Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 9

سورة السجدة

ثُمَّ سَوّٰىہُ وَ نَفَخَ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِہٖ وَ جَعَلَ لَکُمُ السَّمۡعَ وَ الۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡئِدَۃَ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۹﴾

Then He proportioned him and breathed into him from His [created] soul and made for you hearing and vision and hearts; little are you grateful.

جسے ٹھیک ٹھاک کر کے اس میں اپنی روح پھونکی اسی نے تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے ( اس پر بھی ) تم بہت ہی تھوڑا احسان مانتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
سَوّٰىہُ
اس نے درست کیا اسے
وَنَفَخَ
اور اس نے پھونک دیا
فِیۡہِ
اس میں
مِنۡ رُّوۡحِہٖ
اپنی روح سے
وَجَعَلَ
اور اس نے بنائے
لَکُمُ
تمہارے لیے
السَّمۡعَ
کان
وَالۡاَبۡصَارَ
اور آنکھیں
وَالۡاَفۡئِدَۃَ
اور دل
قَلِیۡلًامَّا
کتنا کم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
سَوّٰىہُ
اس نے درست کیا اس کو
وَنَفَخَ
اور اس نے پھونکی
فِیۡہِ
اس میں
مِنۡ رُّوۡحِہٖ
اپنی روح میں سے
وَجَعَلَ
اور اس نے بنائے
لَکُمُ
تمہارے
السَّمۡعَ
کان
وَالۡاَبۡصَارَ
اور آنکھیں
وَالۡاَفۡئِدَۃَ
اور دل
قَلِیۡلًا
بہت کم ہے
مَّا
جو
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکرکرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Then He proportioned him and breathed into him from His [created] soul and made for you hearing and vision and hearts; little are you grateful.

جسے ٹھیک ٹھاک کر کے اس میں اپنی روح پھونکی اسی نے تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے ( اس پر بھی ) تم بہت ہی تھوڑا احسان مانتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اسے (رحم مادر) میں درست کیا اور اس میں اپنی (پیدا کی ہوئی) روح پھونکی اور تمہارے کان، آنکھیں اور دل بنائے (مگر) تم کم ہی شکر کرتے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراُس کودرست کیا اوراُس نے اِس میں اپنی روح پھونکی اوراُس نے تمہارے کان، آنکھیں اوردل بنائے تم لوگ بہت کم شکراداکرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then He gave him a proportioned shape and breathed into him of His spirit. And He granted you the (power of) hearing and the eyes and the hearts. Little you give thanks.

پھر اس کو برابر کیا اور پھونکی اس میں اپنی ایک جان اور بنا دیئے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت تھوڑا شکر کرتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اس کی نوک پلک درست کی اور پھونکا اس میں اپنی روح میں سے اور اس نے بنائے تمہارے لیے کان آنکھیں اور دل بہت ہی کم ہے جو شکر تم لوگ کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

then He duly proportioned him, and breathed into him of His spirit, and bestowed upon you ears and eyes and hearts. And yet, little thanks do you give.

پھر اسے نک سک سے درست کیا اور اس کے اندر اپنی روح پھونک دی16 ، اور تم کو کان دیے ، آنکھیں دیں اور دل دیے 17 ۔ تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو 18

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر کے اس میں اپنی روح پھونکی ، اور ( انسانو ) تمہارے لیے کان ، آنکھیں اور دل پیدا کیے ۔ تم لوگ شکر تھوڑا ہی کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کو ٹھیک کیا پتلہ بنایا سب اعضا درست کئے اور ہمیں اپنی طرف سے جان پھونکی اور تم کو سننے کے لئے کان دے اور دیکھنے کے لئے آنکھیں اور سمجھنے کیلئے دل مگر اس پر بھی تم بہت کم شکر کرتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس (کے اعضاء) کو درست فرمایا اور اس میں اپنی روح پھونکی اور تم کو کان اور آنکھیں اور دل دیئے (مگر) تم بہت کم شکر کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر (ماں کے پیٹ میں) اس کے تمام اعضاء درست کئے۔ پھر اس میں اپنی طرف سے روح کو پھونکا۔ اور تمہیں کان، آنکھیں اور دل دیا۔ تم میں سے بہت تھوڑے لوگ شکر کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اُس کو درست کیا پھر اس میں اپنی (طرف سے) روح پھونکی اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے مگر تم بہت کم شکر کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then He fashioned him and breathed into him something of a spirit from Him; and He ordained for you hearing and sight and hearts. Little is the thanks ye return.

