Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 14

سورة الأحزاب

وَ لَوۡ دُخِلَتۡ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ اَقۡطَارِہَا ثُمَّ سُئِلُوا الۡفِتۡنَۃَ لَاٰتَوۡہَا وَ مَا تَلَبَّثُوۡا بِہَاۤ اِلَّا یَسِیۡرًا ﴿۱۴﴾

And if they had been entered upon from all its [surrounding] regions and fitnah had been demanded of them, they would have done it and not hesitated over it except briefly.

اور اگر مدینے کے اطراف سے ان پر ( لشکر ) داخل کئے جاتے پھر ان سے فتنہ طلب کیا جاتا تو یہ ضرور اسے برپا کر دیتے اور نہ لڑتے مگر تھوڑی مدت ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
دُخِلَتۡ
داخل کیے جاتے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر(لشکر)
مِّنۡ اَقۡطَارِہَا
ان کے اطراف سے
ثُمَّ
پھر
سُئِلُوا
وہ سوال کیے جاتے
الۡفِتۡنَۃَ
فتنہ برپا کرنے کا
لَاٰتَوۡہَا
البتہ وہ آتے اسے
وَمَا
اور نہ
تَلَبَّثُوۡا
وہ انتظارکرتے
بِہَاۤ
اس کا
اِلَّا
مگر
یَسِیۡرًا
بہت تھوڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
دُخِلَتۡ
گھس آتا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مِّنۡ اَقۡطَارِہَا
ان کے اطراف سے
ثُمَّ
پھر
سُئِلُوا
سوال کیاجاتا
الۡفِتۡنَۃَ
فتنے کا
لَاٰتَوۡہَا
تو وہ ضرور اس کو آتے
وَمَا
اور نہ
تَلَبَّثُوۡا
وہ دیرکرتے
بِہَاۤ
اُس سے
اِلَّا
مگر
یَسِیۡرًا
تھوڑی
Translated by

Juna Garhi

And if they had been entered upon from all its [surrounding] regions and fitnah had been demanded of them, they would have done it and not hesitated over it except briefly.

اور اگر مدینے کے اطراف سے ان پر ( لشکر ) داخل کئے جاتے پھر ان سے فتنہ طلب کیا جاتا تو یہ ضرور اسے برپا کر دیتے اور نہ لڑتے مگر تھوڑی مدت ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر کفار کے لشکر اطراف مدینہ سے ان پر چڑھ آتے اور انھیں فتنہ کی دعوت دیتے تو یہ منافق فوراً مان لیتے اور اس میں کچھ زیادہ دیر نہ کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر مدینہ کے اطراف سے اُن پرکوئی (دشمن) گھس آتا پھراُن سے فتنہ برپا (جنگ) کرنے کا سوال کیاجاتاتووہ اُسے ضرورکر گزرتے اور اُس سے دیرنہ کرتے مگر تھوڑی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if it (Madinah) is entered (by the enemy, in their presence,) from all its sides and they are asked (to join) the mischief, they would readily commit it, and would not remain in them (their homes) but for a short while (2)-r-n(2). It means that although they are escaping from the battle - field on the pretext that their homes are not safe, yet if the forces of the enemy invite them to join the battle against Muslims, after their having entered the city from all sides, they would easily join them in their mischief against Muslims, and would no more remain in their homes. It shows that their pretext is sham.

اور اگر شہر میں کوئی گھس آئے ان پر اس کے کناروں سے پھر ان سے چاہے دین سے بچلنا تو مان لیں اور دیر نہ کریں اس میں مگر تھوڑی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر کہیں ان پر دشمن گھس آئے ہوتے مدینہ کے اطراف سے پھر ان سے مطالبہ کیا جاتا فتنے (ارتداد) کا تو وہ اسے قبول کرلیتے اور اس میں بالکل توقف نہ کرتے مگر تھوڑا سا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If the enemy were to enter the town from various directions, and they were summoned to act treacherously, they would have succumbed to it and would have shown little reluctance in doing so.

اگر شہر کے اطراف سے دشمن گھس آئے ہوتے اور اس وقت انہیں فتنے کی طرف دعوت دی 26 جاتی تو یہ اس میں جا پڑتے اور مشکل ہی سے انہیں شریک فتنہ ہونے میں کوئی تامل ہوتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر دشمن مدینے میں چاروں طرف سے آگھسے ، پھر ان سے فساد میں شامل ہونے کو کہا جائے تو یہ اس میں ضرور شامل ہوجائیں گے ، اور ( اس وقت ) گھروں میں تھوڑے ہی ٹھہریں گے ۔ ( ١٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر کافروں کی فوجیں شہر کے کناروں سے ان پر گھس پڑیں اور وہ ان سے فساد کرنے کو کہیں 5 تو مزدور ان کے شریک ہوجائیں اور پانے گھروں میں نہ ٹھہریں مگر تھوڑی دیر (ٹھیریں تو ٹھیریں) 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ان پر (شہر میں) کوئی اس کے اطراف سے آگھسے اور پھر ان سے جنگ کے لئے کہا جائے تو وہ فوراً کرنے لگیں اور وہ ان (گھروں) میں بہت ہی کم ٹھہریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر ان پر (مدینہ ) کے اطراف سے (دشمن) داخل ہوجاتا اور ان سے اس فتنہ میں پڑنے کے لئے کہا جاتا تو وہ اس میں کود پڑتے اور کچھ دیر نہ لگاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر (فوجیں) اطراف مدینہ سے ان پر آ داخل ہوں پھر اُن سے خانہ جنگی کے لئے کہا جائے تو (فوراً) کرنے لگیں اور اس کے لئے بہت ہی کم توقف کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they were to be entered upon from the sides thereof and they were asked to sedition, they would surely have committed it, and they would have tarried therein but slightly.

