Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 12

سورة الأحزاب

وَ اِذۡ یَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اِلَّا غُرُوۡرًا ﴿۱۲﴾

And [remember] when the hypocrites and those in whose hearts is disease said, " Allah and His Messenger did not promise us except delusion,"

اور اس وقت منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں ( شک کا ) روگ تھا کہنے لگے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول نے ہم سے محض دھوکا فریب کا ہی وعدہ کیا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یَقُوۡلُ
کہہ رہے تھے
الۡمُنٰفِقُوۡنَ
منافق
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
جن کے دلوں میں
مَّرَضٌ
مرض ہے
مَّا
نہیں
وَعَدَنَا
وعدہ کیا ہم سے
اللّٰہُ
اللہ نے
وَ رَسُوۡلُہٗۤ
اور اس کے رسول نے
اِلَّا
مگر
غُرُوۡرًا
دھوکے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یَقُوۡلُ
کہہ رہے تھے
الۡمُنٰفِقُوۡنَ
منافق
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
جن کے دلوں میں
مَّرَضٌ
بیماری تھی
مَّا
نہیں
وَعَدَنَا
وعدہ کیا ہم سے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَ رَسُوۡلُہٗۤ
اور اس کے رسول نے
اِلَّا
سوائے
غُرُوۡرًا
فریب کے
Translated by

Juna Garhi

And [remember] when the hypocrites and those in whose hearts is disease said, " Allah and His Messenger did not promise us except delusion,"

اور اس وقت منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں ( شک کا ) روگ تھا کہنے لگے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول نے ہم سے محض دھوکا فریب کا ہی وعدہ کیا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جبکہ منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا یہ کہہ رہے تھے کہ : اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا وہ بس دھوکا ہی تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب منافق اوروہ لوگ جن لوگوں کے دلوں میں بیماری تھی کہہ رہے تھے کہ اﷲ تعالیٰ اور اُس کے رسول نے ہم سے جووعدہ کیاتھاوہ فریب کے سواکچھ نہ تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when the hypocrites and those having malady in their hearts were saying, |"Allah and His messenger did not promise us but deceitfully;

اور جب کہنے لگے منافق اور جن کے دلوں میں روگ ہے جو وعدہ کیا تھا ہم سے اللہ نے اور اس کے رسول نے سب فریب تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب کہہ رہے تھے منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا کہ نہیں وعدہ کیا تھا ہم سے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مگر دھوکے کا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And call to mind when the hypocrites and all those with diseased hearts said: “All that Allah and His Messenger had promised us was nothing but deceit.”

یاد کرو وہ وقت جب منافقین اور وہ سب لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا صاف صاف کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے جو وعدے ہم سے کیے تھے 22 وہ فریب کے سوا کچھ نہ تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یاد کرو جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے ، یہ کہہ رہے تھے کہ : اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدہ کیا ہے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ( ١٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب منافق اور جن لوگوں کے دلوں میں کفر اور رشک کا روگ تھا (یوں) کہنے لگے اللہ اور اس کے رسول نے جو ہم سے اسلام کے غلے کا وعدہ کیا تھا وہ تو نرا دھوکا ہی نکلا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہنے لگے کہ ہم سے تو اللہ اور اس کے پیغمبر نے محض دھوکے کا وعدہ کررکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب منافقوں نے اور ان لوگوں نے جن کے دلوں میں روگ تھا کہنے لگے تھے کہ ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے جو وعدے کئے تھے وہ سوائے دھوکے اور کچھ نہ تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہنے لگے کہ خدا اور اس کے رسول نے ہم سے محض دھوکے کا وعدہ کیا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when the hypocrites and those in whose hearts is disease were saying: Allah and His apostle have promised us nought but delusion.

اور جب کہ منافقوں اور ان لوگوں نے جن کے دلوں میں مرض ہے یوں کہنا شروع کیا تھا کہ ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے تو محض دھوکے ہی کا وعدہ کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جبکہ منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے ، کہتے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدے کیے ، وہ محض فریب نکلے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہہ رہے تھے اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) نے ہم سے جو وعدے کیے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہ تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہنے لگے کہ ” اللہ اور اس کے رسول نے تو ہم سے محض دھوکے کا وعدہ کیا تھا “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب کہ منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا (کھلم کھلا) کہنے لگے تھے کہ ہم سے وعدہ نہیں کیا اللہ اور اسکے رسول نے مگر دھوکے اور فریب کا

Translated by

Noor ul Amin

جبکہ منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ تھایہ کہہ رہے تھے کہ ، اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدہ کیا تھاوہ بس دھوکاہی تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کہنے لگے منافق اور جن کے دلوں میں روگ تھا ( ف۳۳ ) ہمیں اللہ و رسول نے وعدہ نہ دیا تھا مگر فریب کا ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب منافق لوگ اور وہ لوگ جن کے دلوں میں ( کمزورئ عقیدہ اور شک و شبہ کی ) بیماری تھی ، یہ کہنے لگے کہ ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے صرف دھوکہ اور فریب کے لئے ( فتح کا ) وعدہ کیا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری تھی کہنے لگے کہ خدا اور رسول نے ہم سے ( فتح کا ) جو وعدہ کیا تھا وہ دھوکہ کے سوا کچھ نہ تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And behold! The Hypocrites and those in whose hearts is a disease (even) say: "Allah and His Messenger promised us nothing but delusion!"

Translated by

Muhammad Sarwar

It was there that the hypocrites and those whose hearts were sick, said, "The promise of God and His Messenger has proved to be nothing but deceit".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when the hypocrites and those in whose hearts is a disease said: "Allah and His Messenger promised us nothing but delusion!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when the hypocrites and those in whose hearts was a disease began to say: Allah and His Apostle did not promise us (victory) but only to deceive.

Translated by

William Pickthall

And when the hypocrites, and those in whose hearts is a disease, were saying: Allah and His messenger promised us naught but delusion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब कपटाचारी और वे लोग जिन के दिलों में रोग है कहने लगे, "अल्लाह और उस के रसूल ने हम से जो वादा किया था वह तो धोखा मात्र था।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کہ منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے یوں کہہ رہے تھے کہ ہم سے تو اللہ نے اور اس کے رسول (علیہ السلام) نے محض دھوکہ ہی کا وعدہ کر رکھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ وقت یاد کرو جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا کھلے الفاظ میں کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدے کیے تھے وہ فریب کے سوا کچھ نہ تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت جب منافقین اور وہ سب لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا صاف صاف کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو وعدے ہم سے کیے تھے ، وہ فریب کے سوا کچھ نہ تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے یوں کہہ رہے تھے کہ ہم سے اللہ نے اور اس کے رسول نے محض دھوکہ کا وعدہ کر رکھا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہنے لگے منافق اور جن کے دلوں میں روگ ہے جو وعدہ کیا تھا ہم سے اللہ نے اور اس کے رسول نے سب فریب تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جبکہ منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یوں کہنے لگے کہ اللہ نے اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا وہ سب محض فریب تھا