Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 1

سورة الأحزاب

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللّٰہَ وَ لَا تُطِعِ الۡکٰفِرِیۡنَ وَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ۙ﴿۱﴾

O Prophet, fear Allah and do not obey the disbelievers and the hypocrites. Indeed, Allah is ever Knowing and Wise.

اے نبی! اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہنا اور کافروں اور منافقوں کی باتوں میں نہ آجانا اللہ تعالٰی بڑے علم والا اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّبِیُّ
نبی
اتَّقِ
ڈرئیے
اللّٰہَ
اللہ سے
وَلَا
اور نہ
تُطِعِ
آپ اطاعت کیجیے
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں
وَالۡمُنٰفِقِیۡنَ
اور منافقوں کی
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
کَانَ
ہے
عَلِیۡمًا
بہت علم والا
حَکِیۡمًا
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ
اے نبی
اتَّقِ
ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَلَا
اور نہ
تُطِعِ
تم اطاعت کرو
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
وَالۡمُنٰفِقِیۡنَ
اور منافقوں کی
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
ہے
عَلِیۡمًا
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمًا
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O Prophet, fear Allah and do not obey the disbelievers and the hypocrites. Indeed, Allah is ever Knowing and Wise.

اے نبی! اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہنا اور کافروں اور منافقوں کی باتوں میں نہ آجانا اللہ تعالٰی بڑے علم والا اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی ! اللہ سے ڈرتے رہئے اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ مانیے۔ اللہ تعالیٰ یقینا سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے نبی!آپ اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤاورکافروں اورمنافقوں کی اطاعت نہ کرو یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O Prophet, fear Allah and do not obey the disbelievers and the hypocrites. Surely Allah is All-Knowing, Wise.

اے نبی ڈر اللہ سے اور کہا نہ مان منکروں کا اور دغابازوں کا مقرر اللہ ہے سب کچھ جاننے والا حکمتوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اللہ کا تقویٰ اختیار کیجیے اور کافرین و منافقین کی باتیں نہ مانیے۔ یقینا اللہ سب کچھ جاننے والا کمال حکمت والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Prophet, fear Allah and do not obey the unbelievers and the hypocrites. Verily Allah is All-Knowing, Most Wise.

اے نبی! 1 اللہ سے ڈرو اور کفار و منافقین کی اطاعت نہ کرو ، حقیقت میں علیم اور حکیم تو اللہ ہی ہے ۔ 2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے نبی ! اللہ سے ڈرتے رہو ، اور کافروں اور منافقوں کا کہنا مت مانو ۔ ( ١ ) بیشک اللہ بہت علم والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر اللہ سے ڈرتا رہ اور کافروں اور منافقوں کا کہنا مت مان بیشک اللہ (سب کچھ) جانتا ہے حکمت والاف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے پیغمبر ! اللہ سے ڈرتے رہیے اور کافروں اور منافقوں کا کہنا مت مانیے۔ بیشک اللہ جاننے والے (اور) حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ اللہ سے ڈرتے رہیے۔ اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ مانئے۔ بیشک اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پیغمبر خدا سے ڈرتے رہنا اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا۔ بےشک خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Prophet! fear Allah and obey not the infidels and the hypocrites; verily Allah is ever Knowing, Wise.

اے نبی اللہ سے ڈرتے رہئے ۔ اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مانئے ۔ بیشک اللہ بڑا جاننے والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے نبی! اللہ سے ڈرو اور کافروں اور منافقوں کی باتوں پر کان نہ دھرو ۔ بیشک اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہیے اور کافروں اور منافقوں کی باتیں نہ مانیے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے بڑی حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر اللہ سے ڈرتے رہنا اور کفار و منافقین کا کہا نہ ماننا، بیشک اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے پیغمبر ڈرتے رہو آپ اللہ سے اور (دین کے بارے میں) کبھی بات نہیں ماننی کافروں اور منافقوں کی بیشک اللہ (سب کچھ) جانتا بڑا ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی!اللہ سے ڈرتے رہیے اور کافروں اور منافقوں کاکہنانہ مانئیے ، اللہ تعالیٰ یقینا سب جاننے والاحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے غیب کی خبریں بتانے والے ( نبی ) ( ف۲ ) اللہ کا یوں ہی خوف رکھنا اور کافروں اور منافقوں کی نہ سننا ( ف۳ ) بیشک اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے نبی! آپ اللہ کے تقوٰی پر ( حسبِ سابق استقامت سے ) قائم رہیں اور کافروں اور منافقوں کا ( یہ ) کہنا ( کہ ہمارے ساتھ مذہبی سمجھوتہ کر لیں ہرگز ) نہ مانیں ، بیشک اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے نبی! اللہ سے ڈرتے رہیں اور کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کریں ۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Prophet! Fear Allah, and hearken not to the Unbelievers and the Hypocrites: verily Allah is full of Knowledge and Wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

Prophet, have fear of God and do not yield to the infidels and hypocrites. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Prophet! Have Taqwa of Allah, and obey not the disbelievers and the hypocrites. Verily, Allah is Ever All-Knower, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O Prophet! be careful of (your duty to) Allah and do not comply with (the wishes of) the unbelievers and the hypocrites; surely Allah is Knowing, Wise;

Translated by

William Pickthall

O Prophet! Keep thy duty to Allah and obey not the disbelievers and the hypocrites. Lo! Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ नबी! अल्लाह का डर रखना और इनकार करने वालों और कपटाचारियों का कहना न मानना। वास्तव में अल्लाह सर्वज्ञ, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(10) اے نبی اللہ سے ڈرتے رہیے اور کافروں کا اور منافقوں کا کہنا نہ مانیے بیشک اللہ تعالیٰ بڑا علم والا بڑی حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ” اللہ “ سے ڈر، کفار اور منافقین کی اطاعت نہ کر حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہر بات جاننے والا اور حکیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اللہ سے ڈرو اور کفار و منافقین کی اطاعت نہ کرو ، حقیقت میں علیم اور حکیم تو اللہ ہی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے نبی اللہ سے ڈرتے رہیے اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مانئے، بلاشبہ اللہ علیم ہے حکیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے نبی ڈر اللہ سے اور کہا نہ مان منکروں کا اور دغا بازوں کا۔ مقرر اللہ ہے سب کچھ جاننے والا حکمتوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی خدا سے ڈرتے رہیے اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مانیئے بیشک اللہ تعالیٰ کمال علم اور حکمت کا مالک ہے