15 "Shaped him": developed him from a microscopic organism into a full-fledged human being and perfected him with limbs and other organs of the body.
16 "Spirit" dces not merely imply the life because of which a living thing moves, but the essential human characteristic which imbues man with consciousness and thought, discretion and judgement, discernment, -and discrimination, by virtue of which he is distinguished from all other earthly creations and becomes possessor of a personality and self and worthy of Allah's vicegerency. Allah has called this "Spirit" His own either because it belongs to Him alone, and its being attributed to Himself is just like a thing's being attributed to its master, or because the attributes of knowledge, thought, consciousness, will, judgment, discretion, etc. with which man has been characterised are a reflection to the attributes of Allah. They have not arisen from any combination of matter, but from Allah Himself. Man has received knowledge from Allah's Knowledge, wisdom from Allah's Wisdom, and discretion and authority from Allah's Authority. He has not received these from a source which is without knowledge, without wisdom and without discretion and authority. (For further explanation, see E.N. 19 of AI-Hijr).
17 This is a fine way of saying something. Before the mention of "breathing into him of His spirit", man has been referred to in the third person: "He created him ..... spread his progeny ...... shaped him ...... breathed into him His spirit," for till then he was not even worthy of being addressed. Then, when the spirit had been breathed into him, he became worthy of the honour and it was said: "He gave you the ears . . . gave you the eyes . . . gave you the hearts," for after having been blessed with the Spirit, man became worthy of being addressed. The ears and the eyes imply the instruments by which man obtains knowledge. Although the senses of taste and touch and smell are also instruments of obtaining knowledge, hearing and sight are the major and by far the more important senses. Therefore, the Qur'an has mentioned only these two at different places as the most important gifts of God to man. "The Heart" implies the mind which arranges the information obtained through the senses and draws inferences from it, and selects a possible way of action and decides to follow it.
18 That is, "The wonderful human spirit with such excellent qualities has not been given to you so that you may live like the animals in the world and plan life for yourselves as an animal would. You were given the eyes so that you may see things with insight and not that you should live like the blind people; you were given the cars so that you may hear things with attention and not that you should live like the deaf people; you were given the hearts so that you may understand the reality and adopt the right way in thought and action and not that you should expend alI your capabilities for collecting the means of nourishing and sustaining your animality, or that you may devise philosophies and programmes of rebellion against your Creator. After having received these invaluable blessings from God, when you adopt polytheism and atheism, when you assume godhead yourself or become servants of other gods, when you lose yourself in sensual pleasure by serving your lusts, you in fact tell your God: "We were not worthy of these blessings: You should have made us a monkey, or a wolf, or an alligator, or a crow, instead of man."
