ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا اور اس کے بعد عرش پر جلوہ فرما ہوا 7 ، اس کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی و مدد گار ہے اور نہ کوئی اس کے آگے سفارش کرنے والا ، پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟ 8 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان ساری چیزوں کو چھ دن میں پیدا کیا ، پھر اس نے عرش پر استوا فرمایا ۔ ( ٢ ) اس کے سوا نہ تمہارا کوئی رکھوالا ہے ، نہ کوئی سفارشی ( ٣ ) کیا پھر بھی تم کسی نصیحت پر دھیان نہیں دیتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ ہی وہی ہے جس نے آسمان اور زمین اور جو ان کے بیچ میں ہے چھ دن میں بنائے 10 پھر عرش پر جا بیٹھا 1 اس کے سوا نہ کوئی تمہارا سرپرست ہے نہ سفارشی 2 کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے کو چھ روز میں پیدا فرمایا پھر عرش پر قائم ہوا۔ اس کے سوا تمہارا کوئی دوست نہیں ہے اور نہ کوئی سفارش کرنے والا۔ پھر کیا تم سمجھتے نہیں ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے ان کو چھ دنوں میں پیدا کی ہے۔ پھر وہ عرش پر قائم ہوا۔ اس کے سوا تمہارا نہ تو کوئی حمایتی و مددگار ہے اور نہ سفارش کرنے والا کیا تم اتنی بات نہیں سمجھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان دونوں میں ہیں سب کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ اس کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah it is Who created the heavens and the earth and whatsoever is betwixt the twain in six days, and then He established Himself on the throne. No patron have ye nor an intercessor, besides Him. Will ye not then be admonished?

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے پیدا کردیا چھ دنوں میں پھر وہ قائم ہوا تخت (شاہی) پر ۔ اس کے سوا کوئی نہ تمہارا مددگار ہے اور نہ سفارشی سو کیا تم سمجھتے نہیں ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو چھ دنوں میں ، پھر وہ عرض پر متمکن ہوا ۔ اس کے سوا نہ تمہارے لئے کوئی کارساز ہے اور نہ اس کے مقابل میں کوئی سفارشی ۔ کیا تم لوگ چیتتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو ان دونوں کے درمیان ( مخلوق ) ہے چھے دن میں پیدا فرمایا پھر عرش پر قرار پکڑا ، نہیں ہے تمہارا اس کے علاوہ کوئی مددگار اور نہ ( ہی ) سفارش کرنے والا ، کیا تم لوگ پھر بھی نصیحت حاصل نہیں کرتے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان دونوں میں ہیں سب کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوا۔ اس کے سوا نہ کوئی تمہارا دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ وہی تو ہے جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو اور ان تمام چیزوں کو جو کہ ان دونوں کے درمیان ہیں چھ دنوں (کی مدت) میں پھر وہ جلوہ افروز ہوا عرش پر اس کے سوا تمہارا نہ کوئی حمایتی (و سرپرست) ہے اور نہ کوئی سفارشی تو کیا تم لوگ سمجھتے نہیں ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ہی ہے جس نے زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کچھ چھ دنوں میں پیدا کیا پھرعرش پر قائم ہوا ، اس کے سوا تمہارا نہ کوئی سرپرست ہے اور نہ سفارشی ، کیا تم کوئی سبق حاصل نہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن میں بنائے پھر عرش پر استوا فرمایا ( ف٦ ) اس سے چھوٹ کر ( لا تعلق ہو کر ) تمہارا کوئی حمایتی اور نہ سفارشی ( ف۷ ) تو کیا تم دھیان نہیں کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ( اسے ) چھ دنوں ( یعنی چھ مدتوں ) میں پیدا فرمایا پھر ( نظامِ کائنات کے ) عرشِ ( اقتدار ) پر قائم ہوا ، تمہارے لئے اسے چھوڑ کر نہ کوئی کارساز ہے اور نہ کوئی سفارشی ، سو کیا تم نصیحت قبول نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ہی وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر عرش پر متمکن ہوا اس کے سوا نہ تمہارا کوئی سرپرست ہے اور نہ کوئی سفارشی کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who has created the heavens and the earth, and all between them, in six Days, and is firmly established on the Throne (of Authority): ye have none, besides Him, to protect or intercede (for you): will ye not then receive admonition?

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the one who created the heavens and the earth and all that is between them in six days, then He established His dominion over the Throne. No one besides Him is your guardian or intercessor. Will you then not take heed?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah it is He Who has created the heavens and the earth, and all that is between them in six Days. Then He Istawa over the Throne. You have none, besides Him, as a protector or an intercessor. Will you not then remember

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is He Who created the heavens and the earth and what is between them in six periods, and He mounted the throne (of authority); you have not besides Him any guardian or any intercessor, will you not then mind?

Translated by

William Pickthall

Allah it is Who created the heavens and the earth, and that which is between them, in six Days. Then He mounted the Throne. Ye have not, beside Him, a protecting friend or mediator. Will ye not then remember?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही है जिस ने आकाशों और धरती को और जो कुछ दोनों के बीच है छह दिनों में पैदा किया। फिर सिंहासन पर विराजमान हुआ। उस से हटकर न तो तुम्हारा कोई संरक्षक मित्र है और न उस के मुक़ाबले में कोई सिफ़ारिस करने वाला। फिर क्या तुम होश में न आओगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے آسمان اور زمین کو اور اس مخلوق کو جو ان دونوں کے درمیان میں ہے چھ روز میں پیدا کیا پھر تخت قائم ہوا (3) بدون اس کسے نہ تمہارا کوئی مددگار ہے اور نہ سفارش کرنے والا سو کیا تم سمجھتے نہیں ہو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمینوں اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اسے چھ دنوں میں پیدا فرمایا۔ اور اس کے بعد عرش پر جلوہ نما ہوا، اس کے سوا نہ تمہارا کوئی مددگار ہے اور نہ کوئی اس کے آگے سفارش کرنے والا، پھر کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور ان ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا اور اس کے بعد عرش پر جلوہ فرما ہوا ، اس کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی و مددگار ہے اور نہ کوئی اس کے آگے سفارش کرنے والا ، پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہی ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں پیدا فرمایا پھر عرش پر مستوی ہوا۔ تمہارے لیے اس کے سوا نہ کوئی ولی ہے نہ کوئی سفارشی، کیا تم نہیں سمجھتے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن کے اندر پھر قائم ہوا عرش پر کوئی نہیں تمہارا اس کے سوائے حمایتی اور نہ سفارشی پھر تم کیا دھیان نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ کی وہ ذات ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس کو چھ دن کی مقدار میں پیدا کیا پھر اپنی شان کے موافق عرش پر قائم و جلوہ گر ہوا بجز اس کے نہ تمہارا کوئی کار ساز ہے اور نہ کوئی سفارش کرنے والا سو کیا تم اتنی بات بھی نہیں سوچتے