اور اگر ان (لوگوں) پر (مدینہ کے) اطراف سے کوئی (لشکر کافروں کا) آگھسے پھر ان سے فساد کی درخواست کی جائے ۔ تو یہ اسے منظور کرلیں اور (ان گھروں میں) بس برائے نام ہی ٹھہریں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ان کے اطراف سے ان پر حملہ ہوجاتا ، پھر ان سے ارتداد کا مطالبہ کیا جاتا تو وہ اس پر راضی ہوجاتی اور اس میں بہت ہی کم توقف کرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ان لوگوں پر اس ( شہر ) کے اطراف سے حملہ آور دشمن داخل کردیا جائے پھر وہ ( منافقین ) فتنے ( میں شامل ہونے کے بارے میں ) سوال کیے جائیں البتہ اس میں شامل ہوں گے اور اس سے بہت کم ہی ٹھہرے ( رُکے ) رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر فوجیں اطراف مدینہ سے ان پر آداخل ہوں پھر ان سے خانہ جنگی کے لیے کہا جائے تو فوراً کرنے لگیں اور اس کے لیے بہت کم سوچیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کا اندرونی حال یہ ہے کہ) اگر گھس آئے ہوتے ان پر دشمن اطراف مدینہ سے پھر ان کو دعوت دی جاتی فتنہ (و فساد) کی تو یہ (فوراً ) اسمیں کود پڑتے اور کچھ بھی توقف نہ کرتے

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرکفارکے لشکرمدینہ کے چاروں طرف سے ان پر چڑھ آتے اور پھران منافقوں کو مسلمانوں کے خلاف فتنے میں شریک ہونے کو کہاجاتاتویہ منافق فوراًمان لیتے اور اس میں کچھ دیرنہ کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ان پر فوجیں مدینہ کے اطراف سے آئیں پھر ان سے کفر چاہتیں تو ضرور ان کا مانگا دے بیٹھتے ( ف۳۹ ) اور اس میں دیر نہ کرتے مگر تھوڑی

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ان پر مدینہ کے اَطراف و اَکناف سے فوجیں داخل کر دی جاتیں پھر اِن ( نِفاق کا عقیدہ رکھنے والوں ) سے فتنۂ ( کفر و شرک ) کا سوال کیا جاتا تو وہ اس ( مطالبہ ) کو بھی پورا کر دیتے ، اور تھوڑے سے توقّف کے سوا اس میں تاخیر نہ کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ان پر اسی ( مدینہ ) کے اطراف سے ( دشمن ) گھس آتے اور پھر انہیں اس فتنہ ( میں شرکت ) کی دعوت دی جاتی تو یہ اس میں پڑ جاتے اور اس میں زیادہ توقف نہ کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if an entry had been effected to them from the sides of the (city), and they had been incited to sedition, they would certainly have brought it to pass, with none but a brief delay!

Translated by

Muhammad Sarwar

Had the army of the enemies invaded their homes and asked them to give-up their religion, they would have yielded to them without delay.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if the enemy had entered from all sides, and they had been exhorted to Al-Fitnah, they would surely have committed it and would have hesitated thereupon but little.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if an entry were made upon them from the outlying parts of it, then they were asked to wage war, they would certainly have done it, and they would not have stayed in it but a little while.

Translated by

William Pickthall

If the enemy had entered from all sides and they had been exhorted to treachery, they would have committed it, and would have hesitated thereupon but little.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि उस के चतुर्दिक से उन पर हमला हो जाता, फिर उस समय उन से उपद्रव के लिए कहा जाता, तो वे ऐसा कर डालते और इसमें विलम्ब थोड़े ही करते!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر مدینہ میں اسکے اطراف سے ان پر کوئی آ گھسے پھر ان سے فساد کی درخواست کی جاوے تو یہ اس کو منظور کرلیں اور ان گھروں میں بہت ہی کم ٹھیریں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر شہر کے اطراف سے دشمن گھس آئے ہوتے اور اس وقت انہیں فتنے کی طرف دعوت دی جاتی تو یہ اس میں جا پڑتے اور مشکل ہی سے وہ فتنہ میں شریک ہونے سے تامّل کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر شہر کے اطراف سے دشمن گھس آئے ہوتے اور اس وقت انہیں فتنے کی طرف دعوت دی جاتی تو یہ اس میں جا پڑتے اور مشکل ہی سے انہیں شریک فتنہ ہونے میں کوئی تامل ہوتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر مدینہ کے اطراف سے کوئی لشکر ان پر گھس جائے پھر ان سے فتنہ کا سوال کیا جائے تو یہ ضرور فتنے کو منظور کرلیں گے اور گھروں میں نہیں ٹھہریں گے مگر بس ذرا سی دیر،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر شہر میں کوئی گھس آئے ان پر اس کے کناروں سے پھر ان سے چاہے دین سے بچلنا تو مان لیں اور دیر نہ کریں اس میں مگر تھوڑی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر مدینہ کے اطراف سے ان پر ویسا ہی کوئی لشکر آ چڑھے اور ان سے فتنہ و فساد کی شرکت کا مطالبہ کیا جائے تو وہ فوراً ہی فتنہ میں شریک ہوجائیں اور ان گھروں میں جن کو غیر محفوظ بناتے ہیں بہت ہی کم ٹھہریں