سورہ سجدۃ حاشیۃ: 15
یعنی انتہائی باریک خورد بینی وجود سے بڑھا کر اسے پوری انسانی شکل تک پہنچایا اور اس کا جسم سارے اعضاء وجوارح کے ساتھ مکمل کردیا ۔
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :16
روح سے مراد محض وہ زندگی نہیں ہے جس کی بدولت ایک ذی حیات جسم کی مشین متحرک ہوتی ہے ، بلکہ اس سے مراد وہ خاص جوہر ہے جو فکر و شعور اور عقل و تمیز اور فیصلہ و اختیار کا حامل ہوتا ہے ، جس کی بدولت انسان تمام دوسری مخلوقات ارضی سے ممتاز ایک صاحب شخصیت ہستی ، صاحب اَنا ہستی ، اور حامل خلافت ہستی بنتا ہے ۔ اس روح کو اللہ تعالیٰ نے اپنی روح یا تو اس معنی میں فرمایا ہے کہ وہ اسی کی ملک ہے اور اس کی ذات پاک کی طرف اس کا انتساب اسی طرح کا ہے جس طرح ایک چیز اپنے مالک کی طرف منسوب ہو کر اس کی چیز کہلاتی ۔ یا پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کے اندر علم ، فکر ، شعور ، ارادہ ، فیصلہ ، اختیار اور ایسے ہی دوسرے جو اوصاف پیدا ہوئے ہیں وہ سب اللہ تعالیٰ کی صفات کے پر تو ہیں ۔ ان کا سر چشمہ مادے کی کوئی ترکیب نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے ۔ اللہ کے علم سے اس کو علم ملا ہے ، اللہ کی حکمت سے اس کی دانائی ملی ہے ، اللہ کے اختیار سے اس کو اختیار ملا ہے ۔ یہ اوصاف کسی بے علم ، بے دانش اور بے اختیار ماخذ سے انسان کے اندر نہیں آئے ہیں ۔ ( مزید تشریح کے لئے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جِلد دوّم ، صفحات ۵۰٤ ۔ ۵۰۵ ) ۔
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :17
یہ ایک لطیف انداز بیان ہے ۔ روح پھونکنے سے پہلے انسان کا سارا ذکر صیغۂ غائب میں کیا جاتا رہا ۔ اس کی تخلیق کی ، اس کی نسل چلائی ، اس کو نِک سُک سے درست کیا ، اس کے اندر روح پھونکی ۔ اس لیے اس وقت تک وہ خطاب کے لائق نہ تھا ۔ پھر جب روح پھونک دی گئی تو اب اس سے فرمایا جا رہا ہے کہ تم کو کان دیے ، تم کو آنکھیں دیں ، تم کو دل دیے اس لیے کہ حامل روح ہو جانے کے بعد ہی وہ اس قابل ہوا کہ اسے مخاطب کیا جائے ۔
کان اور آنکھوں سے مراد وہ ذرائع ہیں جن سے انسان علم حاصل کرتا ہے ۔ اگرچہ حصول علم کے ذرائع ذائقہ اور لامسہ اور شامہ بھی ہیں ، لیکن سماعت و بینائی تمام دوسرے حواس سے زیادہ بڑے اور اہم ذرائع ہیں ، اس لیے قرآن جگہ جگہ انہی دو کو خدا کے نمایاں عطیوں کی حیثیت سے پیش کرتا ہے ۔ اس کے بعد دل سے مراد وہ ذہن ( Mind ) ہے جو حواس کے ذریعہ سے حاصل شدہ معلومات کو مرتب کر کے ان سے نتائج نکالتا ہے اور عمل کی مختلف امکانی راہوں میں سے کوئی ایک راہ منتخب کرتا اور اس پر چلنے کا فیصلہ کرتا ہے ۔
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :18
یعنی یہ عظیم القدر انسانی روح اتنے بلند پایہ اوصاف کے ساتھ تم کو اس لیے تو عطا نہیں کی گئی تھی کہ تم دنیا میں جانوروں کی طرح رہو اور اپنے لیے بس وہی زندگی کا نقشہ بنا لو جو کوئی حیوان بنا سکتا ہے ۔ یہ آنکھیں تمہیں چشم بصیرت سے دیکھنے کے لیے دی گئی تھیں نہ کہ اندھے بن کر رہنے کے لیے ۔ یہ کان تمہیں گوش ہوش سے سننے کے لیے دیے گئے تھے نہ کہ بہرے بن کر رہنے کے لیے ۔ یہ دل تمہیں اس لیے دیے گئے تھے کہ حقیقت کو سمجھو اور صحیح راہ فکر و عمل اختیار کرو ، نہ اس لیے کہ اپنی ساری صلاحیتیں صرف اپنی حیوانیت کی پرورش کے وسائل فراہم کرنے میں صرف کر دو ، اور اس سے کچھ اونچے اٹھو تو اپنے خالق سے بغاوت کے فلسفے اور پروگرام بنانے لگو ۔ یہ بیش قیمت نعمتیں خدا سے پانے کے بعد جب تم دہریت یا شرک اختیار کرتے ہو ، جب تم خود خدا یا دوسرے خداؤں کے بندے بنتے ہو ، جب تم خواہشات کے غلام بن کر جسم و نفس کی لذتوں میں غرق ہو جاتے ہو ، تو گویا اپنے خدا سے یہ کہتے ہو کہ ہم ان نعمتوں کے لائق نہ تھے ، ہمیں انسان بنانے کے بنائے تجھے ایک بندر ، یا ایک بھیڑیا ، یا ایک مگر مچھ یا ایک کوا بنانا چاہیے تھا ۔