پھر اسے درست کیا ۔ اور اس میں اپنی طرف سے روح پھونکی ۔ اور تم کو کان اور آنکھ اور دل دیئے تم لوگ بہت ہی کم شکر کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر اس کے نوک پلک سنوارے اور اس میں اپنی روح پھونکی اور تمہارے لئے کان ، آنکھیں اور دل بنائے – تم بہت ہی کم شکر گذار ہوتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اس ( کے اعضاء ) کو ٹھیک ( درست ) کیا اور اس میں اپنی روح پھونکی اور تمہارے لیے ( اے انسانو! ) کان اور آنکھیں اور دل بنائے ، تم لوگ بہت کم ہی شکر کرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اس کو درست کیا اپنی طرف سے اس میں روح پھونکی اور تمہارے کان ‘ آنکھیں اور دل بنائے مگر تم بہت کم شکر کرتے ہو “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اس نے برابر کردیا اس (کے اعضاء وجوارح) کو (رحم مادر کے اندھیرے میں) اور پھونک دیا اس کے اندر اپنی روح میں سے اور اس نے نواز دیا تمہیں کانوں آنکھوں اور دلوں کی (عظیم الشان نعمتوں) سے بہت ہی کم شکر کرتے ہو تم لوگ

Translated by

Noor ul Amin

پھراسے ( ماں کے رحم میں ) درست کیا اور اس میں اپنی ( پیداکی ہوئی ) روح پھونک دی اور تمہارے کان ، آنکھیں اور دل بنائے ( مگر ) تم کم ہی شکر کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اسے ٹھیک کیا اور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی ( ف۱۵ ) اور تمہیں کان اور آنکھیں اور دل عطا فرمائے ( ف۱٦ ) کیا ہی تھوڑا حق مانتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اس ( میں اعضاء ) کو درست کیا اور اس میں اپنی روحِ ( حیات ) پھونکی اور تمہارے لئے ( رحمِ مادر ہی میں پہلے ) کان اور ( پھر ) آنکھیں اور ( پھر ) دل و دماغ بنائے ، تم بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

پھر اس کو درست کیا ( اس کی نوک پلک سنواری ) اور پھر اس میں اپنی ( خاص ) روح پھونک دی اور تمہارے لئے کان ، آنکھیں اور دل ( دماغ ) بنائے مگر تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے رہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But He fashioned him in due proportion, and breathed into him something of His spirit. And He gave you (the faculties of) hearing and sight and feeling (and understanding): little thanks do ye give!

Translated by

Muhammad Sarwar

then He gave it proper shape and blew His spirit in it. He made ears, eyes and hearts for you, but you give Him very little thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then He fashioned him in due proportion, and breathed into him the soul; and He gave you hearing, sight and the sense of deduction. Little is the thanks you give!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then He made him complete and breathed into him of His spirit, and made for you the ears and the eyes and the hearts; little is it that you give thanks.

Translated by

William Pickthall

Then He fashioned him and breathed into him of His Spirit; and appointed for you hearing and sight and hearts. Small thanks give ye!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उसे ठीक-ठीक किया और उस में अपनी रूह (आत्मा) फूँकी। और तुम्हें कान और आँखें और दिल दिए। तुम आभारी थोड़े ही होते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اس کے اعضاء درست کیے اور اس میں اپنی روح پھونکی اور تم کو کان اور آنکھیں اور دل دیئے (7) تم لوگ بہت کم شکر کرتے ہو (یعنی نہیں کرتے) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اس کو درست کیا اور اس میں اپنی روح پھونک دی اور تمہیں کان دے ئے، آنکھیں دیں اور دل دئیے تم تھوڑے ہی شکر گزار ہوتے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اس کو نک سک سے درست کیا اور اس کے اندر اپنی روح پھونک دی اور تم کو کان دئیے ، آنکھیں دیں اور دل دئیے تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس میں اپنی روح پھونک دی، اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنا دئیے، تم کم شکر ادا کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اس کو برابر کیا اور پھونکی اس میں اپنی ایک جان اور بنا دئیے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت تھوڑا شکر کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس کے اعضاء کو درست کیا اور اس میں اپنی طرف سے روح پھونکی اور تمہارے نفع کیلئے تم کو کا ن اور آنکھیں اور دل دیئے تم لوگ خدا کا بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو