Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 5

سورة السجدة

یُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَی الۡاَرۡضِ ثُمَّ یَعۡرُجُ اِلَیۡہِ فِیۡ یَوۡمٍ کَانَ مِقۡدَارُہٗۤ اَلۡفَ سَنَۃٍ مِّمَّا تَعُدُّوۡنَ ﴿۵﴾

He arranges [each] matter from the heaven to the earth; then it will ascend to Him in a Day, the extent of which is a thousand years of those which you count.

وہ آسمان سے لے کر زمین تک ( ہر ) کام کی تدبیر کرتا ہے پھر ( وہ کام ) ایک ایسے دن میں اس کی طرف چڑھ جاتا ہے جس کا اندازہ تمہاری گنتی کے ایک ہزار سال کے برابر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُدَبِّرُ
وہ تدبیر کرتا ہے
الۡاَمۡرَ
ہر معاملے کی
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
اِلَی الۡاَرۡضِ
زمین تک
ثُمَّ
پھر
یَعۡرُجُ
وہ چڑھتا ہے
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
فِیۡ یَوۡمٍ
ایک دن میں
کَانَ
ہے
مِقۡدَارُہٗۤ
حساب/اندازہ اس کا
اَلۡفَ
ہزار
سَنَۃٍ
سال
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَعُدُّوۡنَ
تم شمار کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُدَبِّرُ
وہ تدبیرکرتاہے
الۡاَمۡرَ
ہر کام کی
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
اِلَی
تک
الۡاَرۡضِ
زمین
ثُمَّ
پھر
یَعۡرُجُ
اوپر جاتاہے
اِلَیۡہِ
طرف اس کی
فِیۡ یَوۡمٍ
ایک دن میں
کَانَ
ہے
مِقۡدَارُہٗۤ
مقدار اس کی
اَلۡفَ
ہزار
سَنَۃٍ
برس
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَعُدُّوۡنَ
تم شمار کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

He arranges [each] matter from the heaven to the earth; then it will ascend to Him in a Day, the extent of which is a thousand years of those which you count.

وہ آسمان سے لے کر زمین تک ( ہر ) کام کی تدبیر کرتا ہے پھر ( وہ کام ) ایک ایسے دن میں اس کی طرف چڑھ جاتا ہے جس کا اندازہ تمہاری گنتی کے ایک ہزار سال کے برابر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی آسمان سے زمین تک کے انتظام کی تدبیر کرتا ہے۔ پھر ایک روز جس کی مقدار تمہارے حساب سے ایک ہزار سال ہے وہی انتظام اس کی طرف اٹھ جائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ آسمان سے زمین تک ہرکام کی تدبیرکرتا ہے پھروہ(کام) ایک دن میں اُس کی طرف اوپرجاتا ہے جس کی مقدارایک ہزار سال ہے،اس میں سے جوتم شمارکرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He manages (every) matter from the sky to the earth, then it (every matter) will ascend to Him in a day the measure of which is a thousand years according to the way you count.

تدبیر سے اتارتا ہے کام آسمان سے زمین تک پھر چڑہتا ہے وہ کام اس کی طرف ایک دن میں جس کا پیمانہ ہزار برس کا ہے تمہاری گنتی میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ تدبیر کرتا ہے اپنے امر کی آسمان سے زمین کی طرف پھر وہ (امر) چڑھتا ہے اس کی طرف (یہ سارا معاملہ طے پاتا ہے) ایک دن میں جس کی مقدار تمہاری گنتی کے حساب سے ایک ہزار برس ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He governs from the heaven to the earth and then the record (of this governance) goes up to Him in a day whose measure is a thousand years in your reckoning.

وہ آسمان سے زمین تک دنیا کے معاملات کی تدبیر کرتا ہے اور اس تدبیر کی روداد اوپر اس کے حضور جاتی ہے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار سے ایک ہزار سال ہے 9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کا انتظام خود کرتا ہے ، پھر وہ کام ایک ایسے دن میں اس کے پاس اوپر پہنچ جاتا ہے جس کی مقدار تمہاری گنتی کے حساب سے ایک ہزار سال ہوتی ہے ۔ ( ٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ آسمان سے لے کر زمین تک سب کام چلاتا ہے 3 پھر یہسب کام اس دن میں جو تمہارے حساب سے ہزاربرس کا ہوگا اللہ تعالیٰ تک چڑھ جائیں گے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کی تدبیر فرماتا ہے پھر ہر امر اسی کے حضور پہنچ جائے گا ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ایک ہزار برس کی ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ آسمانوں سے زمین تک ہر معاملہ کی دیکھ بھا ل کرتا ہے۔ پھر ہر معاملہ امر اس کے سامنے ایک ایسے دن میں پہنچ جاتا ہے جو تمہارے شمار میں ایک ہزار سال ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی آسمان سے زمین تک (کے) ہر کام کا انتظام کرتا ہے۔ پھر وہ ایک روز جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ہزار برس ہوگی۔ اس کی طرف صعود (اور رجوع) کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He disposeth every affair from the heaven unto the earth; thereafter it shall ascend unto Him in a Day the measure whereof is one thousand years of that which ye compute.

آسمان سے زمین تک وہی ہر امر کی تدبیر کرتا ہے ۔ پھر (یہ امر) اس کے پاس پہنچ جائے گا ۔ ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ایک ہزار سال کی ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی آسمان سے زمین تک سارے امور کا انتظام فرماتا ہے ۔ پھر یہ تمام امور اسی کی طرف لوٹتے ہیں ایک ایسے دن میں ، جس کی مقدار – تمہارے شمار سے – ہزار سال کے برابر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ آسمان سے لے زمین تک ہر کام کا انتظام خود کرتا ہے پھر وہ ( کام ) اس کے پاس اوپر پہنچ جاتا ( چڑھ جاتا ) ہے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہاری گنتی کے اعتبار سے ایک ہزار سال ہوتی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی آسمان سے زمین تک ہر کام کا انتظام کرتا ہے۔ پھر وہ ایک روز جس کا اندازہ تمہارے شمار کے مطابق ہزار برس ہوگا اس کی طرف چڑھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہی تدبیر فرماتا ہے (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) ہر کام کی آسمان سے زمین تک پھر اسی کی طرف چڑھتا ہے وہ کام ایک ایسے عظیم الشان دن میں جس کی مقدار ہزار برس ہے (ماہ و سال کی) اس گنتی کے اعتبار سے جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

وہی آسمان سے زمین تک ہرمعاملے کی دیکھ بھال کرتا ہے ، پھرہر بات اس کے حضور اس دن پیش ہوگی جس ایک دن کی مقدارتمہارے حساب سے ایک ہزارسال ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کام کی تدبیر فرماتا ہے آسمان سے زمین تک ( ف۸ ) پھر اسی کی طرف رجوع کرے گا ( ف۹ ) اس دن کہ جس کی مقدار ہزار برس ہے تمہاری گنتی میں ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ آسمان سے زمین تک ( نظام اقتدار ) کی تدبیر فرماتا ہے پھر وہ امر اس کی طرف ایک دن میں چڑھتا ہے ( اور چڑھے گا ) جس کی مقدار ایک ہزار سال ہے اس ( حساب ) سے جو تم شمار کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر معاملہ کی تدبیر کرتا ہے اور پھر ہر معاملہ اس کی بارگاہ میں اس دن پیش ہوگا جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ایک ہزار سال ہوگی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He rules (all) affairs from the heavens to the earth: in the end will (all affairs) go up to Him, on a Day, the space whereof will be (as) a thousand years of your reckoning.

Translated by

Muhammad Sarwar

He sends the regulation of the affair from the heavens to the earth, then on the day which is equal to one thousand years of yours, it will ascend to Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He directs the command from the heavens to the earth; then it will go up to Him, in one Day, the space whereof is a thousand years of your reckoning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He regulates the affair from the heaven to the earth; then shall it ascend to Him in a day the measure of which is a thousand years of what you count.

Translated by

William Pickthall

He directeth the ordinance from the heaven unto the earth; then it ascendeth unto Him in a Day, whereof the measure is a thousand years of that ye reckon.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह कार्य की व्यवस्था करता है आकाश से धरती तक - फिर सारे मामले उसी की तरफ़ लौटते हैं - एक दिन में, जिस की माप तुम्हारी गणना के अनुसार एक हज़ार वर्ष है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر امر کی تدبیر کرتا ہے پھر ہر امر اسی کے حضور میں پہنچ جاوے گا ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تہارے شمار کے موافق ایک ہزار برس ہوگی۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ آسمان سے زمین تک سب معاملات کی تدبیر کرتا ہے اور اس تدبیر کا نتیجہ اس کے حضور پیش کیا جاتا ہے ایسے دن میں جس کی مقدار تمہاری گنتی کے مطابق ایک ہزار سال ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ آسمان سے زمین تک دنیا کے معاملات کی تدبیر کرتا ہے اور اس تدبیر کی روداد اس کے حضور جاتی ہے ۔ ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار سے ایک ہزار سال ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ آسمان سے لے کر زمین تک تدبیر کرتا ہے ہر امر اس کے حضور میں ایک ایسے دن میں پہنچ جائے گا جس کی مقدار تمہاری گنتی کے مطابق ایک ہزار سال ہوگی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تدبیر سے اتارتا ہے کام آسمان سے زمین تک پھر چڑھتا ہے وہ کام اس کی طرف ایک دن میں جس کا پیمانہ ہزار برس کا ہے تمہاری گنتی میں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ آسمان سے لیکر زمین تک ہر ایک کام کی تدبیر کرتا ہے پھر ہر کام ایک دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار سے ہزار سال ہوئی ہے اسی کی حضور میں پہنچ جانا ہے